پاجامہ دیکھنا یا لینا | اگر نیا ہو تو نوکر رکھے یا غلام خریدنا یا کنیز لونڈی پائے یا نکاح کرے۔ |
پاجامہ عورت کو پہنا دیکھنا | باکرہ ہو تو نکاح کرے اگر منکوحہ ہو تو لڑکا پیدا ہو۔ |
پاخانہ کرنا | مال و دولت جمع کرے۔ |
پاخانہ(ٹٹی) بنانا | مال جمع کرے یا مکروہ عورت گھر میں لائے۔ |
پاخانہ میں گرنا | مال حرام جمع کرے ۔ بے عزت و ننگ و ناموس ہو۔ |
پادنا (گوزمارنا) | بدنام و بے عزت و بے آبرو ہو۔ |
پازیب چاندی کی پہننا | اگر عورت پائے تو دولت پائے اگر مرد پہنے تو سردار ہو۔ |
پازیب سونے کی پہننا | اگر عورت دیکھے تو دولت پائے اگر مرد دیکھے تو ذلیل و خوار ہو۔ |
پازیب اتارنا | شوہر سے ناچاکی ہو جائے یا طلاق ملے۔ |
پالان خریدنا یا دیکھنا | عورت ملے یا کنیز ملے۔ |
پالان پشت پر دیکھنا | عورت سخت ملے تکلیف پائے عورت سے مغلوب ہو۔ |
پالان پر بیٹھنا | عورت تابع و فرمانبردار ہے آرام پائے۔ |
پالان گم جاتا دیکھنا | عورت چھوٹ جائے یا اغوا ہو جائے۔ |
پانی میں نہاتا دیکھنا | بیمار ہو تو شفا پائے تندرست دیکھے تو کامیابی ہو۔ |
پانی میٹھا پینا | عمر دراز ہو نیک بختی ہو۔ |
پانی دریا کا دیکھنا | بادشاہ یا حکومت سے فائدہ ہو۔ منفعت پائے۔ |
پانی دریا کا تمام دیکھنا | حکومت یا سرداری ملے ۔ عزت افزائی ہو۔ |
پانی پمپ سے پیتا دیکھنا | غیب سے رزق ملے سرداری ملے بیماری ہو تو صحت ہو۔ |
پائوں کٹا دیکھنا | مال ضائع ہونے کا سبب ہے پامال و خستہ ہو۔ |
پائوں ٹوٹتے دیکھنا | جان جانے کا خطرہ لاحق ہو مصیبت و پریشانی اٹھائے۔ |
پائوں اپنے دیکھنا | عیش و عشرت ، جدو جہد ، طلب مال، عمر، قوت، سفر کا باعث ہے۔ |
پائوں میں نیا جوتا پہننا | عورت نیک باکرہ ملے مجامعت کرے۔ |
پائوں میں تنگ جوتا پہنتا دیکھنا | عورت بد خصلت ملے اگر جوتا نیا پہنتے دیکھے تو باکرہ ملے اگر جوتا پرانا ہو تو بیوہ یا مطلقہ سخت اور بد مزاج عورت ملے۔ |
پتے درخت سے اتارنا | مال و دولت ملے رحمت الہٰی شامل حال ہو نیک خصال ہو۔ |
پائوں میں چرندیا پرند جیسے دیکھنا | قصد سفر بے سود کرے حیرانی کے سوا کچھ نہ ملے مال حرام پائے۔ظلم و ستم کے سوا کوئی کام نہ کرے ڈاکو رہزن چور ہو۔ |
پتے پھلدار درخت سے اتارنا | سعادت و عظمت پائے بے اندازہ روزی ہاتھ آئے۔ |
پتے کڑوے درخت کے دیکھنا | بد اخلاق و بدنام ہوبدمعاش دنگا فساد کرے۔ |
پتا انسان کا دیکھنا | غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ |
پتا جانور کا دیکھنا | برائی، غیبت، چغلی، جھوٹ بولے۔ |
پتھر پہاڑ کے دیکھنا | منافق اور بے ایمان ہو سخت مزاج اور سنگدل ہو۔ |
پتھر سفید دیکھنا | نفع اور حکومت حاصل ہو قوم کا سردار ہو۔ |
پتھر سیاہ دیکھنا | دین میں ترقی ہونے کا باعث ہے۔ |
پتھرسرخ دیکھنا | حکومت یا کسی عورت سے مال و دولت حاصل ہو۔ |
پتھرسبز و نیلا دیکھنا | غیب سے ہدایت پائے بزرگِ دین حاصل ہو۔ |
پتھر زرد دیکھنا | مال و دولت حاصل ہوا مراء میں شامل ہو۔ |
پتیلہ دیکھنا | بیوی کے مترادف ہے۔ |
پتیلہ نیا گھر لاتا دیکھنا | اپنی بیوی کو رنج میں مبتلا دیکھے۔ |
پتیلہ گھر سے گم ہونا | اپنی بیوی سے جدائی کا باعث ہے۔ |
پٹھے جسم کے دیکھنا | اگر مضبوط دیکھے تو اولاد کثیر اور نیک ہو اگر نرم دیکھے تو اولاد کمزور ہو۔ |
پٹھہ جسم کا خشک دیکھنا | اہل و عیال میں نقصان واقع ہو یا موت آئے پریشانی اٹھائے۔ |
پر بازوئوں پر دیکھنا | کامیابی کی دلیل ہے اڑتا دیکھے تو سفر درپیش ہو نفع پیش ہو۔ |
پر پرندوں کے دیکھنا | خیر و برکت حاصل ہو۔ باعث کامیابی ہے۔ |
پروں کو گرتے دیکھنا | موجب نقصان ہے پشیمان و حیران ہو۔ |
پردہ دروازہ پر دیکھنا | غم و اندوہ میں مبتلا ہو یا راز پوشیدہ اس پر نہ کھلیں۔ |
پردہ ہوا سے اُڑتا دیکھنا | رنج و غم سے نجات پائے پوشیدہ راز آشکارا ہو۔ |
پردہ نیا دیکھنا | بادشاہ کے لیے اچھا ہے اور رعایا کیلئے کسی حالت میں اچھا نہیں۔ |
پردہ اتارتا دیکھنا | دلی مراد پوری ہو باعث مسرت ہے۔ |
پرانا کپڑااتارتا دیکھنا | رنج و الم میں مبتلا ہو اگر فروخت کرتا دیکھے تو افلاس و تنگی غربت ہو۔ |
پروانہ اڑتا پکڑنا | فرزند ارجمندپیدا ہو۔ سعادتمندی و بزرگی کی دلیل ہے۔ |
پروانہ کو مارتا دیکھنا | فرزند کے فوت ہونے کی علامت ہے۔ |
پستان عورت کا دیکھنا | جورو ملے یا لڑکی پیدا ہو یا عیش و عشرت میں زندگی بسر ہو۔ |
پستان اپنا دیکھنا | عورت خوبصورت ہو دولتمند ہو آرام ہو۔ |
پستان کٹا دیکھنا | عزیز یا لڑکی پیدا ہو۔ عیش و عشرت میں زندگی بسر ہو۔ |
پستہ دیکھنا یا ملنا | مال و دولت اور نعمت حاصل ہو۔ |
پسلی پر ورم دیکھنا | رنج و غم میںمبتلا دیکھنا۔ |
پسلی کی ہڈی ٹوٹی دیکھنا | عورت فوت ہو یا مال و زر میں کمی ہو۔ |
پسو مارنا یا دیکھنا | غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ |
پسو کاٹتے دیکھنا | مصیبت میں گرفتار یا آفت آئے۔ |
پسینہ میں جسم تر دیکھنا | اہل و عیال پر اپناخرچ کرے۔ |
پسینہ کا چوسنا دیکھنا | مال حرام اکٹھا کرے ظلم و ستم کا پیشہ اختیار کرے۔ |
پسینہ سفید خوشبودار دیکھنا | مال حلال پائے باعث مسرت ہو سخاوت اختیار کرے۔ |
پسینہ آتا دیکھنا | مال حرام کمائے اگر بیمار دیکھے تو شفا پائے۔ |
پسینہ اپنا پیتا دیکھنا | مال اپنا خود خرچ کرے فضول خرچ ثابت ہو۔ |
پشم پاس دیکھنا | دولت و نعمت حاصل ہو۔ اگر خرید یا گھر لائے تو نعمت و دولت پائے۔ |
پشم ضائع کرتا دیکھنا | دولت ضائع کرے یا نقصان ہو بہرحال باعث پریشانی ہے۔ |
پشت پر بوجھ اُٹھاتا دیکھنا | مصیبت و مشقت میں پڑنے کا باعث ہے۔ |
پشت اپنی مضبوط دیکھنا | فرزند یا بھائی سے مدد ملے غم و اندیشہ دور ہودکھ درد کا فور ہو۔ |
پشت ٹوٹی دیکھنا | اپنے متعلقین سے مفارقت پائے۔ |
پل دیکھنا یا گزرنا | دلی مراد برائے حکومت سے فیض حاصل مال زر جمع کرے گا۔ |
پل شکستہ دیکھنا | بادشاہ پر مصیبت پڑنے کا باعث ہو۔ |
پل بناتے دیکھنا | راحت و آرام پائے دولت و حکومت ہاتھ آئے۔ |
پل صراط دیکھنا | راہ راست پر چلے مشکلات سے خلاصی پائے گنہگاروں سے بچے۔ |
پل صراط سے گزرنا | مصیبت اور بیماری سے نجات حاصل کرے راہ راست پر چلے۔ |
پل صراط سے گرنا | رنج و بلا میں مبتلا ہو کفر و شرک میں گرفتا ر ہو۔ |
پلکیں حرکت کرتی دیکھنا | بیماری و نقصان میں مبتلا ہو۔ |
پلکیں خوبصورت دیکھنا | عورت خوبصورت ملے و دولت ہاتھ آئے۔ |
پلیگ دیکھنا | جنگ و جدال اور مصیبت کا باعث ہے جھوٹ فریب اختیار کرے۔ |
پلیگ میں خود کو مبتلا دیکھنا | آفت میں گرفتار ہو۔ شیطان کے مکروہ فریب کا شکار ہونا۔ |
پنجرہ دیکھنا | کسی مصیبت میں گرفتار ہوبردہ فروش بنے یا قید ہو۔ |
پنجرہ ٹوٹا ہوا دیکھنا | دکھ درد سے رہائی پائے مصیبت ٹل جائے۔ |
پنجرہ جانوروں جیسا دیکھنا | ترقی رزق و دشمنوں پر غالب آئے۔ |
پنجہ مضبوط دیکھنا | قوت و توانائی رزق اور کسب حلال میںبرکت پائے۔ |
پن چکی دیکھنا | جنگ اور دشمنی کے مترادف ہے۔ |
پن چکی سے غلہ پسوانا | زیادہ رزق ملے آرام و راحت پائے۔ |
پنیر دیکھنا | مال و نعمت ملے عورت وفادار ملے۔ |
پنیر خشک دیکھنا | سفر میں ہو تجارت میں نفع پائے مگر کم حاصل ہو۔ |
پنیر کھاتا دیکھنا | سفر میں محنت و مشقت سے مال و دولت ملنے پر مبنی ہے۔ |
پودینہ سبز دیکھنا | راحت پائے دنیاپرہیز گار ہو۔ |
پودینہ خشک دیکھنا | رنج و غم میں مبتلا ہو۔ بے قرار بے مدد گار ہو۔ |
پودینہ پھینکتا دیکھنا | غم و الم سے نجات حاصل ہو باعث راحت ہو۔ |
پوستین بکری کی دیکھنا | دولتمند عورت ملے کاروبار میں ترقی ہو۔ |
پوستین سمور کی دیکھنا | عقلمند ہو خوشحال نیک خصال صاحب مال و منال عورت پائے۔ |
پوستین پھٹی دیکھنا | غم و اندوہ میں محبت ہو زندگی آرام سے گزرے۔ |
پھرکی چرخے کی دیکھنا | عورت سے محبت ہو زندگی آرام سے گزرے۔ |
پھرکی دیکھنا | عورت دیکھے تو غلام یا کنیز پائے۔ |
پھرکی گرتی دیکھنا | صحبت سے ہمکنار ہونے کا موجب ہے۔ |
پھرکی نئی خریدنا | شادی کرے یا کام ترقی پر ہو۔ |
پہاڑ پر چڑھنا | کسی بزرگ سے فیض حاصل ہو۔ ارادہ میں پکا ثابت ہو غربت پائے۔ |
پہاڑ کو کھودتا دیکھنا | زبردست فتح یابی پائے اور غالب آئے مشکل سے دولت ہاتھ آئے۔ |
پہاڑ سے نیچے اترنا | بادشاہ یا حاکم وقت سے عزت پائے۔ |
پہاڑ پر اذان دینا | دین میں بزرگی حاصل ہو ۔ تبلیغ کرے رہبر بنے عاقبت نیک ہو۔ |
پھکی یا سفوف کھانا | رنج و غم میں مبتلا ہو۔ بعض دفعہ خیر و برکت کا سبب بنے۔ |
پیاز دیکھنا | مال حرام حاصل کرے بدنام ہو غیبت چغلی اختیار کرے۔ |
پیاز پختہ کھانا | حرام کھانے سے توبہ کرے گناہوں پر پشیمان ہو۔ |
پیاس لگنا | دین کے کاموں میں خلل مال دنیا بکثرت جمع کرے۔ |
پیاس پر پانی پینا | گناہوں میں مبتلا ہو آخر کار توبہ کرے۔ |
پیاس پر پانی نہ پینا | غم و اندوہ سے نجات حاصل کرے۔ |
پیاس پر پانی نہ ملنا | خوشی حاصل ہو کسی عزیز سے تحفہ پائے۔ |
پیالہ خریدنا | کنیز یا لونڈی خریدے یا کوئی خوشی حاصل ہو نکاح کرے۔ |
پیالہ میں پانی پینا | کنیز کے ساتھ محبت کرے یا منکوحہ سے مجامعت کرے۔ |
پیالہ ٹوٹتا دیکھنا | فرزند و زن کی مفارقت کا سبب ہے۔ |
پیپ دیکھنا | مال دنیا اکٹھا کرے بخیل و کینہ ور ہو۔ |
پیپ بہتی دیکھنا | مال و دولت میں نقصان ہونے کا موجب ہے ۔ |
پھیپھڑا خام دیکھنا | بیماری آئے یا موت واقع ہو یا سخت تکلیف ہو۔ |
پھیپھڑا پختہ کھانا | حصول مال و دولت ہو۔ نعمت پائے آرام و راحت حاصل ہو۔ |
پھٹکڑی دیکھنا | رنج و غم بیماری مصیبت دنگا فساد میں مبتلا ہو۔ |
پھٹکڑی کھانا | محبت ، الفت ، رواداری پیدا ہو۔ کامیابی کا پیش خیمہ ہے۔ |
پھٹکڑی چمکتی دیکھنا | کشائش رزق کا باعث ہے عزت پائے۔ |
پھنسی پھوڑا دیکھنا | جسم پر زیادہ دیکھے تو مال و دولت جمع کرے۔ |
پھوڑے سے خون نکلنا | جس قدر خون نکلتا دیکھے اسی قدر نقصان اٹھائے۔ |
پھوڑے کو صاف کرنا | مال کی زکوٰۃ ادا کرے گناہوں سے تائب ہو۔ |
پھول دیکھنا | فرزند و دولت ملے کم ہمت ہو مگر خوش نصیب ہو۔ |
پھول بے موسم دیکھنا | کچھ تکلیف اور پریشانی حاصل ہو۔ |
پھول گلاب کا دیکھنا | لڑکا ذی وقار پیدا ہو۔ اہل و عیال سے آرام پائے یا دختر بیاہ لائے۔ |
پھول مرجھانا دیکھنا | فرزند یا کسی عزیز کی موت واقع ہو دکھ و تکلیف پائے۔ |
پہلوان بنا دیکھنا | اگر بادشاہ خود کو پہلوان بنا دیکھے تو عظمت و سلطنت زیادہ ہو۔ |
پہلوان دیکھنا اپنے تئیں | اگرعالم خود کو پہلوان دیکھے تو عالم بے بدل ہو۔ ہدایت شغل ہو اگر سوداگر دیکھے تو تجارت میں ترقی ہو۔ اگر عام لوگ دیکھے تو مال و دولت آئے اگر سپاہی دیکھے تو ترقی عہدہ ہو۔ |
پیشانی دیکھنا | فرزند ارجمند پیدا ہو نیک اور با توقیر ہو بزرگی و تو نگر ی پائے۔ |
پیشانی کشادہ دیکھنا | سخاوت اختیار کرے متقی پرہیز گار ہو عزت و مرتبہ پائے۔ |
پیشانی تنگ کوتاہ دیکھنا | بے عزت بے آبروہو۔ حاسد بخیل ہو۔ پیشہ رذیل ہو۔ |
پیشانی پر بال دیکھنا | قرضدار ہو غربت سے پریشان و بے قرار ہو۔ |
پیشانی خون آلودہ دیکھنا | عزت حاصل ہو سرداری پائے حکومت ملے۔ |
پیشانی پر پسینہ دیکھنا | محنت رنج و غم اٹھائے اگر سانپ بچھو دیکھے رنج و الم زیادہ ہو۔ |
پیغمبر بنتا دیکھنا | اگر خود کو دیکھے تو گمراہ بے دین ہو۔ بلا و مصیبت میں پھنسے۔ |
پیکاں (تیر) دیکھنا | بگڑا ہوا کام درست ہو جائے۔ |
پیکاں فولاد کا دیکھنا | باعث عزت و بلند مرتبہ ہے حوصلہ عالی ہمت ہے۔ |
پیکاں پرانا یا شکستہ | باعث تنزل پریشانی ہے۔ |
پیمانہ دیکھنا | راستی اور انصاف اختیار کرے عادل و منصف ہو۔ |
پیمانہ ٹوٹا دیکھنا | جھوٹ فریب کی طرف راغب ہو پریشانی اٹھائے۔ |
پیالہ شیرو شربت کا پینا | عورت نیک کردار یا خدمتگار خود اطوار حاصل ہو خیر و برکت ہو۔ |
پیٹ انتڑیوں سے خالی دیکھنا | اقارب سے مفارقت دوست مہاجرت ہو ملال بشارت ہو۔ |
پیٹ حد سے بڑا دیکھنا | مال حرام پائے ظلم و ستم اختیار کرے رشوت و سود کھائے۔ |
پیٹ پر بال دیکھنا | خواہشات نفسانی حاصل ہوں دین سے نفرت دنیا سے پیار ہو۔ |
پیٹ ہموار دیکھنا | نیک بختی کی دلیل ہے مال حلال پائے عزت و بزرگی ملے۔ |
پیٹھ دیکھنا | معین و مددگار غیب سے پیدا ہو۔ فرحت سوا ہو۔ |
پیٹھ پر سوار دیکھنا | جس کو سوار دیکھے اس سے مدد ملے یا نفع پائے اگر خود سوار ہے تو مدد ملے۔ |
پیٹھ ننگی دیکھنا | بیحد یارو مددگار ہو۔ تکلیف میں کوئی ساتھی نہ ہو۔ |
پیسہ پانا یا دیکھنا | تکلیف رنج و الم میں مبتلا ہو یا بیمار ہو۔ |
پیشاب عورتوں کو کرتے دیکھنا | زیادہ شہوت ہو۔ راضی ہم صحبت ہو۔ |
پیشاب محراب میں کرنا | اس کا لڑکا بادشاہ یا حاکم یا سردار ہو ۔ خود گمراہ ہو۔ |
پیشاب کرتا دیکھنا | اگر پیشاب سے دھواں اٹھتا دیکھے جس سے تمام عالم تاریک ہو تو ہفت اقلیم کی بادشاہت حاصل ہو علم دولت سے استغنار ہے شہرت عالمگیر ہو۔ |
پیشاب خون کا کرنا | پیٹ کا لڑکا مر جائے یا روزگار میں خلل زبردست آئے۔ |
پیشاب کرنا کپڑے پر | بیٹا صالح ہو لیکن زنا سرزد ہو فسق و فجور کثرت سے کرے۔ |
پیٹ شفاف دیکھنا | مال و فرزند پائے قبیلہ کی زیب و زینت ہو دولت ہاتھ آئے۔ |
پلنگ دیکھنا | یاد فراموش ہو۔ دروغ کو مشہور ہو۔ اعتبار سے دور ہو۔ |
پری خوشرو دیکھنا | بلند مرتبہ و حصول علم و دولت ہے اگر بیمار ہو تو شفاء پائے۔ |
پارہ زمین سے پانا | غیب سے مال ہے مگر مبتلائے مصیبت ہو۔ |