فاحشہ عورت دیکھنا | بے عزت ہو دین سے گمراہ ہو بدکار و بدمعاش ہو۔ |
فاختہ پکڑنا دیکھنا | سگڑ عورت غمگین ملے مگر خود کو نفع حاصل ہو۔ |
فاختہ دیکھنا | نیک بی بی سے تعبیر ہے یا خادم فرزند پائے۔ |
فاختہ کا گوشت کھانا دیکھنا | مال پاکیزہ مگر کم پائے فکر و تشویش زیادہ ہو۔ |
فاختہ کی آواز سننا دیکھنا | عورت خوبصورت خوش الحان پائے جس سے درد عشق پیدا ہو۔ |
فال پانا یا نکالنا دیکھنا | دروغ گوئی سے کام لے یا مال مشکوک پائے۔ |
فال دکھانا دیکھنا | اگر نیک فال نکلے تو دشمن پر فتح حاصل ہو۔ |
فالودہ کھانا یا پینا دیکھنا | پاکیزہ کلام سنے یا کہے ہدایت تلقین کرے مالدار ہو۔ |
فرج (شرمگاہ) دیکھنا | راز افشا ہو یا غلبہ و شہوت میں مبتلا ہو۔ |
فرج کو چھپانا دیکھنا | راز کو پوشیدہ رکھے یا شہوت سے نفرت کرے۔ |
فرزند پیدا ہوتا دیکھنا | دکھ اور مصیبت میں گھر جائے باعث پریشانی ہے۔ |
فرزند خوبصورت پانا دیکھنا | مال و دولت پائے غیب سے امداد ملے۔ |
فرزند گم ہو جانا دیکھنا | غربت کی علامت ہے، مصیبت میں پھنسے پریشانی ہو۔ |
فرش بچھانا دیکھنا | عورت کی تلاش میں سرگردان ہو۔ |
فرش پربیٹھنا دیکھنا | عزت پائے عورت کو آغوش محبت میں لے۔ عورت دیکھے تو راحت پائے۔ |
فرشتہ دیکھنا | رشد و ہدایت پائے دولت مند غنی ہو، عالی مرتبہ بزرگ ہو۔ |
فرشتہ گھر میں آتا دیکھنا | مال و دولت آئے خیر و برکت ہو فرزند ہو۔ |
فرشتہ موت کا دیکھنا | مصیبت و بیماری آئے موت پائے فوت ہو جائے۔ |
فرشتوں سے جھگڑنا دیکھنا | مصیبت میں مبتلا ہو، باعث ہلاکت ہو۔ |
فرشتوں کو آسمان سے اترتا دیکھنا | اگر فرشتے خوبصورت ہوں تو ملک میں امن و آسائش آرام ہو، چرچا اسلام ہو اگر بد وضع ہو قحط ہو، وبا و بلا پھیلے تنگ حالی ہو۔ |
فرشتوں کی جماعت دیکھنا | خیر و برکت مال و دولت عزت و راحت بندگی پائے۔ |
فرعون دیکھنا | ظالم حاکم سے تعبیر ہے مصیبت میں مبتلا ہو یا دین سے منحرف ہو۔ |
فرعون سے کچھ پانا دیکھنا | گمراہ ہو مال حرام پائے یا ظلم استبداد جاری کرے۔ |
فرنی پکتی دیکھنا | کسی کے خلاف منصوبہ باندھے۔ |
فرنی کھانا دیکھنا | کسی دوست یا عزیز سے ملاقات ہو۔ |
فصد کھلوانا دیکھنا | مال ضائع ہو تکلیف پائے اگر خون زیادہ نکلتا دیکھے تو مصیبت آئے۔ |
فقیر خود کو بنا دیکھنا | لوگوں کی نظروں میں حقیر ہو، فکر و اندیشہ د امن گیر ہو۔ |
فقیر دیکھنا | مفلس و قلاش ہو فکر معاش ہو۔ |
فقیر سے کچھ لینا دیکھنا | باعث خرابی ہے رنج و غم میںمبتلا ہو۔ |
فقیر کو خیرات کرنا دیکھنا | بیمار ہو تو شفا پائے، تنگی دور ہو، راحت و آرام پائے۔ |
فقیر کو مانگتا دیکھنا | تنگدستی اور مفلسی سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ |
فقیہہ خود کو دیکھنا | اگر جاہل ہو تو احمق بدنام ہو اگر عالم دیکھے تو شہرت ہو دانش مند ہو۔ |
فقیہہ دانش مند دیکھنا | بزرگی اور عزت پائے علم دین حاصل کرے پرہیز گار ہو۔ |
فقیہہ سے تعلیم لینا دیکھنا | توبہ کرے رشد و ہدایت پائے بزرگوں کا جانشین ہو۔ |
فلالین کپڑا خریدنا دیکھنا | خوبصورت عورت سے پیار کرے۔ |
فوج دیکھنا | کاروبار میں ترقی ہو، عزت پائے۔ |
فوج کو لڑتے دیکھنا | رزق و دولت عام ہو خلقت با آرام ہو مغلوب ہو تو قحط پڑ جائے۔ |
فوج میں بھرتی ہونا دیکھنا | سفر طویل کرے فائدہ کم ہو۔ |
فیروزہ (قیمتی ہیرا ) دیکھنا | فتح و نصرت عام ہو مقصد بر آئے آرام و راحت پائے۔ |
فیروزہ گم ہونا دیکھنا | باعث تنزل ہے افلاس اور عزت میں فرق آئے۔ |
فیروزے اپنے پاس دیکھنا | عمر بھر تونگرومالدار رہے صاحب توقیر باعزت رہے۔ |