ڈاکو دیکھناجھگڑالو اور لڑاکا آدمی ہو فتنہ و شر پیدا کرے۔
ڈاکو حملہ آور دیکھناکسی معزز آدمی سے نفع حاصل ہو۔
ڈاکو کو مال چھنتے دیکھنابیماری سے شفا ء پائے راحت ہاتھ آئے۔
ڈاکو کو ہلاک کرناتمام تکالیف دور ہو جائیں ۔ راحت و آرام ہو۔
ڈبہ روغن کا دیکھناامانتدار سے ملاقات ہویا خود امین ہو موجب خیر و برکت ہو۔
ڈبہ نیا دیکھناباعث منفعت ہے ترقی حاصل ہے۔
ڈبہ پرانا دیکھنانقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے پریشان ہو۔
ڈرنا یا خوف پاناامن پانیکی علامت ہے بیفکری ہو اطمینان حاصل ہو۔
ڈرنا شیر سےدشمن سے خوف پیدا ہو۔ مگر نقصان سے محفوظ رہے۔
ڈرنا بھینس سےبیماری میں مبتلا ہو، مگر صحت یاب ہو۔
ڈرنا کتے سےشیطان کے شر سے محفوظ رہے۔
ڈرنا ریچھ دیکھ کرمصیبت میں گرفتار ہو یا سخت بیمار ہو۔
ڈرنا سانپ بچھو سےدشمن سے نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔
ڈرنا اللہ تعالیٰ سےمتقی و پرہیز گار ہو عاقبت با ایمان ہو شیطان پریشان ہو۔
ڈرنا دوزخ سےگناہوں سے توبہ کرے نماز روزہ کی پابندی کرے صالح ہو۔
ڈوبنا دریا میںبادشاہ وقت کے ہاتھوں ہلاک یا قید ہو۔
ڈوب کر زندہ نکل آنادنیا سے متنفر ہو دین کی طرف راغب ہو۔ عاقبت نیک ہو۔
ڈوبتا مکان یاباغ دیکھنامشکلات میں پھنسے بالآخرنجات پائے۔
ڈوبتا جہاز دیکھناتجارت میں نقصان ہو۔ موجب پریشانی ہے۔
ڈول سے پانی نکالنامحنت و مشقت سے روزی حاصل کرے۔
ڈول بھر کر پانی نکالناآسانی سے روزی حاصل کرے آسائش و آرام پائے۔
ڈول بڑا دیکھناکسی امیر سے نفع پائے۔
ڈول خراب دیکھناکاروبار مندا پڑ جائے تنگی رزق ہو جائے۔
ڈولی دیکھناکسی کی موت کا پیغام آئے۔
ڈولی میں بیٹھنابیمار سخت ہو یا موت واقع ہو۔
ڈولی میں بٹھاناجس کوبٹھائے اس کو رنج پہنچائے یا بیماری کی خبر لائے۔
ڈوئی دیکھناگھر کی مالکہ یا خادمہ سے تعبیر ہے۔ سلیقہ شعاری کی شہرت ہو۔
ڈوئی خوشنما دیکھناگھر کی منتظمہ نیک سیرت اور خوش خلق خوش اطوار ہو۔
ڈوئی بھدی خریدنامالکہ خانہ بد چلن بد صورت اور بد اخلاق ہو۔
ڈوئی ٹوٹی دیکھناخادمہ یا منتظمہ کے مرنے کاباعث ہے۔
ڈوئی سے کچھ پکانانعمت پائے روزی میںکچھ برکت ہو۔
ڈوئی سے مارناتنگیٔ رزق کا باعث ہے فلاکت پائے۔
ڈوئی سے کچھ بانٹنامالکہ گھر کی شہرت ہو اگر طعام یا پاکیزہ بانٹے تو سخاوت کرے نیک نام ہو اگر وہ حرام پلید چیز بانٹے تو بد چلن حرام خور ہو۔
ڈھال دیکھناکسی دوست سے فائدہ حاصل ہو۔
ڈھال اپنے ہاتھ میں دیکھناکسی کو اپنا دوست ، عزیز ہمنوا بنائے جس سے منفعت پائے۔
ڈھال توڑنا یا پھینکنادوست عزیز سے کنارہ کش ہو یا دوستی توڑے موڑے۔
ڈھال سے جنگ کرنااگر ڈھال سے تلوار کا وار روکے تو دوست مصیبت میں کام آئے۔
ڈھیر غلہ کا دیکھناعورت گھر لائے کنجوس شخص کا ہم نشین ہو۔
ڈیرا ڈالناسفر درپیش ہو خاندان سے مفارقت ہو۔
ڈبیا دیکھنادل کی حقیقت سے دلیل ہے اگر ڈبیا کھلی دیکھے تو راز آشکار ہو جائے۔
ڈبیا بند دیکھنادل کی بات پوشیدہ رکھے صاحب تدبیر ہو باتوقیر ہو۔
ڈھولک بجاناافلاس سے پریشان ہوبے تدبیر و حیران ہو عورتوں کو بجاتا دیکھے تو باعث مسرت ہو۔
ڈھولک کی آواز سننااگر آواز دور سے آئے تو خوشخبری آئے اگر آواز نزدیک سے سنے تو غم و اندوہ میں پڑے مصیبت میں پڑے۔
ڈھولکی بجانااس کی تعبیر بھی ڈھولک کے موافق ہے۔
ڈگڈگی بجانابے عزت و آبرو ہو غربت سے پریشان ہو۔
ڈگڈگی سے مجمع اکٹھا کرنادلی مقصد پورے کرے کامیابی کا باعث ہو۔
ڈھنڈورہ پیٹناذلت و رسوائی کا باعث ہو۔
ڈھنڈورہ شہر میں پیٹنااگر بادشاہ کی طرف سے ہو تو نیا بادشاہ تخت نشین ہو رعایا آرام پائے۔
ڈھنڈورہ رعایا کی طرف سے پیٹنابادشاہ ظالم آئے یا حاکم وقت کے ظلم و ستم سے رعایا پریشان ہو۔
ڈھنڈورہ ویرانہ جنگل سے سنناقحط سالی اس قدر ہو کہ لوگ مال و اولاد سب بیچ ڈالیں یا سخت وبا پھیلے۔
ڈکار لینااگر بھوک سے ڈکار لے تو صاحب تدبیر ہو، خاندان میں عزت پائے۔
ڈکار لینا شکم پری سےمال حلال پائے عشرت و مسرت حاصل ہو۔
ڈیوڑھی دیکھناحصول مقصد کی نشانی ہے، راحت آتی ہے۔
ڈیوڑھی محل کی دیکھنابادشاہ سے انعام پائے، نعمت، دولت، فرحت اٹھائے۔
ڈیوڑھی بوسیدہ دیکھنازندگی سے مایوس ہو۔ قبر موت سے مانوس ہو۔
ڈیوڑھی تیار کرنا(بنانا)دنیا میں شاد اور آباد ہو عورت سے مال ملے راحت و آرام پائے۔

 

Scroll to Top