| خاک دیکھنا | درم و دینار سے تعبیر ہے دلی مقصد پورا ہو۔ |
| خاک اُٹھانا یا سمیٹنا | مال و دولت جمع کرے پریشانی اٹھائے۔ |
| خاک اُٹھا کر باہر پھینکنا | مال و زر ضائع کرے پریشانی اٹھائے۔ |
| ختنہ ہوتا دیکھنا | نیک ہو فرمانبردار اسلام ہو سنجیدہ مزاح ہو۔ |
| ختنہ سے خون جاری دیکھنا | گناہوں سے تائب ہوفرزند پیدا ہوسعادت ہویدا ہو۔ |
| خربوزہ دیکھنا | رنج و الم سے نجات پائے مسرت و خوشی حاصل ہو۔ |
| خربوزے دیکھنا | اگر زیادہ دیکھے تو غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ |
| خربوزے کاموسم دیکھنا | بیماری، عورت، غلام منفعت پائے راحت ہاتھ آئے۔ |
| خچر پر سوار ہونا | دنیا میں بدنام و ذلیل ہو عاقبت خراب ہو بے آباد ہو۔ |
| خچر کا گوشت کھانا | مال حرام جمع کرے کنجوس اور ظالم ہو۔ |
| خچر کو آوارہ دیکھنا | بیماری میں مبتلا ہو۔ گرفتار مصیبت و بلا ہو۔ |
| خچر مردہ دیکھنا | عیش و آرام پائے دولت حرام پائے۔ |
| خرگوش پکڑنا | عورت نا آشنا سے واسطہ پڑے یا کنیز با توقیر ہو۔ |
| خرگوش کا گوشت کھانا | دولت و عظمت پائے قدر بلند ہو۔ |
| خرگوش کا چمڑہ پہننا | اگر کھال کی ٹوپی یا دستانے پہنے تو دولتمند صاحب عزت ہوآرام پائے۔ |
| خرگوش مردہ دیکھنا | عورت سے جدائی ہو یا فوت ہو جائے۔ |
| خرید و فروخت کرنا | دنیا کا مال درم دینار ملنے کا سبب ہے خیرو برکت ہو۔ |
| خزانہ پانا | اگر سونا دیکھے تو بیمار و ہلاک ہو باعث رنج و غم ہے۔ |
| خزانہ لعل و جواہر کا دیکھنا | باعث قدر بلندی ہو عالی ہمت ہو ذی وقار ہو۔ |
| خزانہ گم ہو جانا | بیمار ہو تو شفا پائے عالم ہو تو سخت ذلت اٹھائے۔ |
| خشخاش دیکھنا | بیماری اور غم میں گرفتار ہو حیرانی و پریشانی اٹھائے۔ |
| خشخاش کا پودا دیکھنا | ترقی رزق کا باعث ہے۔ موجب آسائش ہے۔ |
| خشک لکڑی دیکھنا | کسی نا معلوم جگہ یا آدمی سے فائدہ حاصل ہو۔ مال دنیا ملے۔ |
| خضاب داڑھی کو لگانا | عیبوں کو چھپائے یا راز پوشیدہ رکھنے میں کامیاب ہو۔ |
| خضاب سرکو لگانا | نام نمود و ریاکاری اختیار کرے۔ ظاہر بینی زیادہ ہو دھوکہ باز ہو۔ |
| خط پڑھنا | خوشخبری باعث راحت و مسرت ہے۔ |
| خط مہر لگا ہوا دیکھنا | راز پوشیدہ رکھے دیانتدار ہو۔ |
| خط کھلا دیکھنا | بھید ظاہر ہو جانے کے مترادف ہے۔ |
| خط سننا | خطبہ سننا، نیکی اور خوشی حاصل ہو سرداروں میں شامل ہو۔ |
| خطمی (دوا ) دیکھنا | فائدہ پائے خوشی حاصل ہو لیکن بے موسم دیکھنا غم و اندوہ پائے۔ |
| خطمی کھانا یا پینا | نقصان اٹھائے اگر چھانتا یا مسلتا دیکھے تو گناہوں سے توبہ کرے۔ |
| خطیب سے ملنا | خوش قسمتی ہے کسی ملاقاتی سے فیض حاصل ہو۔ |
| خطیب سے جھگڑا کرنا | بے دین ہو جائے اسلام میں شر پیدا کرے بدنام ہو بے لگام ہو۔ |
| خطیب کو اپنے تئیں دیکھنا | اگر ان پڑھ خواب دیکھے تو مکار فریبی ہو اگر خواندہ ہو تو نیک ہو۔ |
| خلال کرنا | اپنے خویشوں سے صحبت و الفت بڑھے بیگانوں سے دشمنی پیدا ہونا۔ |
| خلعت ملنا | عزت اور مرتبہ و بلندی حاصل ہو یا عہدہ بڑھے۔ |
| خلعت بادشاہ سے پانا | مال و دولت سے سرفراز ہو گا علم و نعمت پائے۔ |
| خلعت سفید یا سبز پائے | دین کا مرتبہ بلند ہو۔ نیک، عابد، سخی ہو۔ بزرگوں میں شامل ہو۔ |
| خلعت ریشمی پانا | عزت دنیاوی سے سرفراز ہو شاد و آباد ہو۔ |
| خوانچہ دیکھنا | مال و نعمت پانے کی نشانی ہے راحت ہاتھ آنی ہے۔ |
| خطبہ پڑھنا | بزرگی روحانی فیض حاصل ہو۔ سرداروں میںشامل ہو۔ |
| خوان دیکھنا | درازی عمر و مال و دولت پانے کا باعث ہے۔ |
| خوان اٹھتا دیکھنا | غم و اندوہ میں مبتلا ہو رنج و تکلیف پائے۔ |
| خوشبو سونگھنا | موت آنے کی علامت ہے۔ باعث تکلیف ہے۔ |
| خوشبو حاصل کرنا | لوگوں سے اپنی تعریف و ثنا سنے۔ |
| خوشہ (بالی) دیکھنا | دولت و عزت حاصل ہو امیروں میںشامل ہو۔ |
| خوشہ بمعہ پودا دیکھنا | فارغ البالی کی علامت ہے عیش و آرام پائے۔ |
| خیمہ دیکھنا | حکومت و سرداری ملنے کی دلیل ہے۔ |
| خیمہ میں بیٹھنا | کسی حکومت سے اعلیٰ عہدہ پائے عزت زیادہ ہو۔ |
| خیمہ لگتا دیکھنا | منصب حاصل ہو نعمت وبرکت پائے کاروبار میں ترقی ہو۔ |
| خصیہ دیکھنا | لڑکی پیدا ہو یا قوت زیادہ ہو۔ |
| خون دیکھنا | مال حرام پائے جو زندگی کا وسیلہ ہو۔ برائے سردار قبیلہ ہو۔ |
| خون کرنا | تندرستی و امن سے زندگی بسر ہو مگر سہو سے مجبور دین ودنیا سے بے خبر ہو۔ |
| خون میں لوٹنا | نعمت حاصل ہونیکی نشانی ہے۔ باعث کامرانی ہے۔ |
| خون کھانا یا پینا | مال حرام کھائے یا گناہ سے توبہ کرے بدکاموں سے باز رہے۔ |
| خیار کھانا | بیماری سے زار ہو عورت اگر کھائے تو بیٹی جنے شرمسار ہو۔ |
| خاک و ریگ برسنا | حصول نعمت ہو ۔ رفع کدورت ہو۔ |
| خانہ باغ میں دیکھنا | منفعت کثیر ہو۔ بے تدبیر ہو۔ |
| خانہ مجہول و منفرد دیکھنا | بیماری سے گور جھانکے یہ خواب منحوس ہے گناہوں سے توبہ کرے۔ |
| خانہ منقش دیکھنا | آرام و آسائش پائے عورت ماہ جبین ہاتھ آئے۔ |
| خرما دیکھنا | علم و دولت دین حاصل ہو امور خیر میں شامل ہو۔ |
| خرما کا تخم دیکھنا | سفر درپیش ہو رنج و منفعت بیش ہو۔ |
| خرما چننا یا کھانا | روزی حلال ملے خوشخبری پائے بری باتوں سے پرہیز کرے۔ |
| خرما باغ سے لانا | بزرگوں سے مال و نعمت پائے۔ راہ راست ہاتھ آئے۔ |
| خرماچیر کر تخم نکالنا | فرزند پیدا ہو۔ مطلب دل ہویدا ہو۔ |
| خرما نہ کھانا یا دیکھنا | نیک دل ہو تو فرزند ہو۔ امتیاز پائے اور بے موسم ہو تو بیماری یا ملال ہو۔ |
| خوبانی کھانا | بیماری یا رنج سامنے آئے مگر جلدی فرحت ہو جائے ۔ |
| خوچرہ دیکھنا | نفع کثیر ہو۔ روزی فراخ غیب سے ملے مگر بیماری قلیل ہو۔ |
| خشت پختہ دیکھنا | موت آئے یا بیمار ہو جائے۔ صدمہ اٹھائے۔ |
| خشت خام دیکھنا | درم و دینار کثرت سے پائے سلطنت کی دولت ہاتھ آئے ۔ |