Part-6

الرجی اور دانوں کا علاج

.1 بعض ازواجِ مطہراتؓ سے روایت ہے کہ رسول ﷺایک دن میرے پاس تشریف لائے اس وقت میری انگلی میںدانہ نکلا ہوا تھا آپ ﷺنے مجھ سے فرمایا کہ کیا تمہارے پاس ذریرہ (حکیم سے مل سکتی ہے؟)میں نے کہا ہاں ہے۔ آپ ﷺنے فرمایا کہ اس پر لگائو اور یہ کہو:۔
اَللّٰھُمَّ مُصَغِّرَالْکَبِیْرِ وَمُکَبِّرَالصَّغِیْرِ صَغِّرْ مَابِیْ
“اے بڑے کو چھوٹا اور چھوٹے کو بڑا بنانے والے اللہ ! مجھے جو (تکلیف) پیش آئی ہے اسے چھوٹا کردے” (الاذکار ابن سنی)
.2 نیم کی تقریباً 9 کونپلیں (نیم کے درخت کی چھوٹی پتیاں جو نئی نکلتی ہیں) 7 دن تک صبح نہار منہ پانی کے ساتھ کھائیں۔ تکلیف زیادہ ہو تو 40دن تک لگاتار روزانہ کھائیں۔ گرمی شروع ہونے سے ایک ماہ پہلے یہ کورس کرلیں تو ان شاء اللہ گرمی دانے اور دوسرے دانے نہیں نکلیں گے۔

Scroll to Top