ضامن بننااسے استاد بنائے یا فیض دین پائے۔
ضامن ہوناجس کا ضامن ہو اسے فائدہ پہنچائے۔
ضامنی دینارنج و غم میں مبتلا ہو ۔ فکر و اندیشہ دامن گیر ہو۔
ضائع مال ہونادین کی ترقی کا باعث ہے استقامت عطا ہو۔
ضبط کرناغم و اندوہ سے نجات پائے۔ مدبر و سیاست دان ہو۔
ضد کرنانام و نمود اور دنیاوی شہرت حاصل ہو۔
ضدی دیکھناکسی سے نقصان اٹھائے پریشان حال ہو۔
ضرب اللہ اللہ کی لگاناظاہرداری سے کام لے ریاکار ہو۔
ضرب سکہ پر لگانالوگوں میں بدنام ہو۔ ذلت خوری اٹھائے۔
ضرب لگانافخریہ الفاظ بولے غرور و تکبر کا پتلا ہو۔
ضرورت محسوس کرناحرص و طمع زیادہ ہو۔ لالچ بے فائدہ ہو۔
ضرورت مند دیکھناطمع نفسیاتی خواہشات کا شکار ہو۔ مگر نامراد رہے۔
ضریع (قبر تعزیہ) دیکھنافکر عاقبت غالب رہے بخشش کا طالب رہے۔
ضریع بنانا یا کھودناتنگی رزق و دولت ہو گناہوں سے توبہ کرے عاقبت اچھی ہو۔
ضریع پر مقبرہ بناناجتنا خوبصورت بنائے اسی قدر ریاکار ہو ایمان سے خالی ہو۔
ضریع کو مسمار کرناموت کو بھول کر دنیا کے کاروبار میں مشغول ہو۔
ضعف آنکھ کو پڑنادین میں کمزور ہو اسلام کا چور ہو۔
ضعف پڑتے دیکھناعزت مرتبہ کی ہو تنزل پائے۔
ضعف سر کو ہونادنیاوی عزت میں کمی آئے بے عزت و بدنام ہو۔
ضعیف سے کچھ لیناکہنہ اشیاء جمع کرے یا نچلے درجے کا کام کرے۔
ضعیف(بوڑھا) دیکھنادنیاوی کمزوری کا باعث ہے۔
ضمانت دینابیمار ہو تو صحت یاب تنگ دستی سے خلاصی پائے۔
ضیافت کا انتظام کرناسکول یا مدرسہ جاری کرے خادم الناس ہو۔
ضیافت کھانامال و دولت پائے راحت خوشی نصیب ہو عزت و بزرگی پائے۔
ضیافت کرنالوگوں کو فائدہ پہنچائے یا ہدایت و تعلیم پائے۔
ضیعف سے ملنارزق یا کاروبار میں کمی واقع ہو ارادہ متزلزل رہے۔

 

Scroll to Top