Part-5

اسہال (دست)کا علاج

.1 ایک شخص رسول اکرم ﷺکی خدمت میں حاضر ہوا اس نے شکوہ کیا کہ میرے بھائی کے پیٹ میں تکلیف ہے (ایک روایت میں ہے کہ دست آرہے ہیں) رسول اکرم ﷺنے فرمایا کہ اسے شہد پلائو۔ اس شخص نے اسے شہد پلایا پھر وہ آپ ﷺکی خدمت میں حاضر ہوا اور بتایا کہ میں نے اسے شہد پلایا ہے لیکن شہد پلانے پر مزید دست آرہے ہیں۔ آپ ﷺنے اسے تین بار شہد پلانے کو فرمایا۔ پھر وہ چوتھی بار آیا آپ ﷺنے فرمایا کہ اسے شہد پلائو اس نے کہا کہ میں نے شہد پلایا تھا لیکن پھر بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ رسول اکرم ﷺنے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سچا ہے اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے پھر اس شخص نے اس کو مزید شہد پلایا تو وہ (اس کے بعد)تندرست ہوگیا۔ (بخاری، مسلم)
نوٹ:۔ صبح و شام ٹھنڈے پانی میں ایک چمچہ شہد پینے سے پہلے پیٹ صاف ہوتا ہے پھر دست آنے بند ہوتے ہیں۔
.2 پیٹ کی مختلف تکلیفوں میں اسبغول کی بھوسی ایک چمچہ پانی کے ساتھ دن میں دوبار کم از کم سات دن استعمال کریں

Scroll to Top