دار چینی کھانا | اگر خواب میں بلا وجہ کھائے تو غم و اندوہ زیادہ دیکھے۔ |
دار چینی خریدنا | خیر و برکت کا موجب ہے۔ |
داڑھی دیکھنا | عزت اور بزرگی پائے۔ نیکوں میں شمار ہو۔ |
داڑھی لمبی دیکھنا | دنیاوی کاموں میں ترقی اور برکت ہو خوش حال ہو۔ |
داڑھی ناف سے لمبی دیکھنا | مصیبت اور رنج و الم میں گرفتار ہو۔ قرضدار ہو۔ |
داڑھی زمین پر گرتی دیکھنا | ذلیل و خوار ہونے کا باعث ہے لوگوں میں بے عزت ہو۔ |
داڑھی زمین پر رگڑنا | موت کی علامت ہے توبہ کرے عاقبت نیک ہو۔ |
داغ سر پر دیکھنا | سوداگر ، پیشہ ور کیلئے سود مند اور ترقی بخش ہے۔ |
داغ بادشاہ کے سر پر دیکھنا | شاہی میں تنزل آئے بادشاہ بے آبرو بدنام ہو۔ |
داغ لگایا بدن پر دیکھنا | خدا تعالیٰ کی راہ میں خیرات کرے آخرت نیک ہو عذاب سے نجات پائے۔ |
داغ کسی کو لگانا | بدنام ہو عزت و آبرو جاتی رہے۔ |
داغ دھونا | قرضہ سے نجات آسا ئش و راحت ہاتھ آئے۔ |
دال ہر قسم کی دیکھنا | دنیا کی جدوجہد میں مصروف ہو کامیابی قدم چومے۔ |
دام درہم دیکھنا | مال و منال کی ترقی کا سبب ہے رزق بے اندازہ پائے۔ |
دام درہم کسی کو دینا | خوشخبری پائے عیش و عشرت حاصل ہو۔ |
دام درہم لینا | علم دین حاصل کرے بزرگی پائے دین و دنیا کی خوشی نصیب ہو۔ |
دانے خام یا پختہ دیکھنا | رنج و الم میں مبتلا ہونے کا باعث ہے تنگی رزق ہو۔ |
دانے زمین پر گرے دیکھنا | ارزانی رزق ہو آسودہ حالی ہو دنیا آرام پائے۔ |
دانے سمیٹنا | اگر برتن یا بوری میں بھرتا دیکھے تو قحط سالی ہو دنیا بے چین ہو۔ |
دانت دیکھنا | رنج و غم دور ہو کاروبار میں ترقی ہو۔ |
دانت گرتے دیکھنا | عمر دراز ہو راحت باز ہو ہم نشینوں میں ترقی پائے صاحب تدبیر ہو۔ |
دانت اپنے اکھاڑنا | مال خاطر خواہ جمع ہو عزیزوں سے قطع رحمی کرے۔ |
دانت اپنا سونے کا دیکھنا | بیمار ہونے کی علامت ہے یا باعث ندامت ہے۔ |
دانت چاندی کا دیکھنا | بیمار ہونے کی علامت ہے یا باعث ندامت ہے۔ |
دانت سیاہ دیکھنا | دنیا سے راحت پائے بیمار بشدت ہو خلق سے نفرت ہو۔ |
دانت سامنے گرتے دیکھنا | فرزند یا عزیزفوت ہونے کی اطلاع پائے۔ |
دجال دیکھنا | دین میں فتنہ و فساد برپا ہو۔ جہاں دیکھے وہاں جھوٹے اور مکار لوگ جمع ہوں ۔ خیر و برکت کی جگہ فتنہ و شرپھیلے۔ |
دختر پیدا ہوتی دیکھنا | مرد دیکھے تو مال و دولت پائے عورت دیکھے تو اولاد پیدا ہو۔ |
دختر جوان دیکھنا | مال و دولت اس قدر پائے کہ شمار سے باہر ہو۔ |
درانتی دیکھنا | زرو مال جمع کرے کاروبار وسیع ہو جائے مشقت اٹھائے۔ |
درانتی چاندی کی دیکھنا | مال حرام حاصل ہورشوت سود خوری اختیار کرے۔ |
درانتی سے کاٹنا | اگر سنہری چیز کاٹتا ہو۔ مال و نعمت حاصل ہو۔ |
دربان دیکھنا | بادشاہ یا حاکم نزدیکی ہو فیض پائے راحت ہاتھ آئے۔ |
دربانی کرنا | بادشاہ سے عہدہ یا دولت انعام پائے مقبول اور مشہور ہو۔ |
دربان فرشتہ دیکھنا | دیندار ہو، سعادت ، بزرگی، عزت ، عظمت دولت حاصل ہو۔ |
درخت خاردار دیکھنا | بیماری و نکت ہو فلاکت رنج و غم زیادہ ہو۔ |
درخت پھلدار دیکھنا | باعث راہ و فراغت ہو ہر طرح کی راحت ہو۔ |
درخت انجیر کا دیکھنا | مالدار ہو یا نفع تجارت بیشمار ہو مگر حرام میں صرف کرے۔ |
درخت شفتالو کا دیکھنا | جوانمردی و شجاعت سے مال کثیر پائے مگر شباب میں ہلاک ہو جائے۔ |
درخت جڑ سے اکھاڑنا | عزت اور مرتبہ پائے او ر مال کے نقصان کا سبب ہے۔ |
درندے دیکھنا | دشمنوں کے نرغے میں آئے یا ہر طرف سے مصیبتوں میں گرفتار ہو۔ |
درندوں کا مقابلہ کرنا | باعث کامیابی ہے حوصلہ بلند ہو مصیبت سے رہائی پائے۔ |
درندے پر سوار ہونا | باعث خوشی ہے اپنے مقصد کو پورا کرے دشمنوں پر فتح پائے۔ |
درندوں کو ہمکلام دیکھنا | بادشاہ یا حاکم ہو قبیلہ کا سردار ہو ۔ عزت حاصل ہو۔ |
درندوں کو آبادی میں آتا دیکھنا | بیماری پھوٹ پڑے اکثر مبتلائے وبا ہو۔ |
درود شریف پڑھنا | دین میںترقی ہو دلی مقصد پور ے ہوں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہو۔دین و دنیا کی دولت ملے نعمتیں پائے۔ |
درویش دیکھنا | دین دار ہو۔ کوئی انعام خدا تعالیٰ سے پائے دل مسرور ہو۔ |
درویش سے مصافحہ کرنا | بزرگی پائے خدا دوست ہو دولت دارین ہاتھ آئے۔ |
درویشی اختیار کرنا | دنیا سے بیزار ہو کاروبار سے ہمکنار ہو گوشہ نشینی اختیار کرے۔ |
درویش گھر اپنے دیکھنا | موجب خیر و برکت ہے سب تکالیف دور ہوں راحت پائے۔ |
درویش کو ناراض دیکھنا | قہر الہٰی نازل ہو مصیبت میںگرفتار ہو عاقبت خوار ہو۔ |
درویش سے نصیحت لینا | گناہ سے توبہ کرے دیندار ہو صاحب وقار بزرگی پائے۔ |
درویش سے لڑنا | دین سے منہ موڑ کر گمراہ ہو جائے۔ افلاس و مصیبت میں گرفتار ہو۔ |
درویش بن کر بھیک مانگنا | خیر وبرکت اور رزق زیادتی کا باعث ہے دلی مراد پوری ہو۔ |
دروازہ دیکھنا | عورت اور کامیابی کی نشانی ہے حیرانی و پریشانی اٹھائے۔ |
دروازہ کشادہ دیکھنا | کشائش رزق ہو کامیابی قدم چومے دولت بے اندازہ ہو۔ |
دروازہ نیا دیکھنا | شادی کرے اگر دروازہ خوبصورت دیکھے تو عورت ماہ جبین ملے۔ |
دروازہ منقش دیکھنا | دولت و عزت پائے قبیلہ کاسردار ہو صا حب تدبیر ہو۔ |
دروازہ محل کا دیکھنا | بادشاہ کا قرب حاصل ہو مصاحبوں میں شامل ہو وزیر یا سفیر ہو۔ |
دروازہ قلعہ کا دیکھنا | فوج کی ملازمت کرے اگر فوجی ملازم ہو تو ترقی کرے۔ |
دروازہ شہر کا دیکھنا | تحصیلدار یا تھانیدار ہو یا اکابر شہر میں شمار ہو لیڈر بنے۔ |
دروازہ مقفل دیکھنا | بیوی فوت ہو جائے تکلیف و مصیبت اٹھائے مفلس ہو۔ |
دروازہ بند دیکھنا | کشائش رزق ہو کامیابی قدم چومے دولت بے شمار پائے۔ |
دروازہ ٹوٹا دیکھنا | گھر ویران و بے آباد ہو اگر گرا ہوا دیکھے تو اپنی موت سمجھے۔ |
دروازہ کھلتا دیکھنا | رزق زیادہ پائے۔ مگر فضول خرچی میں مصروف ہو۔ |
دروازہ چھوٹا سا دیکھنا | گھر والوں پر مصیبت آئے دکھ میں پڑ جائیں۔ |
دروازہ چمکتا دیکھنا | سخاوت اختیار کرے مشہور ہو عزت و شہرت حاصل ہو۔ |
دروازہ سونے کا دیکھنا | عورت جمال ملے مگر غربت آئے۔ |
دروازہ چاندی کا دیکھنا | مال نعمت پائے آسودہ حالی ہو۔ فارغ البالی ہو۔ |
دروازہ آہنی کا دیکھنا | جدوجہد اور مشقت سے روزی کمائے۔ |
دریا دیکھنا | اپنے مقصد میں کامیاب ہو۔ حصول نعمت ہو۔ |
دریا میں تیرنا | بادشاہ پر غالب آئے مشکل حل ہو ظفر و فتحیابی پائے۔ |
دریا میں ڈوبنا | کسی آفت کا شکار مصیبت میں گرفتار ہو۔ |
دریا کا پانی صاف دیکھنا | بادشاہ عادل ہو بیمار ہو تو صحت پائے خوشی نعمت ہاتھ آئے۔ |
دریا کا پانی گدلا دیکھنا | مصیبت رنج و غم میں مبتلا ہو یا بیماری دراز آئے۔ |
دریا میں نہانا | بیماری سے شفا پائے۔ منفعت بیشمار ہو دولت و عزت سے سرشار ہو۔ |
دریا شیریں دیکھنا | بادشاہ عادل سخی ہوپبلک آرام پائے راحت و آسائش ہے۔ |
دریا میں طغیانی دیکھنا(تند رفتا ) | اگر شورو غل ہو اور پانی سے خوف آئے تو موجب تباہی و بربادی ہو۔ قحط سالی ہو جان و مال کا نقصان ہو بادشاہ ظالم آئے طوفان مچائے۔ |
دریا سے پانی بھرا اور خوش رفتا ر دیکھنا | عادل بادشاہ ہو دنیا آرام پائے غلہ کی ارزانی ہو دودھ دینے والے جانوروں میں برکت ہو۔ خلقت آسودہ ہو۔ |
دریا تلخ دیکھنا | بادشاہ کے ظالم ہونے کا باعث ہے رعایا پریشان و بے آرام ہو۔ |
دریا سے پانی پینا | بیمار ہو تو صحت پائے ورنہ بادشاہ سے منفعت ہو عزت و مرتبہ بلند ہو۔ |
دستانے دیکھنا | قوت جسمانی پائے کاروبار میں ترقی ہو۔ |
دستانے آہنی پہننا | تونگر و مالدار ہو بہادر نامور ہو۔ دشمن پرفتح پائے۔ |
دستر خوان دیکھنا | کاروبار میں ترقی پانے کا موجب ہے۔ |
دستر خوان پر بیٹھنا | کاروبار میں ترقی پانے کا موجب ہے۔ |
دستر خوان سے بغیر کھانے کے اُٹھنا | تنگیٔ رزق ہو باعث خشومت ہو۔ |
دعوت دینا | دنیا کو فیض پہنچائے اگر عالم دیکھے تو علم سکھائے و عظ و نصیحت کرے۔ |
دعوت قبول کرنا | کاروبار وسیع ہو۔ دولت نعمت پائے خوشخبری ملے۔ |
دشمن مغلوب دیکھنا | دلی مرادیں پوری ہوں بیماری ہو تو شفا پائے قرض دار ہو تو خلاصی پائے۔ |
دشمن کو غالب آنا | باعث رنج و غم ہے نقصان اٹھائے ناکامی پائے۔ |
دعا کرنا یا مانگنا | فرزند پیدا ہو۔ دل کی حسرت پوری ہو نیک بخت ہو جائے۔ |
دعا مانگنا رو کر | خوشی نصیب ہوموجب خیرو برکت ہو۔ |
دعا گڑگڑا کر مانگنا | گناہوں سے توبہ کرے پابند صوم و صلوٰۃ ہو دولت پائے۔ |
دعا سجدہ میں مانگنا | مقبول خدا ہو یعنی اولیاء اللہ بزرگ دین ہو دیانتداری امین ہو۔ |
دعا ہاتھ باند ھ کر مانگنا | تمام حاجتیں پوری ہوں دارین کی نعمتیں پائے۔ |
دعا کھڑے ہو کر مانگنا | ذی وقار ہو صاحب اعتبار ہو قبیلہ کا سردار ہو دین و دنیا کا سرشار ہو۔ |
دف بجانا | اگر خود بجاتا دیکھے تو کام کاج سے دل چرائے حیران ہو۔ |
دف کی آواز سُننا | خوشی و مسرت ہو کاروبار میں ترقی ہو یا فرزند پیدا ہو۔ |
دف بجاتے عورت کو دیکھنا | باعث زیب و زینت ہے خوشی نصیب ہو یا فرزند پیدا ہو۔ |
دف گھر میں بجانا | بدکردار عورت گھر میں لائے بدنامی ہو۔ |
دق ہونا(تنگ ہونا) | دنیاوی جدوجہد میں مبتلا ہو جورو جفا اختیار کرے۔ |
دق کی مرض میں مبتلا دیکھنا | دنیا کے کاموں میں ایسا محو ہو کہ اللہ تعالیٰ اور اسلام سے منحرف ہو۔ |
دق سے خلاصی پانا | باعث نجات ہے قرض سے آزاد ہو مصیبت رنج فرار ہو۔ |
دوکانداری کرنا | عزت و مرتبہ میں ترقی ہو کاروبار میں مشغول ہو دولت حصول ہو۔ |
دوکان سے سودا خریدنا | جیسا سودا خریدے اس کے برعکس تعبیر ہے۔ |
دشمن کو مردہ دیکھنا | سب کام راس ہوں بیفکری ہو عزت و دولت پائے۔ |
دل انسان کا دیکھنا | دلاوری اور عقلمندی سے تعبیر ہے۔ |
دل اپنا دیکھنا | کامیابی اور حصول مراد ہو جس سے دلشاد ہو۔ |
دل تنگ ہونا | کجروی اختیار کرے اعمال بد کیطرف مائل ہو۔ |
دل کشادہ دیکھنا | فراخی رزق پائے سخاوت اختیار کرے نیک گفتار کردار ہو۔ |
دلالی کرنا | لوگوں کے درمیان صلح کرائے ہدایت دے راہ راست پر لائے۔ |
دلال سے کچھ لینا | ہدایت پائے نیک ہو۔ بزرگی پائے عاقبت بخیر ہو۔ |
دلال کو کچھ دینا | دولت دنیا ہاتھ آئے عیش و عشرت میں مشغول ہو۔ |
دلدل دیکھنا | مصیبت کا پیش خیمہ ہے کوئی آفت آئے۔ |
دلدل میں پھنسنا | مشکلات میں گھر جائے آفت میں مبتلا ہوگرفتار رنج و بلا ہو۔ |
دلدل سے نکلنا | غم و اندوہ سے نجات پائے بیماری سے شفا پائے تکالیف دور ہوں۔ |
دم گھوڑے کی دیکھنا | تجارت سے نفع پائے جتنی دم لمبی دیکھے اتنا مال زیادہ حاصل ہو۔ |
دم اپنے تئیں دیکھنا | قوم یا قبیلہ کا سردار ہو عزت حاصل ہو۔ |
دم بیل کی دیکھنا | مال حلال کثیر پائے اگر انسان دیکھے تو غلہ جمع کر کے نفع اٹھائے۔ |
دم کتے کی دیکھنا | عورت وفادار ملے شہوت زیادہ ہو قوت مرد ی میں اضافہ ہو۔ |
دم گدھے کی دیکھنا | مال و دولت پائے مگر مشقت اٹھائے عیش و عشرت کرے۔ |
دم کٹی دیکھنا | رسوا اور بدنام ہو۔ غربت اور فلاکت پائے۔ |
دوا کھانا یا پینا | گناہ سے پشیمان ہو توبہ کرے راہ راست پر قدم دھرے۔ |
دوا پینا | دولت پیدا کرنے میں محنت اور مشقت اٹھائے۔ |
دوا پیتے دیکھنا | اگر پینے والا بیمار ہو تو شفا پائے ورنہ گناہ سے تائب ہو۔ |
دوا تخم مستعمل کرنا | علم و حکمت حاصل ہو۔ فن و ادب میں کامل ہو مشہور ہو۔ |
دوا فروشی کرنا | دولت عزت پائے عقلمند دانا، عادل ہو شہرت حاصل ہو۔ |
دودھ شیریں پینا | کاروبار میں برکت ہو مال میں ترقی دیندار نیک ، پر ہیز گار ہو۔ |
دودھ عورت کا پینا | اگر منکوحہ کا پیئے تو محبت ہو مجامعت میں لطف اندوز ہو۔ |
دودھ غیر عورت کا پینا | نقصان اٹھائے مال حرام اکٹھا کرے دین خراب ہو۔ |
دودھ اونٹنی کا پینا | مال کسب سے یا عورت سے پائے جسم زار میں توانائی آئے۔ |
دودھ گائے پینا | اگر بیمار ہو تو شفا پائے بزرگی و عزت پائے۔ |
دودھ بکری کا پینا | مال مشقت پیدا کرے اگر تجارت کرے تو نفع کم پائے۔ |
دودھ کتیا کا پینا | مال حرام جمع کرے وفاداری میں یکتا ہو ٹوڈی وقت ہو۔ |
دودھ بھینس کا پینا | بہادر مگر سست ہودولتمندذی وقار ہو، عاقل اور نیک ہو۔ |
دودہ گدھی کا پینا | طاقتوی سے مال جمع کرے یعنی چور ڈاکو راہزن ہو بیوقوف ہو۔ |
دودھ گھوڑی کا پینا | بہادر چست و چالاک جنگجو، عالی ہمت ہو راستباز ، دیانتدار ہو۔ |
دودھ ترش کا پینا | مال میں نقصان ہوجائے تکلیف و پریشانی ہو۔ |
دودھ بھرے پستان دیکھنا | اگر عورت اپنے پستان دیکھے تو فرزند پیدا ہو، مرد دیکھے تو مال و زر پائے |
دوات دیکھنا یا پانا | خاندان سے جھگڑا ہو مگر عورت سے مال ملے جورو حاملہ ہو۔ |
دوات سے لکھنا | گناہوں سے نفرت ہو ہدایت پائے۔ |
دوات ٹوٹتی دیکھنا | عورتوں سے نفرت ہو۔ |
دوات میں سیاہی ڈالنا | لڑکا پیدا ہونے کی بشارت ہے اگرکنوارہ دیکھے توشادی کرے۔ |
دوربین دیکھنا | دور دراز کا سفر کرے۔ نفع کم و بیش ہو۔ |
دوربین سے دیکھنا | بحری سفر بذریعہ جہاز کرے۔ |
دوربین سے جہاز دیکھنا | سفر دراز سے نفع پائے عورت خوبصورت ماہ جبین ملے۔ |
دوربین سے ثریا دیکھنا | کامیابی سے گھر آئے عورت کنیز ہمراہ لائے۔ |
دوڑنا کام کے لیے | موجب پشیمانی ہے جس مقصد کے لے کوشش کرے وہ پورا نہ ہو |
دوڑنا ڈر کر | کسی مصیبت میں گرفتار ہو یا بیمار ہو جلد خلاصی پائے۔ |
دوڑ لگانا | کامیاب ہو مقصد حاصل ہو۔ |
دوڑنا پانی پر | حصول دولت ہو باعث کامیابی دولتمندوں میں شہرت ہو۔ |
دوڑ کر پشیمان ہونا | مصیبت سے نجات پائے تکلیف راحت میں بدل جائے۔ |
دوزخ دیکھنا | عصیال سے تائب ہو یاد الہٰی میں مشغو ل ہو۔ |
دوزخ میں اپنے تئیں دیکھنا | گناہوں میں گرفتار ہو، بدکردار ہو، عاقبت خوار ہو۔ |
دوزخ میں مقیمی ہونا | کاروبار اور تلاش روزی میں ہمیشہ مبتلا رہے فکر و اندیشہ ہو۔ |
دوزخ میں جلنا | دنیا کے برے اعمال بکثرت کرے گنہگار ہو شرمسار ہو۔ |
دوزخ میں کھینچ کر لے جانا | مشرک اور مرتد ہو اگر توبہ کرے تو راہ راست پرچلے عاقبت نیک ہو۔ |
دوزخ میں پابزنجیر دیکھنا | غضب الہٰی میں مبتلا ہو ، غم و اندوہ صدمہ عظیم پائے۔ |
دوزخ سے خلاصی پانا | غموں سے نجات پانا غربت سے چھٹکارا پائے راحت ہو۔ |
دوزخی دیکھنا | کسی دوست سے سخت تکلیف پائے یا عورت نافرمان ہو۔ |
دوزخ کا فرشتہ دیکھنا | مصیبت میں گرفتار ہو۔تنگی رزق ہو جائے تکلیف اٹھائے۔ |
دوشالہ پانا | کسی امیر یا حاکم سے فیض حاصل ہو یا مدد ملے کاروبار راس ہو۔ |
دوشالہ اوڑھنا | بادشاہ یا امیر زبان سے ملاقات ہو۔ دولت عزت عہدہ میںترقی ہو۔ |
دوشالہ پر بیٹھنا | سخی غنی مال اسقدر پائے کہ حساب نہ ہو سکے متکبر غرور ہو۔ |
دوشالہ پھٹا دیکھنا | تنزل کا باعث ہے غریب و بیکس ہو، تکلیف پائے۔ |
دوشالہ خیرات کرنا | بزرگ دین ہو سچا اختیار کرے نیک نام ہو۔ |
دو شالہ خریدنا | عورت گلفام نازک اندام پائے عیش و عشرت حاصل ہو۔ |
دومنزلی بس دیکھنا | سفر اختیار کرے مگر عورت اور مال پائے۔ |
دھواں دیکھنا | بادشاہ یا جابر حاکم سے تعبیر ہے۔ |
دھواں محیط دیکھنا | قہر الہٰی نازل ہو۔ وبا پھیلنے تکلیف اٹھائے۔ |
دھواں گھر میں دیکھنا | قرض دار ہو یا سخت بیمار ہو ۔ مصیبت میں گرفتار ہو۔ |
دھواں منہ سے نکلنا | بادشاہ یا حاکم شہر سے تکلیف پائے باعث رنج و غم ہے۔ |
دھواں آسمان پر دیکھنا | آسمان سے بلائیں نازل ہوں قحط سالی ہو غضب الہٰی نازل ہو۔ |
دھواں شہر پر دیکھنا | حاکم شہر ظالم ہوسخت وبا پھیلے لوگ مبتلا وبا ہوں۔ |
دھواں اڑتا دیکھنا | وباو بلا سے لوگ نجات پائیں یا حاکم ظالم سے خلاصی ہو۔ |
دہلیز دیکھنا | عورت یا کنیز فرمانبردار ملے۔ |
دہلیز خوبصورت دیکھنا | عورت پاکیزہ ملے حسن و جمال سے مسرور ہو آرام و راحت ہو۔ |
دہلیز شکستہ دیکھنا | گھر میںبد نظمی پیدا ہو یا عورت فوت ہو جائے۔ |
دھنیا سبز دیکھنا | موجب راحت ہے مگر بہت کم۔ |
دھنیا خشک دیکھنا | رنج و غم اور تکلیف اٹھائے۔ |
دھنیا کھانا | نقصان اٹھائے مصیبت در پیش ہو۔ |
دھنیے کا کھیت دیکھنا | بیمار ہو تو صحت پائے مگر افلاس سے پریشان ہو۔ |
دھنیا روئی دھنیادیکھنا | پریشان حال ہو مشکلات میں مبتلا ہو۔ |
دھنیا اپنے تئیں دیکھنا | اگر خود کو روئی دھنیا دیکھے تو مشکلات سے نجات پائے راحت ہو۔ |
دھنیا روئی سمیٹتا دیکھنا | غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ |
دھونی خوشبودار مارنا | کسب کمال لازوال پیدا کرے نفع کثیر ہو با تدبیر ہو مشہور ہو۔ |
دھونی لینا | عیش و عشرت میں زندگی بسر ہو اگر بدبودار ہو تو تنگی رزق ہو۔ |
دھوبی دیکھنا | کسی بزرگ با عمل کی زیارت نصیب ہو۔ |
دھوبی خود بننا | نیک عمل انجام دے بزرگ اور صالح ہو۔ |
دھونا کپڑوں کو | توبہ کرے گناہوں سے بچے ہدایت پائے۔ |
کپڑے دھونا کھارے پانی سے | عیش و عشرت میں مشغول ہو ۔ دل سے کدورت دور کرے۔ |
کپڑے دھونا گندے پانی سے | دین و دنیا کی تباہی اور نقصان کا موجب ہے ذلیل بدنام ہو۔ |
دھونا منہ نالی میں | جس قدر نالی گندی ہو اسی قدر بدنام گمراہ ذلیل وخوار بدنام ہو۔ |
دھونا منہ آب صاف سے | مرتبہ بلند ہو عزت پائے آرام و راحت حاصل ہو دیندار ہو۔ |
دھوتی خریدنا | عورت ملے باعث مجامعت راحت پائے۔ |
دھوتی دھونا | عورت کو ہدایت دے ہم خیال کرنے میں کوشش کرے۔ |
دھوتی نچوڑنا | عورت کو مارے یا جھگڑا ہو جائے یا قرض سے نجات پائے۔ |
دھوتی باندھنا | عورت خوبصورت ملے محبت و پیار سے زندگی بسر ہو۔ |
دھوتی گم ہونا | عورت سے مفارقت ہو، گم ہو جائے یا موت آئے۔ |
دھوتی پھٹی پہننا | نامردی کی علامت ہے عورت سے شرمندگی اٹھائے۔ |
دہی کھانا یا پانا | سفر اختیار کرے مال حلال پائے۔ |
دہی میٹھا کھانا | سفر پر جائے مال و دولت سے لدا گھر آئے۔ |
دہی کھٹا ترش کھانا | سفر پر مصیبت آئے نقصان اٹھائے خالی واپس گھر آئے۔ |
دہی سے مکھن نکالنا | جس قدر مکھن نکلتا دیکھے اسی قدر مال و دولت پائے۔ |
دیگ دیکھنا | لڑکی باکرہ سے نکاح کرے ہم صحبت ہو، دولت نعمت پائے۔ |
دیگ پکاتے دیکھنا | خیر وبرکت کا موجب ہے، دولت ، نعمت ، عزت پائے۔ |
دیگ ٹوٹتی دیکھنا | گھر کا مالک یا مالکہ فوت ہو ۔ باعث رنج و تعجب ہے۔ |
دیگچہ دیکھنا | عورت ماہ جبین سے شادی ہو یا کنیز با تمیز ملے۔ |
دیگچہ میں کچھ پکانا | حصول نعمت و دولت ہے۔ عیش و عشرت کرے۔ |
دیگچہ گم ہو جانا | مال و متاع میں زوال آئے پریشانی اٹھائے۔ |
دیگدان دیکھنا | گھر عمدہ اور نفیس پائے رات و دن عیش اڑائے۔ |
دیکھنا دیو | غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ بیماری میں گرفتار ہو۔ |
دیو حملہ آور دیکھنا | مصیبت آئے دکھ پائے پریشان و سر گردان ہو۔ |
دیو پر حملہ کرنا | رنج و غم سے نجات پائے مصیبت سے آزاد ہو۔ |
دیوار دیکھنا | باعث فرحت و قدر بلندی ہے عزت بزرگی پائے۔ |
دیوانہ دیکھنا | مال و منال حاصل ہو باعث تونگری ہے۔ |
دیوانہ اپنے تئیں دیکھنا | دولت و زر پیدا کرے متمول باعزت ہو۔ |
دیوانہ کتادیکھنا | بیماری پڑے یا وبا پھیلے۔ لوگ تکلیف پائیں۔ |
دیوانہ کتا کو ہلاک کرنا | بیماری اور وباو بلا سے نجات حاصل ہو۔ |
دیوانے کتے کو کاٹتے دیکھنا | بیمار اس قدر ہو کہ قریب المرگ ہو اگر زخم اچھا ہوتا دیکھے تو زندگی پائے۔ |
دیوار کے سایہ میں بیٹھنا | علم کی دولت حاصل کرے دانا زیرک فہیم ہو۔ |
دیوار کا سایہ لمبا دیکھنا | علم و حکمت پائے شہرت عام ہو راحت و آرام پائے۔ |
دیوار کا سیاہ کوتاہ دیکھنا | علم و حکمت سیکھے مگر فائدہ حاصل نہ ہو۔ گمنام رہے۔ |
دیوار بے سایہ دیکھنا | علم حاصل کرنے سے محروم رہے جاہل ہو دولت کمال پیدا کرے۔ |
دیوار بنانا | لوگوں کو تعلیم دے معلم و اتالیق کا عہدہ پائے۔ |
دیوار بلند بنانا | استاد العلماء ہو۔ فقیہ عالم ہو۔ سلطنت سے قضا کا عہدہ پائے۔ |
دیوار کھوکھلی بنانا | عالم ہو ریاکاری شیوہ اختیار کرے۔ |
دیوار گرانا | گمراہ ہو بے دین ہو۔اگر ان پڑھ دیکھے تو بے عزت ہو۔ |
دیوار گھر کی شکستہ دیکھنا | گھر کے مالک یا مالکہ کے فوت ہونے کی علامت ہے۔ |
دیوار محل شاہی کی دیکھنا | بادشاہ وقت پر موت واقع ہو۔ |
درخت سیب کا دیکھنا | مومن یا متقی، مشہور ہو یا مشرف لقائے حبیب مہجور ہو۔ |
درخت کنجد کا دیکھنا | مرد عجمی سے نفع یا عورت ولایت پائے مالدار ہوجائے۔ |
درخت خرما کا دیکھنا | عالم ہو، دولت پائے عورت شیفتہ ملے کبھی ملال بھی مسرور ہو۔ |
درخت کدوخیار کا دیکھنا | مال طیب یا نفع با برکت ہو۔ عزت دولت قلیل پائے۔ |
درخت بے میوہ دیکھنا | مال قلیل حاصل ہو بے پرواہ ہو۔ رنج کا صدمہ دل پر اٹھائے۔ |
درخت صنوبر یا سروکا دیکھنا | نیک سیرت ہو فرزند صالح پیدا ہو۔ گو تکلیف کمال ہو صابر رہے۔ |
درخت پر چڑھنا | باعث فرحت ہو اگر پھلدار ہو تو منفعت پائے۔ |
درم ضائع کرنا | نصیحت کرے مگر قبولیت نہ ہو یعنی لوگ بے عمل ہوں۔ |
درم ہاتھ میں لینا | علم دین و قضا حاجت سے شاد ہو۔ نعمت بقدر حاجت زیادہ ملے۔ |
دختر پیدا ہونا | کاروبار میں اس قدر ترقی ہو کہ مالدار ہو نعمت بے اندازہ پائے۔ |
دختر جوان دیکھنا | کسی مالدار عورت سے شادی ہو زندگی عیش و عشرت سے بسر ہو۔ |
دختر مردہ دیکھنا | کاروبار میں تنزل واقع ہو۔ اگر میت اٹھائے تو مال حرام اٹھائے۔ |
دونوں ہاتھوں میں مہندی | مرد طلب معاش میں رنج اٹھائے مگر عورت کو مبارک ہو مرد سے دل بہلائے۔ |
دنیا رسرخ پانا | دین دنیا کے کاموں میںقوت حاصل ہو عامل کامل ہو۔ |
دیوار محیط دیکھنا | ایسا جلیل القدر ہو کہ لوگ اسکی پناہ میں رہیں اور افسر مالک رہیں۔ |
دولہا دیکھنا | جس قدر آراستہ دیکھیں اسی قدر خوشی حاصل ہو۔ |
دلہن دیکھنا | دولت حاصل ہو۔ فرزند پیدا ہو، نعمت زیادہ ہو۔ |
دھندلی مچانا | جھگڑا فساد پیدا کرے یا سردار محلہ باو قار ہو ریاکار ہو۔ |
دھتورہ دیکھنا | نقصان اٹھائے کاروبار میں خسارہ پائے۔ |
دیوی دیکھنا | گمراہ ہو مگر دولت بے اندازہ ہاتھ آئے عیش اڑائے۔ |
دیوی دیوتا پوجنا | مذہب سے دوری اختیار کرے مگر کروڑپتی ہو۔ |