بے طہارت نمازپڑھنا دیکھنا | تردد اور حیرانی میں پڑے بے تدبیر ہو دلگیر ہو۔ |
رات دیکھنا | بہتری کی علامت ہے ترقی دولت ہو۔ |
نابزہ سے خون نکلنا دیکھنا | پیٹ میں فرزند مر جائے یا بیماری کی تکلیف اٹھائے۔ |
نابینا اپنے تئیں دیکھنا | دین سے گمراہی ہو تنگ دستی کی دلیل ہے۔ |
ناپ تول کرنا دیکھنا | ایلچی یا پیامبر سے تعبیر ہے عدل و انصاف پائے۔ |
ناپاک ہونا دیکھنا | حرامکاری اورحیرانی پائے عاجز و بیکس ہو۔ |
ناچنا عورتوں کا دیکھنا | رسوائی و ذلت اٹھائے بدنامی ہو۔ |
ناچنا مرد کا دیکھنا | غم و اندوہ اور بیہودگی میں پڑے مصیبت میں مبتلا ہو۔ |
ناخن اتارنا دیکھنا | بیماری اور تنگدستی سے نجات پائے رزق دولت ملے۔ |
ناخن ٹوٹا ہوا دیکھنا | ناکامی اور نامرادی کا باعث ہے عزیز کی دلشکنی کرے۔ |
ناخن دراز دیکھنا | تنگدستی اور بیماری پائے تکلیف اٹھائے۔ |
نارنج دیکھنا | روزی حلال و اصلاح دین کی دلیل ہے مرتبہ بلند پائے۔ |
نارنگی دیکھنا یا پانا | اگر ایک یا دو پائے فرزند پیدا ہو فرحت پائے۔ |
نارنگیاں پانادیکھنا | اگر زیادہ پائے تو مال و دولت پائے آرام و راحت پائے۔ |
ناف پر بال دیکھنا | تنگی اور مصیبت پائے بیوی یا کنیز سے صدمہ پائے۔ |
ناف دیکھنا | عورت یا خادمہ پائے اگر ناک صاف دیکھے تو آرام پائے۔ |
ناقہ خوشرو دیکھنا | دولت کثیر پائے کاروبار میںترقی ہو باکرہ عورت سے ہمبستر ہو۔ |
ناک سے خون بہنا دیکھنا | مال حرام حاصل کرے اور ضائع جائے۔ |
ناک صاف کرنا دیکھنا | دانشمند ہو۔ روزی حلال پائے ڈھونڈ کر کھائے۔ |
ناک لمبی دیکھنا | درازی عمر اور ترقی رزق کا باعث ہے۔ |
نان دیکھنا | دوستوں سے ملاقات ہوعمر دراز پائے۔ |
نان کھانا دیکھنا | مال طیب پائے عیش و آرام حاصل ہو۔ |
نبض دیکھنا | کسی کی امداد کرے اگر خود نبض دکھائے تو عارضہ جاتا رہے۔ |
نبی مرسل کو دیکھنا | جس عنوان سے دیکھے ویسی تعبیر پائے عفو تقصیر پائے راحت پائے۔ |
نجاست دیکھنا | مال حرام حاصل ہو، فکر د امن گیر ہو بے تدبیر ہو۔ |
نجوم سیکھنا دیکھنا | بادشاہ کا مقرب ہو یا عہدہ جلیلہ پائے کہ راحت حاصل ہو۔ |
نجومی دیکھنا | حاکم وقت سے عزت و مرتبہ پائے۔ |
ندی دیکھنا | تجارت و کاروبار میں ترقی پائے مراد پوری ہو۔ |
ندی میں گرنا دیکھنا | تلاش روزی کے لیے کسی دوسرے ملک کا سفر کرے۔ |
ندی میں نہانا دیکھنا | بیماری سے شفا پائے دولت عزت راحت پائے۔ |
نر سنگھا بجتا دیکھنا | کسی منافق شخص سے واسطہ پڑے نقصان اٹھائے۔ |
نر سنگھا دیکھنا | منافقت اور جھوٹ سے تعبیر ہے۔ |
نرسنگھا بجانا دیکھنا | منافق ہو کذب بیانی سے کام لے لوگوں میں نفاق پیدا کرے۔ |
نرگس کا پودا دیکھنا | عورت حاملہ ہو یا مسرت حاصل ہو۔ |
نرگس کا پھول دیکھنا | فرزند خوبصورت پیدا ہو یا حسینہ عورت ملے۔ |
نروبان پر چڑھنا دیکھنا | سفر پیش آئے دین کے کام میں مرتبہ پائے۔ |
نسوار خریدنا دیکھنا | زکام اور بخار میں پڑے حیران سرگردان ہو۔ |
نسوار ضائع کرنا دیکھنا | بیماری سے نجات پائے دکھ درد دور ہوں۔ |
نسوار لینا دیکھنا | غم و اندوہ میں مبتلا ہو رنج و فکر پائے۔ |
نشاستہ دیکھنا | مال حلال پاکیزہ پائے مگر محنت سے ہاتھ آئے۔ |
نشاستہ کھانا دیکھنا | رنج و غم اور مصیبت میں گرفتار ہو۔ |
نشاستہ نکالنا دیکھنا | محنت اور مشقت سے روزی کمائے پریشان رہے۔ |
نشہ شراب میں مست ہونا دیکھنا | عیش و راحت اور آرام و چین پائے۔ |
نعل اپنے جوتے کولگانا دیکھنا | سفر درپیش آئے فائدہ پیش آئے۔ |
نعل بندی دیکھنا | دولت حاصل کرنے میں کوشش کرے کامیاب ہو۔ |
نعل گدھے کے لگنا دیکھنا | کسی بزرگ دین سے فیض حاصل ہو آرام پائے۔ |
نعل گھوڑے کے لگنا دیکھنا | بادشاہ سے منفعت پائے۔ |
نعلین دیکھنا | سفر پر جائے یا عورت سے شادی کرے باعث عزت و دولت ہے۔ |
نعمت پانا دیکھنا | سو ہزار درم ملنے کی علامت ہے اگر بادشاہ دیکھے تو سلطنت وسیع ہو۔ |
نقارہ بجانا دیکھنا | شہرت اور پیامبری سے تعبیر ہے دولت حکومت پائے۔ |
نقصان دیکھنا | فکر مند ہو بے چین رہے گھبراہٹ پائے۔ |
نکاح کرانا عورت سے دیکھنا | عزت و شہرت کا باعث ہے دولت کثیر پائے۔ |
نکاح کرنا دیکھنا | اگر عورت نکاح کراتی دیکھے تو مال کا نقصان ہو۔ |
نگینہ انگوٹھی کا دیکھنا | حکومت عیش و عشرت فرزند عورت پائے۔ |
نگینہ دیکھنا | اگر بادشاہ دیکھے تو ملک فتح کرے عورت کے لئے شوہر ہے۔ |
نل کا پانی دیکھنا | ترقی کاروبار کی علامت ہے منفعت حاصل ہے۔ |
نماز پڑھنا دیکھنا | اگر مشرق کی طرف منہ کر کے نماز پڑھے تو حج ادا کرے۔ |
نماز قبلہ رو پڑھنا دیکھنا | دین میں ترقی کا باعث ہے۔ |
نماز میں امامت کرانا دیکھنا | اپنے خاندان یا قوم پر سرداری پائے عزت حاصل ہو۔ |
نمدہ جلتا دیکھنا | مال و دولت کے نقصان ہونے کا موجب ہے۔ |
نمدہ سفید پاکیزہ پانا دیکھنا | مال حلال حاصل کرے آرام و راحت پائے۔ |
نمدہ سفید کھانا دیکھنا | نیک اور صالح عمل کرے دولت و حشمت پائے۔ |
نمدہ سیاہ کھانا دیکھنا | فتنہ و فساد میںمبتلا ہو تکلیف پائے نقصان اٹھائے۔ |
نمدہ میلا خراب ہونا دیکھنا | تکلیف میں پڑے دکھ اٹھائے۔ |
نمدے جمع کرنا دیکھنا | بہت سا مال حاصل کرے اگر گندہ اسٹاک دیکھے تو مصیبت پائے۔ |
نمک سرخ پانا دیکھنا | رنج و غم ، مال حرام دنگا فساد اور تکلیف پائے۔ |
نمکدان دیکھنا | عورت حسینہ ہم صحبت ہو راحت و عزت پائے۔ |
ننگا عورت کو دیکھنا | مال بے اندازہ پائے جس کا شمار نہ ہو عزت حاصل کرے۔ |
ننگا ہونا دیکھنا | طالب دنیا کا ہونا موجب ہے رسوائی ہو۔ |
ننگے آدمی زیادہ دیکھنا | خیرو برکت کا موجب ہے بروں کے لئے رسوائی کا باعث ہے۔ |
نہالین دیکھنا | بزرگی و مرتبہ پائے یا خدمتگار سے راحت پائے۔ |
نہانا صاف پانی سے دیکھنا | رنج و غم سے نجات پائے بیماری سے شفا یاب ہو، قرضہ ادا ہو۔ |
نہانا گندے پانی سے دیکھنا | بیمار مصیبت میں پھنسے تکلیف اور رنج اٹھائے۔ |
نہر چلتی دیکھنا | حاکم وقت سے تعبیر ہے ملک کی آبادی کا باعث ہے۔ |
نہر خشک دیکھنا | کسی حاکم یا بادشاہ یا وزیر کے موقوف ہونے کی علامت ہے۔ |
نہر سے پانی پینا دیکھنا | بادشاہ یا حاکم سے انعام پائے آسودہ حال ہو۔ |
نہر میں نہانا دیکھنا | بادشاہ وقت سے عہدہ پائے وزیر سفیر یا امیر ہو۔ |
نہنگ دیکھنا | دشمن سے مقابلہ ہو یا پریشانی ہو۔ |
نہنگ کو ہلاک کرنا دیکھنا | فتح یابی حاصل ہو کامیاب ہو فکرو اندیشہ دور ہو۔ |
نو ر آسمان پر دیکھنا | دین و دنیا کی نعمتیں پائے عدل و انصاف و فراخی رزق ہو۔ |
نوشادر کھانا دیکھنا | غم و اندوہ سے تعبیر ہے اگر خریدے تو تکلیف پائے۔ |
نوکر اپنے تئیں دیکھنا | ذلت اٹھائے عاجز و مسکین ہو۔ |
نوکر بادشاہ کا ہونا دیکھنا | بادشاہ سے ذلت اٹھائے مصیبت میں پڑے۔ |
نوکر رکھنا دیکھنا | عزت و مرتبہ حاصل ہونے کی علامت ہے۔ |
نیا زبو دیکھنا | اگر سر سبز دیکھے تو فرزند پائے اور اگر خشک دیکھے تو اولاد نہ پائے۔ |
نیا زبو سونگھنا دیکھنا | اگر خوشبودار ہو تو سعادت دارین حاصل کرے خوشخبری پائے۔ |
نیاز پر ختم دینا دیکھنا | روزگار میں ترقی ہو خوشحالی کا باعث ہے۔ |
نیاز دینا دیکھنا | دلی مراد پوری ہونا جس کی خواہش رکھے اسے پائے۔ |
نیچے اترنا دیکھنا | اگر آرام سے اترے تو کام کو دیر سے کرے کامیابی دیر سے ہو۔ |
نیچے گرنا دیکھنا | عزت و مرتبہ میں کمی آئے باعث تنزل ہے۔ |
نیزہ بازی کھیلنا دیکھنا | زمانہ میں طاقتور ہو بہادر مشہور ہو جس کام کا ارادہ کرے پورا کرے۔ |
نیزہ پھینکنا دیکھنا | عہدہ سے دست بردار ہو جائے دنیا سے علیحدگی اختیار کرے۔ |
نیزہ ٹوٹا دیکھنا | عہدہ سے معزول ہو یا دوست ہمدرد سے جدائی ہو۔ |
نیزہ سے قد ناپنا دیکھنا | عمر دراز پائے منفعت حاصل ہو۔ |
نیزہ ہاتھ میں دیکھنا | عہدہ پائے یا طاقتور دوست پائے دشمن پر غالب آئے۔ |
نیل دیکھنا خریدنا | رنج و غم میں مبتلا ہو باعث پریشانی ہے۔ |
نیل کپڑوں کو دینا دیکھنا | زیادہ دے تو مصیبت و بدنامی ہو پورا دے تو مقصد میںکامیاب ہو۔ |
نیل گائے کا شمار کرنا دیکھنا | غیب سے رزق پائے متمول و دولتمند ہو عیش و عشرت پائے۔ |
نیل ہاتھوں کو لگا دینا دیکھنا | بحر عصیاں میں غرق ہو بدنام اور ذلیل و خوار ہو ذلت و رسوائی پائے۔ |
نیلگوں آسمان دیکھنا | مصیبتوں سے نجات پائے فرحت و راحت مسرت کامیابی پائے۔ |
نیلوفر دیکھنا | موسم میں دیکھے تو فرزند پائے منفعت ہو۔ |
نیلوفر کے پھول توڑنا دیکھنا | باعث راحت ہے مشغول کاروبار ہو دلبر سے وصال ہو۔ |
نیولا پکڑنا دیکھنا | کسی سردار کی قرابت حاصل ہو۔ عزت پائے۔ |
نیولے سانپ کی لڑائی دیکھنا | موجب خیروبرکت ہے ، دولت غیر معمولی ہاتھ آئے دشمنوں پر غالب آئے عزت و سرداری پائے۔ |
نیولے کو مارنا دیکھنا | مفسدوں حاسدوں پر غالب آئے۔ |
نئی چیز دیکھنا | خیر و برکت کا موجب ہے معلومات میں اضافہ ہو۔ |