و, خوابوں کی تعبیر

وادی دیکھنا فرحت حاصل رنج وغم سے نجات پائے۔
وادی شاداب دیکھنا دین میںبزرگی ہوراحت و آرام حاصل ہو دولتمندی پائے۔
وادی نہر میںدیکھنا بادشاہ وقت کومہربان پائے دولت بزرگی عزت راحت پائے۔
وادی سے نکلنادیکھنا اگرخشک وادی سے باہرنکلے تورنج وغم سے نجات پائے۔
وادی خشک دیکھنا تنگدستی اورمصیبت میںپھنسے۔ تکلیف و دکھ اٹھائے۔
وارث بننا دیکھنا کسی عزیز کی موت واقع ہو، رنج و الم پائے۔
وراثت کا جھگڑا کرنادیکھنا جھگڑنے والا سخت آفت اور مصیبت میںگرفتارہو۔
وارث یتیم کابننا دیکھنا مال ومنال اور عزت و اقتدار پائے۔
واعظ ہونا دیکھنا اگر عالموں کی مجلس میں وعظ کرے تو شہرت حاصل ہو۔
وعظ جاہلوں میں کرنا دیکھنا بدنام و گمراہ ہونے کا باعث ہے۔
وعظ عالم سے سننا دیکھنا رشد و ہدایت پائے نیکی دیندار متقی ہو۔
وعظ کرتا جاہل کو دیکھنا گمراہی و بے دینی پھیلے لوگوں کو اسلام سے نفرت ہو۔
والی بننا دیکھنا عزت و آبرو بڑھے توقیر پائے۔
والی کو رنج میں دیکھنا عزت و مرتبہ میں کمی یا فرق آئے۔
وثیقہ نویس کے پاس جانا دیکھنا دنیا کے زرومال کی ہوس اور محبت میں گرفتار ہو۔
وثیقہ نویس لکھنا دیکھنا مال حرام کھائے غیر کا حق دبائے۔
وزیر آپ کو دیکھنا اگر عدل کرتا دیکھے تو رزق دولت میں ترقی پائے۔
وزیر سے ملاقات کرنا دیکھنا ترقی عزت اور زیادتی مال کی علامت ہے خیر و برکت پائے۔
وزیر کو اپنے گھر آتا دیکھنا بادشاہ یا حاکم سے نقصان اٹھائے اندیشہ و تردد میں پڑے۔
وزیر کے ساتھ کھانا کھانا دیکھنا اگر وزیر کیساتھ کھاتا پیتا دیکھے تو راحت و دولت عزت مرتبہ بزرگی پائے
وسمہ لگانا یا خریدنا دیکھنا مکرو فریب میں پھنسے ذلت و خواری پائے بے دین پائے۔
وحشی جانور کو مارنا دیکھنا دشمن پر فتح یاب ہو کاروبار میں ترقی ہو نعمت و راحت پائے۔
وسمہ ضائع کرنا دیکھنا رنج و غم اور مکرو فریب سے تجارت حاصل کرے۔
وصل کرنا دیکھنا خوشی حاصل ہو دلی مراد پوری ہو آرام و راحت پائے۔
وسیلہ بنانا دیکھنا اگر مرد عالم کو وسیلہ بنائے تو دین حاصل کرے نیک پرہیز گار ہو۔
وسیلہ بننا دیکھنا عزت و بزرگی پائے کسی کے کام آئے۔
وکیل بننا دیکھنا عدل و انصاف کرے عوام راضی ہو۔
وکیل کرنا دیکھنا دوست موافق پائے فائدہ حاصل ہو امداد اعانت پائے۔
ولی اللہ دیکھنا خیرو برکت حاصل ہو دین میں کامل ہو خوشحالی پائے۔
وحشی دیکھنا مصیبت یا تکلیف میں گرفتار ہو یا سخت بیمار ہو۔
وحشی کو ہلاک کرنا دیکھنا مصائب و تکلیف سے نجات حاصل کرے۔
ووٹ دینا دیکھنا اگر دنیا دار کو ووٹ دے تو گمراہ وبے دین ہو دنیا سے محبت رکھے۔
ووٹ عالم کو دینا دیکھنا اسلام میں ترقی ہو دیندار ہونے کا موجب ہے۔
ویران گھر اپنا دیکھنا غم و اندوہ پائے سخت مصیبت میں گرفتار ہو۔
ویرانی دیکھنا رنج و الم میں مبتلا ہو تکلیف اٹھائے۔
والی بال دیکھنا ہاتھوں سے خوشی کا سامان پائے کاروبار میں ترقی ہو اگر فٹ بال کھیلے تو کاروبار میں دوڑ دھوپ اور مصروفیت پائے۔
ون کا درخت دیکھنا پیچیدگی میں عمر بسر ہو حیران و پریشان رہے۔
وضو کرنا دیکھنا امانت ہونے کی پائے گناہوں سے توبہ کرے یا امانت ادا کرے۔
وظیفہ پڑھنا دیکھنا نیک کام کی طرف رغبت کرے بیماری سے صحت پائے۔
ولائتی انجیر پانا دیکھنا ہزار درم یا دینار پائے باعث دولت و وسعت ہے۔
وصیت کرنا دیکھنا امام پیشوا ہو۔ دنیا میں حرمت پائے خلقت کا حاجت روا ہو ، گمراہوں کا رہنما ہو راہبری کرے۔
وصیت نامہ لکھنا دیکھنا اولاد اور خاندان کا ہمدرد ہو اور جانثار ہو عمر دراز پائے۔
واویلا کرنا دیکھنا بدنامی کا باعث ہے مصیبت میں پھنسے گمراہ ہو۔

 

ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
      ے ی ء
Scroll to Top