لاٹھی دیکھناکسی کو دوست یا مربی پائے لاٹھی پر ٹیک لگائے تو امداد پائے۔
لاٹھی لمبی مضبوط دیکھنادل کی مراد پوری ہو ارادہ مضبوط کرے اگر چھوٹی دیکھے تو ناکامی ہو۔
لاٹھی ہاتھ میں لینا دیکھناباعزت اور بزرگ ہو عہدہ یا سرداری پائے۔
لباس پاکیزہ و نو پہننا دیکھناجاہ و حرمت و منفعت ہو دین و دنیا کی دولت اور بزرگی پائے زن ملے۔
لباس زرد دیکھنابیماری کی نشانی ہے مصیبت پیش آئے۔
لباس سبز پہننا دیکھنابزرگی دین متین ہو،کسی بزرگ سے روحانی فیض حاصل ہو۔
لباس سرخ دیکھناخصومت و جنگ کی نشانی ہے اگر عورت پہنے تو شوہر سے نفع پائے۔
لباس سفید پہننا دیکھناعزت و بزرگی پائے دولت ہاتھ آئے سنجیدہ مزاج ہو۔
لباس سیاہ پہننا دیکھنامنفعت و بزرگی حاصل ہو مگر رنج و غم شامل ہو سودو زیان پائے۔
لباس کبودی دیکھنافکر و اندیشہ و مصیبت کی نشانی ہے کار خیر سے باز رہے۔
لٹانا گھر کا مال دیکھناعلم حکمت سکھائے یا تندرستی پائے اگر بے علم ہو تو سخاوت کرے۔
لحاف اوڑھنا دیکھناعورت سے صحبت کرے اگر کنوارہ ہو تو شادی کرے۔
لحاف پھولدار دیکھنامکار فریبی دوشیزہ پائے مجامعت سے لطف اٹھائے۔
لحاف سرخ اوڑھنا دیکھناچالاک حسینہ سے شادی کرے اگر زرد لحاف ہو تو بیمارہو۔
لحاف نیا لینا دیکھناکنواری لڑکی سے شادی کرے اگر لحاف صاف ستھرا ہو تو پاکیزہ عورت ہو۔
لڑائی شہر میں دیکھناوبا یا طاعون کی علامت ہے ہلاکت کی اشارت ہے۔
لڑائی لڑنا یا لڑانا دیکھناکسی مرض میں مبتلا ہو اگر غالب آئے تو مرض سے صحت پائے۔
لڑائی میں مغلوب ہونا دیکھنامرض یا مصیبت میں گرفتار ہو دل آزار ہو۔
لڑتے بادشاہ کو دیکھناارزانی غلہ و زیادتی مال کی دلیل ہے امن رعایا کی سبیل ہے۔
لڑکا اجنبی کمزور دیکھنابیماری فتنہ و فساد اور تنگدستی میں گرفتار ہو رنج و ملال پائے۔
لڑکا آشنا دیکھنادشمن ضعیف اندیشہ و غم کی نشانی ہے باعث نکبت و ملال پائے۔
لڑکا بالغ و حسین دیکھنابہتری حال و زیادتی مال کی فکر و فاقہ سے آزاد دلشاد رہے۔
لڑکا چھوٹا جان پہچان دیکھناخوشخبری پائے فرزند سے سرفراز ہو، رنج دور ہو۔
لڑکا حیوان کے ساتھ دیکھنادشمن مقہور ہو منفعت و کامیابی پائے۔
لڑکا خورد خوبصورت دیکھناکاروبار مملکت میں کوئی عہدہ بزرگ حاصل ہو دولت نعمت بکثرت ہو۔
لڑکا معروف گود میں دیکھناغیب سے مدد ملے ہر دلعزیز دولتمند صاحب عزت ہو۔
لڑکی باکرہ حسینہ گھر لانا دیکھنادولت بے اندازہ پائے کاروبار میں ترقی ہو۔ مالدار ہو آرام پائے۔
لڑکی حسینہ دیکھنانعمت و راحت پائے دولت و رزق ملے۔
لڑکی ماہ جبینہ گلے لگانا دیکھنارئیس زمال ہو صاحب مال و زر ہو مرتبہ عزت و دولت پائے۔
لسی (چھاچھ) دیکھنااگر پتلی پُنے تو غم و اندیشہ میں پڑے اگر گاڑھی پُنے تو مصیبت پائے۔
لسی مکھن والی پینا دیکھنانعمت پائے مگر تکلیف اٹھائے بعد میں راحت ہے۔
لشکر دیکھنارحمت خداوندی ہو، باران رحمت ہو آسودہ حالی ہو جائے۔
لشکر غیر پر فتح پانا دیکھنامتعدی بیماریوں سے نجات حاصل ہو قحط سالی دور ہو۔
لشکر غیر کو حملہ آور دیکھنااگر شہر یا ملک پر حملہ آور دیکھے تو تمام ملک میں قحط اور وبا طاعون پڑے۔
لشکر کو لڑتے دیکھنامصائب و بلا سے خلاصی پائے راحت و آرام ہو۔
لشکر گیر یا کافر دیکھنامصیبت و بلا میں پھنسے بیماری عام ہو۔
لعل ٹوپی یا دستار میںدیکھنابادشاہ ہو یا سردار ہوذی وقار باعزت ہو سلطنت ہاتھ آئے۔
لعل ٹوٹنا یا گم ہو جانا دیکھناعورت یا فرزندکی موت آئے عہدہ بادشاہی سے معزول ہو۔
لعل گود میں دیکھنافرزند نیک پیدا ہو جو خاندان کی عزت و شہرت کا باعث ہو۔
لعل ملنا یا پانا دیکھناعورت حسینہ جمیلہ پائے عہدہ جلیلہ ملے عزت و شہرت پائے۔
لق لق دیکھنامرد عالم کی نشانی ہے۔ باعث فرحت و کامرانی ہے۔
لکڑی تراشنا دیکھناکسی منافق یا مرتد ملعون کا ہمنوا اور خیر خواہ ہو یا مشرک کو مدد دے۔
لکڑی جلانے کی دیکھنانفاق پیدا ہو تنگدست و قلاش ہو۔افلاس اور بیماری پائے۔
لکڑی جوڑنا دیکھنااخوت و ہمدردی پیدا کرے اگر آرہ سے چیرتے دیکھے تو منافق ہو۔
لکڑی رندنا صاف کرنا دیکھناکاروبار کا میدان ہموار کرے ہم پیشہ رقیبوں پر فتح یاب ہو۔
لکھائی قرآن پاک کی کرناموجب برکت و رحمت ہے۔رشد و ہدایت پائے بزرگی ملے۔
لکھنا اور نہ سمجھنا دیکھناغم و اندوہ کی نشانی ہے۔خیرات سے امان پانی ہے۔
لکھنا تحریر کرنا دیکھنااگر زیر مطلب لکھے تو مقصد حاصل کرے کامیابی ہو۔
لکھنا خط کادیکھناجس کی طرف لکھے اس سے دولت پائے یا مقصد حاصل ہو۔
لگام تھامنا دیکھنادانائی و عقلمندی سے زندگی گزار دے خرافات سے بچے۔
لگام دیکھناہدایت پائے دیندار امین ہو عالم و حکیم ہو زیرک فہیم ہو۔
لگام کسی کو دینا دیکھناجس کو دے اسی کو راہ ہدایت پر لگائے مشیر و ہمدرد فائدہ پہنچائے۔
لگام نئی خریدنا دیکھناعورت یا غلام دانا عقلمند پائے فائدہ کثیر حاصل ہو۔
لنگڑا اپنے تئیں دیکھناکام میں رکاوٹ پڑے یا عوام کی نظروں میں ذلیل ہو بدنام ہو۔
لنگڑا جان بوجھ کر دیکھنابیروزگار ہو دین و دنیا میںناکام رہے بدنام ہو۔
لہسن کھانا یا خریدنا دیکھنامال حرام پائے کھائے رنج و غم میں مبتلا ہو۔
لوٹ مار کرنا دیکھنارنج و غم میں پڑے یا مال حرام پائے عوام میں بدنامی پائے۔
لوٹا دھات کا دیکھنایعنی تانبے یا بھرت کا لوٹا خریدنا غلام یا خادم پانے کا باعث ہے۔
لوٹا مٹی کا خریدنا دیکھنادیندار ہو کنیز خادمہ نیک ملے اگر چاندی کا پائے تو مال و نعمت پائے۔
لوٹنا مال غنیمت کا دیکھنااگر لشکر اسلام کے ساتھ لوٹتا دیکھے تو دین کی دولت ہاتھ آئے۔
لوح (تختی) دیکھناعلم و حکمت و دیانت ، ذہانت پائے راہ نیک پر چلے۔
لوح پر سے نوشتہ پڑھنا دیکھناموت یا حیات ، تنگی یا فراخی رزق نیک و بد نوشتہ کے مطابق پائے۔
لوح پر سے نوشتہ مٹانا دیکھناتباہ و برباد ہونے کا باعث ہے نیست و نابود ہو جائے۔
لوح پر لکھنا دیکھنااگر لکھا ہوا پڑھ لے تو علامہ وقت سیاستدان ہو فہیم عقلمند ہو۔
لومڑی خریدنا دیکھنامکاری فریب دہی سے مقصد میں کامیاب ہو۔
لومڑی دیکھنا کسی قریبی رشتہ دار کے مکرو فریب کا شکار ہو۔
لومڑی کو مارنا دیکھنادشمن مکار پر فتح یاب ہو اگر لومڑی کو حملہ آور دیکھے تو کسی سے دھوکا کھائے۔
لونڈی بد صورت پانا دیکھنامصیبت و تکالیف اور بیماری و نقصان اٹھائے۔
لونڈی خوبصورت پانا دیکھنامال و دولت ، عزت و فرحت خیروبرکت حاصل ہو۔
لونگ خریدنا دیکھنارشد و ہدایت پائے یا لوگوں میں تعریف و توصیف سے مشہور ہو۔
لونگ کھانا دیکھناغم و اندوہ میں مبتلا ہو تکلیف پائے۔
لوہا دیکھنادولت و قوت حاصل ہو اگر لوہے سے کام لے تو بہادر عالی قدر ہو۔
لید یا گوبر جمع کرنا دیکھنامال و دولت دنیاوی جمع کرے جتنی جمع کرے اتنا مال پائے۔
لید یا گوبر کے اپلے تھاپنا دیکھناعیبوں پر پردہ ڈالے یا مال کو دفن کرے کنجوس و شوم ہو۔
لیموں کھانا یا خریدنا دیکھناتکلیف و مصیبت پائے کسی سے حیرانی اٹھائے۔

 

Scroll to Top