آبا دمسجد دیکھنا | دیندار ہو۔ اسلام کا خادم ہو۔ عقبیٰ میں نجات پائے۔ |
آباد خانقاہ دیکھنا | غیب سے مدد ملے دولتمند ہو۔ بزرگوں کی خدمت کرے۔ |
آباد جگہ کو غیر آباد دیکھنا | مصیبت و آفت نازل ہونے کی نشانی ہے۔ باعث پریشانی ہے۔ |
مکان گرتے دیکھنا | گھر کے مالک کی موت واقع ہو۔ مصیبت پیش آئے۔ |
آب جاری دیکھنا | جو کام کرنا ہو یا ارادہ ہو یا انتظام ہو ۔ بخیر انجام ہو۔ |
آب چاہ | فاہدہ مند ہو۔ فتنہ و فساد سے دور رہے۔ |
آب شور | فکرو اندیشہ لاحق ہو۔ مبتلائے رنج ہوخلائق سے خائف ہو۔ |
آب گینہ | غم و اندیشہ سے بے بہرہ ہو دشمن سے بے خبر ہو۔ |
آب مصفا | درازی عمر حصول خوشی و عیش و نعمت غیر مترقبہ ملے بیمار ہوتو شفاء پائے۔ |
آب مکدر | عمر کو تاہ ہو رنج و ملال ہو یا عورت بد خصلت ملے مجامعت سے گھبرائے۔ |
آبلہ دیکھنا | زیادتی مال اور تجارت میں نفع ہو۔ |
آبلہ سفید دیکھنا | دلی مراد پوری ہو۔ شادی جلد ہو جائے اولاد پیدا ہو۔ |
آباد مدرسہ دیکھنا | ملک میں تعلیم عام ہو۔ علم حاصل کرنیکی کوشش کرے۔ |
آبنوس دیکھنا | محنت و مشقت سے کامیاب ہو۔ مال و منال حاصل کرے ۔ |
آبنوس گھر میں دیکھنا | بخیل ہو گا۔ |
آتشدان دیکھنا | خوبصورت عورت سے شادی ہو۔مال ہاتھ آئے۔ |
آتشدان مٹی کا دیکھنا | لوہے کا آتشدان ہو۔ تو اپنے خاندان کی عورت سے شادی کرے۔ |
آتشین شعلہ دیکھنا | رنج و غم میں مبتلا ہو۔ کوئی بیرونی مصیبت درپیش آئے۔ |
آتشین شعلہ شہر میں یا محلہ میں دیکھنا | جنگ و جدل اور فتنہ و فساد کی دلیل ہے۔ |
آتشکدہ دیکھنا | گمراہ ہونیکا اندیشہ ہو۔ فکرو رنج میں مبتلا ہو۔ |
آتش کدہ سے کچھ لینا دیکھنا | زلت و رسوائی ہو۔ دنیا میں بدنام ہو۔ بد انجام ہو۔ |
آٹا گندم اڑتے دیکھنا | مال حلال حاصل ہو۔کام میں ترقی ہو۔غم دور ہوں۔ |
آٹا جو کادیکھنا | ترقی دین کا باعث ہو۔ نیک نام ہو۔غم دور ہوں۔ |
آٹا بکتادیکھنا | جس شخص کو بیچتے دیکھے وہ دین کو دنیا کے عوض فروخت ہو۔ |
آٹا چھنتا دیکھنا | عورت سے دوستی ہو۔ دنیا میںمشہور ہو۔ |
آدمی موٹادیکھنا | تونگر ہو دولتمندوں میں شامل ہو۔ |
آدمی لاغردیکھنا | تنگدستی ہو۔ درویشی اختیار کرے۔ |
آدمی لوہے کادیکھنا | زیادتی مال اور فارغ البالی ہو۔ درازی عمر ہو۔ |
آدمی تانبے کادیکھنا | دولتمند ہو۔ مگر بخیل ہونے کی علامت ہے۔ |
آدمی کانچ کا دیکھنا | موت آئے گھر میں خرابی دیکھے۔ |
آدمی ورم آلوددیکھنا | بیمار ہو مگر صحت پائے۔ |
آرہ درخت پر چلانا | مفارقت کی دلیل ہو۔ پریشانی حاصل ہو۔ |
آرہ کسی عزیز پر دیکھنا | اس کے ملنے کی دلیل ہے۔ خوشی نصیب ہو۔راحت ہاتھ آئے۔ |
آرہ خریدنا | فرزند پیدا ہویا مویشی خریدے۔ |
آڑو کا درخت دیکھنا | مال و دولت ملنے کی بشارت ہے لڑکی پیدا ہو۔ |
آڑو زرددیکھنا | بیماری آنے کی علامت ہے۔ |
آڑو میٹھادیکھنا | مال و نعمت حاصل ہو نیک بخت فرزند پیدا ہو۔ |
آزاد ہوتا دیکھنا | قید ہو تو رہائی پائے غلامی سے نجات ہو گناہوں سے توبہ کرے۔ |
آزار بند دیکھنا | عورت ملے جس سے آرام پائے۔ |
آزار بند خریدنا | عورت پاکیزہ ہاتھ آئے عیش و آرام حاصل ہو۔ |
آزار بند گم ہونا | عورت پاکیزہ چھٹ جائے۔ |
آزار بند نیا دیکھنا | قوت مر دمی زیادہ ہواگر پرانا دیکھے تو نامردی ہو۔ |
آسمان سفیددیکھنا | دنیا میں وبا پھیلے۔ |
آسمان سرخ دیکھنا | ملک میں خونریزی ہو جنگ چھڑنے سے تکلیف در پیش آئے۔ |
آسمان سیاہ دیکھنا | ملک میں قحط پڑے بھوک سے پریشان ہو۔ |
آسمان سے بارش ہوتے دیکھنا | ملک میں خوشحالی ہو لوگ آرام پائیں مال و دولت عام ہونعمت حاصل ہو۔ |
آسمان روشن دیکھنا | ترقی و کامرانی کا باعث ہے۔ نیکی کی راہ پر چلے سعادت مند ہو۔ |
آسمان پر لٹکنا | کاروبار میں ترقی ہواگر اڑتا دیکھے تو کاروبار وسیع ہوعزت حاصل ہو۔ |
آسمان میں غائب ہونا | موت آنے کی علامت ہے۔ |
آسمان سے گرنا | کسی مصیبت میں مبتلا ہو۔رنج و بلا میں گرفتار ہو۔ |
آسمان دیکھنا | بلند مرتبہ ہو اور فرزند ارجمند پیدا ہو۔ |
آسمان کی طرف جانا | سفر درپیش ہو۔ جس سے حاصل فتوح غیب ہو۔ |
آسمان کے قریب پہنچنا | دارین کی بندگی اور حصول رفعت و شان ہو فرحت کا سامان ہو۔ |
آستانہ سلامت دیکھنا | عزت و بزرگی ملے۔ قبیلہ میں سردار ہو۔ |
آستانہ گرتے دیکھنا | اگر اوپر کا گرے تو صاحب خانہ پروبال آئے یا موت وارد ہو۔ |
آستانہ بوسیدہ دیکھنا | نیچے کا گرے یا خواب دیکھے تو عورت پر وبال آئے یا موت وارد ہو۔ |
آستانہ مرمت کرنا | عورت اور مرد میں نفاق اور مفارقت ہو۔ باعث پریشانی ہو۔ |
آستانہ بدلتے دیکھنا | پہلی عورت کو چھوڑ دے اور نئی شادی کرے۔ |
آستانہ خوشنمادیکھنا | عزت پائے دولت بے انداز ہاتھ آئے دولتمند ہو جائے۔ |
آفتابہ دیکھنا(کوزہ) | عورت ملے طہارت اختیار کرے درازی عمر کی دلیل ہے۔ |
آفتابہ خریدنا | خادم ۔ کنیز۔ مال و نعمت خیرات و برکت پائے پرہیز گار ہو۔ |
آفتاب روشن دیکھنا | ترقی مدارج دلیل ہے۔ بہتری جان و مال کی دلیل ہے۔ |
آفتاب پرابردیکھنا | غمگین و ملول۔ فکر و اندیشہ حصول ہو۔ |
آفتاب طلوع ہوتا دیکھنا | نئی زندگی کا آغاز ہو۔ حصول دولت عزت سرداری ملے آرام پائے۔ |
آفتاب نصف النہار پر دیکھنا | کمال عروج حاصل ہو۔ سرداروں میں شامل ہوعادل ہو۔ دولتمند ہو۔ |
آفتاب غروب ہوتا دیکھنا | بے عزت ہومفلسی بے روزگاری بیماری میں مبتلا ہو۔ |
آفتاب بے روشن دیکھنا | عصیاں میں غرقاب ہو توبہ قبول نہ ہو۔ جوابازی ، مکاری اختیار کرے۔ |
آگ یا آتش دیکھنا | مالدار صاحب حشمت پائے یا بارش ہو جس سے خوشحالی ہو۔ |
آگ روشن دیکھنا | جس قدر روشن دیکھے بہتری ہو دولتمند ہو۔ ترقی حاصل ہو۔ |
آگ کی روشنی میں چلنا | دولت ملے عزت حاصل ہو۔ نیکی کا راستہ اختیار کرے۔ |
آگ کو بجھتا دیکھنا | اگر گھر میں دیکھے تو خاندان میں فساد ہو۔ حقارت و نفرت پیدا ہو۔ |
آگ کی پوجا کرنا | ظالم حاکم کا محکوم ہو۔رنج و تکلیف سے مغموم ہو۔ |
آگ تنور میں دیکھنا | عورتوں کی صحبت اختیار کرے بے عزت ہو مالدار ہو۔ |
اٹھانا آگ کا دیکھنا | مال حرام پائے بیہودہ خرچ میں لائے۔ |
آگ پر کچھ پکاتا دیکھنا | منفعت بے حساب ہو۔ صرف بیجا سے اجتناب کرے۔ |
آگ میں جلتا کپڑادیکھنا | آنکھوں کو نقصان ہو۔ مال کے لیے سرگردان ہو۔ |
آلت اپناکٹا دیکھنا | ترقی سے تنزل ہو۔ اولاد کا غم اٹھائے یا لڑکا پیٹ میں مر جائے۔ |
آلت دار عورت آپ کودیکھنا | اگرحاملہ ہو لڑکا جنے اور سردار قبیلہ ہواگر حاملہ نہ ہوتو بانجھ اور عقیمہ ہو۔ |
آلو سرخ یا سیاہ دیکھنا | مال و دولت تباہ ہو۔ کاروبار میں ترقی ہو۔ نعمت پائے۔ |
آلو زرد دیکھنا | بیماری میں مبتلا ہو۔ پریشانی اٹھائے۔ |
آلو کھاتے دیکھنا | باعث آسائش ہے۔ مال و دولت ہاتھ آئے آرام پائے۔ |
آلو بخارا دیکھنا | موسم دیکھے تو حسب مراد ترقی مال و منال ہاتھ آئے اگر بے موسم ہو تو تکلیف آٹھائے، بیماری میں مبتلا ہو۔ |
آلوچہ دیکھنا | نیک ہو نے کی علامت ہے۔ دولت مند ہونیا کام شروع کرے۔دفن شدہ مال ملنے کی علامت ہے یا کسی یتیم کا مال کھائے۔ |
آم دیکھنا | فرزند پیدا ہو خوشی حاصل ہو۔ |
آم کھاتے دیکھنا | روزگار میں ترقی ہوغیب سے مدد ملے پریشانی دو ر ہو۔ |
آم کا درخت دیکھنا | مالدار ہو نعمت ہاتھ آئے اولاد زیادہ ہوسفر اختیار کرے۔ |
آم کا درخت سوکھا دیکھنا | باعث پریشانی ہے تمام امیدوں پر پانی پھر جائے۔ |
آم گرتا دیکھنا | بے روزگاری کی دلیل ہے۔ |
آم کسی کو دینا | جس کو دے اس کو فیض حاصل ہو۔ |
آنسو بہتے دیکھنا | شادی یا کسی خوشی کا موجب ہے غم دور ہوں راحت پائے۔ |
آنسو گرم بہتے دیکھنا | رنج و الم میں مبتلا ہو۔ پریشانی حاصل ہو۔ |
آنسو بغیر روئے بہنا | طعنہ زنی میں بدنام ہو۔ مبتلائے رنج و آلام ہو۔ |
آنکھوں میں گرد پڑنا | بغیر مشقت و تکلیف کے مال حلال پائے۔ |
آنکھیں روشن دیکھنا | کسی بزرگ سے فیض ہو۔ متقی و پرہیز گار ہو۔عاقبت نیک ہو۔ |
آنکھ ایک اندھی دیکھنا | نصف دین یا نصف مال یانصف جسم کو نقصان ہو۔ |
آنکھیں اندھی دیکھنا | تمام دین یا مال ضائع ہو۔ فرزند کی موت لاحق ہو۔ |
آنکھوں میں سرمہ لگانا | دین پر عامل ہو نیکی دلیل ہے نیک لوگوں میں شمار ہو۔ |
آنکھیں زیادہ جسم پر دیکھنا | علم میں ترقی ہو۔ ہر دلعزیز ہو۔ مشہور عام ہو نیک نام ہو۔ |
آنکھ نکالتے دیکھنا | دکھ اٹھائے راحت چھٹ جائے تکلیف میں مبتلا ہو۔ |
آنکھ اپنی ہتھیلی پر دیکھنا | مال و دولت حاصل ہوباعث عشرت ہو زندگی آرام سے بسر ہو۔ |
آنکھ میں سفیدی دیکھنا | غم و اندوہ میں مبتلا ہو جسقدر سفیدی زیادہ دیکھے اسی قدر پریشان ہو۔ |
آواز مرد کی سننا | بزرگی حاصل ہونیک بخت ہو۔ |
آواز عورت کی سننا | آواز پست ہو تو بہتری کی دلیل ہے آواز بھاری سنے تو پریشانی اٹھائے۔ |
آواز جانوروں کی سننا | باعث پریشانی مصیبت پیش آتی ہے۔ |
آواز خوش سننا | اگرداہنی جانب سے یا سامنے سے سنے تو راحت ہو اگر بائیں یا پشت سے سنے تو تکلیف و رنج ہو۔ |
آہو(ہرن) دیکھنا | جتنا خوبصورت دیکھے اسی قدر مالدار ہو آرام راحت پائے۔ |
آہو کا شکار کرنا | عورت پاکیزہ حاصل ہو۔ عیش و عشرت میں زندگی بسر ہو۔ |
آہو کو مارنا (ہلاک کرنا) | عورت کی ہلاکت کا سبب ہو۔ گھر ویران ہو۔ |
آہو کا گوشت یا چربی دیکھنا | منکوحہ عورت سے مال ملے یا مالدار عورت سے شادی کرے اور اولاد پیدا ہو۔ |
آہو پکڑنا | عورت کنیز فرزند سے فائدہ اٹھائے مالدار بن جائے۔ |
آندھی دیکھنا | وبا پھیلے لوگ تکلیف میں ہونگے باعث پریشانی ہو۔ |
آندھی میں اپنے آپ کو گرفتار دیکھنا | کسی مصیبت سخت میں گرفتار ہورنج وبلا میں مبتلا ہو۔ یا قید ہوجائے جس سے تکلیف اٹھائے۔ |
آندھی سرخ دیکھنا | جنگ و جدال ہو۔ باعث رنج و ملا ل ہو فتنہ فساد عام ہو۔ |
آلہ دیکھنا | جس کا آلہ یا اوزار دیکھے اسی خاصیت کے مطابق تعبیر سمجھے۔ |
آئینہ دیکھنا | دوست یا خدمت گار رفیق ملے تمنائے دلی برائے فکرو اندیشہ دور ہو۔ |
آئینہ میں اپنی صورت دیکھنا | لڑکا ہو یا کام سے معزول ہویا جورو سے ملول ہو۔ اگر اپنے تئیںخوش وضع دیکھے تو حصول عزت کی نشانی ہے دولتمند ہو۔ |
آئینہ پانا یا ملنا | مرتبہ بلند ہو ولایت و نعمت پائے صاحب جاہ وحشمت ہو۔ |
آئنیہ دینا | اگر کسی کو آئینہ دیتا دیکھے توعلم سکھائے مال و متاع کسی کو دیدے۔ |
آئینہ زنگ آلود دیکھنا | دشمن سے خطرہ لاحق ہو یا عورت نافرمان ہو جائے۔ |
آئینہ چمکتا دیکھنا | سرداری ملے یا عزت و توقیر ہو۔ شہرت پائے دولت ہاتھ آئے۔ |