ٹاٹ (جاجم)دیکھنا | دیانتداری اور دینداری حاصل ہو۔ نیک صحبت اختیار کرے۔ |
ٹاٹ زیادہ خریدنادیکھنا | دولت بے اندازہ پائے۔ آخرت نیک ہو۔ |
ٹاٹ نیا دیکھنا | عورت پاکیزہ ملے طیب و طاہر ہاتھ آئے۔ |
ٹاٹ پھٹا دیکھنا | باعث تنزل و خواری ہے۔ نقصان پائے پریشان ہو۔ |
ٹانگہ خریدنادیکھنا | مہمان نوازی کیوجہ سے خرچ زیادہ ہو۔ |
ٹانگے کا سوار ہونادیکھنا | کسی سفر کے درپیش آنے کی علامت ہے۔ |
ٹانگہ جوتتے دیکھنا | کسی کی شرکت کے باعث نقصان ہو۔ |
ٹانگہ سے گرنادیکھنا | غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ |
ٹانگہ سے اترنادیکھنا | رنج و غم سے نجات حاصل ہو۔ مسرت کا باعث ہو۔ |
ٹٹو پر سوار ہونادیکھنا | محنت و مشقت سے رزق حاصل ہو۔ |
ٹٹو خریدنا دیکھنا | تجارت یا کاروبار میں ترقی ہو۔ |
ٹٹودوڑتا دیکھنا | بلند مرتبہ پائے دولت میں ترقی ہو۔ |
ٹخنہ دیکھنا | فرزند پیدا ہو مال و دولت پائے۔ |
ٹخنہ ٹوٹا دیکھنا | اولاد سے کوئی فوت ہو یا کاروبار میں خسارہ ہو۔ |
ٹخنے سے کھیلنا | لڑائی جھگڑا کرے برے کاموں میں مبتلا ہو۔ |
ٹخنے جانوروں کے دیکھنا | اگر حلال جانوروں کے دیکھے تو مال پائے اگر حرام جانور وں کے دیکھے تو مال حرام پائے۔ |
ٹڈی دل دیکھے دیکھنا | لشکر یا فوج سے تعبیر ہے یعنی فوج میں داخل ہو۔ |
ٹڈی دل پیچھے اڑتا دیکھنا | لشکر کا سردار ہو عزت و عہدہ پائے۔ |
ٹڈی دل گھرا دیکھنا | لشکر میں گرفتار ہو۔ رنج اٹھائے یا بیمار ہو۔ |
ٹرام دیکھنا یا سوار ہونادیکھنا | عزت و توقیر بڑھے اورمرتبہ بلند ہو۔ |
ٹکٹ خریدنا ریل کادیکھنا | سفر کی نشانی ہے باعث رنج و کلفت ہو۔ |
ٹکٹ ہوائی جہاز کا خریدنادیکھنا | عزت و مرتبہ بلند ہو۔ نئی ایجاد کرے۔ شہرہ آفاق حاصل ہو۔ |
ٹکٹ سمندری جہاز کا خریدنادیکھنا | اگر صالح دیکھے تو حج کرے اگر گنہگار دیکھے تو مصیبت و موت آئے۔ |
ٹکٹ ڈاک کا دیکھنا | کسی کا خط ملے یا لکھے۔ |
ٹمٹم پر سوار دیکھنا | عہدہ اعلیٰ پر فائز ہو۔ حکومت سرداری دولت پائے۔ |
ٹمٹم دیکھنا | گمشدہ دوست یا عزیز کو پائے یا سفر سے واپس آئے۔ |
ٹوپی دیکھنا | باعث عزت و ناموس ہے۔ جس قسم کی ٹوپی دیکھے اس کیمطابق تعبیر ہے۔ یعنی اگر جناح کیپ دیکھے تو مسلم لیگ کا لیڈر ہو۔ |
ٹوپی درویشانہ پہننادیکھنا | عادات مسکین پیدا کرے غرور و تکبر سے نفرت ہو یا د خدامیں رہے۔ |
ٹوپی ترکی کی پہننادیکھنا | عزم، استقلال ہمت، جرأت عزت پائے دولت ہاتھ آئے۔ |
ٹوپی لمبی نوکدارپہننا دیکھنا | عیار، چالباز، فریبی، مکار ہو بازر ہو مال حرام پائے۔ |
ٹوپی مجاہد کی پہننا دیکھنا | بہادر و دلیر ہو، دشمن پر غالب آئے فاتح ملک ہو نام پیدا کرے۔ |
ٹوپی پھٹی پرانی پہننادیکھنا | بے عزت و ننگ و ناموس ہو قلاش ہو جائے۔ |
ٹوپی سیاہ پہننا دیکھنا | جاسوس ہو یا ڈاکٹر رہزن چور بنے یا لوگوں کو نقصان پہنچائے۔ |
ٹوٹا یا توڑنادیکھنا | جان و مال کا نقصان ہو۔ اگر کوئی عضو ٹوٹا دیکھے تو کسی کی موت ہو۔ |
ٹھپہ(مہر) دیکھنا | اگر خریدے تو کسی عہدے پر فائز ہودیکھے تو نیک و عابد ہو۔ |
ٹھپہ توڑتا دیکھنا | نقصان اٹھائے پریشان ہو۔ عہدے سے مستعفی ہو۔ |
تھوڈی دیکھنا | عقلمندی و سرداری ملے صاحب توقیر ہو۔ |
تھوڈی لمبی دیکھنا | اہل و عیال میں ذلیل و خوار ہو۔ |
تھوڈی سے خون بہنا | اپنے خاندانی بزرگوں سے نقصان اٹھائے۔ |
ٹہنی دیکھنا | بھائی بیٹوں عزیزوں سے تعبیر ہے۔ اگر ٹہنی سبز دیکھے تو زندگی کی نشانی ہے اور خشک دیکھے تو موت واقع ہو۔ |
ٹہنیاں سبز دیکھنا | آل و اولاد میں ترقی ہو۔ خاندان عروج پائے۔ |
ٹھیلہ دیکھنا | نوکر سے آرام و راحت ملے شادی ہونیکا باعث ہو۔ |
ٹنڈیاں اپنی کسی دیکھنا | گناہوں سے توبہ کرے فسق و فجور سے باز رہے۔ |
ٹھٹھا کرنا دیکھنا | دین میں خرابی آئے۔ دنیا میں بے اعتبار ہو جائے۔ |
ٹھیلیا کرنا دیکھنا | زوجہ و کنیز خوشحال ہاتھ آئے خدمتگار سے راحت پائے۔ |
ٹھوکر مارنا دیکھنا | بادشاہ ہو دین پر فتح پائے خوبصورت عورت ملے فرزند پیدا ہو۔ |