ابابیل دیکھنا | عقل و دولت میں ترقی کا باعث ہے۔ |
ابابیل ہاتھ سے اُڑنا | عورت سے مفارقت ہو۔ رنج و ملا ل اٹھائے۔ |
ابابیل ہاتھ سے مرنا | کسی عزیز کی موت واقع ہو۔ |
ابابیل پکڑنا | غموں سے نجات ملے آرام نصیب ہو۔ |
ابر آسمان پر دیکھنا | بادشاہ مہربان ہویا خود عالم و حکیم بے مثل دوران ہو۔ |
ابر کا ٹکڑا پانا | علم و حکمت حاصل ہو۔ فنِ طبیہ میں کامل ہو۔ |
ابر کا ٹکڑا کھانا | بادشاہ یا حاکم وقت کا نزدیکی ہو فائدہ بے انداز پائے۔ |
ابر سیاہ دیکھنا | رنج و عذاب در پیش آئے فکر و اندیشہ میں مبتلا ہو۔ |
ابر برستا دیکھنا | خیر و برکت اور زیادتی رزق کا سبب ہو آرام و آسائش عام ہو۔ |
ابر گرجتا دیکھنا | باعث پریشانی ہے توبہ کرے نیک ہو خوف خدا دل میں پیدا ہو۔ |
ابر اڑتادیکھنا | نیکی کی دلیل ہے علم عرفان حاصل ہو، خدمت خلق میں شاغل ہو۔ |
ابر محیط آسمان پر دیکھنا | آفت میں مبتلا ہو۔ رنج و مصیبت میں سامنا ہو۔ |
ابرک اڑنا | مال و دولت ضائع کرے بے آبرو ہو۔ |
ابرک جمع کرنا | مال و زر حاصل ہوامیروں میں داخل ہو۔ |
ابرک دیکھنا | تنگدستی کی علامت ہے۔ باعث فکر و الم ہے۔ |
اجوائن دیکھنا | رنج و غم میں مبتلا ہو۔ تکلیف اٹھائے۔ |
اجوائن کسی کو دینا | غم و اندوہ سے نجات حاصل ہواگر ہاتھ سے گرتی دیکھے تو غم سے بچے۔ |
اجوائن کھانا | نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ |
اخبار پڑھنا | علم و عمل میں ترقی ہو۔ دولت علم بدولت ہاتھ آئے۔ |
اخبار بیچنا | عیب یا بہتان لگے۔ مگر نیکی اختیار کرے۔ |
اخبار لکھنا | دولتمند ہونیکی دلیل ہے۔ عہدہ یا نوکری ملے۔ |
اخبار طبع کرنا | کامیابی کی دلیل ہے۔مشہور عام ہو کاروبار وسیع ہو۔ |
اخروٹ کھیلنا | دنگا فساد ہو۔ بدنام ہو۔ خرابی پیدا ہو۔ |
اخروٹ کڑوا کھانا | مال حرام پائے بیجا خرچ کرے نقصان کرے۔ |
اخروٹ سے تیل نکالنا | کام سے نفع پہنچے، کسی شوم یا کنجوس سے کچھ ملے۔ |
اخروٹ کا درخت دیکھنا | نخل تمنا برلائے مسرت ہاتھ آئے۔ |
اخروٹ دیکھنا | تجارت میں منفعت ہو حاصل ثروت ہو۔ |
اذان سننا | پرہیز گاری اختیار کرے نمازی ہو۔ خوشی حاصل ہو۔ |
اذان بے وقت کہنا | ظلم و جفا کا شیوہ پسند آئے۔ خلقت کو تکلیف پہنچائے۔ |
اذان بے مقام کہنا | ریاکاری اختیار کرے ظاہر دار ہو۔ مکار ہودھوکہ فریب سے کام لے۔ |
اذان مسجد میں کہنا | مال بے حساب ملے انجام بخیر ہو۔ حج و زیارت نصیب ہو۔ |
اذان لشکر میں کہنا | سفر درپیش ہو مال حاصل ہو تجارت میں فائدہ ہو۔ |
اذان قید میں کہنا | قید سے رہائی پائے یا مصیبت سے آزاد ہو۔ |
اذان پہاڑ پر کہنا | کسی مصیبت سے گرفتار ہو کر رہائی پائے مرتبہ بلند ہو۔ |
ارگن پانا یا بجانا | افسر فوج یا حاکم شہر ہو جائے یا قوم میں امتیاز پائے یا مشیر یا توقیر ہو۔ |
اڑتا دیکھنا آپ کو | عزت و بزرگی پائے۔ دولت مندوں میں شامل ہو۔ |
اڑنا پروں سے | بیماری یا موت واقع ہو۔ |
اڑکر دوسری جگہ جانا | شادی کرے یا کنیز خریدے یا بلند مرتبہ حاصل ہو۔ |
اژدہا دیکھنا | بزرگوں سے فیض حاصل ہودولت مندوں میں شامل ہو۔ |
اژدھا سے جنگ کرنا | دشمن سے لڑائی ہو جائے باعث پریشانی ہے۔ |
اژدھا کو زیر کرنا | دشمن فتح پائے،دولت پائے،رنج و غم کافور ہو جائیں۔ |
اژدھا پر بیٹھنا | دشمن سے صلح ہو رنج و الم دور ہو۔ |
اژدھا کو مار ڈالنا | دشمن کو ہلاک کرے اندیشہ دور ہو۔ |
استاد بننا | اگر بچوں کو پڑھائے تو دنیا میں راست گو ثابت ہو عزت حاصل ہو۔ |
اسبغول دیکھنا | رنج و غم میں مبتلا ہو۔ آفت میں گرفتار ہو۔ |
استغفار(توبہ) کرنا | دلی مراد برآئے توبہ قبول ہو یا مال و دولت، فرزندو زن حاصل ہو۔ |
اشرفی ملتے دیکھنا | فرزند نیک طالع ہو یا مال و دولت بڑھے نفع کثیر ہو۔ |
اشرفی گم ہونا | کسی عزیز کی موت واقع ہو یا دولت کی چوری ہو جائے۔ |
ابرو(بھنویں ) گھنے دیکھنا | ترقی دین کا باعث ہو۔ علم حاصل کرے۔ ہدایت پندو نصیحت کہے۔ |
ابروغم دار دیکھنا | حسینہ جمیلہ عورت ملے مجامعت سے دل شاد ہو۔ |
ابرو گرتے دیکھنا | نقصان اٹھائے بے عزت ہو۔ غم دامن گیر ہو۔ |
ابرو سفید دیکھنا | بزرگ دین ہو۔ علم و عرفان ملے۔ لیکن دولت کی کمی کا باعث ہو۔ |
افیون دیکھنا | غم و اندیشہ درپیش ہو۔ مصیب میں مبتلا ہو۔ |
اقامت کہنا | بزرگی حاصل ہو۔ نیکوں میں شمار ہو۔ |
السی دیکھنا | مال حلال پائے تجارت سے منفعت اٹھائے۔ |
السی کھانا | سامان دنیا اکٹھا کرے۔ عیش و عشرت میں مشغول ہو۔ |
اُلو دیکھنا | گمراہی کی دلیل ہے مصیبت پیش آئے۔ |
اُلو پکڑنا | چور کو گرفتار کر ے یا پکڑ ے نیک نام ہو فائدہ مند ہو۔ |
اُلو کو جھپٹا مارتے دیکھنا | کسی سے لڑائی جھگڑا ہو یا دشمن سے جنگ ہو۔ |
الو کا بچہ دیکھنا | چور کے شاگرد یا لڑکے کو پکڑے۔ |
امام بننا | قوم کا سردار ہو قبیلہ کا امام مقرر ہو عزت حاصل ہو۔ |
امام لوگ بنائیں | شہر کا حاکم مقرر ہو۔ بادشاہ سے عہدہ ملے لوگوں میں مشہور ہو۔ |
امام سے ملاقات کرنا | حکومت، عدل، انصاف، علم، بزرگی، امن وراحت پائے۔ |
امرود کھانا | اگر موسم میں کھائے تو مال حلال حاصل ہوخوشی نصیب ہو۔ |
امرود ترش کھانا | غم و الم میں مبتلا ہواگر بد مزہ ہو تو بد بختی کی علامت ہے۔ |
امرود درخت سے توڑنا | لڑکی پیدا ہو۔ مال ملنے اور زر زیادہ ہاتھ آئے |
انار توڑ کر کھانا | حسین عورت ملے۔ مال ملنے کی بشارت ہے۔ |
انار ترش کھانا | کام میں ناکامی۔ باعث پریشانی ہے۔ |
انار میٹھا کھانا | مال جمع کرے نیک عورت ملے باعث آبادی ہے۔ |
انار کا درخت دیکھنا | لونڈی باکرہ ہاتھ آئے یا منکوحہ بی بی ہاتھ آئے۔ |
انار پانا | روپیہ ملے یا اولاد نیک ہو۔ |
انار خشک کھانا | فکرو اندیشہ کا سامان۔ |
انار شیریں کھانا | دولت دنیا سے مالا مال ہو مسرور فی الحال ہو۔ |
انار ترش | جسم آبلہ وار ہو جائے تکلیف اٹھائے۔ |
انسان کا گوشت کھانا | مال حرام ہاتھ آئے اندیشہ کھائے۔ |
انتڑی کھانا | زیادتی اسباب مال و متاع خانگی ہو۔ فارغ البالی حاصل ہو۔ |
انجیر کا پتہ کھانا | اندیشہ بیماری کی علامت ہے باعث پریشانی و ملامت ہے۔ |
انجیر کھانا یا جمع کرنا | اندوہ ملال کا باعث ہے حرص طمع زیادہ کرے مگر فائدہ نہ ہو۔ |
اندھا اپنے تئیں دیکھنا | دین کے کاموں سے چشم پوشی ہو بھوک سے گرم جوشی ہو۔ |
اندھا دیکھنا | منفعت سے محروم رہے قصد سفر سے مغموم ہو۔ رنج اٹھائے۔ |
انجن دیکھنا | طاقتور ہونے کی دلیل ہے۔ |
انجن چلتے دیکھنا | سفر درپیش آئے۔ منفعت ہاتھ آئے۔ |
انجن خود چلانا | ملازمت ملے یا کاروبار وسیع ہو۔ |
انجیل شریف پڑھنا | خود آرائی اور باطل پرستی کی طرف راغب ہو بے دین ہو۔ |
اندھیر ادیکھنا | دین میں گمراہی کا باعث ہے ظلمت میں گرفتار ہو۔ |
اندھیرے سے روشنی دیکھنا | توبہ کر کے دین کی محبت ہو ہدایت پائے نیک ہو جائے۔ |
انڈہ دیکھنا یا پانا | عورت یا کنیز ملنے کی خبر پائے مسرت ہاتھ آئے۔ |
انڈہ پختہ کھانا | رنج و مشقت سے مال و دولت پیدا کرے۔ |
انڈہ نیم پختہ دیکھنا | مال حرام اکٹھا کرے رشوت کو جائز قرار دے۔ |
انڈہ بہتے دیکھنا | عورتوں کی محبت میں مبتلا ہو زنا کرے خوار ہو۔ |
انڈہ بطخ کا دیکھنا | درویشی اختیار کرے دنیا سے بیزار۔ |
انڈہ چڑیا کا دیکھنا | خوشی کی علامت ہے مگر بہت کم۔ |
انگلیاں دائیں ہاتھ دیکھنا | پنجگانہ نماز کی پابندی کرے یا کچھ لکھے یا تصنیف کرے۔ |
انگلیاں بائیں ہاتھ دیکھنا | برادر یا فرزند پیدا ہو۔ کوئی نیا کام ہو۔ |
انگلیاں متفرق دیکھنا | تنگدستی ہو جائے فکر و اندیشہ سے گھبرائے۔ |
انگلیاں پائوں کی دیکھنا | زیب و زینت حاصل ہو لونڈی یا اولاد سے خوشی حاصل کرے۔ |
انگوٹھی چاندی کی دیکھنا | فراغت دولت سرور حاصل ہو۔ انگوٹھی سونے کی بھی اچھی تعبیر ہے۔ |
انڈے زیادہ دیکھنا | ترقی اولاد کا باعث ہے۔ |
انگوٹھی پہنتا دیکھنا | حکومت مرتبہ بزرگی کی نشانی ہے جلد مسرت ثروت ہاتھ آئے۔ |
انگوٹھی بیچ ڈالنا | عورت سے فراق ہو۔جدائی شاک ہو یا جائیداد فروخت کرے۔ |
انگوٹھی گرتے دیکھنا | قدرو منزلت زائل ہو پریشانی حاصل ہو مشکلات میں مبتلا ہو۔ |
انگوٹھی ٹوٹتا دیکھنا | اہل و عیال سے مفارقت کا باعث ہو۔ |
انگور سیاہ دیکھنا | باعث مصیبت ہے۔ رنج و بلا میں مبتلا ہو۔ |
انگور سفید دیکھنا | نعمت و برکت حاصل ہو فائدہ کثیر ہو صاحب تدبیر ہو۔ |
انگور نچوڑتا دیکھنا | حاکم وقت سے فائدہ حاصل ہو۔ فرحت بے حساب پائے۔ |
انگور کی بیل دیکھنا | نیک اور خوشخو عورت سے شادی کرے آرام پائے۔ |
انگور کی بیل سوکھی دیکھنا | تکلیف و پریشانی اٹھائے رنج و بلا میں گرفتار ہو۔ |
انگیا(سینہ بند) دیکھنا | اپنی عورت کو دیکھے تو راحت پائے بیوی سے محبت کرے۔ |
انگیا غیر عورت کا دیکھنا | عیاش و بدمعاش ہو۔ بدنام عام ہو غیر مستورات سے محبت کرے۔ |
انگیٹھی دیکھنا | نیک نام عورت مقام زینت ہو باعث راحت آرام ہو۔ |
انگیٹھی ٹوٹی دیکھنا | کنیز یا غلام کھو جانے کے مترادف ہے۔ |
اولیا اللہ کو خوش دیکھنا | بزرگی ملنے کی دلیل ہے جاہ و اقبال و مرتبہ بلند۔ |
اولیا اللہ کوغصہ دیکھنا | باعث پریشانی ہے ذلالت اٹھائے بدنام ہو گمراہ ہو جائے۔ |
اوپر چڑھنا یا جانا دیکھنا | پہاڑ یا چھت یا کسی بلند مقام پر چڑھنا کامیابی کی دلیل ہے۔ |
اوجھڑی صاف دیکھنا | اگر حلال جانور کی دیکھے تو مال حلال حاصل ہو۔ |
اوجھڑی گوبر سے بھری دیکھنا | مال حرام ملنے کی دلیل ہے ۔ باعث پریشانی ہے۔ |
اوجھڑی پختہ دیکھنا | اگر اوجھڑی پختہ دیکھے یا کھائے خیر و برکت ہاتھ آئے آرام پائے۔ |
اوڑھنی دیکھنا | دیندار عورت ملے۔ باعث فرحت ہو۔ |
اوڑھنی پھٹی دیکھنا | منکوحہ بی بی مر جائے یا کسی عزیز و اقارب کی موت واقع ہو۔ |
اوڑھنی پر قرآن مجید کی آیت دیکھنا | عورت دیندار ملے جس سے خود بھی ہدایت پائے باعث آرام و راحت ہو۔ موجب برکت ہے۔ |
اوکھلی دیکھنا | اگر اوکھلی میں چیز کوئی جائے تو نفع ہو۔ رنج و غم فرار ہو اور اگر گڑوی چیز کوئی پاوے تو نقصان ہو غم اندوہ زیادہ دیکھے۔ |
اونٹ پر سوار ہونا | باعث مسرت ہے۔ مالدار ہو۔ تجارت ، بیوپار سے نفع اٹھائے۔ |
اونٹ کا گوشت کھانا | مال پاکیزہ ملے بزرگی حاصل ہو۔ دین میں کامل ہو۔ |
اونٹ خریدنا | عورت یا لونڈی ملنے کی توقع ہے دولتمند ہو۔ مرتبہ بلند ہو۔ |
اونٹ کو اپنا دشمن دیکھنا | مصیبت میں گرفتار ہو دشمن سے مغلوب ہو پریشانی اٹھائے۔ |
اونٹ مطیع دیکھنا | دولتمندی عزت آرام پائے دشمن پر غالب آئے۔ |
اولے برستے دیکھنا | بلا فتنہ و فساد ۔ قحط و بیماری کا باعث ہے۔ |
اولے شہر پر برستے دیکھنا | حاکم وقت سے تکلیف سے پہنچے یا آسمانی بلائیں نازل ہوں۔ |
اولے کا پانی پینا | خوش حالی ہو فارغ البال ہو۔ |
اون دیکھنا | حلال جانور کی دیکھے تو مال حلال جمع کرے تجارت میں ترقی ہو۔ |
اون حرام جانور کی دیکھنا | مال حرام حاصل کرے نقصان پائے بدنام ہو۔ |
ایلوا کا کھانا | غم و اندوہ میں مبتلا ہو اگر نہ کھائے تو خوشی ہو۔ |
ایڑی دیکھنا | کاروبار کی ترقی کا باعث ہو۔ |
ایڑی کٹ جانا | بیکاری اور تنگ دستی کی دلیل ہے۔ |
اینٹ دیکھنا یا پانا | کچی اینٹ دیکھنا دولت جمع کرے۔ مگر کنجوس ہو۔ |
اینٹ دیوار سے نکالنا | مالک کے مال میں خیانت کرے بدنام ہو۔ |
اینٹ توڑنا | مال و دولت ویران کرے پشیمانی اٹھائے۔ |
ادرک کھانا | شیریں بیان خوش الحان مشہور ہو ملاقات سے مسرور ہو۔ |
اپنے تئیں خود ہلاک کرنا | گناہوں سے تائب ہو افعال نیک کی طرف راغب ہو۔ |
اینٹ پختہ دیکھنا | دکھ تکلیف مصیبت اٹھائے۔ |