طاعون دیکھنافتنہ و فساد پھیلائے۔ مصیبت اور بلا میںگرفتار ہو۔
طاق گھر کا دیکھنافتنہ و فساد میںگرفتار ہو یا جنگ و جدال میں گھر آئے۔
طاق مسجد کا دیکھنادیندار اور پرہیز گار ہو نیکی کی طرف راغب ہو۔
طاق دیکھنامال و دولت میں ترقی ہو عزت و راحت پائے۔
طاق گھر کا ٹوٹا دیکھناغلام یا نوکر معزول ہو۔ دولت میں کمی پیدا ہو عزت جاتی رہے
طاق مسجد کا بوسیدہ دیکھنادین میں کمزوری پیدا ہو۔ امام مسجد بد عقیدہ ہو ، مسجد کی ویرانی ہو۔
طالب علم ہونا دیکھنااگر دنیاوی علم پڑے تو کاروبار میں ترقی ہو۔
طالب علم بننا دیکھنااگر دین کا علم حاصل کرے تو ایماندار ہوبزرگی پائے۔
طالب علم کو کچھ بانٹنا دیکھنادین کی مدد کرے حامی دین ہو یا عہدہ جلیلہ پائے۔
طائوس (مور) دیکھنا شاہی مراتب سے تعبیر ہے یعنی کسی بادشاہ سے دولت پائے۔
طائوس(نر) دیکھناحاکم وقت یا بادشاہ سے عزت و مرتبہ پائے۔
طائوس(مادہ) دیکھناخوبصورت اور مالدار عورت ملنے کی بشارت ہے۔
طائوس(مادہ) کو بولتے دیکھناکسی عیار عورت سے واسطہ پڑے۔
طائو س ناچتا دیکھناعیش و آرام پائے عورت رقاصہ ملے۔
طائوس نر بولتا دیکھنامصیبت اور تنگی پائے فلاکت و ہلاکت کا سبب ہے۔
طبابت (حکمت) کرنا دیکھنااصلاح و ہدایت پائے یا لوگو ں کو سکھلائے۔
طاعون میں مبتلا دیکھنافتنہ و فساد میں گرفتار ہو۔
طبابت چھوڑنادیکھنابے دین و گمراہ ہو۔ عزت و آبرو جاتی رہے۔
طبیب کے پاس جانا دیکھناکسی راہبر بزرگ عالم سے ہدایت پائے۔
طبلہ دیکھنا سننابے ہودہ گوئی سے کام لے یا بے وقوف لوگوں کی صحبت اختیار کرے۔
طبلہ بجانا دیکھناجھوٹ افترا بے ہودہ گوئی سے بدنام ہو بد انجام ہو۔
طبلچی دیکھنافوجی ملازمت پائے یا دولت ناجائز طریقہ سے حاصل کرے۔
طبل کی آواز سننا دیکھنااگر خوشی سے بجاتا دیکھے تو بادشاہ کی طرف سے انعام و اکرام پائے۔
طبل زور سے بجتا دیکھناقحط سالی ہو یا جنگ چھڑ جائے یا وباء پھیلے۔
طشت دیکھنا گھر کی خادمہ یا نوکر سے تعبیر ہے۔
طشت خریدنا دیکھنا خادمہ رکھے یا لونڈی خریدے فائدہ اٹھائے۔
طشت ٹوٹنا دیکھناخادمہ بیمار ہو یا فوت ہو جائے۔
طشت میں طعام دیکھناخادمہ یا نوکرہ سے کمال فائدہ حاصل ہو۔ عیش و راحت پائے۔
طباق گوشت کا دیکھنادولت بے اندازہ پائے آرام و راحت پائے۔
طباق دودھ کا دیکھنابزرگی حاصل ہو سعادت پائے فرزند پیدا ہو۔
طباق خریدنا دیکھنانوکر سے تعبیر ہے اگر ٹوٹے تو نوکر چلا جائے۔
طوطا دیکھنافرزند یا غلام سے مترادف ہو یا مال حرام پائے۔
طوطا پکڑنا یا خریدنا دیکھناعیار غلام یا فرزند پائے جس سے نفع حاصل ہو۔
طوطا اڑانا دیکھنافرزند بھاگ جائے یا نوکر ہاتھ سے نکل جائے۔
طوطی بولتا دیکھناباتونی ہو لغویات سے لوگوں میں بدنام ہو۔
طوطی پانا دیکھنالڑکی کنواری پائے یا شاگرد نیک ملے۔
طوطی سے باتیں کرنا دیکھناکسی لڑکی سے دوستی کرے مگر بے وفا پائے۔
طوطے کا شکار کرنا دیکھنامال حرام حاصل کرنے کی کوشش کرے بدنام ناکام ہو۔
طوطے کا گوشت کھانا دیکھنادولت ناجائز طریقے سے حاصل کرے رشوت سود حرام کھائے۔
طعام پانادیکھنادولت میں ترقی پائے نعمت بے اندازہ ملے۔
طعام بد مزہ پانا دیکھنارنج و غم سے نڈھال ہو پریشانی لازوال ہو۔
طعام باسی کھانا دیکھنامصیبت میں مبتلا ہو یا بیمار لاچار ہو۔
طعام شیریں کھانا دیکھناپرہیز گار ہو۔ راحت خوشی پائے۔
طعام نمکین کھانا دیکھنااولاد سے خوشی حاصل ہو دین میں کامل ہو۔
طعام پھیکا کھانا دیکھنااولاد کا غم کھائے زندگی تلخ گزرے۔
طعام کھانا دیکھناسخاوت کرے نیک نام بزرگ ہو خویش و اقر با پر مہربان ہو۔
طعام پھینکنا دیکھناغربت و مفلسی پائے۔ خداتعالیٰ کے عتاب میں آئے۔
 طعنہ دینا دیکھناکسی عزیز سے جدائی کا موجب ہے فکرو اندیشہ پائے۔
طعنہ سننا دیکھناغم و اندوہ اور رنج و ملال پائے۔
طغیانی پر دریا دیکھنااگر زیادہ دیکھے جس پر خوف پیدا ہو عذاب الہٰی نازل ہو قحط ووبا پڑے۔
طغیانی آتی دیکھنااگر پانی سفید بے خوف ہو تو رحمت خدا نزول ہو خلقت آرام پائے۔
طغیانی میں بہتے دیکھنامصیبت میں گرفتار ہو سخت لاچار ہو۔
طلاق بی بی کو دینا دیکھناتونگر ہونے کی علامت ہے صحت کی بشارت ہے۔
طلاق شدہ سے نکاح کرنادیکھناکسی کا مال اپنے قبضہ میں کرے عیش و عشرت کرے۔
طلاق نامہ لکھنا دیکھناعزت و مرتبہ میں کمی واقع ہو دولت جاتی رہے۔
طلسم دیکھناعمر دراز ہو۔ دنیا کی سیر و سیاحت کرے۔
طلسمات دیکھناسیاح اور مشہور لوگوں میں شمار ہو، سفر دراز کرے۔
طلسمات سیکھنا دیکھناعجائبات عالم میں نمایاں کامیابی حاصل کرے۔
طلسم کرنا یا دکھانالوگوں کو اپنی ایجادات سے حیران کرے زبان دانی میںماہر ہو۔
طمانچہ مارنا دیکھنانفع پہنچانے طمانچہ کھانیوالا شاد و آباد ہو رنج دور ہوں۔
طمانچہ کھانا دیکھناجس سے طمانچہ کھائے نفع پائے خلقت میں مشہور ہو غم دور ہوں۔
طواف کعبہ کا کرنادیکھناگناہوں سے تائب ہو بزرگان دین کی اطاعت کرے۔
طواف والدین کا کرنا دیکھناماں باپ کا خدمتگار ہو سعادت بزرگی پائے۔
طواف بیوی کا کرنا دیکھنابے دین و گمراہ ہو۔ دنیاوی مال میں سرگردان ہو۔
طوالت دیکھنامال حرام پائے بدنام و گمراہ ہو عیش و عشرت حاصل ہو۔
طوائفہ سے شادی کرنادیکھنابے اندازہ مال و دولت پائے متمول ہو آرام و راحت پائے۔
طوائفہ کا مجرا دیکھنالغو فحش کاموں میں حصہ لے بدنام و گمراہ ہو اگر بادشاہ یا امیر دیکھے تو عیش و عشرت میں پڑے دولت فضول اڑائے۔
طاش دیکھنادولت مندی کی علامت ہے یا دافع مصیبت ہے۔
طہارت کرنا دیکھنابیمار ہو تو صحت پائے غربت دور ، دولت و راحت پائے۔
طہارت کرتے دیکھناجس کو نہاتا دیکھے شفا پائے قرضہ دور ہو۔
طبل دیکھناجھوٹی خبر سنے یا کہے جس سے پریشانی رہے جو بجائے فائدہ کے نقصان ہو۔
طویلہ دیکھنااگر گھوڑوں سے بھرا دیکھے تو مال و دولت بے شمار پائے۔
طویلہ خالی گندہ دیکھناپریشانی اور غربت بڑھائے۔
طوق دیکھناعورت دیکھے تو شوہر کی طرف سے مسرور ہو آرام راحت پائے۔
طوق گلے میں ڈالنادیکھنامرد دیکھے تو فتح پائے یاد الہٰی میں مشغول ہو۔
طوق اتارنا دیکھناآزاد طبع بے فکر و خوف ہو گھر سے سیلانی ہو۔
طوفان دیکھنااہل و عیال کی فکر میں سرگردان ۔ متردد و حیران ہو۔
طوفان میں گھِر جانا دیکھنامصیبت آئے جس سے سخت پریشان ہو۔
طوفان سے نجات پانا دیکھنامشکل حل ہو یا مصیبت دور ہو۔
طپنچہ دیکھنادشمن زیر ہو، زبردست پر چیرہ دستی پائے ظالم سے فائدہ اٹھائے۔بے فکر و بے غم ہو۔
طرہ لٹکتا دیکھناسردار قوم ہو جائے یا علم کی دولت پائے ہم چشموں میں عزت پائے۔

 

Scroll to Top