ع, خوابوں کی تعبیر

عابد دیکھنا ہدایت پائے بزرگوں سے نصیحت یا مال پائے۔
عاشق عورت پرہونا دیکھنا دنیا کے مال و اسباب کی حرص میںمبتلا ہو فتنہ و فساد پھیلائے۔
عاشورہ کا دن دیکھنا دلی مراد بر آئے نعمت و مسرت پائے اگر تعزیہ دیکھے تو بے دین ہو۔
عالم دیکھنا خیر و برکت پائے اگر وعظ سنے تو گناہوں سے توبہ کرے ہدایت پائے۔
عالم ہونا دیکھنا بزرگی اور پارسائی پانے کی دلیل ہے کسی چیز سے آگاہی ہو۔
عامل دیکھنا دلی مراد بر آئے راحت و خوشی حاصل ہو۔
عامل سے صحبت کرنا دیکھنا کاروبار میں ترقی ہو مسرت، نعمت، عزت ، دولت پائے۔
عامل سے کچھ لینا دیکھنا کسی بزرگ دین سے نصیحت پائے یا انعام واکرام حاصل کرے۔
عبادت بیوقت کرنا دیکھنا بے دین ، ریاکار ہو ذلت و خواری پائے۔
عبادت کرنا دیکھنا  خیر و برکت اور بزرگی کی علامت ہے۔
عبادت گھر میں کرنا دیکھنا دیندار ہو گھر میں خیر و برکت ہو، نزولِ رحمت ہو۔
عبادت ناپاک جگہ کرنا دیکھنا ذلیل و خوار ہو، فلاکت و ہلاکت کا موجب ہے۔
عجائب گھر دیکھنا اگر جاہل دیکھے تو مغموم ہو اور اگر عالم دیکھے تاریخ دان ہو نعمت پائے۔
عجائبات دیکھنا دنیاوی ترقی کا سبب ہے، عہدہ ممتاز پائے۔
عرب سے مصافحہ کرنا دیکھنا حج کا قصد کرے دیندار نیک کردار بے مسرت حاصل ہو۔
عربی پڑھنا لکھنا دیکھنا نیک بخت عورت سے فائدہ حاصل ہو۔
عربی زبان سیکھنادیکھنا لائق فائق عورت سے شادی کرے۔
عرفات کا میدان دیکھنا کسی عزیز سے ملاقات ہو جس سے دین حاصل ہو۔
عرق (پسینہ) دیکھنا مطلب حاصل کرے مقصد میں کامیاب ہو۔
عرق بدن پر دیکھنا محنت کا پھل پائے ہر کام میں بہتری ہو اہل و عیال خوش ہوں۔
عرق پیشانی پر دیکھنا والدین خویش و اقارب سے سر خروئی حاصل کرے۔
عزرائیل کو خوش دیکھنا درجہ شہادت نصیب ہو یا عمر طویل ہو خوشی حاصل ہو۔
عزرائیل کو دیکھنا موت آئے اگر آسمان سے نازل ہوتا دیکھے تو تنگدستی و ذلت پائے۔
عزرائیل کو غصہ میں دیکھنا بیمار اور تنگدستی سخت پائے پریشانی زیادہ ہو۔
عزرائیل کو گھر میں دیکھنا اہل خانہ سے ایک نہ ایک کی موت واقع ہو۔
عشر کا چاند دیکھنا دیندار اور پرہیز گار ہو، خوشی مسرت دولت پائے اولاد کا غم کھائے۔
عشرہ دیکھنا محرم اگر مہینہ محرم کا دیکھے نئے کام کا آغاز ہو۔
عشق لگنا دیکھنا مجنون و پاگل ہو، حرص و ہوا میں عقل فراموش ہو۔
عصا خوبصورت دیکھنا عہدہ جلیلہ پائے یا سرداری ملے عزت و بزرگی حاصل ہو۔
عصا گم ہو جانا یا ٹوٹنادیکھنا عہدہ سے معزول ہو یا ایسے عزیز کی موت ہو جس سے عزت و دولت کم ہو۔
عصہ ہاتھ میں دیکھنا عزت و توقیر پائے قوم کا سردار ہو۔
عضو اپنے علیحدہ علیحدہ دیکھنا خویش و اقارب اور بھائیوں میںجدائی پڑ جائے۔
عضو اپنے مضبوط دیکھنا خاندان میں اتفاق اتحاد پیدا ہو ہمدرد ی ہویدا ہو۔
عضو تناسل دیکھنا فرزند پیدا ہو اگر کٹادیکھے تو خوردسال بچہ فوت ہو یا بے اولاد ہو۔
عطارد (برج) دیکھنا اس کی تعبیر نیکی کا موجب ہے عروج بلندی حاصل ہو۔
عطارد دیکھنا لوگوں پر احسان کرے مشہور و مداح خوان ہو۔
عطاری کرنا دیکھنا احسان کرے محبت خلوص رواداری پیدا کرے عزت و بزرگی پائے۔
عطر خریدنا یا لگانا دیکھنا نیک ہو نافع حق بات حق پرست حق گوئی اختیار کرے۔
عطر سونگھنا دیکھنا جتنی اچھی خوشبو پائے اسی قدر عزت و دولت ثروت راحت پائے۔
عطر کی خوشبو سے مست ہونا دیکھنا عقلمند مشہور ہو، عابد سخی پارسا متقی خدا ترس ہو۔
عقاب دیکھنا بد عہد ہو یا عہد شکن سے واسطہ پڑے ناکامی پریشانی اٹھائے۔
عقاب کو ہلاک کرنا دیکھنا دشمن پر فتح پائے پریشانی ناکامی دور ہو۔ آرام پائے۔
عقیق (پتھر )پانا دیکھنا بادشاہ کا مصاحب یا مشیر ہو با توقیر ہو عزت و خلعت پائے۔
عقیق کھو جانا دیکھنا ملازمت سے بر طرف ہو تنزل کا باعث ہے۔
علم سیکھنا دیکھنا نعمت دارین حاصل ہو کوئی سبز پائے یا فن حکمت سیکھے۔
علما کا دیکھنا عزت پائے علما متفق دیکھے تو اسلام کا بول بالا ہو۔
علما کو جھگڑتے دیکھنا دین میں فتور پیدا ہو خانہ جنگی فرقہ بندی خود غرضی بے دینی پھیلے۔
عمارت بنانا دیکھنا اگرگھر کی عمارت بنائے تو دنیاداری وقار یا اعتبار باعزت ہو۔
عمارت خانقاہ کی دیکھنا اگر صاحب خانقاہ بزرگ مشہور ہو تو بزرگی پائے دلی تمنائیں پوری ہوں۔
عمارت شکستہ دیکھنا مصیبت اور دکھ اٹھائے تنگی رزق فلاکت غربت بیماری آئے۔
عمارت محل شاہی کی دیکھنا خیرو برکت حصول با مراد فراخی رزق فلاکت غربت بیماری آئے۔
عمارت مسجد کی بنانا دیکھنا بنتی دیکھے تو دین محکم ہو۔ اسلام ترقی کرے لوگ پابند اسلام ہوں۔
عماری دیکھنا سردار قوم یا وزیر سے عزت حاصل ہو ، عہدہ پائے۔
عماری میں بیٹھنا دیکھنا بادشاہ سے سرداری پائے عزت و مرتبہ بلند ہو گورنر یا وزیر کا عہدہ پائے۔
عمامہ و دستار باندھنا دیکھنا دنیا و دین کی عزت و بزرگی پائے علم و فن میںممتاز ہو۔
عمر زیادہ شمار کرنا دیکھنا مرض سے صحت پائے عمر دراز ہو۔
عمر شمار کرنا دیکھنا بیماری اور تنگ دستی کی دلیل ہے۔
عمر کم گننا یا بتانا دیکھنا موت آنے کی نشانی ہے باعث پریشانی ہے۔
عمرہ کرنا دیکھنا دین و دنیا کی بہتری کا سبب ہے، بزرگی پائے۔
عمل و عملیات کرنا دیکھنا دنیا میں با مسرت اور باعزت زندگی بسر کرے۔
عناب پانا یا خریدنا دیکھنا مال و منال حاصل ہو راحت و آرام پائے۔
عناب دینا دیکھنا مال و دولت کا کچھ حصہ لوگوں کو دے یا سخاوت کرے۔
عناب کا درخت دیکھنا محنت و مشقت سے مال حاصل کرے۔
عنبر بیچنا دیکھنا لوگوں میں محبت کرے یا احسان کرے دلی مراد پائے۔
عنبر پانا یا خریدنا دیکھنا دنیاوی منفعت حاصل کرنے کی کوشش کرے۔
عنبر جمع کرنا دیکھنا مال و دولت اور عزت پائے مشہور و معروف ہو۔
عند الیب دیکھنا خود غلام بنے یا غلام سے راحت پائے ، رقاصہ سے دل بہلائے۔
عود پانا یا خریدنا بادشاہ سے انعام و خلعت حاصل کرے بندگی پائے۔
عود دیکھنا خوبصورت فرزند پیدا ہو منفعت پائے۔
عود کی دھونی دکانا دیکھنا لوگوںکو نیک باتیں سکھائے ہدایت و راہبری کرے۔
عورت باکرہ دیکھنا تجارت یا زمین میں صنعت سے فائدہ اٹھائے لطف زندگی پائے۔
عورت جوان خوبصورت دیکھنا خوشی حاصل ہو، مالدار ہو کاروبار میں وسیع ترقی ہو۔
عورت کو گود میں لینا دیکھنا حصول مقصد دولت ہو، باعث رفعت ہو۔
عورت کے بازو کھلے دیکھنا مال و دنیا سے آسودہ ہو عیش و آرام پائے مگر کام بے ہودہ ہو۔
عورت کے ہاتھ بندھے دیکھنا بیکاری یا تہی دستی سے پریشان ہو، فکر و معاش میں سرگردان ہو۔
عید الفطر دیکھنا کسی عابد و زاہد سے فیض حاصل ہو قرض سے فارغ ہو۔
عید قربان دیکھنا عقلمند دوست پائے مسرت و خوشی حاصل ہو۔
عید کا طعام کھانا دیکھنا نعمت و برکت حاصل ہو خوشخبری پائے ترقی کا باعث ہے۔
عید کا میلہ دیکھنا باعث فرحت ہے، عیش و عشرت میں پڑے یا فرزند پیدا ہو۔
عید کی نماز دیکھنا مسلمانوں سے محبت پیدا ہو، اسلامی ترقی کرے خوشحالی ہو۔
عیسائی بادشاہ دیکھنا دنیا میں امن قائم ہو مگر دین خراب ہو جائے۔
عیسائی ہونادیکھنا دین سے بے بہرہ ہو پیشہ رزیل اختیار کرے۔
عیسائیوں سے جنگ کرنا دیکھنا اگر غالب آئے دیندار بہادر اسلام کا چرچا ہو اگر کمزور ہے تو کفر پھیلے۔
عیسائیوں سے فساد کرنادیکھنا بدنام اور بے عزت ہو جائے کاروبار میں بے عزت ہو۔
عینک اتارنا دیکھنا عہدہ سے معزول ہو علم و ہنر سے کنارہ کش ہو۔
عینک خریدنا دیکھنا کسی عالم کی صحبت حاصل ہو عقلمند منصف ہو۔
عینک لگانا دیکھنا عالم ہو یا پروفیسر ہو انجینئر بنے وکالت پاس کرے یا ڈاکٹر ہو۔

 

ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
      ے ی ء
Scroll to Top