کاتنا چرخہ پر سوت دیکھناکپڑے کی تجارت کرے اور فائدہ بے اندازہ پائے۔
کاٹنا اونٹ کو دیکھناسفر سے نقصان اٹھائے، گھوڑا گدھا خچر کو بھی کاٹنا زیان پائے۔
کاٹنا دانتوں سے دیکھناروشنی و بد سیرتی ظاہر ہو۔ عیوب سے خلقت ماہر ہو۔
کاٹنا دشمن کو دیکھنانقصان اٹھائے فکر مند ہو۔
کاٹنا کسی کو دیکھناجس کو کاٹتا دیکھے اس سے محبت و الفت ہو جائے۔
کاجل لگانا دیکھنااولاد سے راحت ہو دل کو فرحت ہو زیادتی بصارت ہو۔
کاسنی جمع کرے دیکھنانقصان اٹھائے تکلیف دیکھے۔
کاسنی خریدنا یا کھانا دیکھناغم و اندوہ میں گرفتار ہو۔
کاشتکار دیکھناکامیابی کا موجب ہے، برکت و رحمت ہو۔
کاشتکاری کرنا دیکھناترقی دین و دنیا ہو، بزرگی و عزت پائے فیض حاصل ہو۔
کاغذ پانا یا خریدنا دیکھناعلم سے تعبیر ہے تعلیم حاصل کرے۔
کافر ہونا دیکھنادین و دنیا کی خرابی پائے تکلیف و رنج پائے۔
کافور بدن کو لگانا دیکھناغصہ پی جاوے موت کی علامت ہے خلیق حلیم ہو جائے۔
کافور دیکھنا خریدناعالم و بزرگ و نام آور ہو، منفعت پائے تجارت میں نفع پائے۔
کافور دینا دیکھنادیانتداری اور حد درجہ کی بزرگی پائے۔
کالا منہ کرنا دیکھنااپنے عیبوں پر پردہ ڈالے یا دولت کو چھپائے۔
کان اپنا جدا دیکھنالڑکی فوت ہو یا عورت طلاق دے وطن سے دور ہو عزیزوں سے مہجور ہو۔
کان جواہرات کی دیکھناخزانہ مال و دولت کا پائے یا علم کا خزانہ ہاتھ آئے۔
کان دیکھناعورت پاکیزہ سے نکاح کرے خبر نیک پائے دل مسرور ہو۔
کان سے کچھ نہ پانا دیکھناخزانہ مال کا دیکھے مگر کچھ حاصل نہ ہو۔
کان صاف کرنا دیکھنامتعبر معلومات کا حصول ہو۔
کان کی لو دیکھناخوبصورت فرزند پیدا ہو۔ دو لویں دیکھے تو دو فرزند پیدا ہوں۔
کان لمبے چوڑے دیکھناافسانہ عجائب و غرائب سنے جو یائے ضرر ہو وقت ضائع کرے۔
کھانا بد مزہ پانا دیکھنارنج و غم کھانا اگر خوش ذائقہ کھانا کھائے تو خوشی نصیب ہو۔
کھانا درویش کو کھلانا دیکھنامصیبت سے نجات پائے پرہیز گار ہو سعادت بزرگی پائے۔
کھانا گلے میں پھنسنا دیکھنابیماری آئے یا موت واقع ہو یا سخت تکلیف اٹھائے۔
کانپتا جسم دیکھناامانت میں خیانت کرے ضعف غم و اندوہ بیماری پائے۔
کانپتا سر دیکھناحاکم وقت سے نقصان اٹھائے پریشانی پائے۔
کانپتا ہاتھ دیکھنابرے کاموں سے بچے نیک معاش حاصل کرے۔
کانپنا خدا کے خوف سے دیکھناگناہوں سے توبہ کرے صحت ہو کاروبار میںترقی ہو۔
کانٹا (خار) دیکھنارنج و الم پائے اگر کانٹوں کی جھاڑی دیکھے تو دنیاوی کاموں میں پھنسے۔
کانٹوں کی باڑ لگانا دیکھنادین کی حفاظت کرے یا چوکیداری کا عہدہ پائے۔
کانٹے پائوں سے نکالنا دیکھناقرض سے فارغ ہو آرام و راحت پائے۔
کانٹے پائوں میں چبھنا دیکھناقرضدار ہو قرضہ اٹھانے کی وجہ سے غم و اندیشہ کرے۔
کانٹے جلانا دیکھنافارغ البالی ہو دنیا کے جنجالوں میں نجات پائے۔
کانجی پینا یا کھانا دیکھناغم و اندوہ اور اندیشہ سے نڈھال ہو کر فکر و مال کرے۔
کانجی ڈالنا یا تیار کرنا دیکھنافتنہ و فساد میں مبتلا ہو تکلیف اٹھائے۔
کاہو شیریں کھانا دیکھنافرحت پائے اگر تلخ کاہو کھائے تو مصیبت اٹھائے۔
کائی دیکھناعزیز سے کدورت ہو، اولاد سے نفرت ہو، مرض سے صحت ہو۔
کبوتر اڑانا دیکھنامال ضائع کرے اگر کبوتر بازی کرے تو عمر ضائع گزار دے۔
کبوتر دیکھناکنیز یا عورت پائے بہتری حال کی ہو یا صورت ارفع ملال کی ہو۔
کبوتر کا گوشت کھانا دیکھناعورت سے منفعت پائے یا معشوق حسین ہاتھ آئے۔
کبوتروں کا غول دیکھنانفع کثیر حاصل ہو فرحت مسرت پائے صحت کامل پائے۔
کبوتروں کو پکڑنا یا خریدنا دیکھناعورت گھر میں لائے جس سے لڑکی پیدا ہو۔
کپڑا بیچنا دیکھناغم و اندیشہ سے خلاصی صحت کامل رہے۔
کپڑا پائوں میں پہننا دیکھنادختر یا فرزند سعادتمند پائے عورت کو خوف شوہر سے لاپرواہی ہو۔
کپڑا خون سے لتھڑا دیکھناتہمت و بہتان میں پھنسے۔
کپڑا دھونا دیکھنادشمنی کرے کسی کو دکھ دے مگر تجارت میں نفع ہو۔
کپڑا سیاہ یا زردخریدنادیکھناغم و اندوہ اور سخت بیماری میں مبتلا ہو۔
کپڑا قیمتی دیکھناغربت سے پشیمان ہو۔ اگر خریدے تو حیران ہو۔
کتا حملہ آور دیکھناشیطان کے نرغے میں پھنسے یا دشمن سے مقابلہ ہو گزند پائے۔
کتا فرمانبردار دیکھنادوست سے فائدہ پہنچے یا دشمن پر فتح پائے۔
کتاب پڑھنا دیکھناجس علم کی کتاب پڑھے اس علم سے یا کام سے فائدہ اٹھائے۔
کتاب تاریخ کی پڑھنا دیکھنابادشاہ وقت سے فائدہ اٹھائے۔
کتاب ڈاکٹری کی پڑھنا دیکھناعلم و حکمت دانائی عقلمندی پائے مشہور ہو جائے۔
کتاب فقہ کی پڑھنا دیکھنابرے کاموں سے پرہیز کرے راہ ہدایت کرے۔
کتاب کہانیوں کی پڑھنا دیکھنافضول گوئی اور بے ہودہ کلامی اختیار کرے۔
کتے کا اپنے اوپر بھونکنا دیکھناکمینوں کی بات ملال ہو سزا دہی پر آمادہ ہو تردد میں پڑے۔
کتے کا کاٹنا دیکھنادشمن سے گزند پہنچے مگر دل مطمئن رہے۔
کتیرا گوند کھانایا پینا دیکھناکنجوس شخص کا مال قلیل ہاتھ آئے کاروبار میںنفع کم ہو۔
کھٹائی کھانا دیکھناغم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ ترش اشیاء کا کھانا باعث رنج و غم ہے۔
کثردم کا نیش مارنا دیکھنادشمن کی غیبت یا کسی کا بھید کہے ندامت سہے۔
کثردم کو گھر میں دیکھناسخن چینی سے ملا رہے، عزیز سے تکلیف و رنج سہے۔
کھجور پر چڑھنا دیکھناکامیابی کی دلیل ہے،کاروبار میں ترقی ہو ،عہدہ پائے ،عزت ملے۔
کھجور سے پھل توڑنا دیکھناکسی بڑے گھرانے سے یا حاکم امیر رئیس سے فائدہ حاصل ہو۔
کھجور گھر میں دیکھنامنفعت پائے عزت و بزرگی ملے آرام و راحت حاصل ہو۔
کچھوا پاک جگہ پر دیکھناعلم حال کرے ہر فن میں کامل ہو یعنی ہرفن مولا ہو۔
کچھوا دیکھناعالم با عمل سے نفع پائے یا دولت دنیا ہاتھ آئے۔ مستغنی ہو۔
کچھوا نجس جگہ پر دیکھناعالم میں زیاںہو پریشانی کا سامان ہو۔
کدال سے کام لینا دیکھنانوکر یا خادم سے فائدہ حاصل ہو۔ کدال پڑا دیکھے تو ناکام رہے۔
کدال یا ہتھوڑا دیکھناخادم یا نوکر وفادار سے تعبیر ہے۔
کھرپا دیکھےبیمار ہو مگر بعد میں شفا پائے یا مصیبت آئے پھر نجات پائے۔
کھرپا سے گھاس کاٹنا دیکھنازندگی پاکیزہ گزار دے محنت سے روزی حاصل کرے۔
کرتا سفید سبز پہننا دیکھنابے عزتی ہونے کا سبب ہے ناکام و حیران رہے۔
کرسی پر بیٹھنا دیکھناعزت و بزرگی پائے یا مرتبہ بلند ہو عہدہ ملے ترقی دارین ہو۔
کرسی سے اٹھنا دیکھناعزت و مراتب اور عہدہ سے معزول ہو۔
کرکٹ کھیلنا دیکھنادوستوں میں محبت بڑھے کسی گم شدہ عزیز سے ملاقات ہو۔
کرکٹ میں کامیاب ہونا دیکھناکاروبار میںکامیابی اور ترقی ملے کرکٹ میں ہر نا پریشانی کا باعث ہے۔
کرن آفتاب کی دیکھنانیک خبر اور سامان راحت ہاتھ آئے بیماری سے صحت پائے۔
کڑک بجلی کی سننا دیکھنالوگوں کی دہشت جاتی رہے، اگر بغیر بارش کے کڑک سنے تو نقصان ہو۔
کڑک سننا دیکھنالوگوں سے خائف ہو یا گناہوں سے توبہ کرے۔
کسان بننا دیکھنااگر خود کو کاشت کرتا دیکھے تو خیرو برکت پائے عزت نفع بزرگی پائے۔
کسان کام کرتا دیکھنامتوکل ِ خدا ہو، رزق زیادہ پائے۔
کِش مِش خریدنا دیکھنامال حلال حاصل ہو کاروبار میں منفعت پائے۔
کِش مِش دیکھنامال و نعمت کھائے اگر کھاتا دیکھے تو خیر و برکت پائے خوشخبری سنے۔
کشتی پر بیٹھنا خشکی پر دیکھنابدنام اور مجرم ہو اگر کشتی کیچڑ میں پھنسی دیکھے تو مصیبت میں گرفتار ہو۔
کشتی دریا میں چلتی دیکھناکامیابی اور حصول مقصد ہو۔ اگر ٹھہری دیکھے تو ناکامی و پریشانی ہو۔
کُشتی لڑنا دیکھناتنگی مال اور پریشانی ہو۔
کشتی میں سوار ہونا دیکھناحاکم وقت سے منفعت پائے اگر کشتی سے اترے تو مصیبت سے نجات پائے۔
کعبہ شریف دیکھنابزرگی پرہیز گاری پائے میراث مراتب علم و حلم حکومت پائے۔
کعبہ کا طواف کرنا دیکھنابزرگوں میں شامل ہو دین میںکامل ہو ایسے کام کریں جو حج برابر ثواب رکھیں۔
کفتار دیکھناعورت بد خصلت ملے مجادلہ ہو یا دشمن سے مقابلہ ہو۔
کفتار کا دودھ پینا دیکھناجورو کی خیانت ظاہر ہو عیب سے ماہر ہو یا بدکاری سے بدنام ہو۔
کفتار کا گوشت کھانا دیکھناعورت جادوگر ملے یا نقصان پہنچائے دولت یا دوست سے مشکل آسان ہو۔
کفر اختیار کرنا دیکھنابیماری کی نشانی ہے۔ زحمت پیش آتی ہے۔
کفن خریدنا یا بنانا دیکھنامصیبت میںگرفتار ہو غم و اندوہ میں پڑے۔
کفن واقف شخص کا بنانا دیکھنااس کی امداد کرے نفع پہنچائے مراد بر آئے۔
ککڑی (نر) دیکھناجس قدر عورت کو چاہے اسے مرغوب کرے یا خوشی حاصل ہو۔
ککڑی خریدنا دیکھنااحباب و اقارب سے فائدہ حاصل ہو دین میںکامل ہو۔
ککڑی کھانادیکھنامطلعقہ عورت سے دلی مراد بر آئے آرام حاصل ہو۔
کلاغ دیکھنامرد فاسق دروغگو سے صحت ہو یا خود جھوٹ بولے بیوقعت ہو۔
کلاغ کو شکار کرتے دیکھناایسی غنیمت کا مال ہاتھ آئے کہ خلق کو نفع پہنچائے خیرات کرے۔
کلام کسی پرندے پر سننا دیکھنامیراث عظیم پائے یا ایسا عجیب کام کرے جس سے مشہور ہو۔
کلاہ (ٹوپی) پہننا دیکھناسرداری پائے عزت اور بزرگی حاصل ہو۔
کلاہ اجنبی کو دینا دیکھنابے عزتی کا باعث ہے اگر اجنبی سے لے تو غیبی امداد پائے۔
کلاہ خریدنا دیکھناپریشانی رفع ہو، کاروبار میںعزت پائے۔
کلاہ کسی کو دینا دیکھناجس کو دے اسے نفع پہنچائے۔
کلنگ گھر میں دیکھناحاکم وقت سے عزت و انعام حاصل ہو عوام میں معزز ہو۔
کلہاڑی ٹوٹنا یا گم ہو جانا دیکھنامددگار رفیق دوست سے جدائی ہو۔
کلہاڑی دیکھناخوفناک منافق دوست سے تعبیر ہے اگر خریدے تو دوستی کرے۔
کلید دیکھنابادشاہ سے مال و جاہ ملے خود بادشاہ ہو جائے خلق کو فیض پہنچائے۔
کلید سے دروازہ کھولنا دیکھناکشایش رزق ہو عہدہ جلیلہ پر سرفراز ہو، شادی باز ہو۔
کمان ٹوٹنا دیکھناسفر تمام ہو بلکہ نقصان اٹھائے دولت میں کمی اٹھائے۔
کمان دیکھنامددگار دوست ، خادم، غلام یا نوکر ملے۔
کمان سے تیر چلانا دیکھناسفر درپیش آئے فائدہ اٹھائے۔
کمر باندھنا دیکھناطاقت ، ہمت ، جرأت سے زمانہ بھر میں شہرت حاصل ہو۔
کمر بند خریدنا دیکھناکاروبار میں شہرت ہو۔ عزت و مرتبہ بلند ہو۔
کمزور دیکھناعزت و مرتبہ میں نقصان اٹھائے دولت میں کمی اٹھائے۔
کمند دیکھنا کھینچنامحنت و مشقت سے کامیاب ہو، جوانمرد وبہادر ہو۔
کنجشک دیکھنامرد بزرگ ذی وقار ہو قوت و جرأت آشکار ہو۔
کنجشک کا آشیانہ ڈھونڈنا دیکھناعورتوں کے کام میںنقص کرنے کی نشانی ہے یا فکر و صلت میں سرگردانی ہے۔
کنجشک کا گوشت کھانا دیکھناترقی دولت و مال کی نشانی ہے، مرض سے صحت ہو جانی ہے۔
کنگن انعام میں ملنا دیکھناحکومت سے فائدہ ہو فرزند پائے یا کام میں ترقی پائے عزت ہو۔
کنگن پہننا دونوں ہاتھوں میں دیکھنامال و دولت محنت و مشقت سے حاصل کرے۔
کنگن دیکھنا، پہننااگر مرد پہنے تو غم و اندوہ پائے عورت کے لئے شوہر سے تعبیر ہے۔
کنگھی داڑھی کو کرنا دیکھنامال زکوٰۃ نکالے صدقہ، خیرات دے عزت و بزرگی پائے۔
کنگھی سر کو کرنا دیکھنارنج و غم سے نجات پائے قرضہ سے خلاصی ملے۔
کنواں دیکھنااگر چلتا دیکھے تو کامیابی کی علامت ہے اگر بند ہو تو خرابی ہو۔
کنواں کھودنا دیکھناعورت گھر میں لائے جس سے فائدہ اٹھائے یا مقصد میں کامیاب ہو۔
کنواں کھودنے میںکسی کو مددگار بناناعورت مطلوبہ کسی وکیل کے ذریعے ملے یا کام میںکسی کو مدد گار پائے۔ کامیابی حاصل ہو۔
کنول روشن دیکھناعلم و حقیقت سے آگاہ راحت خاطر خواہ ہو۔
کنوئیں میں گرنا دیکھنامصیبت میں گرفتار ہو یا عہدہ سے معزول ہو۔
کوا دیکھنافاسق اورکاذب (جھوٹے) سے واسطہ پڑے۔
کودتا اپنے تئیں دیکھناتبدیلی حالت سے تغیر ہے اگر گندی جگہ سے صاف پر کو دے تو ترقی پائے۔عزت ہو، کام میں برکت ہو، گناہوں سے توبہ کرے۔
کودنا بلندی سے دیکھنااگر پستی سے کودے تو ذلت و خواری اٹھائے۔
کودنا لکڑی کے سہارے دیکھناکسی کی مدد کام انجام پذیر ہو، ساتھی یا دوست ملے۔
کوڑا بلا وجہ مارنا دیکھناظالم و گمراہ ہو مال حرام حاصل کرے بدنام و ذلیل ہو۔
کوڑا پھینکنا دیکھنااقتدار سے دست بردار ہو اگر ظالم ہو گناہوں سے توبہ کرے۔
کوڑا خریدنا یا پانا دیکھناخادم یا نوکر یا دختر نیک اختر پائے۔
کوڑا کرکٹ اڑانا دیکھناذلت خواری بدنام و ناکام ہو۔
کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنا دیکھنامال و دولت آرام و راحت ملے۔
کوڑا کرکٹ دیکھناجس قدر دیکھے اسی قدر مال و منال حاصل ہو۔ مگر ذلت پائے۔
کوڑا ہاتھ میں دیکھنااختیارات پائے یا اقتدار حاصل ہو حاکم یا منصف مقرر ہو۔
کوڑی دیکھنا، پاناآوارہ خصلت خادمہ یا عورت ملے جس سے نقصان اٹھائے۔
کوڑی سفید پانا دیکھناپارسا اور خوبصورت عورت ملے۔
کوڑے کھانا دیکھناگناہوں سے توبہ کرے یا رنج و غم میں مبتلا ہو۔
کوڑے مارنا دیکھنااگر جرم پر مارے تو ہادی ہو یعنی ہدایت دے یا عالم با قتدار ہو۔
کوڑیوں سے کھیلنا دیکھناآوارہ ہو کام سے دل چرائے، کھیل میںوقت گنوائے۔
کوشک دور سے دیکھناآبائی ملک کی نشانی ہے، فارغ البالی حاصل ہو۔
کوشک رفیع کو دیکھناپارسا کو بلندمرتبہ حاصل ہو، اور فاسق زندان کے قابل ہے۔
کوشک میں داخل ہونا دیکھنابادشاہ یا حاکم ظالم کے شر سے محفوظ رہے امان پائے۔
کھولنا کسی چیز سے دیکھناکامیابی حاصل ہو، پوشیدہ چیزوں سے آگاہ ہو رازداری پائے۔
کھولنا گانٹھ سخت کو دیکھناکامیابی کوشش سے حاصل ہو فتحیاب ہو ترقی باز ہاتھ آئے۔
کوے کو بولتا دیکھنابے عزتی ہونے کا باعث ہے، بدمعاش کمینہ خصلت سے بدنامی ہو۔
کوے کو ہلاک کرنا دیکھنادشمنوں سے نجات پائے ہر مصیبت سے آزاد ہو۔
کوئل دیکھناعورت یا کنیز خوش آواز ملے۔ گانے بجانے سے مسرور ہو۔
کوئل کی آواز سننا دیکھنادوست یا عزیز کے آنے کی خبر پائے۔
کوئلہ خریدنا یا پانا دیکھنارنج و غم اور بدنامی پائے ذلت اٹھائے۔
کوئوں کو اپنے گرد دیکھنامکار اور بدمعاشوں سے گزند پہنچے، کذابوں کے مکروفریب میں آئے۔
کھیت دیکھناترقی نعمت و علم کی نشانی ہے خوشحالی حاصل ہو۔
کھیت غیر کو کاٹتے دیکھناقتل کرنے کی نشانی ہے یا عورت سے مفارقت ہو۔
کھیت ہرا بھرا دیکھنافراخی نعمت ہو یا اولاد سے راحت ہو آرام پائے۔
کیچڑ سے نکلنا دیکھناہر بلا و مصیبت بیماری سے نجات پائے۔
کیچڑ میں پھنسنا دیکھنامصائب و آلائم میں گرفتار ہو یا مرض مہلک کا شکار ہو۔
کیسر خریدنا دیکھنامشہور ہو اگر لباس کو کیسر لگا دیکھے تو بیمار ہو۔
کیسر کی پڑیا ملنا دیکھنامالدار عورت سے شادی ہو یا چھپی دولت ملے۔
کیک دیکھنانیک عورت ملے یا مرد سنگدل سے سابقہ ہو محنت اٹھائے۔
کیکڑا دیکھنابزدلی اور کم ہمتی ہو اگر کیکڑا پکڑے تو بزدل دوست پائے۔
کیکڑا ہلاک کرنا دیکھنابزدلی اور نامردی سے نجات پائے یا دوست بزدل سے جدائی ہو۔
کیل لگانا دیکھنااپنے ارادے میںپختگی پائے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔
کیلا خریدنا دیکھناترقی کامیابی کاروبار میںحاصل ہو، بزرگی اور آرام پائے۔
کیلا کھانا دیکھنافتح مندی حاصل ہو۔ دولت بزرگی آرام و راحت حاصل ہو۔

 

Scroll to Top