(alif) خوابوں کی تعبیر

ابابیل دیکھناعقل و دولت میں ترقی کا باعث ہے۔
ابابیل ہاتھ سے اُڑناعورت سے مفارقت ہو۔ رنج و ملا ل اٹھائے۔
ابابیل ہاتھ سے مرناکسی عزیز کی موت واقع ہو۔
ابابیل پکڑناغموں سے نجات ملے آرام نصیب ہو۔
ابر آسمان پر دیکھنابادشاہ مہربان ہویا خود عالم و حکیم بے مثل دوران ہو۔
ابر کا ٹکڑا پاناعلم و حکمت حاصل ہو۔ فنِ طبیہ میں کامل ہو۔
ابر کا ٹکڑا کھانابادشاہ یا حاکم وقت کا نزدیکی ہو فائدہ بے انداز پائے۔
ابر سیاہ دیکھنارنج و عذاب در پیش آئے فکر و اندیشہ میں مبتلا ہو۔
ابر برستا دیکھناخیر و برکت اور زیادتی رزق کا سبب ہو آرام و آسائش عام ہو۔
ابر گرجتا دیکھناباعث پریشانی ہے توبہ کرے نیک ہو خوف خدا دل میں پیدا ہو۔
ابر اڑتادیکھنانیکی کی دلیل ہے علم عرفان حاصل ہو، خدمت خلق میں شاغل ہو۔
ابر محیط آسمان پر دیکھناآفت میں مبتلا ہو۔ رنج و مصیبت میں سامنا ہو۔
ابرک اڑنامال و دولت ضائع کرے بے آبرو ہو۔
ابرک جمع کرنامال و زر حاصل ہوامیروں میں داخل ہو۔
ابرک دیکھناتنگدستی کی علامت ہے۔ باعث فکر و الم ہے۔
اجوائن دیکھنارنج و غم میں مبتلا ہو۔ تکلیف اٹھائے۔
اجوائن کسی کو دیناغم و اندوہ سے نجات حاصل ہواگر ہاتھ سے گرتی دیکھے تو غم سے بچے۔
اجوائن کھانانقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔
اخبار پڑھناعلم و عمل میں ترقی ہو۔ دولت علم بدولت ہاتھ آئے۔
اخبار بیچناعیب یا بہتان لگے۔ مگر نیکی اختیار کرے۔
اخبار لکھنادولتمند ہونیکی دلیل ہے۔ عہدہ یا نوکری ملے۔
اخبار طبع کرناکامیابی کی دلیل ہے۔مشہور عام ہو کاروبار وسیع ہو۔
اخروٹ کھیلنادنگا فساد ہو۔ بدنام ہو۔ خرابی پیدا ہو۔
اخروٹ کڑوا کھانامال حرام پائے بیجا خرچ کرے نقصان کرے۔
اخروٹ سے تیل نکالناکام سے نفع پہنچے، کسی شوم یا کنجوس سے کچھ ملے۔
اخروٹ کا درخت دیکھنانخل تمنا برلائے مسرت ہاتھ آئے۔
اخروٹ دیکھناتجارت میں منفعت ہو حاصل ثروت ہو۔
اذان سنناپرہیز گاری اختیار کرے نمازی ہو۔ خوشی حاصل ہو۔
اذان بے وقت کہناظلم و جفا کا شیوہ پسند آئے۔ خلقت کو تکلیف پہنچائے۔
اذان بے مقام کہناریاکاری اختیار کرے ظاہر دار ہو۔ مکار ہودھوکہ فریب سے کام لے۔
اذان مسجد میں کہنامال بے حساب ملے انجام بخیر ہو۔ حج و زیارت نصیب ہو۔
اذان لشکر میں کہناسفر درپیش ہو مال حاصل ہو تجارت میں فائدہ ہو۔
اذان قید میں کہناقید سے رہائی پائے یا مصیبت سے آزاد ہو۔
اذان پہاڑ پر کہناکسی مصیبت سے گرفتار ہو کر رہائی پائے مرتبہ بلند ہو۔
ارگن پانا یا بجاناافسر فوج یا حاکم شہر ہو جائے یا قوم میں امتیاز پائے یا مشیر یا توقیر ہو۔
اڑتا دیکھنا آپ کوعزت و بزرگی پائے۔ دولت مندوں میں شامل ہو۔
اڑنا پروں سےبیماری یا موت واقع ہو۔
اڑکر دوسری جگہ جاناشادی کرے یا کنیز خریدے یا بلند مرتبہ حاصل ہو۔
اژدہا دیکھنابزرگوں سے فیض حاصل ہودولت مندوں میں شامل ہو۔
اژدھا سے جنگ کرنادشمن سے لڑائی ہو جائے باعث پریشانی ہے۔
اژدھا کو زیر کرنادشمن فتح پائے،دولت پائے،رنج و غم کافور ہو جائیں۔
اژدھا پر بیٹھنادشمن سے صلح ہو رنج و الم دور ہو۔
اژدھا کو مار ڈالنادشمن کو ہلاک کرے اندیشہ دور ہو۔
استاد بننااگر بچوں کو پڑھائے تو دنیا میں راست گو ثابت ہو عزت حاصل ہو۔
اسبغول دیکھنارنج و غم میں مبتلا ہو۔ آفت میں گرفتار ہو۔
استغفار(توبہ) کرنادلی مراد برآئے توبہ قبول ہو یا مال و دولت، فرزندو زن حاصل ہو۔
اشرفی ملتے دیکھنافرزند نیک طالع ہو یا مال و دولت بڑھے نفع کثیر ہو۔
اشرفی گم ہوناکسی عزیز کی موت واقع ہو یا دولت کی چوری ہو جائے۔
ابرو(بھنویں ) گھنے دیکھناترقی دین کا باعث ہو۔ علم حاصل کرے۔ ہدایت پندو نصیحت کہے۔
ابروغم دار دیکھناحسینہ جمیلہ عورت ملے مجامعت سے دل شاد ہو۔
ابرو گرتے دیکھنانقصان اٹھائے بے عزت ہو۔ غم دامن گیر ہو۔
ابرو سفید دیکھنابزرگ دین ہو۔ علم و عرفان ملے۔ لیکن دولت کی کمی کا باعث ہو۔
افیون دیکھناغم و اندیشہ درپیش ہو۔ مصیب میں مبتلا ہو۔
اقامت کہنابزرگی حاصل ہو۔ نیکوں میں شمار ہو۔
السی دیکھنامال حلال پائے تجارت سے منفعت اٹھائے۔
السی کھاناسامان دنیا اکٹھا کرے۔ عیش و عشرت میں مشغول ہو۔
اُلو دیکھناگمراہی کی دلیل ہے مصیبت پیش آئے۔
اُلو پکڑناچور کو گرفتار کر ے یا پکڑ ے نیک نام ہو فائدہ مند ہو۔
اُلو کو جھپٹا مارتے دیکھناکسی سے لڑائی جھگڑا ہو یا دشمن سے جنگ ہو۔
الو کا بچہ دیکھناچور کے شاگرد یا لڑکے کو پکڑے۔
امام بنناقوم کا سردار ہو قبیلہ کا امام مقرر ہو عزت حاصل ہو۔
امام لوگ بنائیںشہر کا حاکم مقرر ہو۔ بادشاہ سے عہدہ ملے لوگوں میں مشہور ہو۔
امام سے ملاقات کرناحکومت، عدل، انصاف، علم، بزرگی، امن وراحت پائے۔
امرود کھانااگر موسم میں کھائے تو مال حلال حاصل ہوخوشی نصیب ہو۔
امرود ترش کھاناغم و الم میں مبتلا ہواگر بد مزہ ہو تو بد بختی کی علامت ہے۔
امرود درخت سے توڑنالڑکی پیدا ہو۔ مال ملنے اور زر زیادہ ہاتھ آئے
انار توڑ کر کھاناحسین عورت ملے۔ مال ملنے کی بشارت ہے۔
انار ترش کھاناکام میں ناکامی۔ باعث پریشانی ہے۔
انار میٹھا کھانامال جمع کرے نیک عورت ملے باعث آبادی ہے۔
انار کا درخت دیکھنالونڈی باکرہ ہاتھ آئے یا منکوحہ بی بی ہاتھ آئے۔
انار پاناروپیہ ملے یا اولاد نیک ہو۔
انار خشک کھانافکرو اندیشہ کا سامان۔
انار شیریں کھانادولت دنیا سے مالا مال ہو مسرور فی الحال ہو۔
انار ترشجسم آبلہ وار ہو جائے تکلیف اٹھائے۔
انسان کا گوشت کھانامال حرام ہاتھ آئے اندیشہ کھائے۔
انتڑی کھانازیادتی اسباب مال و متاع خانگی ہو۔ فارغ البالی حاصل ہو۔
انجیر کا پتہ کھانااندیشہ بیماری کی علامت ہے باعث پریشانی و ملامت ہے۔
انجیر کھانا یا جمع کرنااندوہ ملال کا باعث ہے حرص طمع زیادہ کرے مگر فائدہ نہ ہو۔
اندھا اپنے تئیں دیکھنادین کے کاموں سے چشم پوشی ہو بھوک سے گرم جوشی ہو۔
اندھا دیکھنامنفعت سے محروم رہے قصد سفر سے مغموم ہو۔ رنج اٹھائے۔
انجن دیکھناطاقتور ہونے کی دلیل ہے۔
انجن چلتے دیکھناسفر درپیش آئے۔ منفعت ہاتھ آئے۔
انجن خود چلاناملازمت ملے یا کاروبار وسیع ہو۔
انجیل شریف پڑھناخود آرائی اور باطل پرستی کی طرف راغب ہو بے دین ہو۔
اندھیر ادیکھنادین میں گمراہی کا باعث ہے ظلمت میں گرفتار ہو۔
اندھیرے سے روشنی دیکھناتوبہ کر کے دین کی محبت ہو ہدایت پائے نیک ہو جائے۔
انڈہ دیکھنا یا پاناعورت یا کنیز ملنے کی خبر پائے مسرت ہاتھ آئے۔
انڈہ پختہ کھانارنج و مشقت سے مال و دولت پیدا کرے۔
انڈہ نیم پختہ دیکھنامال حرام اکٹھا کرے رشوت کو جائز قرار دے۔
انڈہ بہتے دیکھناعورتوں کی محبت میں مبتلا ہو زنا کرے خوار ہو۔
انڈہ بطخ کا دیکھنادرویشی اختیار کرے دنیا سے بیزار۔
انڈہ چڑیا کا دیکھناخوشی کی علامت ہے مگر بہت کم۔
انگلیاں دائیں ہاتھ دیکھناپنجگانہ نماز کی پابندی کرے یا کچھ لکھے یا تصنیف کرے۔
انگلیاں بائیں ہاتھ دیکھنابرادر یا فرزند پیدا ہو۔ کوئی نیا کام ہو۔
انگلیاں متفرق دیکھناتنگدستی ہو جائے فکر و اندیشہ سے گھبرائے۔
انگلیاں پائوں کی دیکھنازیب و زینت حاصل ہو لونڈی یا اولاد سے خوشی حاصل کرے۔
انگوٹھی چاندی کی دیکھنافراغت دولت سرور حاصل ہو۔ انگوٹھی سونے کی بھی اچھی تعبیر ہے۔
انڈے زیادہ دیکھناترقی اولاد کا باعث ہے۔
انگوٹھی پہنتا دیکھناحکومت مرتبہ بزرگی کی نشانی ہے جلد مسرت ثروت ہاتھ آئے۔
انگوٹھی بیچ ڈالناعورت سے فراق ہو۔جدائی شاک ہو یا جائیداد فروخت کرے۔
انگوٹھی گرتے دیکھناقدرو منزلت زائل ہو پریشانی حاصل ہو مشکلات میں مبتلا ہو۔
انگوٹھی ٹوٹتا دیکھنااہل و عیال سے مفارقت کا باعث ہو۔
انگور سیاہ دیکھناباعث مصیبت ہے۔ رنج و بلا میں مبتلا ہو۔
انگور سفید دیکھنانعمت و برکت حاصل ہو فائدہ کثیر ہو صاحب تدبیر ہو۔
انگور نچوڑتا دیکھناحاکم وقت سے فائدہ حاصل ہو۔ فرحت بے حساب پائے۔
انگور کی بیل دیکھنانیک اور خوشخو عورت سے شادی کرے آرام پائے۔
انگور کی بیل سوکھی دیکھناتکلیف و پریشانی اٹھائے رنج و بلا میں گرفتار ہو۔
انگیا(سینہ بند) دیکھنااپنی عورت کو دیکھے تو راحت پائے بیوی سے محبت کرے۔
انگیا غیر عورت کا دیکھناعیاش و بدمعاش ہو۔ بدنام عام ہو غیر مستورات سے محبت کرے۔
انگیٹھی دیکھنانیک نام عورت مقام زینت ہو باعث راحت آرام ہو۔
انگیٹھی ٹوٹی دیکھناکنیز یا غلام کھو جانے کے مترادف ہے۔
اولیا اللہ کو خوش دیکھنابزرگی ملنے کی دلیل ہے جاہ و اقبال و مرتبہ بلند۔
اولیا اللہ کوغصہ دیکھناباعث پریشانی ہے ذلالت اٹھائے بدنام ہو گمراہ ہو جائے۔
اوپر چڑھنا یا جانا دیکھناپہاڑ یا چھت یا کسی بلند مقام پر چڑھنا کامیابی کی دلیل ہے۔
اوجھڑی صاف دیکھنااگر حلال جانور کی دیکھے تو مال حلال حاصل ہو۔
اوجھڑی گوبر سے بھری دیکھنامال حرام ملنے کی دلیل ہے ۔ باعث پریشانی ہے۔
اوجھڑی پختہ دیکھنااگر اوجھڑی پختہ دیکھے یا کھائے خیر و برکت ہاتھ آئے آرام پائے۔
اوڑھنی دیکھنادیندار عورت ملے۔ باعث فرحت ہو۔
اوڑھنی پھٹی دیکھنامنکوحہ بی بی مر جائے یا کسی عزیز و اقارب کی موت واقع ہو۔
اوڑھنی پر قرآن مجید کی آیت دیکھناعورت دیندار ملے جس سے خود بھی ہدایت پائے باعث آرام و راحت ہو۔ موجب برکت ہے۔
اوکھلی دیکھنااگر اوکھلی میں چیز کوئی جائے تو نفع ہو۔ رنج و غم فرار ہو اور اگر گڑوی چیز کوئی پاوے تو نقصان ہو غم اندوہ زیادہ دیکھے۔
اونٹ پر سوار ہوناباعث مسرت ہے۔ مالدار ہو۔ تجارت ، بیوپار سے نفع اٹھائے۔
اونٹ کا گوشت کھانامال پاکیزہ ملے بزرگی حاصل ہو۔ دین میں کامل ہو۔
اونٹ خریدناعورت یا لونڈی ملنے کی توقع ہے دولتمند ہو۔ مرتبہ بلند ہو۔
اونٹ کو اپنا دشمن دیکھنامصیبت میں گرفتار ہو دشمن سے مغلوب ہو پریشانی اٹھائے۔
اونٹ مطیع دیکھنادولتمندی عزت آرام پائے دشمن پر غالب آئے۔
اولے برستے دیکھنابلا فتنہ و فساد ۔ قحط و بیماری کا باعث ہے۔
اولے شہر پر برستے دیکھناحاکم وقت سے تکلیف سے پہنچے یا آسمانی بلائیں نازل ہوں۔
اولے کا پانی پیناخوش حالی ہو فارغ البال ہو۔
اون دیکھناحلال جانور کی دیکھے تو مال حلال جمع کرے تجارت میں ترقی ہو۔
اون حرام جانور کی دیکھنامال حرام حاصل کرے نقصان پائے بدنام ہو۔
ایلوا کا کھاناغم و اندوہ میں مبتلا ہو اگر نہ کھائے تو خوشی ہو۔
ایڑی دیکھناکاروبار کی ترقی کا باعث ہو۔
ایڑی کٹ جانابیکاری اور تنگ دستی کی دلیل ہے۔
اینٹ دیکھنا یا پاناکچی اینٹ دیکھنا دولت جمع کرے۔ مگر کنجوس ہو۔
اینٹ دیوار سے نکالنامالک کے مال میں خیانت کرے بدنام ہو۔
اینٹ توڑنامال و دولت ویران کرے پشیمانی اٹھائے۔
ادرک کھاناشیریں بیان خوش الحان مشہور ہو ملاقات سے مسرور ہو۔
اپنے تئیں خود ہلاک کرناگناہوں سے تائب ہو افعال نیک کی طرف راغب ہو۔
اینٹ پختہ دیکھنادکھ تکلیف مصیبت اٹھائے۔

 

Scroll to Top