ہندی حساب سے پاکستان میں شائع ہونی والی پہلی اور واحد جنتری ہے۔ اس میں ہندی حساب سے سالانہ حالات کے علاوہ تمام حسابات پاکستانی وقت کے مطابق دیئے گئے ہیں۔ تتھی‘ نچھر‘ یوگ ‘ لگن سارنی‘ ہندی کواکبی رفتاریں اور بہت ساری دیگر معلومات جو تمام تر ہندی حساب سے ہیں۔ پاکستان کے وہ نجومی حضرات جو انڈیا سے آنے والی جنتریاں جو کہ انڈیا کے وقت کے مطابق تیار کی جاتی ہیں استعمال کرتے تھے اِن کے لیے یہ ایک نعمت سے کم نہیں۔انڈیا سے آنے والی جنتریاں صرف انڈیا میں درست طریقے سے استعمال ہو سکتی ہیں۔جبکہ خالد ہندی جنتری میں دئیے گئے کسی بھی حساب کو پاکستان کے وقت کے مطابق کرنے یا تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کی سہولت کے لیے ہم نے یہ سب محنت کر دی ہے۔ پاکستان کے تمام اہم شہروں کی لگن سارنی بھی اس میں شامل ہے۔ ہندی حساب سے کواکبی تقویم بھی سال بھر کی تمام ضروریات کے مطابق شامل کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہندی نجوم وغیرہ کے حوالے سے قابل قدر مواد اس میں فراہم کیا گیا ہے۔خالد روحانی جنتری کی طرز پر اس خالد ہندی جنتری میں بھی کواکب کا شرف و ہبوط، کواکب درراس و نچھتر، گرہن، درشٹی گرہ اور دیگر تکنیکی معلومات کے ساتھ ساتھ سال بھر کے انعامی نمبروں پر مشتمل کتابچہ بھی شامل جنتری ہے۔ مزید معلومات اور سال رواں کی خالد ہندی جنتری کی خریداری کے لیے آپ ادارہ راہنمائے عملیات سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

خالد ہندی جنتری کی فری کاپی حاصل کریں؛

خالد ہندی جنتری کی اشاعت سال 2008 سے شروع ہوئی تھی۔ قارئین کی سہولت کے لیے ادرارہ نے خالد ہندی جنتری کے تمام پرانے پرچوں کوویب سائٹ پر فری فراہم کیا ہے۔
پرانی اورسال رواں کی جنتری کو فری حاصل کرنے ، پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

Scroll to Top