چاند دیکھنابادشاہ یا وزیر ہو۔ عالم باتوقیر ہو۔ عورت جمیلہ یا دولت ملے۔
چاند گودیا گھرمیں دیکھنافرزند سعادتمند پیدا ہو، عورت صاحب جمال ملے اگر عورت دیکھے تو شوہر ذی رتبہ و ذی کمال ملے۔
چاند کو دھندلا دیکھنانکبت و فلاکت ہو۔ اسقاط حمل ہو جائے کچھ نہ کچھ خلل آئے۔
چاند گرہن لگتا دیکھناغم و اندوہ میں مبتلاہو۔جان و مال کے نقصان کی علامت ہے۔
چاندنی زمین پر دیکھنااس زمین کے رہنے والوں کو حاکم سے منفعت ہو۔ راحت پائے۔
چاندنی دیکھنامال و دولت سے گھر بھرے مگر آنکھوں کو قدرے نقصان ہو۔
چاند کا ٹکڑا پانادیکھناکنیز خوبرو سے وصلت رہے دن رات مسرت رہے۔
چاندی کان سے نکالنادیکھناکسی عورت سے مکر کرے یاد ہو کہ دے کر کام میں لائے۔
چاندی گاتے دیکھناخصومت میں مبتلا ہو اندیشہ سے مضطر ہو۔
چاندی کا زیور پہننارنج و غم دور ہو حاصل و سرور ہو۔ دولت پائے۔
چاندی کھوٹی دیکھناخفیف ملال ہو۔ دولت کا ملال ہو۔
چادر دیکھناخریدناعورت ملے شاد و آباد ہو۔ سکھ و آرام پائے۔
چادر اوڑھنادیکھناعورت دیکھے تو شادی کرے۔
چادر سر سے گم جانادیکھناشوہر کے فوت ہونے کی علامت ہے۔
چادر پھٹی دیکھناپردہ دری ہو جائے یا بے عزت ہو۔
چاقو کھلا دیکھنادشمن ہلاک ہو بے فکر ہو۔ آرام پائے۔
چاقو خریدنادشمن پر غالب آئے مال و دولت ملے۔
چاول کچے دیکھناتجارت یا کاروبار میں ترقی ہو۔
چاول پختہ کھانا دیکھناخیرو برکت پائے دلی مراد برآئے۔حصول نعمت ہو۔
چاول دودھ کھا نادیکھناتندرستی و زیادتی دولتمندی ہاتھ آئے۔
چاول دہی کھانا دیکھنارنج و غم میں مبتلا ہو، تکلیف اٹھائے۔
چاولوں کا پلائو کھانا دیکھناخوشی و مسرت حاصل ہو دین میں کامل ہو زردہ پلائو بھی کھانا یہی ہے۔
چاہ (کنواں) کھودنادیکھناعورت حاصل کرے مشقت سے مال ہاتھ آئے۔
چاہ غیر آباد دیکھنامصیبت درپیش ہو حیران ہو۔
چاہ کا پانی پینامال حاصل ہو اگر بیمار ہے تو تندرستی پائے خوشخبری ملے۔
چبوترہ دیکھناوالدین کی درازی عمر ہو صحت و سلامتی کا باعث ہے۔
چبوترہ خوشنما بلند دیکھناوالدین کی عزت زیادہ ہو بزرگی پائیں دولتمند اور نامور ہوں۔
چبوترہ میں آرام کرنادیکھناوالدین کے زیر سایہ رہے ان کو مہربان پائے۔
چائے پینادیکھنافتح و کامرانی اور تندرستی حاصل ہو دلی مراد پائے۔
چبوترہ شکستہ دیکھنااگر دایاں شکستہ دیکھے تو والد کی موت واقع ہو اگر بایاں حصہ شکستہ دیکھے تو والدہ کی موت واقع ہو اگر ماں باپ نہ ہوں تو رنج اٹھائے۔
چٹائی(بوریا) دیکھنادنیاوی فائدہ حاصل ہو کاروبار میں ترقی پائے۔
چٹائی خریدنانکاح کرے زیب و زینت سے گھر آراستہ ہو۔
چٹنی شیریں کھاناخیر و برکت کا ہے کسی دوست سے تحفہ ملے۔
چٹنی ترش کھانابیماری یا مصیبت میں مبتلا ہو۔
چٹھی (خط) پاناخوشخبری پائے اگر با عنوان ہو تو خوشی پائے بے عنوان ہو تو رنج اٹھائے۔
چٹھی بادشاہ سے پانااگر چٹھی کھول کر پڑھے تو خیر و برکت پائے اور اگر نہیں پڑھے تو رنج و غم اٹھائے۔
چٹھی لکھناکام میں ترقی ہوباعث کامیابی ہے۔
چراغ جلتا گھر میں دیکھناعورت سے فائدہ بے اندازہ پائے راحت و آرام پائے۔
چراغ روشن کرنااگر کنواری ہو تو شادی کرے اولاد بھی تعبیر ہے۔
چراغ گل کرناکوئی مصیبت در پیش آئے۔ رنج و اندوہ میں مبتلا ہو۔
چربی دیکھنا یا کھانانعمت ، دولت، کامیابی حاصل ہو۔ خیر و برکت پائے۔
چربی خام دیکھنادکھ تکلیف پائے ۔ اگر جمع کرتا دیکھے تو مال حرام حاصل کرے۔
چراغدان لوہے کا دیکھناخدمتگار ملے یا آرام و راحت پائے۔
چراغدان مٹی کا دیکھنااسلام کا خادم ہو۔ دیندار پرہیز گار متقی ہو۔
چراغدان ٹوٹا دیکھناخادم یا گھر کی منتظمہ کے فوت ہو جانے کی دلیل ہے۔
چرواہا دیکھناسردار یا محافظ ہو۔ مالدار ہو جائے عقلمند بردبار ہو۔
چروانا گھوڑوں کودیکھنابزرگی اور حکومت پائے صاحب تدبیر ہو۔
چروانا گدھوں کودیکھناعزت حاصل ہو عباری سے مدیر ہو۔ ذی فہم ہو۔
چروانا بیلوں کودیکھنارزق خوشحالی کا باعث ہے۔
چروانا بکریوں کو دیکھنامال و نعمت پائے قوم کا سردار ہو۔ عزت و بزرگی ملے۔
چڑیا دیکھناقدرو منزلت بڑھنے کا موجب ہے۔
چڑیا پکڑنادیکھناکسی عورت کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔ مال و دولت حاصل ہو قوم کا سردار ہو۔
چڑیا گھونسلے سے اڑانادیکھنارنج وغم میں غرقاب ہو۔ ملامت پائے۔
چڑیا کی آواز سننادیکھناخدائے تعالیٰ کی حمد و تسبیح کرنے سے تعبیر ہے دل مطمئن ہو جائے۔
چشم دیکھناصاحب نظر ، عقلمند، بزرگ دین ہو۔
چشموں میں سرمہ لگانادیکھناتلاش حق میں مصروف ہو صاحب ، بصیرت ہو، نیک سیرت ہو،
چشم اندھی دیکھنا (کانا)نصف دین میں ضائع ہونیکی علامت ہے دھوکہ باز مکار ہے۔
چشموں پر ورم دیکھنابرے اور بدکار شخصوں کی صحبت اختیار کرے۔
چشمہ ابلتا یا نکلتا دیکھناترقی دین و دنیا حاصل ہومسرت بے اندازہ ہاتھ آئے۔
چشمہ گدلا اور خراب دیکھنارنج و غم میں مبتلا ہو مصیبت میں گرفتار ہو۔
چشمہ کا پانی پینا دیکھنادین و دنیا سے فیض یاب ہو رزق میںترقی ہو عزت پائے۔
چقندر دیکھناغم و اندوہ میں مبتلا اگر چہ چقندر کے پتے دیکھے تو خوشی حاصل ہو۔
چقندر کھانادیکھنارنج و مصیبت پیش آئے پریشانی اٹھائے۔
چقندر پھینکتا دیکھنادکھ تکلیف مصیبت سے نجات حاصل ہو۔ آرام پائے۔
چقندر پختہ کھانادیکھناباعث ترقی رزق ہے عورتوں کیلئے ہر حالت میںدیکھنااچھا ہے۔
چکورمادہ دیکھناخوبصور ت عورت یا خوش جمال کنیز حاصل ہو۔
چکور کا گوشت کھانادیکھناکنواری عورت ملے یا دولت و عزت پائے فرحت حاصل ہو۔
چکور نر دیکھنافرزند حسین و خوبصورت پیدا ہو۔
چکی کھڑی دیکھنابیکار وقت ضائع ہو روزی کی تلاش میں سر گردان رہے۔
چکی چلتی دیکھناگروہ خلق میں ممتا ز ہو لوگوں کو مصلحت نیک دے سفر کرے۔
چکی بے دانہ چلتے دیکھناگفتگو بے فائدہ کرے ہرزہ گوئی کا طریقہ اختیار کرے مشہور دیار ہو۔
چلتے ہوئے اذان دیناحج کرے مصیبت سے پاک ہو دلاوری و جرات میں بیباک ہو۔
چہچہہ مارناعورت حسین ملے یا منفعت کثیر ہو ہر دلعزیز ہو۔
چھینک مارنابلا کو شش مطلب حاصل ہوخوشی و راحت پائے۔
چیختا اپنے تئیں دیکھناخوف و رجا سے پریشان رہے فکر و فلاکت میں حیران رہے۔
چیونٹیاں نکلتی دیکھناگھر کی ویرانی ہو۔ رہنے والے کم ہو جائیں پریشانی ہو۔
چیونٹیاں جنگل میں دیکھنامسافرت پیش آئے۔ فکر و اندیشہ اٹھائے۔
چیونٹیاں مارنادیکھنامشکلات سے نجات حاصل کرے سفر میں ہو تو واپس آئے۔
چوکھٹ چومنادیکھناجس سے محبت رکھے اس سے شادی ہو آرام پائے۔
چلنا معہ خاندان کے دیکھنااگر نامعلوم مقام پر چلتا دیکھے تو رنج و بلا میں مبتلا ہو۔
چلنا منزل مقصود پردیکھنادین و دنیا کی سعادت حاصل ہو۔ خوشی نصیب ہو۔
چلنا تاریکی سے روشنی کی طرفراہ باطل سے راہ حق کی طرف آئے تو بہ کرے نیک ہو جائے۔
چلنا روشنی سے تاریکی کی طرفگمراہ و بے دین ہو۔ کسی مصیبت میں گرفتار ہو۔
چلنا ویران میںتنگی رزق ہو۔ ہلاکت و غربت کا سبب ہے۔
چلنا ویرانے سے آبادی میںخوشحالی قدم چومے تنگدستی دور ہو۔
چمچہ دیکھناوکیل یا اردلی سے ملاقات ہو حصول مقصد ہو۔
چمچہ استعمال کرنامقدمہ درپیش ہووکیل یا اردلی کو ہمنوا بنائے۔ فائدہ اٹھائے۔
چمڑا آدمی کا دیکھناآرائش اور زینت مکان ہو برکت مال و زیادتی سامان ہو۔
چمڑا سرخ دیکھناراز افشاں ہواور مال و زر میں نقصان پائے۔
چمڑاسیاہ دیکھنارنج و غم اور مصیبت میں مبتلا ہو۔
چمڑا اونٹ کا دیکھنامال ورثہ کا ہاتھ آئے۔
چمڑا بکری کا دیکھناترقی دولت ورزق ہو گائے کاچمڑہ دیکھنا بھی نعمت کا باعث ہے۔
چمڑا رنگتا دیکھناوراثت کا مال بٹے یا تحریر کرے یا ورثہ پر قابض ہو۔
چنے خشک دیکھناغم و مصیبت میں گرفتار ہو یا بیمار ہو۔
چنے سبز بے موسم دیکھناغم و اندوہ کا باعث ہے اگر بہار میں دیکھے تو راحت ہے۔
چنے پختہ کھانا دیکھنارنج و غم میںکمی ہو اگر دال چنے کی کھائے تو تکلیف سے نجات پائے۔
چنبیلی کا گلدستہ دیکھنادوست یا بیوی سے مفارقت پائے۔
چوپایہ دیکھناتابع فرمان ہو خوشحال ہو نیک خصال ہو۔
چوپایہ حکم ہونادیکھناعقل زائل ہو۔ فکر سے سخت تکلیف اٹھائے۔
چوپایہ حلال کا گوشت کھانادیکھنامال و دولت پائے پریشانی دور ہو جائے۔
چوتڑ دیکھنااپنوں سے نفع پائے پریشانی دور ہو۔
چنبیلی کا پودا دیکھناغلام یا کنیز فرار ہو تکلیف بے شمار ہو۔ دل بے قرار ہو۔
چوتڑ دایاں دیکھنالڑکا پیدا ہونیکی دلیل ہے مضبوط دیکھے تو لڑکا بلند حوصلہ ہو۔
چوتڑ بایاںدیکھنالڑکی پیدا ہو اگر چوتڑ خوبصورت ہو لڑکی خوشحال ہو نیک خصا ل ہو۔
چوتڑ کمزور دیکھنااولاد کا غم دیکھے باعث رنج و الم ہے۔
چوری کرنادیکھناگرفتار ہو بیماری پائے پریشانی اٹھائے۔
چوری نہ کرنا دیکھنابیماری ہو تو شفا پائے رنج و غم سے نجات حاصل ہو۔
چوغہ پہننا یا خریدنادیکھناعورت پائے گھر آباد ہو دل شاد ہو۔
چوغہ ناپاک خریدنادیکھناعورت نا پسند ، بد اخلاق و بد مزاج ملے۔
چوغہ اتارنادیکھناعورت کو علیحدہ کرے یا جدائی پائے۔
چولہادیکھناباعث زیادتی رزق ہے آرام و راحت پائے۔
چولہا ٹوٹنا دیکھناباعث ویرانی گھر ہو۔پریشانی حد سے زیادہ ہو۔
چونا دیکھنا یا خریدنادیکھنالڑائی جھگڑے میں مبتلا ہو باعث فساد ہو سختی و رنج اٹھائے۔
چودینا یا باہر پھینکنادیکھناجنگ و جدل سے نجات حاصل ہو سکھ آرام پائے۔
چونا گھر کو پھیرنا(کرنا)دیکھناباعث آرام ہے دولت پائے عزت زیادہ ہو جائے۔
چونچ کوے کی دیکھناعورت مکار، حرام خور، بد طینت سے شادی کرے۔
چونچ مرغی کی دیکھناعورت نیک ، سلیقہ شعار، گھریلو پارسا ملے۔
چونچ دیکھناعورت ملے راحت و آرام پائے۔
چوہا دیکھنا یا پکڑنامنافق عورت سے نکاح ہو جو ظاہر میں نیک اور باطن میں بد ہو۔
چوہے کو پائوں سے مارنادیکھنابدکار عورت سے چھٹکارا پائے۔
چوہا ہاتھ میں مر جانادیکھنامصیبت میں مبتلا ہو۔
چھائوں دیکھناچھت کی چھائوں دیکھنا بزرگی، سرپرستی ہیبت سے تعبیر ہے۔
چھائوں درخت کی دیکھنافتنہ و فساد کی دلیل ہے اگر درخت سبز کی چھائوں ہو تو اچھی ہے۔
چھائوں میں بیٹھنادیکھنامو ت قریب ہونے کی علامت ہے۔
چوغہ پاکیزہ پہننادیکھناعورت نیک سیرت خوبرو پائے آرام حاصل ہو۔
چھائوں میں آرام کرناعزت ، بزرگی، غیبت، منافع اور موت کا سبب ہے۔
چھال دیکھناگمشدہ چیز حاصل ہو جائے اور مفلسی و تنگدستی دور ہو۔
چھت پر چڑھناامارت بزرگی سرداری پائے۔ کسی حاکم سے فیض حاصل ہو۔
چھت دیکھناکسی بزرگ کی محبت حاصل ہو۔ بلند مرتبہ ، عزت و دولت پائے۔
چھت گرتا دیکھناکسی بزرگ کی موت واقع ہو پریشانی اٹھائے۔
چھتری سر پر دیکھنابزرگی اور سرداری حاصل ہو۔ کسی بزرگ سے کچھ انعام پائے۔
چھتری بادشاہ کے سر پر دیکھنابادشاہ رعایا پر رحم دل ہو۔ اگر خود بادشاہ کے سر پر چھتری کئے ہوئے دیکھے تو مصاحب کا درجہ حاصل ہو۔
چتر شاہی دیکھناسلطنت پائے رتبہ بلند ہو جائے۔
چھتری خریدناعزت حکومت، مرتبہ، رفعت، بزرگی پائے۔
چُھری خریدنافرزند نیک پیدا ہو۔
چھری کا غلاف دیکھناعورت ملے با عزت زندگی بسر کرے۔
چھری سے کچھ کاٹنا دیکھناخیرو برکت کا باعث ہو دولت و نعمت پائے۔
چھری زنگ آلودہ دیکھنامال کا نقصان ہو پریشان ہو۔
چھلنی دیکھناخادم یا نوکر ہاتھ آئے۔ آرام پائے۔
چھلنی ٹوٹی دیکھنانوکر یا خادم کے فرار ہونے یا فوت ہونے کا سبب ہے۔
چھینک آنادیکھنابیمار ہو تو تندرست ہو دلی مراد پوری ہو خوشی حاصل ہو۔
چیتا دیکھنادشمن کے ساتھ جھگڑا ہو۔ پریشانی زیادہ ہو۔
چیتے سے جنگ کرنابہادر، بردبار، عقلمند،ذی قوت ، حوصلہ مند ہو۔
چیتے پر سوار ہونادشمن پر فتح و نصرت پائے۔ قدر بلند ہو عزت و بزرگی ملے۔
چیل دیکھنابادشاہ وقت سے تعبیر ہے، دولت دنیاوی ہاتھ آئے۔
چیتے کا شکار کرنادولت و بزرگ پائے۔ قدر بلند ہو۔دل خورسند ہو۔
چیل کا شکار کرنامرتبہ بلند ہو، عزت و دولت پائے، بزرگی پائے۔
چیل ہاتھ سے اڑانابے عزت ہو، عزت و دولت پائے ، بزرگی پائے۔
چیل مردہ دیکھناتکلیف اٹھائے رنج و الم سے غمگین ہو۔
چینی کا برتن دیکھناپاکیزہ اور خوبصورت عورت ملے۔
چینی کا سامان خریدنادولت و آرام پائے۔ تجارت میں نفع ہو۔
چینی کا برتن ٹوٹنانقصان اٹھائے عورت یا کنیز سے مفارقت ہو۔

 

Scroll to Top