علم عملیات کیا ہے؟

عملیات کا علم دیگرتمام مخفی علوم سے ایک خاص حوالے سے مختلف ہے۔ زیادہ تر مخفی علوم بنیادی طور پر پیش گوئی کے علوم ہیںاور اپنے دائرہ کار کے اندر متفرق انسانی مسائل پر بحث کرتے ہیں جبکہ عملیات کا علم ان مسائل اور معاملات زندگی کے روحانی و عملیاتی حل کا علم ہے جو فرد کو درپیش آتے ہیں۔ کوئی آدمی صحت کا طالب ہے‘ امراض کا شکار ہے،روز گار نہیں مل رہا، نوکری میں ترقی نہیں ہو رہی، عمر گزرتی جا رہی ہے شادی نہیں ہو رہی ہے اور اگر شادی ہو گئی ہے توازدواجی مسائل ختم نہیں ہو رہے ، ایسے ہی لا تعدادمسائل کا روحانی حل علم عملیات کے تحت آتا ہے۔گو ان مسائل کو حل کرنے والی ذات صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ہے تاہم ایک آدمی اس شعبے میں اپنی خاص مہارت کے حوالے سے لوگوں کو مسائل کے حل کی درست اور بہتر راہنمائی کر سکتا ہے۔ عملیات کے شعبے میںنقوش‘ اسمائے حسنہ اور قرآنی آیات وغیرہ کی مدد سے ہم فرد کے مسائل کوحل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کون سی آیت یا کون سی سورۃ یا کون سا اسم الہٰی یا کون سا نقش کس امر میں مفیدہے ، کس میں بے مقصد اور کس میں نقصان کا باعث ہو سکتا ہے جیسے معاملات کی آگاہی صرف اور صرف علم عملیات کے حصے میں آتی ہے۔

جہاں تک تعویذات و نقوش وغیرہ کا تعلق ہے یہ بھی قدیم اقوام اور مذاہب میں مروج رہے ہیں۔گو کہ بہت سے لوگ اس کو ایک مکمل اسلامی نظام خیال کرتے ہیں لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ نقوش کا علم انتہائی قدیم ہے۔ فرق یہ پڑا ہے کہ عبرانی اور دوسری زبانوں کی بجائے عربی اور آیات قرآنی لے کر اس کو ایک اسلامی مزاج بخشا ہے۔ اس شعبہ میں داخل ہونے والے کچھ اصحاب کے لیے یہ بات ہضم کرنا مشکل ہو گا۔ لیکن میرا مشورہ ہے آپ آنے والے دنوں میں اس علم کی بنیاد پر ریسرچ کریں اور اس کی ابتدائی بنیاد تک جانے کی سعی کریں۔ ازخود تاریکی کے پردے ہٹتے جائیں گے اور روشنی آپ کے ذہن کو منور کر دے گی۔اس حوالے سے اگر موقعہ ملا تو عملیات کی قدامت کے حوالے سے مزید بات کریں گے۔ہاں اگر چائیں تو ادارہ راہنمائے عملیات نے جو قدیم کتب غیر ملکی زبانوں میں فراہم کی ہیں اِن کو پڑھیں۔ کیونکہ اُردوزبان میں اس حوالے سے موثر کتاب میری نظروں سے نہیں گزری، تاہم دیگر زبانوں میں آپ کو ایسی کتب مل جائیں گی جن میں چاروں بڑے فرشتوں کے ناموں کا ذکر ہو گا۔

علم عملیات پر درج ذیل کتب تحریر اور شائع کی گئی ہیں۔

  • کتابی کورس علم عملیات (حصہ اول،دوم)
  • کتابی کورس علم عملیات(حصہ سوئم،چہارم)
  • اصول و قواعد عملیات
  • عملیات اسمائے ربی
  • روحانی مشورے
  • تسخیر موکلات و حاضرات
  • علم الحروف
  • راہنمائے عملیات
  • مفتاح الرموز و اسرار الکنوز
  • السحر الاحمر
  • السحر العجیب (اول)
  • السحر العجیب (دوم)
  • السحرالعجیب (سوم)
  • سحر بار نوخ
  • مجربات خالد
  • مسائل کا روحانی حل
  • آسان عملیات
  • شفائے امراض
  • خاص نمبر
  • طلسمات زہرہ
  • بحر الغرائب
  • غایت الحکیم
  • عملیات شفق رامپوری
  • حروف نورانی
  • جواہر الماعہ

دوا و دعا

    دوا کے ساتھ دعا کی اہمیت سے کون انکار کر سکتا ہے۔ علوم مخفی میں علم عملیات نقوش کی شاخ خصوصی طور پر اس سے ہی متعلق ہے۔ انسانی زندگی کے مسائل کا روحانی اور عملیاتی حل اس کا خاص موضوع ہے۔ انسان کی زندگی،اس کا جسم،اس کی سوچ،اس کی پروازغرضیکہ کہ انسان سے متعلق ہر امر اپنے اندر ایک الگ اور انوکھی داستان لیے ہوئے ہے۔زمانہ قدیم سے انسان جڑی بوٹیوں کے ساتھ ذات واحد اور بتوں کی پوجا کرتا رہا ہے۔حصول مقصد کے لیے انسان پتھر کے بتوں کے علاوہ اپنے خیالی بتوں کی بھی پوجا سے باز نہیں رہا۔جادو،سحر اور عملیات زمانہ قدیم سے مروج ہیں۔

قرآن کی مختلف سورتیں اور ان میں بیان کردہ واقعات جادو اور سحر کی قدیمی موجودگی اور ان کے اثرپذیر ہونے کے حوالے سے ذکر لیے ہوئے ہیں۔اسی طرح مختلف احادیث مبارکہ بھی جادو اور سحر کے بارے تفصیل لیے ہوئے ہیں۔

ایک بات جو اہم اور یاد رکھنے کے قابل ہے وہ یہ ہے کہ تمام وہ عملیات جو کالے علم یا غیر اللہ کے نام پر کیے جاتے ہیں وہ حرام ہیں اور ان کا کرنے والا مشرک و کافر ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے تمام عملیات،نقوش ،تعویز،الواح اور ذکر وغیرہ صرف اور صرف اسماء الحسنیٰ اور قرآن کے ارد گرد گھومتے ہیں۔صرف نوری علم اور اعمال پر ہمارا یقین ہے اور اس ہی کو راہ نجات مانتے ہوئے لوگوں کی دائرہ اسلام کے اندر رہتے ہوئے روحانی و عملیاتی مدد اور راہنمائی کی جاتی ہے۔کالا علم نہ کیا جاتا ہے نہ سکھایا جاتا ہے۔

آپ کسی بھی مسئلے جیسے کہ شادی، اولاد، تسخیر و رجوع خلق‘ حصول جاہ و منزلت، مرتبہ، عزت دولت، شہرت، مقدمے میں کامیابی، دشمن پر فتح، شر سے حفاظت، ردِ سحر، خاتمہ آسیب، حصول علم اور ذہانت نوکری، ترقی، رزق‘ مردانہ و زنانہ خصوصی امراض و کمزوری سے نجات، مختلف ذہنی، اعصابی، جسمانی اور روحانی امراض سے شفاء‘ کالے جادو سے نجات وغیرہ کے لئے حسب ضرورت عملیاتی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ خاص اوقات، جب کواکب شرف یا ہبوط، اوج یا زوال کی حالت میں ہوں یاآپس میں خصوصی نظرات بنا رہے ہوں(یعنی جب علوم مخفی کے حساب سے کواکب انتہائی اچھی حالت یا انتہائی بری حالت میںہوں یا ایسی ہی ملتی جلتی کوئی اور سعد یا نحس حالت ہو)‘ تب بھی خاص عملیات تیار کئے جاتے ہیں۔

ذاتی راہنمائی کے لیے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اقسام و طبع اعمال روحانی تعویذ نقوش و الواح

نقوش تعویذ اور الواح وغیرہ بظاہر تو ایک ہی محسوس ہوتے ہیں لیکن اِن کی نوعیت فنی اور علمی طور پر بھی فرق ہوتی ہے اور پھر بعض اوقات انسانی ضرورتوں کے مطابق اِن کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ان صفحات میںکوشش کی گئی ہے کہ تمام قسم کے روحانی‘ طلسماتی اور عملیاتی اعمال کو مکمل تفصیل کے ساتھ بیان کر دیا جائے تاکہ آپ اِن کی مکمل افادیت سے آگاہ ہونے کے علاوہ حسب ضرورت اور خواہش مستفید بھی ہو سکیں۔ کسی بھی بات کی وضاحت یا مزید روحانی راہنمائی کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔

روحانی مشاورت

   موضوع ہذا کے تحت کافی تفصیل سے مختلف قسم کے نقوش و الواح پر راہنمائی کی گئی ہے۔ لیکن اگر آپ چاہیںکہ آپ کے ذاتی مسئلہ کی روشنی میں آپ کے مسائل کا روحانی حل پیش کیا جائے تو پھر آپ ہمیں اپنے مسئلے اور کوائف سے آگاہ کریں۔روحانی اور عملیاتی طور پر ہر ممکن آپ کی راہنمائی نورانی علوم کی روشنی میں مخلصانہ طور پر کی جائے گی. کسی بھی بات کی وضاحت یا مزید روحانی راہنمائی کے لیےرابطہ کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top