نقوش ، تعویذ و الواح شرف کواکب
یوںتو نقوش و الواح کی تیاری کے کئی طریقہ کار ہیں ۔ تاہم زیر بحث طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ جب کوئی کوکب دائرۃ البروج کا سفر طے کرتا ہوا اپنی سب سے طاقت ور پوزیشن پر پہنچتا ہے، جسے فنی لحاظ سے شرفی اوقات کہا جاتا ہے۔ یہ خاص وقت جن روحانی و عملیاتی قوتوں کا مظہر ہوتا ہے اس کے تحت متعلقہ کوکب کے خواص و منسوبات کو سامنے رکھتے ہوئے مطلوبہ نقش، لوح، طلسم یا روحانی عمل تیار کیا جاتا ہے۔ سطور ذیل میں اس خاص وقت کی خصوصیات کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے کہ کون سے کوکب کی شرف اور خاص حالات کے مدنظر انسانی زندگی کے کن کن پہلوئوں میں روحانی حوالے سے آسودگی اور بہتری پیدا کرنے کے لیے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ آپ ذیل میں بیان کردہ شرف کواکب کی لوح ذاتی یعنی اپنے نام اور والدہ کے نام سے یا عمومی لوح حاصل کر سکتے ہیں۔