مینڈولا جھولنا دیکھنا |
دنیا کے بیہودہ کاموں میں ہو مبتلا ہو دین سے گمراہ ہو۔ |
ہاتھ اپنے بندھے دیکھنا |
گناہوں سے توبہ کرے متقی و پرہیز گار ہو مالک سے ڈرے۔ |
ہاتھ اپنے دھونا دیکھنا |
کاروبار بند ہو جائے کام میں ناکامی ہو باعث پریشانی ہو۔ |
ہاتھ دشمن کا چومنا دیکھنا |
ہاتھ رفع خصوصیت و نزاع ہو مسرت و راحت ہاتھ آئے۔ |
ہاتھ دیکھنا |
برادر یا شریک یا حبیب عورت پائے راحت و آرام پائے۔ |
ہاتھ سے آسمان چھونایا پکڑنا دیکھنا |
عزیز خلق و ذی توقیر ہو کلام میں تاثیر ہو مہم پیش آئے بہ آسانی حل ہو جائے عزت و مرتبہ بلند ہو۔ |
ہاتھ کٹا دیکھنا |
اگر دایاں ہاتھ کٹا دیکھے تو افلاس غر بت تنگدستی پائے اگر بایاں ہاتھ کٹا دیکھے تو برادری خویش و اقارب سے جدا ہومفارقت پائے۔ |
ہاتھ کشادہ دیکھنا |
سخاوت اختیار کرے ملنسار محبت سلوک پیار کرے۔ |
ہاتھا پائی عورت سے کرنا دیکھنا |
عزت و دولت پانیکا سبب ہے فرزند سعید پائے، سردار قوم ہو۔ |
ہاتھا پائی کرنا دیکھنا |
اگر دشمن کو مضبوط پکڑتے دیکھے تو حالات کو اپنے موافق پائے۔ |
ہاتھی بد مست یا حملہ آور ہونا دیکھنا |
سردار یا امیر سے نفع کثیر پائے فساد و بلا دور ہو جائے اگر عماری میں بیٹھا دیکھے تو عزت مرتبہ پائے۔ |
ہاتھی پر سواری کرنا دیکھنا |
رات کا خواب معزولی و بے عزتی کا باعث ہے دن کا خواب جو رو کو طلاق دے یا کسی امیر یا بڑے شخص سے نقصان اٹھائے۔ |
ہاتھی خوبصورت دیکھنا |
بادشاہ یا حاکم سے دولت و نعمت پائے یا خود سردار حکمران ہو۔ |
ہاتھی سیاہ خونخوار دیکھنا |
آفت آئے یا ایسا فتنہ ہویدا ہو جس سے لوگ خوفزدہ ہو۔ |
ہار پھولوں کا پرونا دیکھنا |
خوبصورت دوشیزہ سے شادی کرنے کی دلیل ہے۔ |
ہار پھولوں کا پہننا دیکھنا |
اپنی محبوبہ یا دوست سے محبت و پیار کرے عیش و آرام پائے۔ |
ہار ٹوٹنا یاگم ہونا دیکھنا |
بیوی کے جدائی ہونیکی نشانی ہے باعث پریشانی ہے۔ |
ہار موتیوں کا دیکھنا |
فرزند و مال و دولت پائے فرحت و راحت ہاتھ آئے۔ |
ہاضمہ خراب دیکھنا |
دولت ناجائز حاصل کرنیکی کوشش کرے بدنام و ناکام رہے۔ |
ہاضمہ درست دیکھنا |
مال حلال طیب پائے نیک نام و با عزت ہو۔ |
ہاکی ٹوٹنا یا گم ہو جانا دیکھنا |
دوست مددگار سے جدائی ہو نقصان پائے۔ |
ہاکی کا خریدنا دیکھنا |
زراعت و صنعت میں کوشش کرے کاروبار میں دسترس ہو۔ |
ہاکی کھیلنا دیکھنا |
کاروبار اور رزق میں ترقی پائے مصروفیات عام ہو۔ |
ہالہ آفتا ب دیکھنا |
دولت و عزت پائے دوستوں کا حلقہ اثر وسیع ہو ااقتدار پائے۔ |
ہالۂ مہتاب دیکھنا |
دولت دین پائے بزرگی سے لوگوں میں ممتاز ہو فیض پہنچائے۔ |
ہتھیار اتارنا دیکھنا |
امن و چین پائے آرام و راحت حاصل ہو۔ |
ہتھیار پہننا دیکھنا |
اگر بلاوجہ پہنے تو بدنام ہو اگر باوجہ پہنے تو عزت بزرگی پائے۔ |
ہتھیار ڈالنا دیکھنا |
ذلیل و خوار ہو بدنام ہو ناکامی اور تنگدستی میں مبتلا ہو۔ |
ہتھیلی پر نقش و نگار دیکھنا |
اگر عورت دیکھے تو آرام پائے اگر مرد دیکھے تو تکلیف پائے۔ |
ہتھیلی تنگ دیکھنا |
قرضدار ہو کنجوس و بخیل ہو گزران ذلیل ہو۔ |
ہچکی آتے دیکھنا |
پُر غضب ہونے اور گالی بکنے کی دلیل ہے بیمار ہو جائے۔ |
ہچکی بند ہونا دیکھنا |
مسکین طبع ہو زبان پر قابو پائے آرام حاصل ہو۔ |
ہد ہد دیکھنا یا پکڑنا |
امارت حاصل ہو علم و حکمت منصب عہدہ پائے۔ |
ہد ہد کا گوشت کھانا دیکھنا |
نیکی کی علامت ہے۔ بزرگی پائے وزیر مشیر سلطنت ہو۔ |
ہد ہد کی آواز سننا دیکھنا |
خوشخبری پائے یا عورت حسینہ جمیلہ سے شادی کرے۔ |
ہدیہ پسندیدہ دیکھنا |
صاحب جمال ہو یا فرزند با اقبال پیدا ہو شہرت پائے۔ |
ہدیہ پیر و مرشد کو دینا دیکھنا |
اپنے بزرگوں کی قدرو منزل پائے یا اولیا ء اللہ میں شامل ہو۔ |
ہدیہ دینا دیکھنا |
اگر لینے والا بزرگ و مشہور ہو تو عزت و دولت آرام پائے۔ |
ہدیہ ماں پاب کو دینا دیکھنا |
خاندان کی آنکھوں میں ممتاز ہو والدین جیسی عزت پائے۔ |
ہڈی پختہ چوسنا دیکھنا |
اگر مکھ آئے تو اپنے مقصد میں کامیاب ہو اگر خالی پائے توکام ابھی مکمل نہ ہو۔ |
ہڈی پھینکنا دیکھنا |
مصیبت سے نجات پائے باعث آرام و راحت ہے۔ |
ہڈی چبانا دیکھنا |
محنت و مشقت زیادہ اٹھائے رزق ہلال پائے۔ |
ہڈی دیکھنا یا پانا |
حرام مال حاصل کرے باعث پریشانی ہے۔ |
ہرن پکڑنا دیکھنا |
دولت و بزرگی پائے عاشق ہو محبت میں گرفتار ہو۔ |
ہرن دیکھنا |
دختر نیک اختر پیدا ہو یا کنیز باکرہ پائے۔ |
ہرن کا شکار کرنا دیکھنا |
حسینہ جمیلہ عورت کو حاصل کرے فائدہ اٹھائے۔ |
ہرن کا گوشت کھانا دیکھنا |
دولت،عزت،بزرگی،ہنر مندی،شہرت و آرام پائے۔ |
ہرن کی پوستین پہننا دیکھنا |
نیک خصال مگر متمولہ ہو دل کا سخی خدا ترس ہو۔ |
ہل ٹوٹتا دیکھنا |
ناکامی اور تنگدستی کی علامت ہے۔ |
ہل چلانا دیکھنا |
کامیابی کی دلیل ہے رزق حلال پاکیزہ ملے۔ |
ہلالی دیکھنا |
فرزند ہو بادشاہ نیک ہو بشارت و خوش خبری ترقی سے تعبیر ہے۔ |
ہنٹر پھینکنا دیکھنا |
کاروبار میں مصروف عہدے سے دستبردار ہو بزرگ دیندار ہو۔ |
ہنٹر مارنا دیکھنا |
بلا عذر مارے تو رشوت خور ظالم ہو اگر عذر پر مارے تو کامیابی و ترقی نصیب ہو۔ |
ہنٹر ہاتھ میں لینا دیکھنا |
ملازمت یا روزگار پائے کاروبار سے بہرہ ور ہو۔ |
ہنستا اور آنسو آئیں دیکھنا |
غم و اندوہ سے نجات پائے راحت و خوش نصیب ہو۔ |
ہنسلی دیکھنا |
عورت جمیلہ پائے باکرہ سے عقد ہو مباشرت کا لطف اٹھائے۔ |
ہنسنا کھل کھلا کر دیکھنا |
غم و اندوہ سے تعبیر ہے فکر اندیشہ میں مبتلا ہے۔ |
ہوا تند چلتی دیکھنا |
مصیبت میں مبتلا ہو اگر ہوا تند گرم چلتی دیکھے تو سخت انقلاب پائے۔ |
ہوا سرد خوش دیکھنا |
تکالیف سے نجات ملے باعث آرام و راحت ہے خوشخبری پائے۔ |
ہوا میں اڑنا دیکھنا |
اگر آسمان کی طرف دیکھے تو موت کا انتظار کرے۔ |
ہوا میں پرواز کرنا دیکھنا |
اگر زمین کی طرف اڑتا دیکھے تو سفر درپیش آئے راحت و آرام پائے۔ |
ہودج سے اترنا دیکھنا |
آرام و راحت حاصل ہو بے فکر ہو عیش و عشرت پائے۔ |
ہودج سے گرنا دیکھنا |
تنزل آئے گمراہ ہو بے عزت و ذلیل ہو۔ |
ہودج میں بیٹھنا دیکھنا |
عزت و مرتبہ پائے مبارک خواب ہے بزرگی و راحت پائے۔ |
ہیجڑا اپنے تئیں دیکھنا |
خوف و دہشت میں گرفتار ہو بزدلی کا شکار ہو۔ |
ہیجڑا ناچتا دیکھنا |
بڑے کاموں میں پڑے بدنامی و ناکامی اٹھائے۔ |
ہیجڑوں کی صحبت دیکھنا |
مفسدوں سے میل جول رکھنے سے گمراہ بے دین ہو۔ |