مینڈولا جھولنا دیکھنا | دنیا کے بیہودہ کاموں میں ہو مبتلا ہو دین سے گمراہ ہو۔ |
ہاتھ اپنے بندھے دیکھنا | گناہوں سے توبہ کرے متقی و پرہیز گار ہو مالک سے ڈرے۔ |
ہاتھ اپنے دھونا دیکھنا | کاروبار بند ہو جائے کام میں ناکامی ہو باعث پریشانی ہو۔ |
ہاتھ دشمن کا چومنا دیکھنا | ہاتھ رفع خصوصیت و نزاع ہو مسرت و راحت ہاتھ آئے۔ |
ہاتھ دیکھنا | برادر یا شریک یا حبیب عورت پائے راحت و آرام پائے۔ |
ہاتھ سے آسمان چھونایا پکڑنا دیکھنا | عزیز خلق و ذی توقیر ہو کلام میں تاثیر ہو مہم پیش آئے بہ آسانی حل ہو جائے عزت و مرتبہ بلند ہو۔ |
ہاتھ کٹا دیکھنا | اگر دایاں ہاتھ کٹا دیکھے تو افلاس غر بت تنگدستی پائے اگر بایاں ہاتھ کٹا دیکھے تو برادری خویش و اقارب سے جدا ہومفارقت پائے۔ |
ہاتھ کشادہ دیکھنا | سخاوت اختیار کرے ملنسار محبت سلوک پیار کرے۔ |
ہاتھا پائی عورت سے کرنا دیکھنا | عزت و دولت پانیکا سبب ہے فرزند سعید پائے، سردار قوم ہو۔ |
ہاتھا پائی کرنا دیکھنا | اگر دشمن کو مضبوط پکڑتے دیکھے تو حالات کو اپنے موافق پائے۔ |
ہاتھی بد مست یا حملہ آور ہونا دیکھنا | سردار یا امیر سے نفع کثیر پائے فساد و بلا دور ہو جائے اگر عماری میں بیٹھا دیکھے تو عزت مرتبہ پائے۔ |
ہاتھی پر سواری کرنا دیکھنا | رات کا خواب معزولی و بے عزتی کا باعث ہے دن کا خواب جو رو کو طلاق دے یا کسی امیر یا بڑے شخص سے نقصان اٹھائے۔ |
ہاتھی خوبصورت دیکھنا | بادشاہ یا حاکم سے دولت و نعمت پائے یا خود سردار حکمران ہو۔ |
ہاتھی سیاہ خونخوار دیکھنا | آفت آئے یا ایسا فتنہ ہویدا ہو جس سے لوگ خوفزدہ ہو۔ |
ہار پھولوں کا پرونا دیکھنا | خوبصورت دوشیزہ سے شادی کرنے کی دلیل ہے۔ |
ہار پھولوں کا پہننا دیکھنا | اپنی محبوبہ یا دوست سے محبت و پیار کرے عیش و آرام پائے۔ |
ہار ٹوٹنا یاگم ہونا دیکھنا | بیوی کے جدائی ہونیکی نشانی ہے باعث پریشانی ہے۔ |
ہار موتیوں کا دیکھنا | فرزند و مال و دولت پائے فرحت و راحت ہاتھ آئے۔ |
ہاضمہ خراب دیکھنا | دولت ناجائز حاصل کرنیکی کوشش کرے بدنام و ناکام رہے۔ |
ہاضمہ درست دیکھنا | مال حلال طیب پائے نیک نام و با عزت ہو۔ |
ہاکی ٹوٹنا یا گم ہو جانا دیکھنا | دوست مددگار سے جدائی ہو نقصان پائے۔ |
ہاکی کا خریدنا دیکھنا | زراعت و صنعت میں کوشش کرے کاروبار میں دسترس ہو۔ |
ہاکی کھیلنا دیکھنا | کاروبار اور رزق میں ترقی پائے مصروفیات عام ہو۔ |
ہالہ آفتا ب دیکھنا | دولت و عزت پائے دوستوں کا حلقہ اثر وسیع ہو ااقتدار پائے۔ |
ہالۂ مہتاب دیکھنا | دولت دین پائے بزرگی سے لوگوں میں ممتاز ہو فیض پہنچائے۔ |
ہتھیار اتارنا دیکھنا | امن و چین پائے آرام و راحت حاصل ہو۔ |
ہتھیار پہننا دیکھنا | اگر بلاوجہ پہنے تو بدنام ہو اگر باوجہ پہنے تو عزت بزرگی پائے۔ |
ہتھیار ڈالنا دیکھنا | ذلیل و خوار ہو بدنام ہو ناکامی اور تنگدستی میں مبتلا ہو۔ |
ہتھیلی پر نقش و نگار دیکھنا | اگر عورت دیکھے تو آرام پائے اگر مرد دیکھے تو تکلیف پائے۔ |
ہتھیلی تنگ دیکھنا | قرضدار ہو کنجوس و بخیل ہو گزران ذلیل ہو۔ |
ہچکی آتے دیکھنا | پُر غضب ہونے اور گالی بکنے کی دلیل ہے بیمار ہو جائے۔ |
ہچکی بند ہونا دیکھنا | مسکین طبع ہو زبان پر قابو پائے آرام حاصل ہو۔ |
ہد ہد دیکھنا یا پکڑنا | امارت حاصل ہو علم و حکمت منصب عہدہ پائے۔ |
ہد ہد کا گوشت کھانا دیکھنا | نیکی کی علامت ہے۔ بزرگی پائے وزیر مشیر سلطنت ہو۔ |
ہد ہد کی آواز سننا دیکھنا | خوشخبری پائے یا عورت حسینہ جمیلہ سے شادی کرے۔ |
ہدیہ پسندیدہ دیکھنا | صاحب جمال ہو یا فرزند با اقبال پیدا ہو شہرت پائے۔ |
ہدیہ پیر و مرشد کو دینا دیکھنا | اپنے بزرگوں کی قدرو منزل پائے یا اولیا ء اللہ میں شامل ہو۔ |
ہدیہ دینا دیکھنا | اگر لینے والا بزرگ و مشہور ہو تو عزت و دولت آرام پائے۔ |
ہدیہ ماں پاب کو دینا دیکھنا | خاندان کی آنکھوں میں ممتاز ہو والدین جیسی عزت پائے۔ |
ہڈی پختہ چوسنا دیکھنا | اگر مکھ آئے تو اپنے مقصد میں کامیاب ہو اگر خالی پائے توکام ابھی مکمل نہ ہو۔ |
ہڈی پھینکنا دیکھنا | مصیبت سے نجات پائے باعث آرام و راحت ہے۔ |
ہڈی چبانا دیکھنا | محنت و مشقت زیادہ اٹھائے رزق ہلال پائے۔ |
ہڈی دیکھنا یا پانا | حرام مال حاصل کرے باعث پریشانی ہے۔ |
ہرن پکڑنا دیکھنا | دولت و بزرگی پائے عاشق ہو محبت میں گرفتار ہو۔ |
ہرن دیکھنا | دختر نیک اختر پیدا ہو یا کنیز باکرہ پائے۔ |
ہرن کا شکار کرنا دیکھنا | حسینہ جمیلہ عورت کو حاصل کرے فائدہ اٹھائے۔ |
ہرن کا گوشت کھانا دیکھنا | دولت،عزت،بزرگی،ہنر مندی،شہرت و آرام پائے۔ |
ہرن کی پوستین پہننا دیکھنا | نیک خصال مگر متمولہ ہو دل کا سخی خدا ترس ہو۔ |
ہل ٹوٹتا دیکھنا | ناکامی اور تنگدستی کی علامت ہے۔ |
ہل چلانا دیکھنا | کامیابی کی دلیل ہے رزق حلال پاکیزہ ملے۔ |
ہلالی دیکھنا | فرزند ہو بادشاہ نیک ہو بشارت و خوش خبری ترقی سے تعبیر ہے۔ |
ہنٹر پھینکنا دیکھنا | کاروبار میں مصروف عہدے سے دستبردار ہو بزرگ دیندار ہو۔ |
ہنٹر مارنا دیکھنا | بلا عذر مارے تو رشوت خور ظالم ہو اگر عذر پر مارے تو کامیابی و ترقی نصیب ہو۔ |
ہنٹر ہاتھ میں لینا دیکھنا | ملازمت یا روزگار پائے کاروبار سے بہرہ ور ہو۔ |
ہنستا اور آنسو آئیں دیکھنا | غم و اندوہ سے نجات پائے راحت و خوش نصیب ہو۔ |
ہنسلی دیکھنا | عورت جمیلہ پائے باکرہ سے عقد ہو مباشرت کا لطف اٹھائے۔ |
ہنسنا کھل کھلا کر دیکھنا | غم و اندوہ سے تعبیر ہے فکر اندیشہ میں مبتلا ہے۔ |
ہوا تند چلتی دیکھنا | مصیبت میں مبتلا ہو اگر ہوا تند گرم چلتی دیکھے تو سخت انقلاب پائے۔ |
ہوا سرد خوش دیکھنا | تکالیف سے نجات ملے باعث آرام و راحت ہے خوشخبری پائے۔ |
ہوا میں اڑنا دیکھنا | اگر آسمان کی طرف دیکھے تو موت کا انتظار کرے۔ |
ہوا میں پرواز کرنا دیکھنا | اگر زمین کی طرف اڑتا دیکھے تو سفر درپیش آئے راحت و آرام پائے۔ |
ہودج سے اترنا دیکھنا | آرام و راحت حاصل ہو بے فکر ہو عیش و عشرت پائے۔ |
ہودج سے گرنا دیکھنا | تنزل آئے گمراہ ہو بے عزت و ذلیل ہو۔ |
ہودج میں بیٹھنا دیکھنا | عزت و مرتبہ پائے مبارک خواب ہے بزرگی و راحت پائے۔ |
ہیجڑا اپنے تئیں دیکھنا | خوف و دہشت میں گرفتار ہو بزدلی کا شکار ہو۔ |
ہیجڑا ناچتا دیکھنا | بڑے کاموں میں پڑے بدنامی و ناکامی اٹھائے۔ |
ہیجڑوں کی صحبت دیکھنا | مفسدوں سے میل جول رکھنے سے گمراہ بے دین ہو۔ |