ک, خوابوں کی تعبیر

کاتنا چرخہ پر سوت دیکھنا کپڑے کی تجارت کرے اور فائدہ بے اندازہ پائے۔
کاٹنا اونٹ کو دیکھنا سفر سے نقصان اٹھائے، گھوڑا گدھا خچر کو بھی کاٹنا زیان پائے۔
کاٹنا دانتوں سے دیکھنا روشنی و بد سیرتی ظاہر ہو۔ عیوب سے خلقت ماہر ہو۔
کاٹنا دشمن کو دیکھنا نقصان اٹھائے فکر مند ہو۔
کاٹنا کسی کو دیکھنا جس کو کاٹتا دیکھے اس سے محبت و الفت ہو جائے۔
کاجل لگانا دیکھنا اولاد سے راحت ہو دل کو فرحت ہو زیادتی بصارت ہو۔
کاسنی جمع کرے دیکھنا نقصان اٹھائے تکلیف دیکھے۔
کاسنی خریدنا یا کھانا دیکھنا غم و اندوہ میں گرفتار ہو۔
کاشتکار دیکھنا کامیابی کا موجب ہے، برکت و رحمت ہو۔
کاشتکاری کرنا دیکھنا ترقی دین و دنیا ہو، بزرگی و عزت پائے فیض حاصل ہو۔
کاغذ پانا یا خریدنا دیکھنا علم سے تعبیر ہے تعلیم حاصل کرے۔
کافر ہونا دیکھنا دین و دنیا کی خرابی پائے تکلیف و رنج پائے۔
کافور بدن کو لگانا دیکھنا غصہ پی جاوے موت کی علامت ہے خلیق حلیم ہو جائے۔
کافور دیکھنا خریدنا عالم و بزرگ و نام آور ہو، منفعت پائے تجارت میں نفع پائے۔
کافور دینا دیکھنا دیانتداری اور حد درجہ کی بزرگی پائے۔
کالا منہ کرنا دیکھنا اپنے عیبوں پر پردہ ڈالے یا دولت کو چھپائے۔
کان اپنا جدا دیکھنا لڑکی فوت ہو یا عورت طلاق دے وطن سے دور ہو عزیزوں سے مہجور ہو۔
کان جواہرات کی دیکھنا خزانہ مال و دولت کا پائے یا علم کا خزانہ ہاتھ آئے۔
کان دیکھنا عورت پاکیزہ سے نکاح کرے خبر نیک پائے دل مسرور ہو۔
کان سے کچھ نہ پانا دیکھنا خزانہ مال کا دیکھے مگر کچھ حاصل نہ ہو۔
کان صاف کرنا دیکھنا متعبر معلومات کا حصول ہو۔
کان کی لو دیکھنا خوبصورت فرزند پیدا ہو۔ دو لویں دیکھے تو دو فرزند پیدا ہوں۔
کان لمبے چوڑے دیکھنا افسانہ عجائب و غرائب سنے جو یائے ضرر ہو وقت ضائع کرے۔
کھانا بد مزہ پانا دیکھنا رنج و غم کھانا اگر خوش ذائقہ کھانا کھائے تو خوشی نصیب ہو۔
کھانا درویش کو کھلانا دیکھنا مصیبت سے نجات پائے پرہیز گار ہو سعادت بزرگی پائے۔
کھانا گلے میں پھنسنا دیکھنا بیماری آئے یا موت واقع ہو یا سخت تکلیف اٹھائے۔
کانپتا جسم دیکھنا امانت میں خیانت کرے ضعف غم و اندوہ بیماری پائے۔
کانپتا سر دیکھنا حاکم وقت سے نقصان اٹھائے پریشانی پائے۔
کانپتا ہاتھ دیکھنا برے کاموں سے بچے نیک معاش حاصل کرے۔
کانپنا خدا کے خوف سے دیکھنا گناہوں سے توبہ کرے صحت ہو کاروبار میںترقی ہو۔
کانٹا (خار) دیکھنا رنج و الم پائے اگر کانٹوں کی جھاڑی دیکھے تو دنیاوی کاموں میں پھنسے۔
کانٹوں کی باڑ لگانا دیکھنا دین کی حفاظت کرے یا چوکیداری کا عہدہ پائے۔
کانٹے پائوں سے نکالنا دیکھنا قرض سے فارغ ہو آرام و راحت پائے۔
کانٹے پائوں میں چبھنا دیکھنا قرضدار ہو قرضہ اٹھانے کی وجہ سے غم و اندیشہ کرے۔
کانٹے جلانا دیکھنا فارغ البالی ہو دنیا کے جنجالوں میں نجات پائے۔
کانجی پینا یا کھانا دیکھنا غم و اندوہ اور اندیشہ سے نڈھال ہو کر فکر و مال کرے۔
کانجی ڈالنا یا تیار کرنا دیکھنا فتنہ و فساد میں مبتلا ہو تکلیف اٹھائے۔
کاہو شیریں کھانا دیکھنا فرحت پائے اگر تلخ کاہو کھائے تو مصیبت اٹھائے۔
کائی دیکھنا عزیز سے کدورت ہو، اولاد سے نفرت ہو، مرض سے صحت ہو۔
کبوتر اڑانا دیکھنا مال ضائع کرے اگر کبوتر بازی کرے تو عمر ضائع گزار دے۔
کبوتر دیکھنا کنیز یا عورت پائے بہتری حال کی ہو یا صورت ارفع ملال کی ہو۔
کبوتر کا گوشت کھانا دیکھنا عورت سے منفعت پائے یا معشوق حسین ہاتھ آئے۔
کبوتروں کا غول دیکھنا نفع کثیر حاصل ہو فرحت مسرت پائے صحت کامل پائے۔
کبوتروں کو پکڑنا یا خریدنا دیکھنا عورت گھر میں لائے جس سے لڑکی پیدا ہو۔
کپڑا بیچنا دیکھنا غم و اندیشہ سے خلاصی صحت کامل رہے۔
کپڑا پائوں میں پہننا دیکھنا دختر یا فرزند سعادتمند پائے عورت کو خوف شوہر سے لاپرواہی ہو۔
کپڑا خون سے لتھڑا دیکھنا تہمت و بہتان میں پھنسے۔
کپڑا دھونا دیکھنا دشمنی کرے کسی کو دکھ دے مگر تجارت میں نفع ہو۔
کپڑا سیاہ یا زردخریدنادیکھنا غم و اندوہ اور سخت بیماری میں مبتلا ہو۔
کپڑا قیمتی دیکھنا غربت سے پشیمان ہو۔ اگر خریدے تو حیران ہو۔
کتا حملہ آور دیکھنا شیطان کے نرغے میں پھنسے یا دشمن سے مقابلہ ہو گزند پائے۔
کتا فرمانبردار دیکھنا دوست سے فائدہ پہنچے یا دشمن پر فتح پائے۔
کتاب پڑھنا دیکھنا جس علم کی کتاب پڑھے اس علم سے یا کام سے فائدہ اٹھائے۔
کتاب تاریخ کی پڑھنا دیکھنا بادشاہ وقت سے فائدہ اٹھائے۔
کتاب ڈاکٹری کی پڑھنا دیکھنا علم و حکمت دانائی عقلمندی پائے مشہور ہو جائے۔
کتاب فقہ کی پڑھنا دیکھنا برے کاموں سے پرہیز کرے راہ ہدایت کرے۔
کتاب کہانیوں کی پڑھنا دیکھنا فضول گوئی اور بے ہودہ کلامی اختیار کرے۔
کتے کا اپنے اوپر بھونکنا دیکھنا کمینوں کی بات ملال ہو سزا دہی پر آمادہ ہو تردد میں پڑے۔
کتے کا کاٹنا دیکھنا دشمن سے گزند پہنچے مگر دل مطمئن رہے۔
کتیرا گوند کھانایا پینا دیکھنا کنجوس شخص کا مال قلیل ہاتھ آئے کاروبار میںنفع کم ہو۔
کھٹائی کھانا دیکھنا غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ ترش اشیاء کا کھانا باعث رنج و غم ہے۔
کثردم کا نیش مارنا دیکھنا دشمن کی غیبت یا کسی کا بھید کہے ندامت سہے۔
کثردم کو گھر میں دیکھنا سخن چینی سے ملا رہے، عزیز سے تکلیف و رنج سہے۔
کھجور پر چڑھنا دیکھنا کامیابی کی دلیل ہے،کاروبار میں ترقی ہو ،عہدہ پائے ،عزت ملے۔
کھجور سے پھل توڑنا دیکھنا کسی بڑے گھرانے سے یا حاکم امیر رئیس سے فائدہ حاصل ہو۔
کھجور گھر میں دیکھنا منفعت پائے عزت و بزرگی ملے آرام و راحت حاصل ہو۔
کچھوا پاک جگہ پر دیکھنا علم حال کرے ہر فن میں کامل ہو یعنی ہرفن مولا ہو۔
کچھوا دیکھنا عالم با عمل سے نفع پائے یا دولت دنیا ہاتھ آئے۔ مستغنی ہو۔
کچھوا نجس جگہ پر دیکھنا عالم میں زیاںہو پریشانی کا سامان ہو۔
کدال سے کام لینا دیکھنا نوکر یا خادم سے فائدہ حاصل ہو۔ کدال پڑا دیکھے تو ناکام رہے۔
کدال یا ہتھوڑا دیکھنا خادم یا نوکر وفادار سے تعبیر ہے۔
کھرپا دیکھے بیمار ہو مگر بعد میں شفا پائے یا مصیبت آئے پھر نجات پائے۔
کھرپا سے گھاس کاٹنا دیکھنا زندگی پاکیزہ گزار دے محنت سے روزی حاصل کرے۔
کرتا سفید سبز پہننا دیکھنا بے عزتی ہونے کا سبب ہے ناکام و حیران رہے۔
کرسی پر بیٹھنا دیکھنا عزت و بزرگی پائے یا مرتبہ بلند ہو عہدہ ملے ترقی دارین ہو۔
کرسی سے اٹھنا دیکھنا عزت و مراتب اور عہدہ سے معزول ہو۔
کرکٹ کھیلنا دیکھنا دوستوں میں محبت بڑھے کسی گم شدہ عزیز سے ملاقات ہو۔
کرکٹ میں کامیاب ہونا دیکھنا کاروبار میںکامیابی اور ترقی ملے کرکٹ میں ہر نا پریشانی کا باعث ہے۔
کرن آفتاب کی دیکھنا نیک خبر اور سامان راحت ہاتھ آئے بیماری سے صحت پائے۔
کڑک بجلی کی سننا دیکھنا لوگوں کی دہشت جاتی رہے، اگر بغیر بارش کے کڑک سنے تو نقصان ہو۔
کڑک سننا دیکھنا لوگوں سے خائف ہو یا گناہوں سے توبہ کرے۔
کسان بننا دیکھنا اگر خود کو کاشت کرتا دیکھے تو خیرو برکت پائے عزت نفع بزرگی پائے۔
کسان کام کرتا دیکھنا متوکل ِ خدا ہو، رزق زیادہ پائے۔
کِش مِش خریدنا دیکھنا مال حلال حاصل ہو کاروبار میں منفعت پائے۔
کِش مِش دیکھنا مال و نعمت کھائے اگر کھاتا دیکھے تو خیر و برکت پائے خوشخبری سنے۔
کشتی پر بیٹھنا خشکی پر دیکھنا بدنام اور مجرم ہو اگر کشتی کیچڑ میں پھنسی دیکھے تو مصیبت میں گرفتار ہو۔
کشتی دریا میں چلتی دیکھنا کامیابی اور حصول مقصد ہو۔ اگر ٹھہری دیکھے تو ناکامی و پریشانی ہو۔
کُشتی لڑنا دیکھنا تنگی مال اور پریشانی ہو۔
کشتی میں سوار ہونا دیکھنا حاکم وقت سے منفعت پائے اگر کشتی سے اترے تو مصیبت سے نجات پائے۔
کعبہ شریف دیکھنا بزرگی پرہیز گاری پائے میراث مراتب علم و حلم حکومت پائے۔
کعبہ کا طواف کرنا دیکھنا بزرگوں میں شامل ہو دین میںکامل ہو ایسے کام کریں جو حج برابر ثواب رکھیں۔
کفتار دیکھنا عورت بد خصلت ملے مجادلہ ہو یا دشمن سے مقابلہ ہو۔
کفتار کا دودھ پینا دیکھنا جورو کی خیانت ظاہر ہو عیب سے ماہر ہو یا بدکاری سے بدنام ہو۔
کفتار کا گوشت کھانا دیکھنا عورت جادوگر ملے یا نقصان پہنچائے دولت یا دوست سے مشکل آسان ہو۔
کفر اختیار کرنا دیکھنا بیماری کی نشانی ہے۔ زحمت پیش آتی ہے۔
کفن خریدنا یا بنانا دیکھنا مصیبت میںگرفتار ہو غم و اندوہ میں پڑے۔
کفن واقف شخص کا بنانا دیکھنا اس کی امداد کرے نفع پہنچائے مراد بر آئے۔
ککڑی (نر) دیکھنا جس قدر عورت کو چاہے اسے مرغوب کرے یا خوشی حاصل ہو۔
ککڑی خریدنا دیکھنا احباب و اقارب سے فائدہ حاصل ہو دین میںکامل ہو۔
ککڑی کھانادیکھنا مطلعقہ عورت سے دلی مراد بر آئے آرام حاصل ہو۔
کلاغ دیکھنا مرد فاسق دروغگو سے صحت ہو یا خود جھوٹ بولے بیوقعت ہو۔
کلاغ کو شکار کرتے دیکھنا ایسی غنیمت کا مال ہاتھ آئے کہ خلق کو نفع پہنچائے خیرات کرے۔
کلام کسی پرندے پر سننا دیکھنا میراث عظیم پائے یا ایسا عجیب کام کرے جس سے مشہور ہو۔
کلاہ (ٹوپی) پہننا دیکھنا سرداری پائے عزت اور بزرگی حاصل ہو۔
کلاہ اجنبی کو دینا دیکھنا بے عزتی کا باعث ہے اگر اجنبی سے لے تو غیبی امداد پائے۔
کلاہ خریدنا دیکھنا پریشانی رفع ہو، کاروبار میںعزت پائے۔
کلاہ کسی کو دینا دیکھنا جس کو دے اسے نفع پہنچائے۔
کلنگ گھر میں دیکھنا حاکم وقت سے عزت و انعام حاصل ہو عوام میں معزز ہو۔
کلہاڑی ٹوٹنا یا گم ہو جانا دیکھنا مددگار رفیق دوست سے جدائی ہو۔
کلہاڑی دیکھنا خوفناک منافق دوست سے تعبیر ہے اگر خریدے تو دوستی کرے۔
کلید دیکھنا بادشاہ سے مال و جاہ ملے خود بادشاہ ہو جائے خلق کو فیض پہنچائے۔
کلید سے دروازہ کھولنا دیکھنا کشایش رزق ہو عہدہ جلیلہ پر سرفراز ہو، شادی باز ہو۔
کمان ٹوٹنا دیکھنا سفر تمام ہو بلکہ نقصان اٹھائے دولت میں کمی اٹھائے۔
کمان دیکھنا مددگار دوست ، خادم، غلام یا نوکر ملے۔
کمان سے تیر چلانا دیکھنا سفر درپیش آئے فائدہ اٹھائے۔
کمر باندھنا دیکھنا طاقت ، ہمت ، جرأت سے زمانہ بھر میں شہرت حاصل ہو۔
کمر بند خریدنا دیکھنا کاروبار میں شہرت ہو۔ عزت و مرتبہ بلند ہو۔
کمزور دیکھنا عزت و مرتبہ میں نقصان اٹھائے دولت میں کمی اٹھائے۔
کمند دیکھنا کھینچنا محنت و مشقت سے کامیاب ہو، جوانمرد وبہادر ہو۔
کنجشک دیکھنا مرد بزرگ ذی وقار ہو قوت و جرأت آشکار ہو۔
کنجشک کا آشیانہ ڈھونڈنا دیکھنا عورتوں کے کام میںنقص کرنے کی نشانی ہے یا فکر و صلت میں سرگردانی ہے۔
کنجشک کا گوشت کھانا دیکھنا ترقی دولت و مال کی نشانی ہے، مرض سے صحت ہو جانی ہے۔
کنگن انعام میں ملنا دیکھنا حکومت سے فائدہ ہو فرزند پائے یا کام میں ترقی پائے عزت ہو۔
کنگن پہننا دونوں ہاتھوں میں دیکھنا مال و دولت محنت و مشقت سے حاصل کرے۔
کنگن دیکھنا، پہننا اگر مرد پہنے تو غم و اندوہ پائے عورت کے لئے شوہر سے تعبیر ہے۔
کنگھی داڑھی کو کرنا دیکھنا مال زکوٰۃ نکالے صدقہ، خیرات دے عزت و بزرگی پائے۔
کنگھی سر کو کرنا دیکھنا رنج و غم سے نجات پائے قرضہ سے خلاصی ملے۔
کنواں دیکھنا اگر چلتا دیکھے تو کامیابی کی علامت ہے اگر بند ہو تو خرابی ہو۔
کنواں کھودنا دیکھنا عورت گھر میں لائے جس سے فائدہ اٹھائے یا مقصد میں کامیاب ہو۔
کنواں کھودنے میںکسی کو مددگار بنانا عورت مطلوبہ کسی وکیل کے ذریعے ملے یا کام میںکسی کو مدد گار پائے۔ کامیابی حاصل ہو۔
کنول روشن دیکھنا علم و حقیقت سے آگاہ راحت خاطر خواہ ہو۔
کنوئیں میں گرنا دیکھنا مصیبت میں گرفتار ہو یا عہدہ سے معزول ہو۔
کوا دیکھنا فاسق اورکاذب (جھوٹے) سے واسطہ پڑے۔
کودتا اپنے تئیں دیکھنا تبدیلی حالت سے تغیر ہے اگر گندی جگہ سے صاف پر کو دے تو ترقی پائے۔عزت ہو، کام میں برکت ہو، گناہوں سے توبہ کرے۔
کودنا بلندی سے دیکھنا اگر پستی سے کودے تو ذلت و خواری اٹھائے۔
کودنا لکڑی کے سہارے دیکھنا کسی کی مدد کام انجام پذیر ہو، ساتھی یا دوست ملے۔
کوڑا بلا وجہ مارنا دیکھنا ظالم و گمراہ ہو مال حرام حاصل کرے بدنام و ذلیل ہو۔
کوڑا پھینکنا دیکھنا اقتدار سے دست بردار ہو اگر ظالم ہو گناہوں سے توبہ کرے۔
کوڑا خریدنا یا پانا دیکھنا خادم یا نوکر یا دختر نیک اختر پائے۔
کوڑا کرکٹ اڑانا دیکھنا ذلت خواری بدنام و ناکام ہو۔
کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنا دیکھنا مال و دولت آرام و راحت ملے۔
کوڑا کرکٹ دیکھنا جس قدر دیکھے اسی قدر مال و منال حاصل ہو۔ مگر ذلت پائے۔
کوڑا ہاتھ میں دیکھنا اختیارات پائے یا اقتدار حاصل ہو حاکم یا منصف مقرر ہو۔
کوڑی دیکھنا، پانا آوارہ خصلت خادمہ یا عورت ملے جس سے نقصان اٹھائے۔
کوڑی سفید پانا دیکھنا پارسا اور خوبصورت عورت ملے۔
کوڑے کھانا دیکھنا گناہوں سے توبہ کرے یا رنج و غم میں مبتلا ہو۔
کوڑے مارنا دیکھنا اگر جرم پر مارے تو ہادی ہو یعنی ہدایت دے یا عالم با قتدار ہو۔
کوڑیوں سے کھیلنا دیکھنا آوارہ ہو کام سے دل چرائے، کھیل میںوقت گنوائے۔
کوشک دور سے دیکھنا آبائی ملک کی نشانی ہے، فارغ البالی حاصل ہو۔
کوشک رفیع کو دیکھنا پارسا کو بلندمرتبہ حاصل ہو، اور فاسق زندان کے قابل ہے۔
کوشک میں داخل ہونا دیکھنا بادشاہ یا حاکم ظالم کے شر سے محفوظ رہے امان پائے۔
کھولنا کسی چیز سے دیکھنا کامیابی حاصل ہو، پوشیدہ چیزوں سے آگاہ ہو رازداری پائے۔
کھولنا گانٹھ سخت کو دیکھنا کامیابی کوشش سے حاصل ہو فتحیاب ہو ترقی باز ہاتھ آئے۔
کوے کو بولتا دیکھنا بے عزتی ہونے کا باعث ہے، بدمعاش کمینہ خصلت سے بدنامی ہو۔
کوے کو ہلاک کرنا دیکھنا دشمنوں سے نجات پائے ہر مصیبت سے آزاد ہو۔
کوئل دیکھنا عورت یا کنیز خوش آواز ملے۔ گانے بجانے سے مسرور ہو۔
کوئل کی آواز سننا دیکھنا دوست یا عزیز کے آنے کی خبر پائے۔
کوئلہ خریدنا یا پانا دیکھنا رنج و غم اور بدنامی پائے ذلت اٹھائے۔
کوئوں کو اپنے گرد دیکھنا مکار اور بدمعاشوں سے گزند پہنچے، کذابوں کے مکروفریب میں آئے۔
کھیت دیکھنا ترقی نعمت و علم کی نشانی ہے خوشحالی حاصل ہو۔
کھیت غیر کو کاٹتے دیکھنا قتل کرنے کی نشانی ہے یا عورت سے مفارقت ہو۔
کھیت ہرا بھرا دیکھنا فراخی نعمت ہو یا اولاد سے راحت ہو آرام پائے۔
کیچڑ سے نکلنا دیکھنا ہر بلا و مصیبت بیماری سے نجات پائے۔
کیچڑ میں پھنسنا دیکھنا مصائب و آلائم میں گرفتار ہو یا مرض مہلک کا شکار ہو۔
کیسر خریدنا دیکھنا مشہور ہو اگر لباس کو کیسر لگا دیکھے تو بیمار ہو۔
کیسر کی پڑیا ملنا دیکھنا مالدار عورت سے شادی ہو یا چھپی دولت ملے۔
کیک دیکھنا نیک عورت ملے یا مرد سنگدل سے سابقہ ہو محنت اٹھائے۔
کیکڑا دیکھنا بزدلی اور کم ہمتی ہو اگر کیکڑا پکڑے تو بزدل دوست پائے۔
کیکڑا ہلاک کرنا دیکھنا بزدلی اور نامردی سے نجات پائے یا دوست بزدل سے جدائی ہو۔
کیل لگانا دیکھنا اپنے ارادے میںپختگی پائے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔
کیلا خریدنا دیکھنا ترقی کامیابی کاروبار میںحاصل ہو، بزرگی اور آرام پائے۔
کیلا کھانا دیکھنا فتح مندی حاصل ہو۔ دولت بزرگی آرام و راحت حاصل ہو۔

 

ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
      ے ی ء
Scroll to Top