ی, خوابوں کی تعبیر

یاسمین (چنبیلی) دیکھنا اگر چنبیلی کا پودا دیکھے تو عزیز دوست سے جدائی ہو۔
یاسمین کے پھول توڑنا دیکھنا اگر مرد توڑے تو نقصان اٹھائے اگر عورت توڑے تو مرد سے ناچاکی ہو۔ طلاق ہونے کی نشانی ہے۔
یاسمین گھر میں لگانا دیکھنا خاندان کی تباہی کا باعث ہے اہل گھر برباد ہو۔
یاقوت بادشاہ دیکھے متجد سلطنت میں ترقی ہو ہر دلعزیز نیک سیرت ہو۔
یاقوت باکرہ دیکھے شوہر خوبصورت نیک نام پائے جس سے فرحت حاصل ہو۔
یاقوت بیمار دیکھے تندرستی پائے صحت یاب ہو۔
یاقوت سبز دیکھنا نیک سیرت جمیلہ باوقار خوش اخلاق عورت پائے۔
یاقوت سرخ دیکھنا پاکیزہ حسینہ مگر بارعب عورت پائے راحت حاصل ہو۔
یاقوت سوداگر دیکھے تجارت میں نفع کثیر پائے خوشحال ہو۔
یاقوت عورت دیکھے خوش جمال فرزند پائے مشہور عام ہو نیک نام ہو۔
یاقوت غریب دیکھے تنگ دستی سے نجات پائے کاروبار میں ترقی ہو۔
یاقوت گم ہونا دیکھنا سب کیلئے باعث تنزل ہے فکر اندیشہ حیرانی لاحق ہو۔
یبوب (مکس انگبین) دیکھنا اس مرد کی علامت ہے جو اپنے تئیں بزرگ سمجھے مگر قوم حقیر جائے۔
یخ دیکھنا نمونہ رنج ہے مگر آب یخ پینا خوشی حاصل ہو مرتبہ جلیلہ پائے۔
یخنی کھانا یا پینا دیکھنا موجب راحت ہے دولت رزق طاعت پائے خوشحال ہو۔
یشب (پتھر) دیکھنا کمینہ اور بدکار عورت پائے باعث پریشانی ہے۔
یشب کا نگینہ دیکھنا لڑکی بد اخلاق پیدا ہو یاعورت بد خصلت پائے۔
یکہ بانی کرنا دیکھنا محنت و مشقت سے دولت کمائے مگر پریشانی رہے۔
یکہ پر سوار ہونا دیکھنا کسی دوست عزیز یا آشناسے منفعت حاصل کرے۔
یکہ پر سے اترنادیکھنا بزرگی پانے کی علامت ہے راحت و آرام پائے۔
یکہ سے گرنا دیکھنا باعث تنزل ہے ذلت و خواری پائے۔
یومیہ پانا دیکھنا اگر اقسام طعام سے ہو نعمت و دولت پائے آرام اٹھائے۔

 

ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
      ے ی ء
Scroll to Top