کاتنا چرخہ پر سوت دیکھنا | کپڑے کی تجارت کرے اور فائدہ بے اندازہ پائے۔ |
کاٹنا اونٹ کو دیکھنا | سفر سے نقصان اٹھائے، گھوڑا گدھا خچر کو بھی کاٹنا زیان پائے۔ |
کاٹنا دانتوں سے دیکھنا | روشنی و بد سیرتی ظاہر ہو۔ عیوب سے خلقت ماہر ہو۔ |
کاٹنا دشمن کو دیکھنا | نقصان اٹھائے فکر مند ہو۔ |
کاٹنا کسی کو دیکھنا | جس کو کاٹتا دیکھے اس سے محبت و الفت ہو جائے۔ |
کاجل لگانا دیکھنا | اولاد سے راحت ہو دل کو فرحت ہو زیادتی بصارت ہو۔ |
کاسنی جمع کرے دیکھنا | نقصان اٹھائے تکلیف دیکھے۔ |
کاسنی خریدنا یا کھانا دیکھنا | غم و اندوہ میں گرفتار ہو۔ |
کاشتکار دیکھنا | کامیابی کا موجب ہے، برکت و رحمت ہو۔ |
کاشتکاری کرنا دیکھنا | ترقی دین و دنیا ہو، بزرگی و عزت پائے فیض حاصل ہو۔ |
کاغذ پانا یا خریدنا دیکھنا | علم سے تعبیر ہے تعلیم حاصل کرے۔ |
کافر ہونا دیکھنا | دین و دنیا کی خرابی پائے تکلیف و رنج پائے۔ |
کافور بدن کو لگانا دیکھنا | غصہ پی جاوے موت کی علامت ہے خلیق حلیم ہو جائے۔ |
کافور دیکھنا خریدنا | عالم و بزرگ و نام آور ہو، منفعت پائے تجارت میں نفع پائے۔ |
کافور دینا دیکھنا | دیانتداری اور حد درجہ کی بزرگی پائے۔ |
کالا منہ کرنا دیکھنا | اپنے عیبوں پر پردہ ڈالے یا دولت کو چھپائے۔ |
کان اپنا جدا دیکھنا | لڑکی فوت ہو یا عورت طلاق دے وطن سے دور ہو عزیزوں سے مہجور ہو۔ |
کان جواہرات کی دیکھنا | خزانہ مال و دولت کا پائے یا علم کا خزانہ ہاتھ آئے۔ |
کان دیکھنا | عورت پاکیزہ سے نکاح کرے خبر نیک پائے دل مسرور ہو۔ |
کان سے کچھ نہ پانا دیکھنا | خزانہ مال کا دیکھے مگر کچھ حاصل نہ ہو۔ |
کان صاف کرنا دیکھنا | متعبر معلومات کا حصول ہو۔ |
کان کی لو دیکھنا | خوبصورت فرزند پیدا ہو۔ دو لویں دیکھے تو دو فرزند پیدا ہوں۔ |
کان لمبے چوڑے دیکھنا | افسانہ عجائب و غرائب سنے جو یائے ضرر ہو وقت ضائع کرے۔ |
کھانا بد مزہ پانا دیکھنا | رنج و غم کھانا اگر خوش ذائقہ کھانا کھائے تو خوشی نصیب ہو۔ |
کھانا درویش کو کھلانا دیکھنا | مصیبت سے نجات پائے پرہیز گار ہو سعادت بزرگی پائے۔ |
کھانا گلے میں پھنسنا دیکھنا | بیماری آئے یا موت واقع ہو یا سخت تکلیف اٹھائے۔ |
کانپتا جسم دیکھنا | امانت میں خیانت کرے ضعف غم و اندوہ بیماری پائے۔ |
کانپتا سر دیکھنا | حاکم وقت سے نقصان اٹھائے پریشانی پائے۔ |
کانپتا ہاتھ دیکھنا | برے کاموں سے بچے نیک معاش حاصل کرے۔ |
کانپنا خدا کے خوف سے دیکھنا | گناہوں سے توبہ کرے صحت ہو کاروبار میںترقی ہو۔ |
کانٹا (خار) دیکھنا | رنج و الم پائے اگر کانٹوں کی جھاڑی دیکھے تو دنیاوی کاموں میں پھنسے۔ |
کانٹوں کی باڑ لگانا دیکھنا | دین کی حفاظت کرے یا چوکیداری کا عہدہ پائے۔ |
کانٹے پائوں سے نکالنا دیکھنا | قرض سے فارغ ہو آرام و راحت پائے۔ |
کانٹے پائوں میں چبھنا دیکھنا | قرضدار ہو قرضہ اٹھانے کی وجہ سے غم و اندیشہ کرے۔ |
کانٹے جلانا دیکھنا | فارغ البالی ہو دنیا کے جنجالوں میں نجات پائے۔ |
کانجی پینا یا کھانا دیکھنا | غم و اندوہ اور اندیشہ سے نڈھال ہو کر فکر و مال کرے۔ |
کانجی ڈالنا یا تیار کرنا دیکھنا | فتنہ و فساد میں مبتلا ہو تکلیف اٹھائے۔ |
کاہو شیریں کھانا دیکھنا | فرحت پائے اگر تلخ کاہو کھائے تو مصیبت اٹھائے۔ |
کائی دیکھنا | عزیز سے کدورت ہو، اولاد سے نفرت ہو، مرض سے صحت ہو۔ |
کبوتر اڑانا دیکھنا | مال ضائع کرے اگر کبوتر بازی کرے تو عمر ضائع گزار دے۔ |
کبوتر دیکھنا | کنیز یا عورت پائے بہتری حال کی ہو یا صورت ارفع ملال کی ہو۔ |
کبوتر کا گوشت کھانا دیکھنا | عورت سے منفعت پائے یا معشوق حسین ہاتھ آئے۔ |
کبوتروں کا غول دیکھنا | نفع کثیر حاصل ہو فرحت مسرت پائے صحت کامل پائے۔ |
کبوتروں کو پکڑنا یا خریدنا دیکھنا | عورت گھر میں لائے جس سے لڑکی پیدا ہو۔ |
کپڑا بیچنا دیکھنا | غم و اندیشہ سے خلاصی صحت کامل رہے۔ |
کپڑا پائوں میں پہننا دیکھنا | دختر یا فرزند سعادتمند پائے عورت کو خوف شوہر سے لاپرواہی ہو۔ |
کپڑا خون سے لتھڑا دیکھنا | تہمت و بہتان میں پھنسے۔ |
کپڑا دھونا دیکھنا | دشمنی کرے کسی کو دکھ دے مگر تجارت میں نفع ہو۔ |
کپڑا سیاہ یا زردخریدنادیکھنا | غم و اندوہ اور سخت بیماری میں مبتلا ہو۔ |
کپڑا قیمتی دیکھنا | غربت سے پشیمان ہو۔ اگر خریدے تو حیران ہو۔ |
کتا حملہ آور دیکھنا | شیطان کے نرغے میں پھنسے یا دشمن سے مقابلہ ہو گزند پائے۔ |
کتا فرمانبردار دیکھنا | دوست سے فائدہ پہنچے یا دشمن پر فتح پائے۔ |
کتاب پڑھنا دیکھنا | جس علم کی کتاب پڑھے اس علم سے یا کام سے فائدہ اٹھائے۔ |
کتاب تاریخ کی پڑھنا دیکھنا | بادشاہ وقت سے فائدہ اٹھائے۔ |
کتاب ڈاکٹری کی پڑھنا دیکھنا | علم و حکمت دانائی عقلمندی پائے مشہور ہو جائے۔ |
کتاب فقہ کی پڑھنا دیکھنا | برے کاموں سے پرہیز کرے راہ ہدایت کرے۔ |
کتاب کہانیوں کی پڑھنا دیکھنا | فضول گوئی اور بے ہودہ کلامی اختیار کرے۔ |
کتے کا اپنے اوپر بھونکنا دیکھنا | کمینوں کی بات ملال ہو سزا دہی پر آمادہ ہو تردد میں پڑے۔ |
کتے کا کاٹنا دیکھنا | دشمن سے گزند پہنچے مگر دل مطمئن رہے۔ |
کتیرا گوند کھانایا پینا دیکھنا | کنجوس شخص کا مال قلیل ہاتھ آئے کاروبار میںنفع کم ہو۔ |
کھٹائی کھانا دیکھنا | غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ ترش اشیاء کا کھانا باعث رنج و غم ہے۔ |
کثردم کا نیش مارنا دیکھنا | دشمن کی غیبت یا کسی کا بھید کہے ندامت سہے۔ |
کثردم کو گھر میں دیکھنا | سخن چینی سے ملا رہے، عزیز سے تکلیف و رنج سہے۔ |
کھجور پر چڑھنا دیکھنا | کامیابی کی دلیل ہے،کاروبار میں ترقی ہو ،عہدہ پائے ،عزت ملے۔ |
کھجور سے پھل توڑنا دیکھنا | کسی بڑے گھرانے سے یا حاکم امیر رئیس سے فائدہ حاصل ہو۔ |
کھجور گھر میں دیکھنا | منفعت پائے عزت و بزرگی ملے آرام و راحت حاصل ہو۔ |
کچھوا پاک جگہ پر دیکھنا | علم حال کرے ہر فن میں کامل ہو یعنی ہرفن مولا ہو۔ |
کچھوا دیکھنا | عالم با عمل سے نفع پائے یا دولت دنیا ہاتھ آئے۔ مستغنی ہو۔ |
کچھوا نجس جگہ پر دیکھنا | عالم میں زیاںہو پریشانی کا سامان ہو۔ |
کدال سے کام لینا دیکھنا | نوکر یا خادم سے فائدہ حاصل ہو۔ کدال پڑا دیکھے تو ناکام رہے۔ |
کدال یا ہتھوڑا دیکھنا | خادم یا نوکر وفادار سے تعبیر ہے۔ |
کھرپا دیکھے | بیمار ہو مگر بعد میں شفا پائے یا مصیبت آئے پھر نجات پائے۔ |
کھرپا سے گھاس کاٹنا دیکھنا | زندگی پاکیزہ گزار دے محنت سے روزی حاصل کرے۔ |
کرتا سفید سبز پہننا دیکھنا | بے عزتی ہونے کا سبب ہے ناکام و حیران رہے۔ |
کرسی پر بیٹھنا دیکھنا | عزت و بزرگی پائے یا مرتبہ بلند ہو عہدہ ملے ترقی دارین ہو۔ |
کرسی سے اٹھنا دیکھنا | عزت و مراتب اور عہدہ سے معزول ہو۔ |
کرکٹ کھیلنا دیکھنا | دوستوں میں محبت بڑھے کسی گم شدہ عزیز سے ملاقات ہو۔ |
کرکٹ میں کامیاب ہونا دیکھنا | کاروبار میںکامیابی اور ترقی ملے کرکٹ میں ہر نا پریشانی کا باعث ہے۔ |
کرن آفتاب کی دیکھنا | نیک خبر اور سامان راحت ہاتھ آئے بیماری سے صحت پائے۔ |
کڑک بجلی کی سننا دیکھنا | لوگوں کی دہشت جاتی رہے، اگر بغیر بارش کے کڑک سنے تو نقصان ہو۔ |
کڑک سننا دیکھنا | لوگوں سے خائف ہو یا گناہوں سے توبہ کرے۔ |
کسان بننا دیکھنا | اگر خود کو کاشت کرتا دیکھے تو خیرو برکت پائے عزت نفع بزرگی پائے۔ |
کسان کام کرتا دیکھنا | متوکل ِ خدا ہو، رزق زیادہ پائے۔ |
کِش مِش خریدنا دیکھنا | مال حلال حاصل ہو کاروبار میں منفعت پائے۔ |
کِش مِش دیکھنا | مال و نعمت کھائے اگر کھاتا دیکھے تو خیر و برکت پائے خوشخبری سنے۔ |
کشتی پر بیٹھنا خشکی پر دیکھنا | بدنام اور مجرم ہو اگر کشتی کیچڑ میں پھنسی دیکھے تو مصیبت میں گرفتار ہو۔ |
کشتی دریا میں چلتی دیکھنا | کامیابی اور حصول مقصد ہو۔ اگر ٹھہری دیکھے تو ناکامی و پریشانی ہو۔ |
کُشتی لڑنا دیکھنا | تنگی مال اور پریشانی ہو۔ |
کشتی میں سوار ہونا دیکھنا | حاکم وقت سے منفعت پائے اگر کشتی سے اترے تو مصیبت سے نجات پائے۔ |
کعبہ شریف دیکھنا | بزرگی پرہیز گاری پائے میراث مراتب علم و حلم حکومت پائے۔ |
کعبہ کا طواف کرنا دیکھنا | بزرگوں میں شامل ہو دین میںکامل ہو ایسے کام کریں جو حج برابر ثواب رکھیں۔ |
کفتار دیکھنا | عورت بد خصلت ملے مجادلہ ہو یا دشمن سے مقابلہ ہو۔ |
کفتار کا دودھ پینا دیکھنا | جورو کی خیانت ظاہر ہو عیب سے ماہر ہو یا بدکاری سے بدنام ہو۔ |
کفتار کا گوشت کھانا دیکھنا | عورت جادوگر ملے یا نقصان پہنچائے دولت یا دوست سے مشکل آسان ہو۔ |
کفر اختیار کرنا دیکھنا | بیماری کی نشانی ہے۔ زحمت پیش آتی ہے۔ |
کفن خریدنا یا بنانا دیکھنا | مصیبت میںگرفتار ہو غم و اندوہ میں پڑے۔ |
کفن واقف شخص کا بنانا دیکھنا | اس کی امداد کرے نفع پہنچائے مراد بر آئے۔ |
ککڑی (نر) دیکھنا | جس قدر عورت کو چاہے اسے مرغوب کرے یا خوشی حاصل ہو۔ |
ککڑی خریدنا دیکھنا | احباب و اقارب سے فائدہ حاصل ہو دین میںکامل ہو۔ |
ککڑی کھانادیکھنا | مطلعقہ عورت سے دلی مراد بر آئے آرام حاصل ہو۔ |
کلاغ دیکھنا | مرد فاسق دروغگو سے صحت ہو یا خود جھوٹ بولے بیوقعت ہو۔ |
کلاغ کو شکار کرتے دیکھنا | ایسی غنیمت کا مال ہاتھ آئے کہ خلق کو نفع پہنچائے خیرات کرے۔ |
کلام کسی پرندے پر سننا دیکھنا | میراث عظیم پائے یا ایسا عجیب کام کرے جس سے مشہور ہو۔ |
کلاہ (ٹوپی) پہننا دیکھنا | سرداری پائے عزت اور بزرگی حاصل ہو۔ |
کلاہ اجنبی کو دینا دیکھنا | بے عزتی کا باعث ہے اگر اجنبی سے لے تو غیبی امداد پائے۔ |
کلاہ خریدنا دیکھنا | پریشانی رفع ہو، کاروبار میںعزت پائے۔ |
کلاہ کسی کو دینا دیکھنا | جس کو دے اسے نفع پہنچائے۔ |
کلنگ گھر میں دیکھنا | حاکم وقت سے عزت و انعام حاصل ہو عوام میں معزز ہو۔ |
کلہاڑی ٹوٹنا یا گم ہو جانا دیکھنا | مددگار رفیق دوست سے جدائی ہو۔ |
کلہاڑی دیکھنا | خوفناک منافق دوست سے تعبیر ہے اگر خریدے تو دوستی کرے۔ |
کلید دیکھنا | بادشاہ سے مال و جاہ ملے خود بادشاہ ہو جائے خلق کو فیض پہنچائے۔ |
کلید سے دروازہ کھولنا دیکھنا | کشایش رزق ہو عہدہ جلیلہ پر سرفراز ہو، شادی باز ہو۔ |
کمان ٹوٹنا دیکھنا | سفر تمام ہو بلکہ نقصان اٹھائے دولت میں کمی اٹھائے۔ |
کمان دیکھنا | مددگار دوست ، خادم، غلام یا نوکر ملے۔ |
کمان سے تیر چلانا دیکھنا | سفر درپیش آئے فائدہ اٹھائے۔ |
کمر باندھنا دیکھنا | طاقت ، ہمت ، جرأت سے زمانہ بھر میں شہرت حاصل ہو۔ |
کمر بند خریدنا دیکھنا | کاروبار میں شہرت ہو۔ عزت و مرتبہ بلند ہو۔ |
کمزور دیکھنا | عزت و مرتبہ میں نقصان اٹھائے دولت میں کمی اٹھائے۔ |
کمند دیکھنا کھینچنا | محنت و مشقت سے کامیاب ہو، جوانمرد وبہادر ہو۔ |
کنجشک دیکھنا | مرد بزرگ ذی وقار ہو قوت و جرأت آشکار ہو۔ |
کنجشک کا آشیانہ ڈھونڈنا دیکھنا | عورتوں کے کام میںنقص کرنے کی نشانی ہے یا فکر و صلت میں سرگردانی ہے۔ |
کنجشک کا گوشت کھانا دیکھنا | ترقی دولت و مال کی نشانی ہے، مرض سے صحت ہو جانی ہے۔ |
کنگن انعام میں ملنا دیکھنا | حکومت سے فائدہ ہو فرزند پائے یا کام میں ترقی پائے عزت ہو۔ |
کنگن پہننا دونوں ہاتھوں میں دیکھنا | مال و دولت محنت و مشقت سے حاصل کرے۔ |
کنگن دیکھنا، پہننا | اگر مرد پہنے تو غم و اندوہ پائے عورت کے لئے شوہر سے تعبیر ہے۔ |
کنگھی داڑھی کو کرنا دیکھنا | مال زکوٰۃ نکالے صدقہ، خیرات دے عزت و بزرگی پائے۔ |
کنگھی سر کو کرنا دیکھنا | رنج و غم سے نجات پائے قرضہ سے خلاصی ملے۔ |
کنواں دیکھنا | اگر چلتا دیکھے تو کامیابی کی علامت ہے اگر بند ہو تو خرابی ہو۔ |
کنواں کھودنا دیکھنا | عورت گھر میں لائے جس سے فائدہ اٹھائے یا مقصد میں کامیاب ہو۔ |
کنواں کھودنے میںکسی کو مددگار بنانا | عورت مطلوبہ کسی وکیل کے ذریعے ملے یا کام میںکسی کو مدد گار پائے۔ کامیابی حاصل ہو۔ |
کنول روشن دیکھنا | علم و حقیقت سے آگاہ راحت خاطر خواہ ہو۔ |
کنوئیں میں گرنا دیکھنا | مصیبت میں گرفتار ہو یا عہدہ سے معزول ہو۔ |
کوا دیکھنا | فاسق اورکاذب (جھوٹے) سے واسطہ پڑے۔ |
کودتا اپنے تئیں دیکھنا | تبدیلی حالت سے تغیر ہے اگر گندی جگہ سے صاف پر کو دے تو ترقی پائے۔عزت ہو، کام میں برکت ہو، گناہوں سے توبہ کرے۔ |
کودنا بلندی سے دیکھنا | اگر پستی سے کودے تو ذلت و خواری اٹھائے۔ |
کودنا لکڑی کے سہارے دیکھنا | کسی کی مدد کام انجام پذیر ہو، ساتھی یا دوست ملے۔ |
کوڑا بلا وجہ مارنا دیکھنا | ظالم و گمراہ ہو مال حرام حاصل کرے بدنام و ذلیل ہو۔ |
کوڑا پھینکنا دیکھنا | اقتدار سے دست بردار ہو اگر ظالم ہو گناہوں سے توبہ کرے۔ |
کوڑا خریدنا یا پانا دیکھنا | خادم یا نوکر یا دختر نیک اختر پائے۔ |
کوڑا کرکٹ اڑانا دیکھنا | ذلت خواری بدنام و ناکام ہو۔ |
کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنا دیکھنا | مال و دولت آرام و راحت ملے۔ |
کوڑا کرکٹ دیکھنا | جس قدر دیکھے اسی قدر مال و منال حاصل ہو۔ مگر ذلت پائے۔ |
کوڑا ہاتھ میں دیکھنا | اختیارات پائے یا اقتدار حاصل ہو حاکم یا منصف مقرر ہو۔ |
کوڑی دیکھنا، پانا | آوارہ خصلت خادمہ یا عورت ملے جس سے نقصان اٹھائے۔ |
کوڑی سفید پانا دیکھنا | پارسا اور خوبصورت عورت ملے۔ |
کوڑے کھانا دیکھنا | گناہوں سے توبہ کرے یا رنج و غم میں مبتلا ہو۔ |
کوڑے مارنا دیکھنا | اگر جرم پر مارے تو ہادی ہو یعنی ہدایت دے یا عالم با قتدار ہو۔ |
کوڑیوں سے کھیلنا دیکھنا | آوارہ ہو کام سے دل چرائے، کھیل میںوقت گنوائے۔ |
کوشک دور سے دیکھنا | آبائی ملک کی نشانی ہے، فارغ البالی حاصل ہو۔ |
کوشک رفیع کو دیکھنا | پارسا کو بلندمرتبہ حاصل ہو، اور فاسق زندان کے قابل ہے۔ |
کوشک میں داخل ہونا دیکھنا | بادشاہ یا حاکم ظالم کے شر سے محفوظ رہے امان پائے۔ |
کھولنا کسی چیز سے دیکھنا | کامیابی حاصل ہو، پوشیدہ چیزوں سے آگاہ ہو رازداری پائے۔ |
کھولنا گانٹھ سخت کو دیکھنا | کامیابی کوشش سے حاصل ہو فتحیاب ہو ترقی باز ہاتھ آئے۔ |
کوے کو بولتا دیکھنا | بے عزتی ہونے کا باعث ہے، بدمعاش کمینہ خصلت سے بدنامی ہو۔ |
کوے کو ہلاک کرنا دیکھنا | دشمنوں سے نجات پائے ہر مصیبت سے آزاد ہو۔ |
کوئل دیکھنا | عورت یا کنیز خوش آواز ملے۔ گانے بجانے سے مسرور ہو۔ |
کوئل کی آواز سننا دیکھنا | دوست یا عزیز کے آنے کی خبر پائے۔ |
کوئلہ خریدنا یا پانا دیکھنا | رنج و غم اور بدنامی پائے ذلت اٹھائے۔ |
کوئوں کو اپنے گرد دیکھنا | مکار اور بدمعاشوں سے گزند پہنچے، کذابوں کے مکروفریب میں آئے۔ |
کھیت دیکھنا | ترقی نعمت و علم کی نشانی ہے خوشحالی حاصل ہو۔ |
کھیت غیر کو کاٹتے دیکھنا | قتل کرنے کی نشانی ہے یا عورت سے مفارقت ہو۔ |
کھیت ہرا بھرا دیکھنا | فراخی نعمت ہو یا اولاد سے راحت ہو آرام پائے۔ |
کیچڑ سے نکلنا دیکھنا | ہر بلا و مصیبت بیماری سے نجات پائے۔ |
کیچڑ میں پھنسنا دیکھنا | مصائب و آلائم میں گرفتار ہو یا مرض مہلک کا شکار ہو۔ |
کیسر خریدنا دیکھنا | مشہور ہو اگر لباس کو کیسر لگا دیکھے تو بیمار ہو۔ |
کیسر کی پڑیا ملنا دیکھنا | مالدار عورت سے شادی ہو یا چھپی دولت ملے۔ |
کیک دیکھنا | نیک عورت ملے یا مرد سنگدل سے سابقہ ہو محنت اٹھائے۔ |
کیکڑا دیکھنا | بزدلی اور کم ہمتی ہو اگر کیکڑا پکڑے تو بزدل دوست پائے۔ |
کیکڑا ہلاک کرنا دیکھنا | بزدلی اور نامردی سے نجات پائے یا دوست بزدل سے جدائی ہو۔ |
کیل لگانا دیکھنا | اپنے ارادے میںپختگی پائے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ |
کیلا خریدنا دیکھنا | ترقی کامیابی کاروبار میںحاصل ہو، بزرگی اور آرام پائے۔ |
کیلا کھانا دیکھنا | فتح مندی حاصل ہو۔ دولت بزرگی آرام و راحت حاصل ہو۔ |