صابون بنانا ۔ خریدنانیک ہو تونیکی کی ترغیب دے دولت ملے سخاوت کرے۔
صابون دیکھناپرہیز گاری اختیار کرے۔
صابون دینااپنا مال خوشی سے کسی کو دے یا ہدایت کرے۔
صابون سے بیگانے کپڑے دھوناچغلی غیبت اختیار کرے اگر عالم دیکھے تو ہدایت پائے۔
صابون سے کپڑے دھوناافعال بد سے توبہ کرے نیکی کی طرف مائل ہو۔
صابون کھانادل کی صفائی ہو ، نفس کا تنقیہ کرے اگر کافر دیکھے تو مال حرام پائے۔
صاف بدن کرنامال حلال پائے زکوٰۃ خیرات کرے گناہوں سے توبہ کرے شفایاب ہو۔
صالح شخص دیکھناپرہیز گاری کی طرف راغب ہو نیک دیندار خدا ترس ہو۔
صالح شخص سے جھگڑنا‘ لڑنادین میں شکن پیدا کرے ملعون و بے ایمان ہو ساتھی شیطان ہو۔
صالح شخص سے کچھ لینامال طیب پائے آرام و راحت ملے بزرگوں کا ہم نشین ہو۔
صالح شخص سے گفتگو کرناہدایت پائے حقیقت سے آشنا ہو متقی اور پرہیز گار ہو۔
صبح صادق پر اندھیرا دیکھناگمراہی پھیلے لوگ بے دین مشرک کافر ہو جائیں یا حاکم ظالم آئے۔ خوشحالی پر تنگی غالب آئے کفر و جہالت ظلمت عام ہو۔
صبح صادق پر سفید روشنی دیکھناخیرو برکت کا موجب ہے ایسی خوشخبری پائے جس سے تاعمر راحت ہو۔
صبح صادق دیکھناہدایت پائے بزرگی حاصل ہو دین میںکامل ہو خوشخبری پائے۔
صبح صادق سے پہلے زردی دیکھناملک یا علاقہ میں بیماری پھوٹ پڑے۔
صبح صادق شے پہلے سرخی دیکھناملک میں قتل و غارت اور خونریزی ہو۔
صبح کاذب دیکھناکسی آدمی صورت شیطان کو دیکھے یا کسی مکار کی عیاری میں آئے۔
صحبت بیوی سے کرناعورت تابع فرمان ہو دلی راز ظاہر کرے مرد پر قربان ہو۔
صحبت چارپایوں سے کرناتجارت حیوانات میں نفع پائے دشمن پر غالب آئے عورت زیر فرمان ہو۔
صحبت زن باکرہ سے کرناحصول مقصد کی نشانی ہے مال پاکیزہ ملے باعث کامرانی ہے۔
صحبت زن سے زن کو کرتے دیکھناعورت کے مخفی رازوں سے آگاہ ہو، فائدہ بے پناہ آئے۔
صحبت زن مجہول سے کرنااگر اثر صحبت ظاہر دل میںہو تو فائدہ کثیر ہو ورنہ بے توقیر ہو۔
صحبت زن معروفہ سے کرناعزت و دولت پائے صاحب توقیر ہو۔
صحبت مرد سے کرنااگر وہ شخص اہل عزت صاحب عظمت ہو تو اس سے نفع کثیر پائے۔
صحبت مرد مجہول سے کرنابے عزت ہو مال حرام پانے میں مصروف ہو۔ بدنام ہو۔
صحبت مردسے کرنااگر مجہول ہو تو بدنامی دکھ ہو۔
صحبت معروف سے کرنااس کی اولاد سے نفع پائے یا مال و دولت جائیداد ہاتھ آئے۔
صحرا دیکھناحاکم یا بادشاہ سے فائدہ اٹھائے مسرت حاصل ہو۔
صحرا سبز دیکھنابادشاہ مہربان ہو یا عامل باعمل سے فیض روحانی خوشحال ہو۔
صحرا سنسان دیکھناکسی مصیبت میں گرفتار ہو بے یارومددگار ہو۔
صحناک دیکھنامال حلال سے اوقات بسر ہو۔ مکروفریب سے بے خبر ہو۔
صحنک میں آٹا گوندنامال زیادہ پائے خوشحال ہو۔
صدقہ اپنے ہاتھ سے بانٹناغلام ہو تو آزادی ملے کافر ہو تو مسلمان ہو۔
صدقہ دیناغم و اندوہ سے نجات پائے قرض سے خلاصی ہو بیمار ہو تو شفا پائے۔
صدقہ لینا یا پاناگداگری اختیار کرے قلاش ہو یا فکر معاش میںسرگردان ہو۔
صراحی پرانی پانابیوہ عورت سے شادی ہو اگر صراحی کسی کو دے تو بیوی کو اپنے سے جدا کرے۔
صراحی دیکھناعورت نازک بدن حسینہ پائے مجامعت سے لطف اٹھائے۔
صراحی شراب کی پاناعورت خوبصورت دوشیزہ مخمور پر ادا پائے۔
صراحی شربت کی پانامالدار سلیقہ شعار عورت پائے عیش و عشرت سے زندگی بسر ہو۔
صراحی صاف پانی کی پانانیک پاکیزہ عورت ملے جو دکھ سکھ میں شریک ہو نعمت رحمت پائے۔
صراحی گم جانا یا ٹوٹناعورت فوت ہو یا طلاق سے یا اغوا ہو جائے بہر حال مفارقت ہو۔
صراف دیکھنانیک و بد پہنچاننے کی تمیز ہو ۔ قیافہ شناسی میں کامل ہو۔
صراف کو پرکھتے دیکھنانیک و بد یا نفع نقصان سے آگاہ ہو۔
صرافی کرنا یا صرف بننالوگوں کی خیانت غیبت میں مشغول ہو خرافات کہنے اور اپنا نقصان آپ کرنے کا باعث ہو۔
صفا مروہ پر چڑھنااولاد کے لئے رزق حلال تلاش کرے۔ بندگی و پرہیز گاری تقویٰ پائے۔
صفا مروہ پر دوڑنادین حاصل کرے حج نصیب ہو۔
صفا مروہ سے اترنادینوی اور دینی مقاصد حاصل ہوں شاکر و صابر ہوعزت پائے۔
صفائی بازارا کی کرناصاحب علم دیکھے تو اسلام کا چرچا کرے۔ راہبری و ہدایت دے اگر مجہول اور ان پڑھ کرے تو ذلیل خوار ہو۔ گداگری اختیار کرے۔
صفائی کرنا یا کرانادین و دنیا کے کاموں میں اصلاح کرنے کی کوشش ہو نیک نام ہو۔
صفائی گلی کی کرناراستہ صاف کرنے کے مترادف ہو کسی کام کا آغاز کرے۔
صفائی گھر کی کرناغربت سے نجات پائے سب مصیبتوں سے آزاد ہو دل شاد ہو۔
صفائی مسجد کی کرناگناہوں سے تائب ہو خادم اسلام ہو عزت و بزرگی پائے۔
صلح کرنا یا کرانادرازی عمر ہو ترقی رزق کا سبب ہے امن و چین پائے۔
صلیب بنانامذہب عیسائی اختیار کرے یا عیسائیوں کی مدد کرے۔
صلیب توڑنادین اسلام کی تقویت کا باعث ہے اپنے مذہب سے محبت رکھے
صلیب دیکھنادین میں خرابی پڑنے کا موجب ہے۔
صلیب گردن میں ڈالناگمراہی میں پڑے بے دین و بے ایمان ہو۔
صمغ غربی (گوند) دیکھناکسی کی زمین حاصل کرنیکی کوشش کرے۔
صمغ غربی سے کچھ جوڑنااپنے روپے میں کسی کا روپیہ جذب کرے سٹہ بازی کرے معمہ پائے۔
صمغ غربی کھاناکسی کی جائداد پر قبضہ کرے یا کسی قلیل منافع تجارت میں حصہ لے۔
صندل بورہ دیکھنامال بے مشقت پائے خیر و برکت ہو۔
صندل پانا یا خریدنالوگوں میں عزت پائے تعریف و توصیف ہو۔ دولت حاصل ہو
صندل سرخ پاناکسی جابر حاکم سے انعام و خلعت پائے عزت دوبالا ہو۔
صندل سفید پاناکسی معزز امیر رئیس سے انعام و اکرام پائے عزت مرتبہ بلند ہو۔
صندوق اپنا ٹوٹا دیکھناراز فاش ہو یا غلام کنیز فوت ہو یا عورت سے مفارقت پائے۔
صندوق خریدناغلام یا کنیز امانتدار پائے رازدار تابعدار ہو۔
صندوق دیکھناعزت و مرتبہ پائے جس قدر بڑا دیکھے اسی قدر عزت مرتبہ بلند ہو۔
صندوق منقش دیکھناعورت تابعدار ملے خوبصورت ہو۔
صنع دیکھناصورت باطلہ نظر آئے یا مکروہات میں مبتلاہو فتنہ گری اختیار کرے۔
صنم تراش بنناکافروں کا ہمنوا یا عورتوں پر جان دے یعنی بدمعاش کافر ہو۔
صنم توڑناکفر و شرک کو چور کرے اسلام پھیلائے دین کو زندہ کرے۔
صنم دیکھنابے دین ہو کسی کافرہ عورت سے محبت کرے۔
صنم کی پوجاکرناکافر ہو یا حق چھپائے گناہ میں مبتلا ہو یا کافر عورت پر عاشق ہو
صنم گری کرنامال حرام پائے یا عورتوں کی پرستش کرے کافر ہو۔
صومعہ دیکھناگمراہوں کو راہ بتائے کار دین میںسر گرم ہو جائے۔
صیاد کو دیکھنامکروہ حیلہ سے روزی پائے فکر و تدبر میں پریشانی اٹھائے ۔
صیقل کرتے دیکھناریاضت الہٰی میں مشغول ہو۔ گناہ سے توبہ ہو۔

 

Scroll to Top