غارمیں جانا دیکھنامصیبت میں گرفتار ہو پریشان حال ہو۔
غار میں روشنی دیکھنامصیبت کے بعد راحت ہو آرام پائے۔
غار سے باہر نکلنا دیکھنابیماری سے شفا پائے بیروزگاری دور ہو۔ ہدایت پائے۔
غار کا منہ بند کرنا دیکھناتمام مصائب سے چھٹکارا حاصل ہو۔
غائب کا دیکھنااگر حلال چیز دیکھے تو غیب سے پائے یا کسی پوشیدہ چیز کو پائے۔
غیبی خط دیکھناامداد پائے رحمت حق شامل حال ہو بے زوال ہو۔
غیبی امداد ہو دیکھنامشکلات سے نجات پائے صحت و آرا م پائے۔
غبار آلود چہرہ دیکھناکسی غم و اندوہ میں پھنسے یا ایسی خبر پائے جس سے تکلیف اٹھائے۔
غبار اڑتے دیکھنامصیبت میں گرفتار ہو یا فتنہ فساد پھیلے۔
غرق دریا میںہونا دیکھنابادشاہ وقت سے تکلیف پائے۔
غرق شہر ہوتادیکھناقہر الہٰی لوگوں پر نازل ہو لوگ تباہ و برباد ہوں یا گمراہ ہوں۔
غرق درندہ ہوتادیکھنادشمن سے نجات پائے بے خوف و خطر ہو۔
غرق مکان ہوتا دیکھنامشکلات میں پھنسے اگر خود کو سلامت دیکھے تو نجات پائے۔
غسل جنابت کا کرنا دیکھناجھوٹ کذب سے توبہ کرے غم سے نجات پائے۔
غسل چشمہ شفاف میں کرنا دیکھناتمام مصائب سے آزاد ہو رحمتِ خدا سے دولت ، عزت بزرگی پائے۔
غسل گندے پانی میں کرنا دیکھنامقروض ہو یا بیمار ہویا کسی مصیبت کا شکار ہو۔
غسل کرنا دیکھنااگر بیمار ہو تو صحت پائے قرض سے فارغ ہو راحت ہو۔
غش کھانا دیکھنادنیا کی آلام و مصائب سے بے خبر ہو رنج سے نجات پائے۔
غشی دور کرنا دیکھناکاروبار میں ترقی پائے مصیبت ٹل جائے آرام پائے۔
غصہ کرنا یا ہونا دیکھنااگر خواب میں دنیاوی باتوں پر غصہ کھائے تو دین سے گمراہ ہو۔
غصہ والدین پر کرنا دیکھنامرتبہ گرنے کی علامت ہے یا والدین سے تکلیف پائے۔
غصہ گمراہ لوگوں پر کرنا دیکھنادیندار ہو گمراہ لوگوں سے نفرت کرے پرہیز گاری اختیار کرے۔
غصہ پی جانا دیکھناعزت و مرتبہ بلند ہو رحمت حال الہٰی شامل ہو سعادت پائے۔
غلاف دیکھناعورت سے تعبیر ہے اگر نیا دیکھے تو کنواری عورت ملے۔
غلاف میلا دیکھناعورت بیوہ یا متعلقہ سے شادی ہو تکلیف اٹھائے۔
غلاف پھٹا دیکھناعورت کی بیماری اور جدائی کا سبب ہے، غلاف درست سے بھی تعبیر ہے۔
غلام بالغ ہوتا دیکھناآزاد ہونے کی دلیل ہے۔
غلام فروخت کرتادیکھناخوشی حاصل اگر خوبصورت غلام بیچے تو تنگی پائے۔
غلام خریدنا دیکھنامال و دولت پائے اگر غلام مہیب شکل ہو تو مصیبت آئے۔
غلام کا بھاگنا دیکھناتنگدستی اور غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔
غلام کا آزاد کرنا دیکھنادنیا سے جلدی کوچ کرنے کی علامت ہے۔
غلام کرنا دیکھناذلت و خواری ہے اگر مشہور آدمی کی غلامی کرے تو اس سے نفع پائے۔
غلامی علما کی کرنا دیکھنادین و بزرگی پائے صاحب توقیر باتدبیر ہو۔
غلہ کا ڈھیر دیکھنامحنت و مشقت سے روزی حاصل کرے۔
 غلہ خریدنا دیکھناتنگی رزق کا باعث ہے فلاکت پائے یا غم و اندوہ پائے۔
غلہ فروخت کرنا دیکھناتندرستی راحت پائے بے فکر ہو آزاد طبع ہو۔
غلہ کاشت کرنا دیکھنانیکی کی علامت ہے صالح عمل کمائے ۔پرہیز گار ،دولمتمند باعزت ہو۔
غلہ یا غلیل چلانا دیکھناظالم لوگوں میں شامل ہو لوگوں کو آزار پہنچائے ظالم کہلائے۔
غلیل بنانا دیکھناظلم وستم اختیار کرے تنگ دل ہو۔
غلیل توڑنا دیکھناگناہوں سے توبہ کرے نیکی اختیار کرے۔
غم کھانا یا غمگین ہونا دیکھناخوش خبری پائے شاد ہو رنج سے آزاد ہو۔
غم سے رہا ہونا دیکھنارنج و الم میں گرفتار ہو یا بیمار ہو دل آزار ہو۔
غوطہ لگانا دیکھنامال و دولت کے لئے مشقت میں پڑے علم و دانش حاصل ہو۔
غوطہ لگا کر کچھ مال نکالنا دیکھناعلم و عقل دانش حاصل ہو، عالم فاضل ہو۔
غوطہ سے خالی رہنا دیکھناعلم و حکمت کے لئے کوشش کرے مگر بے فائدہ ہو۔
غالب آنا دشمن پر دیکھنابے ہودہ اورباطل کاموں کو ترک کرے نفس پر غالب آئے ہدایت پائے۔

 

Scroll to Top