نام

انگلش

صفت

زبان

مطلب و مفہوم

جان برJanbarمؤنثفارسیمحفوظ، زندہ، سلامت، صحیح سلامت
جانJan فارسیطاقت، زندگی
جان بخشJanbakhash فارسیتازگی دینے والا یا والی، جس سے جان سی پڑ جائے
جاں ستاںJanstan فارسیجاں لینے والا
جاناںJanan فارسیمحبوب، پیاری، دلبر، مغل شہنشاہ اکبر کے دور کے ایک امیر عبدالرحیم خانخاناں کی بیٹی کا نام جاناں بیگم۔ اس کی شادی اکبر بادشاہ کے بیٹے شہزادہ دانیال سے ہوئی تھی۔ نہایت دیندار ار پاکباز عورت تھی۔ اس نے فارسی زبان میں قرآن پاک کی تفسیر لکھی تھی۔
جادواںJawidan فارسیہمیشہ، دائم، مدام، سدا
جائیJaee اردو، ہندیبیٹی، لڑکی، دختر
جائشہJaisha عربیاعلی، عمدہ، نفیس
جارحہJarah عربیزعم کرنے والی، فخر کرنے والی، غم کرنے والی
جاسندہJasinda یونانیخوبصورت، حسین، خوش شکل
جانیسJanis عبرانیاللہ تعالی کا تحفہ
جاتنہJatna عربیمماثلت
جاثہJasa عربیعمدہ، نفیس
جاثیہJasia عیوزانو کے بل لیٹی ہوئی عورت
جارجینہJarjina یونانیاپنی زمین سے محبت کرنے والی
جامعہJamia عربیدرسگاہ
جاملہJamla عربیخوش اخلاقی سے پیش آنا
جامیJami فارسیخراسان کے شہر جام سے منسوب، اس شہر کا باشندہ یا اس سے متعلق کوئی چیز
جانانہJanana فارسیپیاری، دلبر، محبوب
جاریJari عربیزعفران
جاریہJaria عربیپرستار، کنیز
جا لیشہJalisha عربیدل، قلب
جادیJadi عربیزعفران
جاذبJazib عربیجذب کرنے والا، پرکشش
جازیہJazia عربیبدلہ دینے والی
جاسرہJasra عربیدلیر، شجاع، جری، بہادر
جافخہJafikha عربیکسی کے مقابلے میں فخر کرنا
جانسہJansa عربیکسی کی مانند ہونا، مشابہ ہونا
جانیJani فارسیعزیز، پیارا، معشوق، محبت کا لفظ
جانیتاJanita عبرانیاللہ تعالی کا تحفہ
جاویدJaved فارسیدائمی، ہمیشہ ہمیشہ کے لیے
جامدہJamda عربیساکت و جامد، ٹھوس، سخت
جاجمJajim ترکیپھولدار، نقش و نگار والا فرش
جازمJazam اردو، فارسیجزم دینے والا، متحرک حرف کو ساکن کرنے والا، ارادہ مضبوط کرنے والا
جازمہJazma عربیارادہ کرنے والی، قصد کرنے والی
جانفداJanfida فارسیقربانی دینے والی، عثمانی سلطنت کے بارہویں حکمران سلطان مراد ثالث کی ملکہ کا نام جانفدا قادین۔  یہ نہایت سیرت اور دیندار خاتون تھیں۔ ترکی کے کئی شہروں میں اس نے مساجد اور سبیلیں تعمیر کروائیں جو آج بھی موجود ہیں۔
جبروت Jabrut اردو، عربیقدرت، عظمت، جاہ و جلال
جبیں آراءJabeen Ara فارسیپیشانی کو سجانے والی، پیشانی کی آرائش کرنے والی
جبالہJabala عربیبڑے قد و قامت والی، بڑے ڈیل ڈول والی
جبانJaban عربیبزدل، مرد ہو یا عورت
جبینJabeen فارسیماتھا، پیشانی
جبارہJabara عربیآسودہ کرنا، خوشحال کرنا
جدالJaddal اردو، عربیجنگ، کا رزار، بحث، تکرار
جذلہJazla عربیمسرور، پرمسرت، خوش کرنا، خوشی
جذبیہJazbia عربیپیار، محبت، جذبہ، ولولہ
جرسJarass عربیآواز، برم آواز، جڑ، اصل
جزاJaza عربیبدلا، عوض، پھل
جسورJasoor عربیدلیر، بہادر، جرات مند، بلند قامت
جسیمJasim عربیموٹا، فربہ
جسیمہJasima عربیبڑے قد و قامت والی، بڑے ڈیل ڈول والی
جسرہJasra عربیواسطہ، وسیلہ، حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی ایک شاگرد کا نام جسرۃ بنت دجاجہ عامری ؒ۔ آپ کوفہ کی رہنے والی تھیں۔ آپ نے چالیس عمرے کئے۔ عمرہ کرنے کا بہت شوق رکھتی تھیں۔
جعفری Jaffree اردو، عربیگیندا، زرد پھول، منسوب جعفر طیار، خالص سونا، گل اشرفی، مجاز اً زرد رنگ
جگنیJugni اردو، ہندیگلے کا ایک زیور، پنجابی زبان کا ایک مشہور گیت
جلیلہJalila عربیبزرگ، بڑی، عظمت والی، بزرگ خاتون
جلاءJalah عربیچمک دمک، آب و تاب
جلیسJalis فارسیہم مجلس، ہم نشین، ساتھی، دوست
جلالتJalalat عربیبلند مرتبہ ہونا، بزرگی، عظمت
جلنارJalnar فارسیانار کا پھول، گل انار
جلسانJalsan عربیگلستان، چمن، باغ، گلشن
جلستانJalistan عربیباغ، گلستان
جلالہJalalah عربیگرم طبیعت والی، بزرگی، غصہ
جلوریزJaloraz فارسیتین سرپٹ، جلدی، تیزی چستی
جلوہJalwa فارسینمائش، نظارہ، منظر
جل پریJalpari ہندیخوبصورت، حسین، سمندری مخلوق
جمیعتJamiat عربیجماعت، تسلی، تسکین
جمیماJameema عبرانیفاختہ، پر امن
جمیمہJamima عبرانیخوش قسمت، خوش بخت، فاختہ
جمرJamer عربیآگ کی چنگاری کسی کو دینا، اکٹھا ہونا، اکٹھا کرنا، دور ایک طرف کر دینا
جمرہJamra فارسیچنگاریاں
جمانہJamana عربیموتی، گوہر، لعل
جمدہJumda عربیمعزز، بلند و برتر، بزرگ
جمیلJameel عربیحسین، خوبصورت
جمیلہJamila عربیحسین عورت، خوبصورت عورت، چوتھی صدی ہجری میں موصل کے حکمران شاہ ناصر الدولہ کی بیٹی کا نام شہزادی جمیلہ جو اپنے وقت میں سخاوت کے لیے بہت مشہور تھی۔
جمالہJamala فارسیعورت کی بزرگی
جملہJamla عربیاونٹنی
جملہJumla عربیکل، تمام، سب
جمیرہJamira عربیبادل، گیسو، زلف
جمالJamal عربیحسن، خوبصورت، حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کی صاحبزادی کا نام حافظہ جمال ؒ۔ آپ نے ہزاروں خواتین کو دین حق کی ہدایت و تبلیغ کی۔ مزار مبارک اجمیر شریف بھارت میں ہے
جمعیتJamiat عربیسکون، تسکین، تسلی، جماعت
جنتJannat عربیبہشت، خلد، فردوس، باغ
جنبہJanba عربیطرف داری، حمایت، معاونت
جنیرہJanira عربیکنارہ گوشہ
جنیاJania ہندیجان من، اے میری جان
جنیJuni اردوپیاری، اچھی
جودتJudat عربیتیزی، ذکاوت، خوبی
جویرہ آراءJuwaira Ara فارسیپھولوں کی ٹوکری کی آرائش کرنے والی، پھولوں کی ٹوکری سجانے والی
جوہر آراءJohar Ara فارسیموتی سجانے والی، موتی کی آرائش کرنے والی
جوئندہJoinda فارسیتلاش کرنے والی، متلاشی
جوہرJoher عربیقیمتی، پتھر، گوہر، موتی، لعل، عباسی خلیفہ کی ایک کنیز کا نام حضرت جوہر براثیہؒ۔ آپ تیسری صدی ہجری کی مشہور عارفہ و زاہدہ گزری ہیں۔ اپنے دور میں بہت شہرت رکھتی تھیں۔
جولیدہJolida فارسیفکر کرنے والی، پریشان
جویاءJoya فارسیتلاش کرنے والی، متلاشی
جولیاJolia یونانینوجوان، شباب سے بھرپور
جوناJoona عربیعطردان، خوشبو کی ڈبیہ
جوزیJozi عبرانیبرکت لانے والی
جوہیJohi ہندیچنبیلی
جوہیاJohia فارسیجوہی کا پھول
جوادJawad عربیسختی، برابری
جواہرJavahar عربیقیمت پتھر
جواں بختJawan Bakht عربیاونچے مقدر والی، خوش نصیب، بلند قسمت والی
جویرہJuaira فارسیپھولوں کی ٹوکری
جواندJawand عبرانیاللہ کا تحفہ
جوانہJuana عبرانیاللہ تعالی کا تحفہ
جویریہJuwairia عربیخوشیاں بکھیرنے والی، حضور سرور کائنات  ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت جویریہ ؓ۔ آپ بڑی خیرو برکت والی خاتون تھیں۔ آپ کے انتقال پر آپ کی نماز جنازہ مدینہ طیبہ کے حاکم مروان نے پڑھی جو کہ امیر معاویہ ؓ کی طرف سے مدینہ منورہ کا حاکم تھا۔
جوشJoash عربیزرہ، ایک زیور
جوشنJoshan عربیایک زیور، زرہ
جوہرہJohra عربیپہچان کرنے والی، چھٹی صدی ہجری کی ایک نامور واعظہ اور عالمہ حضرت جوہرہ ؒ  آپ بغداد کی رہنے والی تھیں۔
جھرناJharna اردوپانی کی چادر، آبشار
جہاں آراءJehan Ara فارسیدنیا کو سجانے والی، دنیا کی آرائش کرنے والی، مغل شہنشاہ شاہجہاں کی بیٹی کا نام۔ یہ بادشاہ کی بڑی لاڈلی بیٹی تھی۔ نہایت نیک سیرت تھی۔ اس شہزادی نے بہت سی مساجد ارو مدرسے تعمیر کروائے۔ باغات بھی بنوائے، لاہور چوبرجی باغ بھی اسی نے بنوایا تھا۔
جہانJahan فارسیدنیا، عالم، ایران کے حافظ شیرازی کی ہم عصر ایک مشہور شاعرہ کا نام جہان خاتون۔ شیراز کی رہنے والی تھی۔
جہاں دارJahandar فارسیبادشاہ
جیزہJiza عربیکنارہ، سرا، گوشہ
جیناJina یونانیشہزادی، نیک بخت، شریف خاندان والی۔ اچھے مقدر والی
جی دارJidar اردودلیر، بہادر، منچلا
جیداءJidah عربیلمبی اور خوبصورت گردن والی
جیوندیJayundi ہندیزندہ، آٹھویں صدی ہجری کی ایک بزرگ خاتون کا نام چیوندی بی بی ؒ۔ حضرت مخدوم جہانیاں جہاں گشت ؒ کی اولاد سے ہیں۔ ان کا مقبرہ اُوچ شریف میں واقع ہے۔ مقبرہ کی عمارت خراسان کے بادشاہ محمد دلشاد نے تعمیر کروائی تھی جو کہ نہایت عالی شان ہے۔

 

Scroll to Top