بات ہندی میں کرنا | حساب دانی میں کمال حاصل ہو سود کھائے ہندو قوم کا ہمنوا ہو۔ |
بات اُردو میں کرنا | لیاقت زیادہ ہو تعلیم پائے عزت حاصل ہو۔ |
بات پنجابی میں کرنا | گنواروں میں شامل ہو ملاقات سے مسرور ہو۔ |
بات عربی میں کرنا | دیندار ہو۔ علم دین حاصل کرے عربوں سے محبت کرے۔ |
بات عبرانی میں کرنا | مال وراثت ملنے کی توقع ہے۔ |
بات ترکی میں کرنا | سفر درپیش ہو۔ کسی غیر ملک کی سیاحت کرے۔ |
بات یونانی میں کرنا | علم حاصل ہو۔ نوکری ملے یا بر سرِ روز گار ہو۔ |
باجا بجانا یا سننا | دین سے بے بہرہ ہو دنیا میں مشغول ہو۔ |
باجرہ کی روٹی کھانی | دلی مراد بر آنے کا موجب ہے۔ رزق میں فراخی ہو۔ |
باجرہ دیکھنا | کسی قدر خیر و برکت کا باعث ہو۔ |
بادام کی گری دیکھنا | خیر و نعمت کا باعث ہے۔ |
بادام دیکھنا | ترقی دولت کی دلیل ہے۔ امید عہدہ جلیل ہے۔ |
بادام سبز دیکھنا | بیماری سے شفاء پائے گمشدہ مال ہاتھ آئے۔ |
بادشادہ دیکھنا | دولت و نعمت پائے ثروت و حکومت ہاتھ آئے۔ |
بادشاہ کو خندہ رو دیکھنا | عزت و توقیر و جاہ اور دولت سے مسرور ہو نکبت و کلفت دور ہو۔ |
بادشاہ کو بدمزہ دیکھنا | نقصان ہو اندیشہ سے حیران ہو صدقہ دے کر بلائے چین دور ہو۔ |
بادشاہ کو مردہ دیکھنا | ضوابط اور آئین نواس کے ملک میں جاری ہوں۔ |
بادشاہ کو غیر جگہ دیکھنا | آفت نازل ہو۔ زراعت برباد ہو جائے گی۔ |
بادشاہ کے ساتھ طعام کھاتا دیکھنا | درازی عمر و ترقی دولت کا سبب ہے دافع رنج و تعب ہے۔ اور بلند مرتبہ ہو۔ عزت حاصل ہو۔ |
بادشاہ کا ہمراہی ہونا | خویش و اقارب سے مفارقت ہو بیمار دیکھے تو رحلت ہو۔ |
بادشاہ مسلمان دیکھنا | خیر و برکت حاصل ہو ملک میں احکام شرعی جاری ہوں۔ |
بادشاہ سے گفتگو کرنا | بلند مرتبہ پائے عیش و آرام پائے۔ |
باز سفید دیکھنا | عزت و توقیر حاصل ہو قبیلہ میں سردار ہو۔ |
باز چھت یا درخت پر دیکھنا | بادشاہ سے انعام حاصل ہو بلند مرتبہ بزرگی ملے۔ |
باز گھر میں چھپا دیکھنا | لڑکا پیدا ہونے کی علامت ہے یا مدفن دولت ہاتھ آئے۔ |
باز پکڑ کر مارنا | ملازم ہو تو برخواست ہو روزگار بند ہو جائے پریشانی اٹھائے۔ |
باز ہاتھ سے اُڑ جانا | بنا بنایا کام بگڑ جائے پریشانی ہو یا بیوی سے مفارقت ہو۔ |
باز و بند دیکھے یا پہنے | کسی سے مدد پہنچے کی توقع سے باعث مسرت ہے۔ |
بازو بند چاندی کا دیکھنا | مرد کے لیے فائدہ مند ہے قوت مردمی زیادہ ہو۔ |
بازو بند ٹوٹ جانا یا گر پڑنا | دایاں ٹوٹے تو بھائی کی موت ہونے کا باعث ہو بایاں ٹوٹے تو بہن یا عزیز کسی دوست کی موت واقع ہو۔ |
بارہ برج دیکھنا | باعث علوم و حکمت حاصل ہو بہت سے کاموں میںشامل ہو۔ |
برج حمل اسد قوس دیکھنا | شاہی فوج سے تعلق ہو نفع حاصل ہو عہدہ پائے۔ |
برج ثور ‘ سنبلہ وجدی دیکھنا | شہزادی سے تعلق ہے وزراء امراء سلطنت سے منفعت پائے۔ |
برج جوزا ‘ میزان و دلو دیکھنا | علم دین و دنیا حاصل کرے شہرت عام ہو۔ |
برج سرطان‘ عقرب و حوت دیکھنا | ملازمت حاصل ہو یا برسر روزگار ہو۔ |
بانٹنا دیکھنا | لوگوں میں منفعت مزاج اور عادل شمار ہو۔ |
باورچی بننا | خیر و برکت کا سبب ہے نعمت بے اندازہ پائے۔ |
باورچی سے نعمت پانا | مال و دولت بغیر مشقت ہاتھ آئے آرام و راحت پائے۔ |
باورچی سے بدمزہ کھانا پانا | رنج و غم مصیبت در پیش ہو فکر بے اندازہ ہو۔ |
بت پوجنا | مجرم یا مشرک ہو دین میںفساد پیدا کرے بدنام ہو۔ |
بت چاندی کا دیکھنا | حسب منشا عورت ملے راحت حاصل ہو۔ |
بت سونے کا دیکھنا | انجام کار خیر نہ ہو بے دین و گمراہ ہو دنیا کا مال جمع کرے۔ |
بت لوہے کا‘ پیتل کا | دین کے بہانے دنیاوی فائدہ حاصل کرے۔ منافق ہو۔ |
بہت لکڑی کا دیکھنا | افلاس و تنگی اٹھائے بد نیت ہو کام سے کنارہ کش ہو۔ |
بت جواہرات کا دیکھنا | باعث کامیابی ہے۔ عزت مرتبہ بلند ہو عورت وفادار ملے۔ |
بت گھر میں دیکھنا | مفلسی اور حیرانی کا باعث ہے دین سے پرہیز کرے۔ |
بجلی آگ کی مانند گرنا | شہر یا علاقہ میں فتنہ و فساد اور خونریزی و بال و آفت آئے۔ |
بجلی ایک جگہ گرنا | جس جگہ گرتی دیکھے اس جگہ عذاب الہٰی نازل ہو۔ |
بجلی کا قمقمہ دیکھنا | اگر روشن دیکھے تو کامیابی کی دلیل ہے یا لڑکی پیدا ہو۔ |
بچھو دیکھنا | کسی سے دشمنی پیدا ہو۔ رنج و ملال پیدا ہو۔ تکلیف اٹھائے۔ |
بچھو کاٹتے دیکھنا | دشمن سے نقصان اٹھائے پریشانی ہو۔ |
بچھو کو مارتا دیکھنا | دشمن سے لڑائی ہو۔ بالآخر غالب آئے۔ |
بچھو سے ڈرتا دیکھنا | دشمن سے خائف ہو پریشان حال ہو۔ |
بچھو ڈستا دیکھنا | دشمن سے نقصان اٹھائے۔ |
باغ دیکھنا | خوشی حاصل ہو۔ راحت ہو۔ غم دکھ دور ہو۔ |
باغ پھلدار دیکھنا | دولت و ثروت ہاتھ آئے۔ کاروبارمیں ترقی ہو آرام پائے۔ |
باغ میں پودا لگانا | لڑکا پیدا ہو۔ باعث راحت و آرام ہو۔ لڑکاکا گلفام ہو۔ |
باغ پر موسم خزاں دیکھنا | کاروبار میں تنزل آئے تکلیف اور رنج و ملال میں مبتلا ہو۔ |
بال سر کے لمبے دیکھنا | عورت دیکھے توزینت و حسن میں یکتا ہو مرد دیکھے تو آزردہ و ملول ہو۔ |
بال سر کے اکھڑتے دیکھنا | مال ضائع کرے پشیمان ہو روزگار کی فکر میں سرگردان ہو۔ |
بال سر کے کٹے دیکھنا | رنج و تکلیف سے نجات پائے خوشی میسر ہو بیمار ہو تو صحت پائے۔ |
بالوں سے سر گنجا دیکھنا | مال و زر جمع کرے عقلمند دانا ہو عزت پائے۔ |
بالوں میں کنگھی کرنا | نفع حاصل ہو راست بازی ذی فہم عقلمند ہو۔ |
بالی کا خوشہ تازہ دیکھنا | فرزند اور رزق حاصل ہو۔ راحت و آرام پائے۔ |
بام پر چڑھتا دیکھنا | مرتبہ و عزت و بزرگی ملے بلند بخت ہونے کی دلیل ہے۔ |
بام پر کھڑا ہونا دیکھنا | عزت دولت بزرگی حاصل ہو قوم کا سردار ہو۔ |
بام سے اترنا دیکھنا | تنزل۔ ذلالت سے پریشان ہو۔ سخت پشیمان ہو۔ |
بام پر کسی کو دیکھنا | جس کو دیکھے اس سے فائدہ حاصل ہو۔ |
بان سن کا دیکھنا | کاروبار ملازمت وغیر ہ میں قدرے ترقی ہو۔ |
بان سے چارپائی بننا | مشکلات اور محنت و مشقت میں پھنسے اور تکلیف اٹھائے۔ |
بان مونجھ کا دیکھنا | تکلیف اور رنج و الم کا باعث ہے۔ |
بخار سخت آپ کو دیکھنا | تندرستی اور درازی عمر کی دلیل ہے۔ |
بخار دائمی دیکھنا | گناہ و فسق وفجور میں غرقاب ہو۔ عاقبت خراب ہو۔ |
بخشش پانا | اگر کوئی چیز عطیہ دے تو موجب خیر و برکت ہے۔ دولت پائے۔ |
بخشش میں بری چیز دیکھنا | فتنہ فساد میں مبتلا ہو۔ رنج و غم اٹھائے۔ |
بدہضمی ہوتا دیکھنا | مال حرام کھائے اور فساد کرے لیکن آخر میں تائب ہو۔ |
بردہ فروشی کرنا | اگر خرید و فروخت میں مصروف ہو تو مال اکٹھا کرے۔ |
بردہ خوبصورت خریدنا | دولت و زر اکٹھی کرے مال دار اور شوم و بخیل ہو۔ |
بردہ بدصورت دیکھنا | مصیبت میں گرفتار ہو کسی سے دل آزار ہو یا بیمار ہو۔ |
بربط بجانا یا سننا | گانے بجانے کا شوق پیدا ہو تنگدستی میں گرفتار ہو۔ |
بالا خانہ دیکھنا | قدرو مرتبہ عالی پائے۔ حکومت ہاتھ آئے۔ |
بال سفید دیکھنا | وقار حاصل ہو بلند مرتبہ ہو۔ علم و بزرگی حاصل کرے۔ |
بیضہ مرغ دیکھنا | عورت خوبصورت ملے یا دوست سے راحت ملے۔ |
بچھونا زمین پر کرنا | عمر دراز ہو۔ راحت باز ہو۔ |
برف کھانا | دل کو خوشی و سرور ہو۔ مال خاطر دور ہو۔ |
برج دیکھنا | خوف و آفت پیش آئے مگر جلدی نجات پائے۔ |
بوڑھا آدمی دیکھنا | درازی عمر کی نشانی ہے۔ جتنا بزرگ دیکھے اسی قدر بلند مرتبہ پائے۔ |
بزاز دیکھنا | نقدی و زر مال ہاتھ آئے خوشی نصیب ہو۔ |
بزاز سے کپڑا لینا | اگر بے قیمت لے تو نقصان اٹھائے اگر قیمت دے تو فائدہ اٹھائے۔ |
بستر دیکھنا | عورت ملے آرام پائے بیمار ہو تو شفاء پائے۔ |
بستر سفید دیکھنا | عورت خوبصورت سے مجامعت کرے بزرگی پائے۔ |
بستر پر بیٹھنا | عزت حاصل ہو۔ دولت مندوں میں شامل ہو۔ |
بطخ سفید دیکھنا | مالدار عورت ملے عمر خوشی سے بسر کرے۔ |
بطخ سیاہ دیکھنا | کنیز ملے آرام و راحت ملے خوشی حاصل ہو۔ |
بطخ حلال کرتا دیکھنا | عورت مالدار ملے ۔ زندگی خوش و خرم بسر ہو۔ |
بغل گیر ہونا | کسی دوست یا رفیق سے ملاقات ہو۔ |
بغلگیر دشمن سے ہونا | صلح ہونے کی دلیل ہے۔ دشمن دوست بن جائے۔ |
بغل سے بدبو آنا | حرام مال پائے یا بغض ، حسد، کینہ دور ہو۔ |
بغلوں میں ہاتھ دینا | فتح یابی کا باعث ہے۔ راحت مسرت ہاتھ آئے۔ |
بکری پانا یا خریدنا | عورت ملے یا دولت ہاتھ آئے۔ فراخی رزق ہو۔ |
بکری کا گوشت کھانا | مال و دولت ، نعمت پائے، خوشی نصیب ہو۔ |
بکری مردہ دیکھنا | دولت میں کمی واقع ہو۔ رنج و مصیبت پیش آئے۔ |
بگلا دیکھنا یا پکڑنا | کسی عورت سے نفع ہو ۔ مالدار ہو۔ |
بگلا گھر میں آتا دیکھنا | شادی کا باعث ہے۔ خوشی حاصل ہو۔ |
بلبل دیکھنا | غلام یا کنیز یا بیٹے کے مترادف ہے یعنی خوش گفتار فرزند یا غلام ملے۔ |
بلبلیں دیکھنا | سرپرستی نصیب ہو، سردار یا امیر مقرر ہو۔ |
بلبل پکڑنا | خوش خلق، ہر دلعزیز اور بزرگی کی دلیل ہے آرام راحت پائے۔ |
بلغم منہ سے نکالنا | بیماری سے تندرست ہونے۔ |
بلغم خون آلودہ نکلنا | نقصان و تکلیف اٹھائے پریشانی پائے۔ |
بلور دیکھنا | ایسی عورت سے شادی ہو جس سے نباہ نہ ہو گا۔ |
بلوط کا درخت دیکھنا | حلال رزق و ترقی روزگار ہو۔ |
بلوط کا ذخیرہ دیکھنا | عمر کا زیادہ تر حصہ خوشی و راحت میں بسر ہو عزت پائے حصول زر ہو۔ |
بلی چوری ہوتا دیکھنا | فساد ہونے کا سبب ہے پریشانی دیکھے۔ |
بلی کو مارتادیکھنا | بیماری سے شفاء پائے رنج و تکلیف سے نجات پائے۔ |
بلی کو حملہ آور دیکھنا | سخت بیمار ہو یا کسی مصیبت میں گرفتار ہو۔ |
بلی کالی دیکھنا | آفت میں مبتلا ہو۔ گرفتار بلا ہو۔ |
بندر دیکھنا | کسی سے دشمنی پیدا ہو۔ |
بندر جھپٹتا دیکھنا | سخت آفت آئے۔ بیماری میں مبتلا ہو۔ |
بندر کو مارتا دیکھنا | صحت یاب ہو۔ دشمن پر فتح حاصل ہو۔ |
بندر گھر میں داخل ہوتا دیکھنا | کوئی عورت صاحب خانہ پر جادو کرے۔ |
بندر کا گھر میں چوری کرتادیکھنا | نقصان اٹھائے پریشان حال ہو۔ باعث رنج و ملال ہو۔ |
بنفشہ دیکھنا | عورت سے فائدہ ہو مال و زر پائے۔ اولاد پیدا ہو۔ |
بنفشہ اکھاڑنا | اگر عورت مرد کو اکھاڑ کر مرد کو تو طلاق لے اور کوئی دے تو جدائی ہو۔ |
بنولہ دیکھنا | مال و دولت حاصل ہونے کی دلیل ہے۔ |
بنولہ کا دانہ دیکھنا | جھگڑا فساد ہونے کی دلیل ہے۔ |
بنیاد مکان کی دیکھنا | امن پائے دشمنوں سے بے خوف ہو مالدار ہو۔ |
بنیاد قلعہ کی دیکھنا | بیرونی قلعہ سے نجات حاصل ہو امن و امان قائم ہو۔ |
بنیاد پختہ اینٹ کی دیکھنا | مال حرام پائے جس کی وجہ سے پریشان ہو بخیل و بد انجام ہو۔ |
بنیاد کچی اینٹ کی دیکھنا | ترقی دین کی حاصل ہو اگر مسجد، باغ، قبرستان وغیرہ کی بنیاد رکھے تو دیندار ، نیک اور دولتمند با عزت ہو سخاوت اختیار کرے۔ |
بندگان دین کو دیکھنا | خیرو برکت کا سبب ہے کمال عنایت رب ہے۔ |
بازار دیکھنا | بزرگی کی علامت ہے باعث ترقی و دولت ہے۔ |
بال ناک پردیکھنا | غم و اندیشہ کی نشانی ہے چندے قسمت میں سرگردانی ہے۔ |
بلندی سے اترتادیکھنا | مرتبہ گھٹتے اور تنزل عہدہ کی علامت ہے باعث نکبت و فلاکت ہے۔ |
بط دیکھنا | حاکم یا سردار سے نفع ہونے کی دلیل مگر قلیل ہے۔ |
بادشاہ سے لڑتادیکھنا | فراخی نعمت ہے اور راز زانی کا سبب ہے۔ |
بال ہتھیلی پر دیکھنا | قرض میں مبتلا ہو۔ فکر اندیشہ سوا ہے۔ |
بڑھیا خوبصورت دیکھنا | رونق خانہ و کشادگی رزق کی دلیل ہے۔ بدصورت زندگی قلیل ہے۔ |
بوسہ دینا | مطلب دل حاصل ہو۔ دینداروں میں شامل ہو۔ |
بوسہ دشمن کو دینا | امید دافع عداوت ہے دلیل مصالحہ صحبت ہے۔ |
بہرہ دیکھنا آپ کو | علم یا دین کا نقصان ہو یا بد خبر سنے اور حیران ہو۔ |
بہشت دیکھنا | عالم باعمل متقی بے بدل ہو عوام میںعزت و حرمت پائے۔ |
بہشت کا پھل کھانا | اولاد صالح پیدا ہو اعمال نیک کی وجہ سے دین و دنیا میں عزت پائے۔ |
بہشت میں داخل ہونا | جنتی ہونے کی دلیل ہے دیندار ہو بزرگوں میںشامل ہو۔ |
بیل فربہ دیکھنا | اس سال ارزانی غلہ اور فراخی رزق سے شاد ہو گھر آباد ہو۔ |
بیل لاغر دیکھنا | اس سال قحط سالی رہے تنگی رزق ہو جائے تکلیف اٹھائے۔ |
بھیڑیادیکھنا | بادشاہ ظالم یا دشمن سے صدمہ اٹھائے ظاہر میں دوست ہو۔ باطن میں دشمن ہو۔ ضرر پہنچے۔ |
بھوکا دیکھنا | مرض ہو حصول جاہ میں سرگردان ہو ناحق پریشان ہو۔ |
بیمار آپ کو دیکھنا | عبادت میں خلل ہو یا قصد سفر باطل ہو ملال حاصل ہو۔ |
بیمار یا مردہ کو گود میںدیکھنا | علامت صحت و تندرستی ہے بشارت راحت و خوشی کی ہے۔ |
بھنگایا بھنورا دیکھنا | دفع ملال ہو۔ مسرت بے مثال ہو۔ |
بہی کھانایادیکھنا | لڑکی پیدا ہو یا عمل ظاہر ہومگر گھر سے باہر ہو۔ |
بینگن کھانا یادیکھنا | اگر موسم ہے تو اندیشہ و ملال ہو بے موسم دیکھنا فائدہ مند ہو۔ |
بوریا دیکھنا | عورت سے فائدہ حاصل ہو اولاد میں ترقی ہو گھر آباد ہو۔ |
بوسہ لینا | برکت ، فتح یابی امداد کرنیکی دلیل ہے کسی کو دوست بنائے۔ |
بوسہ عورت کا لینا | مال و منال اور منافع روزگار کثیر ہو۔ صاحب تدبیر ہو۔ |
بلبلاء حباب دیکھنا | تنگدستی کی دلیل ہے۔ اگر بیمار ہو تو موت قریب جانے۔ |
بہار دیکھنا | اگر موسم بہار دیکھے تو حکومت یا بادشاہ تبدیل ہو۔ |
بہار خوشگوار دیکھنا | بادشاہ وقت سے لوگ فائدہ حاصل کریں او ر آرام پائیں۔ |
بھاگتا دشمن سے دیکھنا | رنج و غم میں مبتلا ہو کسی بیماری میں گرفتار ہو۔ |
بھاگتا اپنے تائیں دیکھنا | باعث خوشی ہو منزل مقصود کو حاصل کرنے میں کوشاں رہے۔ |
بہرہ پن پانا | تہدیدستی اور تنگی روزگار کا باعث ہے۔ |
بہرہ سنتا دیکھنا | دلی مراد برائے مسرت و خوشی حصول ہو۔ |
بہشتی دیکھنا | خیر و برکت کا موجب ہے اگر اس سے پانی پئے تو دولتمند ہو۔ |
بہشتی خود کودیکھنا | آخرت دنیا میں بزرگی پائے سخاوت اختیار کرے۔ |
بھنا ہوا گوشت دیکھنا | نعمت و برکت پائے خوشی نصیب ہو۔ |
بھنا ہو گوشت کھانا | دولتِ حلال پیدا کرے آرام و راحت سے زندگی بسر ہو۔ |
بھوت دیکھنا | کسی آفت کے نازل ہونے کی دلیل ہے یا مصیبت درپیش آئے۔ |
بھوت چمکتا ہوا دیکھنا | کسی دشمن سے پر حذر ہو۔ تکلیف یا دکھ اٹھائے۔ |
بھوت پر غالب آنا | فتح یابی اور کامرانی کی دلیل ہے۔ |
بھونچال دیکھنا | مصیبت و بلا میں گرفتار ہو یا گناہ سے توبہ کرے۔ |
بھونچال سے زمین غرق ہوتے دیکھنا | جس خطۂ زمین کو دیکھے اس پر عذاب الہٰی نازل ہو لوگ گمراہ اور مشرک و فاسق ہو جائیں۔ |
بھونچال سے زمین ہلنا | اہل جفا لوگ توبہ کریں ظلم و ستم اور کفر سے زمین پاک ہو۔ |
بھونچال سخت آنا | بادشاہ وقت کی طرف سے رعایا دکھ و مصیبت میں گرفتار ہو۔ |
بھوک لگنا | باعث مسرت ہے نئی چیز ہاتھ آنے کی بشارت ہے۔ |
بیج بونا | عورت ملنے کی دلیل ہے کوئی نیا کام کرے یا دولت ہاتھ آئے۔ |
بوتا درخت دیکھنا | عزت و توقیر یا بلند مرتبہ پانے کا باعث ہے۔ |
بکتا غلام دیکھنا | مال و دولت حاصل ہونے کی دلیل ہے۔ |
بیچنا خود کو | تنگی و تکلیف اٹھائے کسی کے زیر اثر ہو جائے۔ |
بیچنا قرآن شریف کو | دین اسلام سے کنارہ کش ہو ذلت و گمراہی میں گرفتار ہو۔ |
بیر موسم میں دیکھنا | دولت یا مال نصیب ہو خوشی حاصل ہو۔ |
بیر بے موسم دیکھنا | افلاس و تنگی کی نشانی ہے باعث پریشانی ہے۔ |
بیری دیکھنا | اگر سبز ہو تو راحت پائے اگر خشک ہو تو دکھ اٹھائے۔ |
بھیڑ یا بکری دیکھنا | مالدار عورت ملنے کا باعث ہے ۔ خوشحال ہو۔ |
بھیڑ بکری کا دودھ دھونا یا پینا | دین دار ہو والدین کا خادم ہو بزرگی عزت حاصل کرے اور دولتمندوں میں شمار ہو۔ |
بھیڑ یا حملہ آوار دیکھنا | کسی سے دشمنی پیدا ہو اور گزند پہنچے یا بیمار ہو جائے۔ |
بھیڑئیے کو مارنا | دشمن سے چھٹکارا حاصل ہو یا تکلیف سے نجات پائے۔ |
بھیڑیا گھر میں دیکھنا | کسی پوشیدہ دشمن سے آگاہی ہو۔ |
بیل سیاہ پر بیٹھنا | بادشاہ وقت سے نفع پائے رحمدل کی نشانی ہے۔ |
بیل زرد دیکھنا | بیمار ہو تکلیف کا باعث ہے۔ |
بیل گھر سے نکلتا دیکھنا | تنگی رزق ہو جائے بھوک و افلاس کا باعث ہے۔ |
بیل گھر میں دیکھنا | اگر فربہ ہے تو دولت و رزق سے خوشحال ہو اگر لاغر ہے تو کنگال ہو۔ |
بیل سینگ مارتا دیکھنا | اولاد یا ملازموں سے نقصان اٹھائے یا عزت میں فرق آئے۔ |
بیلچہ یا کدال دیکھنا | اگر کام کرتادیکھے تو عزت و وقار ملے دولت ہاتھ آئے۔ |
بیلچہ بیکار پڑا دیکھنا | نا امیدی اور تنگدستی کی علامت ہے باعث ذلالت ہے۔ |
بیلنا دیکھنا یا پانا | نفع اور کامیابی کی دلیل ہے۔ |
بیلنے سے روئی نکلتے دیکھنا | ترقی رزق کامیابی کا باعث ہے۔ کاروبار میںوسیع ہو۔ |
بیلنا بیکار پڑا دیکھنا | نقصان اٹھائے بیکار و بے مددگار ہو۔ |
بیہوش ہوتا دیکھنا | کسی کام سے حیرانی و پریشانی حاصل ہو۔ لیکن بعد میں کامیابی ہو۔ |
بہی دیکھنا | موسم بہار ہو تو فرزند ملے غیر موسم ہو یا مرجھائی ہوئی دیکھے تو بیماری آئے۔ |
بھینسا دیکھنا | مصیبت میں مبتلا ہو یا بیماری آئے۔ |
بھینس دیکھنا | اگر ایک دیکھے تو عزت و دولت پائے اور زیادہ دیکھے تو غریبی و ذلت پائے۔ |
بائیسکوپ خریدنا | فاحشہ عورت ملے بے عزت و آبرو ہو۔ |
بائیسکوپ دیکھنا | ترقی مال و دولت ہو دنیا دار ہو انجام خوار ہو۔ |
بول کرتا دیکھنا | بیمار ہو کلفت اٹھائے اگر سفید ہو تو راحت و اکرام پائے۔ |
بائولی دیکھنا | بادشاہ سے حصول نعمت ہو یا نوکری ملے۔ |
باجرہ دیکھنا | اگر سبز ہو تو راحت پائے اور اگر خشک دیکھے تو تنگدستی ہو۔ |
باجرہ کی روٹی کھانا | حصول نعمت و برکت ہے رزق میں زیادتی ہو۔ |
بازی گر دیکھنا | لہو و لعب میں مشغول ہو غربت سے ملول ہو۔ |