گ, خوابوں کی تعبیر

گاجر کا سالن کھانا دیکھنا غم و اندوہ محنت و مشقت میں پڑے فکر و معاش زیادہ ہو۔
گاجر کا مربہ یا حلوہ کھانا دیکھنا غم و اندوہ سے نجات پائے۔
گاجر کھانا دیکھنا غم و اندوہ میں مبتلا ہو، رنج و فکر میں پڑے۔
گالی دینا دیکھنا ذلت و خواری کا موجب ہے پریشان و حیران ہے۔
گالی کھانا دیکھنا بہتری اور کامیابی کی دلیل ہے جس سے گالی کھائے اس پر غالب آئے۔
گانا سازوں کے ساتھ سننا دیکھنا رنج و غم میںمبتلا ہو، بیوجہ فکر و اندیشہ میں پڑے۔
گانا سننا سنانا دیکھنا بیہودگی بے حیائی بے غیرتی اور مصیبت کا باعث ہے۔
گائو زبان کھانا دیکھنا جنگ و جدل سے تعبیر ہے کسی سے لڑائی جھگڑے۔
گائوں دیکھنا اگر گائوں آباد دیکھے تو فرحت و آرام پائے۔
گائوں نامعلوم میں جانا دیکھنا کسی مصیبت میں گرفتار ہو، اگر باہر نکلے تو رہائی پائے۔
 گائوں ویران دیکھنا پریشانی و حیرانی پائے کاروبار میں تنزل آئے۔
گائے زرد پیلی دیکھنا بیمار و بیکار ہو مصیبت میں لاچار ہو۔
گائے فربہ دیکھنا کام میں ترقی ہو دولت رزق آسائش حاصل ہو مالدار ہو۔
گائے کمزور دیکھنا جتنی پتلی کمزور دیکھے اسی قدر تنگدستی ، مفلوک الحال پائے۔
گائے یا بیل ہر قسم دیکھنا خیر و برکت کا موجب ہے دبلی پتلی لاغر دیکھے تو بیماری پائے۔
گد کا یا گتگا کھیلنا دیکھنا ترقی قوت یا حصول مقصد جوہرداری پائے بہادر دلاور ہو۔
گداگر کو کچھ دینا دیکھنا کسی کے کام میں مددگار ہو خیر و برکت ہو۔
گداگر ی کرنا دیکھنا کوشش و ہمت سے کاروبار اور تجارت میں ترقی کرے۔
گدھ اپنے پاس دیکھنا کسی بزرگ شخص سے منفعت اور بزرگی حاصل کرے۔
گدھ پر سفر کرنا دیکھنا طویل سفر پر جائے اگر گدھ کے پنجوں سے زمین پر گرتا دیکھے تو تنزل پائے ذلت و خواری پائے۔
گدھ کو گھر میں دیکھنا دولت سے گھر بھر جائے صاحب عظمت بزرگ ذیشان ہو۔
گدھ کے ساتھ پرواز کرنا دیکھنا اگر بلندی کی طرف پرواز کرے تو مرتبہ عزت بزرگ ذیشان ہے۔
گدھا دیکھنا یا خریدنا دیکھنا نعمت و بزرگی پائے دل میں اطمینان ہو راحت ، دولت پائے۔
گدھے اپنے کو اندھا دیکھنا مال امانت یا مدفون شدہ کھو جائے تکلف معاش اٹھائے۔
گدھے پر سواری کرنا دیکھنا خیرو برکت کا موجب ہے دولت ، نعمت عزت پائے راحت فرحت ہو۔
گدھے سے گرنا دیکھنا تنگدست ہونے اور مرتبہ عزت سے گرنے کا سبب ہے۔
گدھے کا پیشاب دیکھنا مرض سقیم سے آفاقہ ہو مگر کسی کام میں بدنامی ہو۔
گدھی کا دودھ پینا دیکھنا تمتع و بر خورداری کی نشانی ہے بیماری سے صحت پائے۔
گدھے کو پیٹھ پر لینا دیکھنا مددگاری نیک بختی کی نشانی ہے کلفت و مصیبت دور ہو جائے۔
گدھے کو خچر بنے دیکھنا سفر میں نفع مالداروں میں شامل ہو۔
گدھے کو گھوڑا بنا دیکھنا بادشاہ ہو یا حاکم کا مال ہو ذی جاہ حشمت ہو۔
گدھے کی آواز سننا دیکھنا بدکاموں میں مبتلا ہو مورد آفات و بلا ہو ہم صحبت سے خفا ہو۔
گرج فرشتہ کی سننا دیکھنا گناہوں سے توبہ کرے موت قریب آئے۔
گرجا دیکھنا اگر محبت سے دیکھے توگمراہ ہو بے دین ہو اگر نفرت سے دیکھے تو دیندار ہو، عیسائی مذہب سے بیزار ہو۔
گرجا میں نماز پڑھنا دیکھنا گناہوں سے توبہ کرے عیسائیوں کو دین اسلام کی تعلیم دے۔
گرجنا بادل کا سننا دیکھنا بیماری سے شفا پائے کسی اچھی خبر کی اطلاع ملے۔
گرد اڑانا دیکھنا لوگوں کو بھی مصیبت میں ڈالے جس میں خود گرفتار ہو۔
گرد اڑتا دیکھنا مصیبت یا دکھ تکلیف اٹھائے پریشان حال ہو۔
گرد آلود چہرہ دیکھنا مصیبت یا دکھ تکلیف اٹھائے پریشان حال ہو۔
گردن پتلی کوتاہ دیکھنا بے دین اور گمراہ ہونے کا باعث ہے۔
گردن پر بوجھ دیکھنا درستی دین اور عمر درازی کی علامت ہے۔
گردن موٹی دیکھنا امانت اور دیندار ہو بزرگی حاصل ہو۔
گردہ کی درد پانا دیکھنا دل کی صفائی کا باعث ہے۔
گرز چھنتا دیکھنا اقتدار یا عہدہ سے برطرف ہو جائے عزت و شہرت جاتی رہے۔
گرز دیکھنا پانا حاکم وقت یا سردار قوم کی طرف سے طاقت و تقویت شہر پائے۔
گرز ہاتھ میں دیکھنا حکومت کی طرف سے ممتاز عہدہ پائے حکمران باوقار ہو با رعب ہو۔
گرم پانی پینا دیکھنا بخار میں مبتلا ہو یا کسی اور بیماری میں مبتلا ہو۔
گرم پانی سے نہانا دیکھنا اگر بیمار ہے تو صحت پائے یا کسی کے مال سے فائدہ اٹھائے۔
گرنا اونچائی سے دیکھنا عزت مرتبہ میں کمی ہو عہدہ سے معزول ہو۔
گرنا ٹھوکر سے دیکھنا تنگدستی و بیکاری کا باعث ہے۔
گرنا راہ چلتے دیکھنا دین سے بے بہرہ ہو۔
گروہ میں شامل ہونا دیکھنا فتنہ و فساد میں شامل ہو اگر اس سے علیحدہ ہو تو سلامتی پائے۔
گڑھا کھودنا دیکھنا حیلہ مکرو فریب سے مال حاصل کرے۔
گڑھے سے نکلنا دیکھنا مشکلات سے نجات پائے اگر گڑھے کو بھر دے تو فتنہ فساد کو مٹادے۔
گڑھے میں چھپنا دیکھنا مشکلات میں پڑے یا لوگوں کو فریب دے۔
 گڑھے میں گرنا دیکھنا کسی مصیبت میں پڑے یا کسی کے مکرو فریب میں پھنسے ۔
گزرگاہ تاریک دیکھنا دین سے گمراہ ہو برے کاموں میں مشغول ہو جائے۔
گزرگاہ راستہ دیکھنا اگر گزرگاہ پر جاتا دیکھے تو ہدایت پائے دیندار ہو نیک ہو۔
گلاب پاشی کرنا دیکھنا شہرت عزت اور نیک نامی حاصل ہو ذی وقار بزرگ ہو۔
گلاب کا پودا دیکھنا تندرستی پائے خاندان میں ترقی ہو۔
گلاب کے پھول دیکھنا فرزند خوبصورت عنایت ہو راحت و آرام پائے۔
گلدستہ باندھنا دیکھنا فتنہ و فساد کرے موجب خرابی ہے۔
گلدستہ ہاتھ میںدیکھنا کسی خوشخبری سے بہرہ ور ہو۔ راحت نصیب ہو۔
گلسرخ دیکھنا اگر باغ میں دیکھے تو فرزند پیدا ہو یا کنیز پاکیزہ ملے دولتمند ہو۔
گلقند خریدنا دیکھنا مال و دولت نصیب ہو نعمت پائے آرام و راحت ہو۔
گلقند کھانا دیکھنا اگر بیمار ہو تو شفا پائے اگر غمزدہ ہو خوشحالی ہو قرضہ سے نجات پائے۔
گلوبند جواہرات کا دیکھنا حکومت یا بادشاہت پائے شہنشاہ ہو شہرت پائے۔
گلوبند چاندی کا دیکھنا سعادتمندی و بزرگی حاصل ہو نیک سیرت پرہیزگار ہو۔
گلوبند سونے کا دیکھنا قدرو منزلت زیادہ ہو۔ حکومت امانت بزرگی علم دولت پائے۔
گنا پانا یا کھانا دیکھنا مال و نعمت حاصل ہو اگر گنے فروخت کرے تو خیروبرکت پائے۔
گنبد دیکھنا بلند بخت ہو یا عورت پاکیزہ مشہور ملے علم و حکمت پائے۔
گنبد شکستہ پائے تنزل کا باعث ہے عورت سے مفارقت ہو۔
گنبد میں بیٹھنا دیکھنا عالی وقار ہو قدر و منزلت پائے یا عورت عزیز مشفقہ پائے۔
گنج دیکھنا علم و منفعت ولایت کی نشانی ہے دولت لازوال پائے۔
گنوں کا رس پینا دیکھنا منفعت سے راحت پائے یا دین میں بزرگ کامل ہو۔
گنوں کا رس نکالنا دیکھنا مال و تجارت میں نفع حاصل ہو یا دین کی سمجھ عطا ہو عقلمند فہیم ہو۔
گھاس دیکھنا خیرو منفعت کی نشانی ہے، باعث فرع پریشانی ہے۔
گھٹنا دیکھنا عیش و عشرت پائے آرام و راحت نصیب ہو۔
گھٹنا کمزور ٹوٹا دیکھنا مال و دولت میں نقصان پائے غربت سے لاچار ہو۔
گھٹنا مضبوط دیکھنا کاروبار میں ترقی اور آرام و راحت نصیب ہو۔
گھر زمین میں جانا دیکھنا ایسی قدرت حاصل ہو جس سے دنیا و دین میں نام ہو علم سیکھے بخیر انجام ہو۔
گھر سونے کا دیکھنا خانہ سوزی کی نشانی ہے راکھ برباد ہوجاتی ہے۔
گھر کشادہ دیکھنا کشادگی دنیا سے مراد ہے اور تاریک و تنگ دیکھے تو حزن و ملال زیادہ ہو۔
گھر کو منقش کرنا دیکھنا جنگ خصومت میں مبتلا ہو حسرت ہو عورت صاحب جمال ملے پوشیدہ وصال ہو۔
گھر لوہے کا دیکھنا درازی عمر اور بندگی مرتبہ کی علامت ہے قوت و دانائی پائے۔
گھر میں آتشکدہ دیکھنا بادشاہ کی جانب سے مال پائے بیماری سے صحت ہو اگر خود کو آتشکدہ میں دیکھے تو حاکم کی طرف سے اہتمام پائے بیہودہ کام ملے۔
گھر میں کسی کے جانا دیکھنا دشمن پر فتح مندی پائے جسم زار میںقوت آئے۔
گھنگھرو پائوں میں ڈالنا دیکھنا کسی سے لڑائی جھگڑا فساد ہو جائے پریشانی اٹھائے۔
گھنگھرو دیکھنا لڑائی جھگڑے سے مغموم ہو دل غمگین ہو۔
گھنگھرو سونے کے دیکھنا کسی مالدار بخیل سے دنگا فساد ہو جائے پریشانی اٹھائے۔
گھوڑا ابلق دیکھنا دلاور مشہور ہو جرأت بہادری میں نامور ہو۔
گھوڑا دوڑانا دیکھنا مراد حاصل ہو علم کامل ہو سردار قوم ہو یا وزیر مشیر سلطنت ہو۔
گھوڑا دیکھنا قدرو منزلت اور دولت ولایت پائے۔
گھوڑا سمندر یا زرد دیکھنا بیماری آئے یا بزدل و نامراد ہو جائے۔
گھوڑا سیاہ دیکھنا صاحب ولایت یا سردار ہو یا حاکم فرمانبردار ہو۔
گھوڑا مشکی و اشہب دیکھنا خوشی کی نشانی ہے، دولت و راحت ، فرحت و عزت پائے۔
گھوڑے پر سوار ہونا دیکھنا دولت بے اندازہ پائے اور خوبی و خوش رفتاری سے حکومت منصف مراد ہے۔
گھوڑی دیکھنا عورت ملے جسقدر خوبصورت دیکھے اسی قدر حسینہ عورت پائے۔
گھوڑی کا دودھ پینا دیکھنا بادشاہی مال کی بشارت بیماری سے صحت پائے۔
گھی خرید یا سونا دیکھنا مال ونعمت پائے مگر دل پریشان ہو۔
گھی دودھ میں ڈالنا دیکھنا مال و نعمت پائے مگر دل پریشان ہو، راحت و آرام ہو۔
گھی فروخت کرنا دیکھنا لوگوں میں مشہور اور معزز ہو مال و دولت پائے۔
گو پھیا چلانا دیکھنا جس پر گوپھیا پھینکے اس سے نفرت ہو موجب حقارت ہو۔
گوپھیا دشمن پر چلانا دیکھنا فتح و نصرت حاصل ہومقصد میں کامل ہو۔
گوٹا عورت کے لگا دیکھنا قریبی عورت سے واسطہ پڑے اگر منکوحہ کے کپڑوں میں لگا دیکھے تو عورت سے بدنامی ہو پریشانی اٹھائے۔
گوٹا لگانا یا پانا دیکھنا ظاہرداری ریاکاری سے کام لے بدنام ہو بڑی شہرت ہو۔
گودڑی پہننا دیکھنا بلند مرتبہ پائے راہ ہدایت سے آشنا ہو خیر پگاہ ہو۔
گودڑی فقیر سے ملنا دیکھنا فقر حاصل ہو یعنی رضائے الہٰی میں اپنی رضا سمجھے شاکرو صابر رہے۔
گودڑی لینا یا ملنا دیکھنا جس سے گودڑی ملے اس کی وراثت پائے اس کا مال پائے۔
گور تنگ و تاریک دیکھنا غم و اندوہ اور تکلیف میں مبتلا ہو، شامت اعمال کا موجب ہے۔
گور کشادہ صاف دیکھنا نیک آخرت ہو صالح و بزرگ ہو یا مکان بنائے آرام پائے۔
گورخر کا شکار کرنا دیکھنا منفعت کثیر ہو دولت پائے دشمن پر غالب آئے احکام شرعیہ کا پابند ہو۔
گورستان دیکھنا گذری باتیں یاد آئیں پشیمانی و اندیشہ ہو لوگوں سے نفع حاصل ہو۔
گورستان میں آپکو دیکھنا ایسے معاملہ میں پھنسے جس سے لوگ عبرت پائیں اور عزیز و اقارب کنارہ کش ہوں۔
گورو دیکھنا دنیا سے نفرت اور دین کی رغبت حاصل ہو۔
گوشت پختہ دیکھنا  مال و دولت پائے آرام و راحت ملے کام میں برکت ہو۔
گوشت خام دیکھنا  بیمار ہو سخت مصیبت میں مبتلا ہو بھائیوں سے رنج اٹھائے۔
گوشوارہ پہننا دیکھنا اگر اس گوشوارہ میں مرد ار ہوں تو علم کی دولت سے سرفراز ہو حافظ قرآن مجید ہو، عالم بے نظیر ہو، علامہ وقت ہو، مرد میدان ہو۔
گوشوارہ دیکھنا نفع تجارت ہو یا افسر فوج و قوم ہو بگڑا کام بن جائے۔
گولی دوائی کی کھانا دیکھنا اگر بیماری کی گولی کھائے صحت پائے۔
گوند دیکھنا بچے کھچے مال سے تعبیر ہے اگر گوند پائے تو کسی کا بچا کھچا مال ملے۔
گوندھنا آٹا گندم کا دیکھنا درستی دین سے تعبیر ہے تجارت یا کاروبار میں نفع حاصل ہو۔
گوندھنا بیسن یا آردجو دیکھنا ترقی رزق مال جلال پائے کام میں منفعت پائے۔
گونگا پن ہونا دیکھنا حق بات سے کنارہ کرے دین سے گمراہ ہو نقصان علم ہو۔
گونگا کسی کو دیکھنا موجب تکلیف ذلت و خواری ہے۔ بدحالی و مصیبت آئے۔
گوہ (سمار) دیکھنا اگر گوہ کاٹے تو دشمن سے تکلیف اٹھائے اگر مارے تو دشمن پر فتح پائے۔
گوہنرا دیکھنا، کربت دیکھنا خشومت کا باعث ہے ناموافق بادل آئیں پریشانی ہو۔
گویا دیکھنا یا ہنسنا دیکھنا فضول گوئی بیہودہ کلامی اور فتنہ فساد کی طرف مائل ہو۔
گوئے چوگان میں دیکھنا عورت فربہ سے مال پائے جو بیمار ہو تو شفا پائے طلب جگہ کرے۔
گیدڑ کا گوشت کھانا دیکھنا مال حرام کھائے بیماری تنگدستی ہو بزدل ڈرپوک ہو۔
گیدڑ کی تلاش کرنا دیکھنا بیمار ہونے کی علامت ہے ، تکلیف کا باعث ہے۔
گیدڑ کے ساتھ کھیلنا دیکھنا عورت پر عاشق ہو، جو اجنبی ہو، مگر عورت بے وفا نکلے۔
گیدڑ کی کھال اتارنا دیکھنا مال و دولت پائے قرضہ سے نجات ہو۔
گیند بلا بادشاہ کوکھیلتا دیکھنا دشمنوں پر فتحیاب ہو عوام رعایا کی نظروں میںعزت زیادہ ہواگر بادشاہ کو رعایا کے ساتھ کھیلتا دیکھے تو بے عزت و ذلیل ہو۔
گیند بلا کھیلنا دیکھنا  دنیاوی جستجو میں کامیاب ہو عزت مرتبہ پائے مگر دین میں کمزور ہو۔
گینڈا دیکھنا دشمن اور مصیبت کے مترادف ہے۔
گینڈا کو مارنا دیکھنا دشمن پر فتحیاب ہو مصیبت سے آزاد ہو۔
گیہوں بھنے ہوئے کھانا دیکھنا نعمت و دولت خوشحالی کا باعث ہے۔
گیہوں دیکھنا مال حلال پائے مگر مشقت سے ہاتھ آئے۔
گیہوں کے خوشے دیکھنا اگر سبز خوشے دیکھے تو خوشحال ہو اگر خشک دیکھے تو قحط سالی ہو۔

 

ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
      ے ی ء
Scroll to Top