ڈاکو دیکھنا | جھگڑالو اور لڑاکا آدمی ہو فتنہ و شر پیدا کرے۔ |
ڈاکو حملہ آور دیکھنا | کسی معزز آدمی سے نفع حاصل ہو۔ |
ڈاکو کو مال چھنتے دیکھنا | بیماری سے شفا ء پائے راحت ہاتھ آئے۔ |
ڈاکو کو ہلاک کرنا | تمام تکالیف دور ہو جائیں ۔ راحت و آرام ہو۔ |
ڈبہ روغن کا دیکھنا | امانتدار سے ملاقات ہویا خود امین ہو موجب خیر و برکت ہو۔ |
ڈبہ نیا دیکھنا | باعث منفعت ہے ترقی حاصل ہے۔ |
ڈبہ پرانا دیکھنا | نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے پریشان ہو۔ |
ڈرنا یا خوف پانا | امن پانیکی علامت ہے بیفکری ہو اطمینان حاصل ہو۔ |
ڈرنا شیر سے | دشمن سے خوف پیدا ہو۔ مگر نقصان سے محفوظ رہے۔ |
ڈرنا بھینس سے | بیماری میں مبتلا ہو، مگر صحت یاب ہو۔ |
ڈرنا کتے سے | شیطان کے شر سے محفوظ رہے۔ |
ڈرنا ریچھ دیکھ کر | مصیبت میں گرفتار ہو یا سخت بیمار ہو۔ |
ڈرنا سانپ بچھو سے | دشمن سے نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔ |
ڈرنا اللہ تعالیٰ سے | متقی و پرہیز گار ہو عاقبت با ایمان ہو شیطان پریشان ہو۔ |
ڈرنا دوزخ سے | گناہوں سے توبہ کرے نماز روزہ کی پابندی کرے صالح ہو۔ |
ڈوبنا دریا میں | بادشاہ وقت کے ہاتھوں ہلاک یا قید ہو۔ |
ڈوب کر زندہ نکل آنا | دنیا سے متنفر ہو دین کی طرف راغب ہو۔ عاقبت نیک ہو۔ |
ڈوبتا مکان یاباغ دیکھنا | مشکلات میں پھنسے بالآخرنجات پائے۔ |
ڈوبتا جہاز دیکھنا | تجارت میں نقصان ہو۔ موجب پریشانی ہے۔ |
ڈول سے پانی نکالنا | محنت و مشقت سے روزی حاصل کرے۔ |
ڈول بھر کر پانی نکالنا | آسانی سے روزی حاصل کرے آسائش و آرام پائے۔ |
ڈول بڑا دیکھنا | کسی امیر سے نفع پائے۔ |
ڈول خراب دیکھنا | کاروبار مندا پڑ جائے تنگی رزق ہو جائے۔ |
ڈولی دیکھنا | کسی کی موت کا پیغام آئے۔ |
ڈولی میں بیٹھنا | بیمار سخت ہو یا موت واقع ہو۔ |
ڈولی میں بٹھانا | جس کوبٹھائے اس کو رنج پہنچائے یا بیماری کی خبر لائے۔ |
ڈوئی دیکھنا | گھر کی مالکہ یا خادمہ سے تعبیر ہے۔ سلیقہ شعاری کی شہرت ہو۔ |
ڈوئی خوشنما دیکھنا | گھر کی منتظمہ نیک سیرت اور خوش خلق خوش اطوار ہو۔ |
ڈوئی بھدی خریدنا | مالکہ خانہ بد چلن بد صورت اور بد اخلاق ہو۔ |
ڈوئی ٹوٹی دیکھنا | خادمہ یا منتظمہ کے مرنے کاباعث ہے۔ |
ڈوئی سے کچھ پکانا | نعمت پائے روزی میںکچھ برکت ہو۔ |
ڈوئی سے مارنا | تنگیٔ رزق کا باعث ہے فلاکت پائے۔ |
ڈوئی سے کچھ بانٹنا | مالکہ گھر کی شہرت ہو اگر طعام یا پاکیزہ بانٹے تو سخاوت کرے نیک نام ہو اگر وہ حرام پلید چیز بانٹے تو بد چلن حرام خور ہو۔ |
ڈھال دیکھنا | کسی دوست سے فائدہ حاصل ہو۔ |
ڈھال اپنے ہاتھ میں دیکھنا | کسی کو اپنا دوست ، عزیز ہمنوا بنائے جس سے منفعت پائے۔ |
ڈھال توڑنا یا پھینکنا | دوست عزیز سے کنارہ کش ہو یا دوستی توڑے موڑے۔ |
ڈھال سے جنگ کرنا | اگر ڈھال سے تلوار کا وار روکے تو دوست مصیبت میں کام آئے۔ |
ڈھیر غلہ کا دیکھنا | عورت گھر لائے کنجوس شخص کا ہم نشین ہو۔ |
ڈیرا ڈالنا | سفر درپیش ہو خاندان سے مفارقت ہو۔ |
ڈبیا دیکھنا | دل کی حقیقت سے دلیل ہے اگر ڈبیا کھلی دیکھے تو راز آشکار ہو جائے۔ |
ڈبیا بند دیکھنا | دل کی بات پوشیدہ رکھے صاحب تدبیر ہو باتوقیر ہو۔ |
ڈھولک بجانا | افلاس سے پریشان ہوبے تدبیر و حیران ہو عورتوں کو بجاتا دیکھے تو باعث مسرت ہو۔ |
ڈھولک کی آواز سننا | اگر آواز دور سے آئے تو خوشخبری آئے اگر آواز نزدیک سے سنے تو غم و اندوہ میں پڑے مصیبت میں پڑے۔ |
ڈھولکی بجانا | اس کی تعبیر بھی ڈھولک کے موافق ہے۔ |
ڈگڈگی بجانا | بے عزت و آبرو ہو غربت سے پریشان ہو۔ |
ڈگڈگی سے مجمع اکٹھا کرنا | دلی مقصد پورے کرے کامیابی کا باعث ہو۔ |
ڈھنڈورہ پیٹنا | ذلت و رسوائی کا باعث ہو۔ |
ڈھنڈورہ شہر میں پیٹنا | اگر بادشاہ کی طرف سے ہو تو نیا بادشاہ تخت نشین ہو رعایا آرام پائے۔ |
ڈھنڈورہ رعایا کی طرف سے پیٹنا | بادشاہ ظالم آئے یا حاکم وقت کے ظلم و ستم سے رعایا پریشان ہو۔ |
ڈھنڈورہ ویرانہ جنگل سے سننا | قحط سالی اس قدر ہو کہ لوگ مال و اولاد سب بیچ ڈالیں یا سخت وبا پھیلے۔ |
ڈکار لینا | اگر بھوک سے ڈکار لے تو صاحب تدبیر ہو، خاندان میں عزت پائے۔ |
ڈکار لینا شکم پری سے | مال حلال پائے عشرت و مسرت حاصل ہو۔ |
ڈیوڑھی دیکھنا | حصول مقصد کی نشانی ہے، راحت آتی ہے۔ |
ڈیوڑھی محل کی دیکھنا | بادشاہ سے انعام پائے، نعمت، دولت، فرحت اٹھائے۔ |
ڈیوڑھی بوسیدہ دیکھنا | زندگی سے مایوس ہو۔ قبر موت سے مانوس ہو۔ |
ڈیوڑھی تیار کرنا(بنانا) | دنیا میں شاد اور آباد ہو عورت سے مال ملے راحت و آرام پائے۔ |