جال (پھندا)دیکھنا | مال و منال میں برکت ہو۔ مقصد پورا ہو جائے۔ |
جال خریدتادیکھنا | اہل و عیال میں ترقی کا باعث ہے۔ |
جال سے شکار کرے دیکھنا | دولت دنیا جمع کرنے کی علامت ہے۔ |
جال پھٹا پرانا دیکھنا | مال ضائع ہو غریب مفلس ہو جائے پشیمانی اٹھائے۔ |
جانماز(مصلی)دیکھنا | اگر گھر جانماز دیکھے تو خیرو برکت ہو یا الہٰی میں مشغول ہو۔ |
جانماز مسجد میںدیکھنا | ملک حجاز کا سفر درپیش ہو حج کرے۔ |
جانماز کسی کو دینا | لوگوں کو خدا کی طرف بلائے۔ یعنی تلقین و وعظ و نصیحت کرے۔ |
جادو کرتا دیکھنا | لوگوں کو اپنے ماتحت کرنا۔ |
جادوگردیکھنا | فتنہ فساد برپا ہو۔ باعث حیرانی ہے۔ |
جادوگر سے لڑتادیکھنا | فتنہ و فساد کو مٹائے صلح محبت پیار کی تعلیم دے۔ |
جبہ پہنتادیکھنا | نیک بخت خوش سلیقہ عورت سے شادی کرے۔ |
جبہ کسی کو پہنانا | اپنی لڑکی کی شادی کرے ۔ عزت و عظمت پائے۔ |
جبہ اتارتا دیکھنا | عورت سے مفارقت ہو۔ |
جٹا دہاری ہونا | سوداگری کرے مال و دولت پائے عورت ہاتھ آئے۔ |
جٹا دھاری دکھانا | دیندار ہو نیک کردار ہو۔ کسی سے نفع حاصل ہو۔ |
جٹا اکھیڑتا دیکھنا | کسی بزرگ کی صحبت سے منفعت حاصل ہو۔ |
جج خود کو بنادیکھنا | عزت و بزرگی کی دلیل ہے۔ منفعت مزاج دولتمند ہو۔ |
جج یا منصف دیکھنا | کسی نیک شخص سے منفعت حاصل ہو۔ |
جراب پہننا | بیابان کا سفر تنہا درپیش ہو۔ مال و دولت حاصل کرے۔ |
جراب دیکھنا | مال و دولت حاصل ہو۔ |
جراب فروخت کرنا | مال و منال ضائع کرے۔ |
جسم ننگا دیکھنا | غم و اندوہ اور تنگی رزق کا باعث ہے یا بیماری آئے۔ |
جسم فربہ دیکھنا | زیادتی رزق فارغ البالی اور کامیابی ہو۔ |
جسم لاغر دیکھنا | غربت ، تنگدستی اور بیماری کی علامت ہے۔ |
جگر دیکھنا | مال پوشیدہ ملے۔ عیش و عشرت میں عمر بسر ہو۔ |
جگر بکری یا گائے کا دیکھنا | مال نعمت حاصل ہو فرزند پیدا ہو۔ |
جن دیکھنا | فریب دغا سے لوگوں کو حیران کرے یا خود بلا یا آفت میں مبتلا ہو۔ |
جن سے کچھ لینا | مکروہ فریب سے دولت پیدا کرے۔ |
جن سے جنگ کرنا | بہادر، بردبار اور عالی قدر ہو سرداری ملے۔ |
جنازہ جاتا دیکھنا | ظالم بادشاہ یا حکومت سخت قائم ہو۔ |
جنازہ اپنادیکھنا | اگر ساتھ ہجوم دیکھے تو بزرگی و عظمت حاصل ہو۔ فلاح پائے۔ |
جنازہ مرد کا اٹھانا دیکھنا | بہتری حاصل ہو۔ شاہی ملازموں میں شامل ہو۔ |
جولاہا دیکھنا | مسافر یا قاصد ہو۔ عزت حاصل ہو۔ |
جولاہا کپڑا بنتادیکھنا | دنگا فساد کرنیکا موجب ہے۔ غم و اندوہ پڑے۔ |
جوئیںدیکھنا | دشمن کو مغلوب کرے مگر گھر میں خرابی پیدا ہو۔ |
جوئیں مارتادیکھنا | خشومت و نحوست گھر میں پڑے بدنام ہو نقصان اٹھائے۔ |
جونک دیکھنا | لالچی دشمن سے واسطہ پڑے۔ |
جونکیں لگوانادیکھنا | مال کا نقصان ہو۔ اگر بیمار خواب دیکھے تو تندرست ہو۔ |
جونک مارنادیکھنا | دشمن کو مغلوب کرے آرام پائے بے فکر ہو جائے۔ |
جواہرات (موتی) ملنادیکھنا | صاحب علم ہو، عالم، ادیب، فاضل ہو، نیک ہو، سخی ہو۔ |
جواہرت فروخت کرنادیکھنا | لوگوں کو علم سکھائے معلم و اتالیق بیدل ہو۔ سخاوت کمال کرے۔ |
جواہرات گم ہو جانا | بخیل حاسد ہو لالچی ہو ریاکاری پیشہ اختیار کرے۔ |
جوہری دیکھنا | بزرگوں کا ہم نشین ہو۔ علم ظاہری سے فائز المرام ہو۔ |
بہائو پر جانا دیکھنا | فرمان الہٰی کی متابعت کرے صالحین میں شمار ہو نیک کردار ہو۔ |
جہاد پر تیار ہونا دیکھنا | ترقی دین ہو پرہیز گار متقی ہو۔دولت حاصل کرے۔ |
جنتری(جنم پتری) دیکھنا | اگر خواب میں جنتری دیکھے تو عمر دراز ہو۔ تندرستی حاصل ہو۔ |
جنتری پھٹی دیکھنا | عمر کوتاہ ہو بیماری آئے رنج اٹھائے۔ |
جنگ کرتا دیکھنا | صلح محبت آرام پائے مسرت و خوشی حاصل ہو۔ |
جہنم دیکھنا | گناہوں سے توبہ کرے نیک ہو جائے۔ |
جنت دیکھنا | عیش و عشرت دولتمندی حاصل ہو۔بزرگوں میں داخل ہو۔ |
جنجو(زنار) پہننا | گناہوں میں غافل ہو۔ گمراہ دین ہو۔ غیر اقوام کا ہمنوا ہو۔ |
جنجوتوڑتا دیکھنا | عصیاں سے تائب ہو۔ راہ ہدایت پائے نیکوں میں شامل ہو۔ |
جنگل دیکھنا | دشمن پر غالب آئے آرام و راحت پائے۔ |
جنگل میں شکار کھیلنادیکھنا | بادشاہ یا حاکم ہو یا سرداری ملے۔ |
جنگل کی سیر کرنادیکھنا | غم و اندوہ سے نجات پائے آرام سے زندگی بسر ہو۔ |
جو خشک دیکھنا | خیرو برکت کا باعث ہے اگر روٹی کھائے تو بزرگی حاصل ہو۔ |
جو بونادیکھنا | مال جمع کرے عزت حاصل ہو، دولتمند ہو خوش نصیب ہو۔ |
جوان ہونادیکھنا | اگر بوڑھا آدمی اپنے تئیں جوان دیکھے تو نقصان اٹھائے۔ |
جوان بڑھاپا دیکھے | بزرگی پائے عقلمندوں میں شامل ہو۔ |
جوتا دیکھنا یا پہننا | عورت سے تعبیر ہے شادی کی بشارت پائے۔ |
جوتا سیاہ خریدنادیکھنا | عورت مالدار ملے مگر سخت مزاج ہو۔ |
جوتاسرخ خریدنادیکھنا | عورت عیاش اور آزاد طبع ملے۔ |
جوتاسفیدخریدنا دیکھنا | عورت پاکیزہ اور خوبصورت پائے۔ |
جوتا ٹوٹا ہوا پہننا | عورت متعلقہ یا بیوہ یا بد صورت سے شادی ہو۔ |
جوتا پائوں سے اتارنا | عورت کو طلاق یا مفارقت پائے۔ |
جوتے کے تسمے ٹوٹے دیکھنا | عرصہ دراز سفر میں رہے۔ |
جوتا پہننا پھٹا دیکھنا | سفر رک جائے غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ |
جوئے آب دیکھنا | نیکی اورسچائی سے تعبیر ہے ۔ دنیا کی دولت ملے تو نگر ہو۔ |
جوئے آب رواں دیکھنا | خیر و برکت پائے نیک اور صادق القول ہو۔ دولتمند ہو۔ |
جھاڑو دیکھنا | خادم نوکر رکھے آرام پائے۔ |
جھاڑو دیتا دیکھنا | اگر گھر میں جھاڑو دیتا دیکھے تو مال ضائع ہو نقصان اٹھائے۔ |
جہاز سمندری دیکھنا | رنج و الم سے نجات پائے روزگار میں ترقی ہو۔ |
جہاز ہوائی دیکھنا | کامیابی اور کامیابی کی دلیل ہے۔ |
جھاگ دیکھنا | مال کثیر اور نعمت غیر مترقبہ حاصل ہو۔ |
جھاگ شہدکی کھانا دیکھنا | شیریں کلامی۔ مال حلال رزق پاکیزہ پائے۔ |
جھگڑا کرنا حاکم سے دیکھنا | اگر غالب آئے تو خیر و برکت ہو عزت توقیر پائے۔ |
جھگڑا کرنا بے سبب دیکھنا | لوگوںکو ستائے ظالم اور جفاکار ہو۔ |
جھولا جھولنادیکھنا | عیش و راحت ہو دولت ملے امن و آرام پائے۔ |
جھولا میں بیٹھنا دیکھنا | مہربان عورت اور خوبصورت کنیز ملے دولت آرام و راحت پائے۔ |
جھولا تیار کرنادیکھنا | کاروبار میں بے پناہ ترقی ہو۔ شادی کا انتظام کرے۔ |
جھنڈا سفید دیکھنا | امام وقت ، عالم یا فقیر روشن ضمیر ہو۔ صاحب عزت توقیر ہو۔ |
جھنڈا سبز دیکھنا | سفر درپیش ہو۔ مگر عاقبت پیش ہو۔ مراجعت کرے سلامت رہے۔ |
جھنڈا سرخ دیکھنا | خوشی حاصل ہو۔ کام میں نیک نامی ہو۔ |
جھنڈا زرد دیکھنا | بیماری آئے یا تکلیف اٹھائے مگر جان سے بچ جائے۔ |
جھنڈا سیاہ دیکھنا | سردار فوج ہو، فاتح غیر قوم ہو، صحرا کی سیر ہو۔ |
جھنڈا ہاتھ میں دیکھنا | ھکومت سرداری، عزت و جاہ و حشمت پائے۔ |
جھولی میں پھول ڈالنا | اگر عورت دیکھے تو لڑکا پیدا ہونیکی کوشخبری ہے اگر آدمی خواب دیکھے تو بزرگی ملے دولت و دین و دنیا ملے۔ |
جھولی دیکھنا | عورت، ترقی دین، درازی عمر، مال و نعمت خیر و برکت پائے۔ |
جھولی خالی دیکھنا | باعث رنج و پریشانی ہو۔ لڑکے کی موت واقع ہو۔ |
جیل خانہ دیکھنا | رنج و علم اٹھائے۔ کسی بہتان میں بدنام ہو۔ |
جیل خانہ میں دیکھنا | سخت مصیبت درپیش ہو یا قرضدار ہویا غلامی اختیار کرے۔ |
جھانج دیکھنا | کسی جشن میں شامل ہو اطراف سے راحت پائے۔ |
جھومردیکھنا(ٹکا) | عورت خوبصورت ملے جس سے زینت مکان ہو باعثِ آرام ہو۔ |
جھومر پہننادیکھنا | اگر باقرہ دیکھے تو عنقریب شادی ہو جائے اور اگر شادی شدہ عورت دیکھے تو خاوند کی نظروں میں عزت و مرتبہ پائے۔ |
جھومر اتارنادیکھنا | خاوند سے مفارقت ہو جائے۔ یا پریشانی اٹھائے۔ |
جلاد دیکھنا | مصیبت سخت درپیش آئے یا پیغام اجل پائے، یعنی بیمار ہو۔ |
جلاد کو قتل کرتے دیکھنا | اگر اپنے تئیں قتل ہوتا دیکھے تو رنج و غم سے نجات پائے قرض ہو تو فراغت پائے بیمار ہو تو صحت پائے عاشق ہو تو معشوق پائے۔ |