شاخ سبز دیکھنا | فرزند پیدا ہو یا بھائی تولد ہو۔ |
شاخیں سبز دیکھنا | بھائیوں اور فرزندوں سے تعبیر ہے۔ اولاد یا کنبہ زیادہ ہو۔ |
شاخیں گھنی دیکھنا | قبیلہ کے خوب پھلنے پھولنے کا باعث ہے آل اولاد کثرت سے ہو۔ |
شاخیں کٹی دیکھنا | آل اولاد میں کمی واقع ہو یعنی فوت ہو جائے اگر خشک دیکھے تو بھی موت آئے۔ |
شاخیں مرجھائی دیکھنا | کمزوری اور تنگدستی اور مفارقت اولاد کا باعث بنے۔ |
شادی کرنا | جس کی شادی کرے اور دلہن یا دولہا گھر نہ لائے تو اس کی موت واقع ہو۔ |
شادی کر کے دلہن لانا | دولت مند امیر کبیر ہو عیش و آرام پائے ۔ |
شادی عورت کی دیکھنا | موت کی علامت ہے قضا الہٰی سے فوت ہو جائے۔ |
شامیانہ دیکھنا | سفر اختیار کرے یا گھر والوں سے مفارقت ہو مگر دولت عزت پائے۔ |
شامیانے کے نیچے بیٹھنا | تجارت سے نفع اٹھائے یا بادشاہ کے زیر سایہ آرام پائے۔ |
شامیانہ بلند کشادہ دیکھنا | بادشاہ یا حاکم مہربان ہو۔ رعایا آرام پائے بادشاہ صاحب توقیر ہو۔ |
شامیانہ گرتا دیکھنا | بادشاہ یا حاکم پر تنزل آئے اگر اپنا شامیانہ گرتا دیکھے تو موت یا ذلت آئے۔ |
شانہ (کنگی) کرتے دیکھنا | دوست یا رفیق ہمدرد ملے عورت کنواری خدمت گار پائے۔ |
شانہ ہاتھ سے گرنا دیکھنا | دوست یا بیوی سے مفارقت پائے۔ |
شاہین (پرندہ) دیکھنا | مرتبہ بلند ہو عزت بزرگی پائے سرداری ہاتھ آئے۔ |
شاہین پکڑنا | کسی بادشاہ یا حاکم وقت کا قریبی ہو عزت مرتبہ بلند ہو۔ |
شہباز دیکھنا | قوم کا سردار ہو یا حکومت کا عہدیدار ہو عزت بزرگی پائے۔ |
شہباز کو جھپٹتا دیکھنا | حاکم یا سردار کے غصہ میں آئے مصیبت و تکالیف اٹھائے۔ |
شہباز کو ہلاک کرنا | غم ملے۔ اگر دشمن رکھے تو پامال ہو ذلت اٹھائے۔ |
شراب دیکھنایا پینا | حرام مال ہضم کرے، بیفکر عیاش ہو،عاقبت خراب ہو۔ |
شراب خریدنا یا بیچنا | فتنہ و فساد میں شامل ہو۔ بے دین بدمعاش کامل ہو۔ |
شراب نکالنا یا پینا | لوگوں میں منافرت پھیلائے فسادی مکار عیار ہو۔ |
شراب خوش ذائقہ پینا | منفعت اور خوشی حاصل ہو دین میںکامل ہو عمر دراز ہو۔ |
شربت تلخ پینا | نقصان کا باعث ہے فکر و اندیشہ میں پڑے۔ |
شراب تیار کرنا | دین و دنیا کی خوشحالی نصیب ہو پارسا پرہیز گار متقی ملنسار ہو۔ |
شاز نیا خریدنا | کنیز باتمیز ،عورت پاکیزہ، دوست صالح سے ہمنشین ہو۔ |
شربت بیچنا | لوگوں میںاتفاق و اتحاد ، محبت و اخوت اور یگانگت پیدا کرے۔ |
شرم کرنا یا کھانا | ایماندار ہونیکی نشانی ہے۔ صاحب ایمان ہو۔ |
شرم گاہ دیکھنا | اگر اپنی دیکھنا ہو تو دل کا راز فاش کرے تکلیف اٹھائے۔ |
شرم گاہ مرد کی دیکھنا | دلی راز افشا ہو جائے پریشانی و ندامت اٹھائے۔ |
شرم گاہ عورت کی دیکھنا | لڑکی پیدا ہو شہوت زیادہ ہو۔ |
شرم گاہ ڈھانپنا دیکھنا | راز دل میںرکھے کسی پر ظاہر نہ ہونے دے۔ |
شرم سے شرمگاہ ملانا دیکھنا | کسی کو اپنا راز دار بنائے یا خود کسی کا رازدار بنے۔ |
شرم گاہ برہنہ کرنا دیکھنا | آفت یا مصیبت میں گرفتار ہو دنگا فساد ہو۔ |
شطرنج کھیلنادیکھنا | لڑائی جھگڑے میں گرفتار ہو۔ دنگا فساد ہو۔ |
شطرنج جیتنادیکھنا | کسی پر تہمت یا بہتان لگائے۔ |
شطرنج ہارنادیکھنا | تہمت یا بہتان لگنے سے رسوا بدنام ہو شرمندگی حاصل ہو۔ |
شعر و شاعری کرنا | بے ہودہ گوئی اور لغویات سے تعبیر ہے۔ |
شعر پڑھنا یا سننا | بے محل باتیں کرے دلالت و گمراہی کا شکار ہو۔ |
شعر میں حمد سننا | نیک ہونے کی علامت ہے سعادت و بزرگی پائے۔ |
شعلہ آتش دیکھنا | تکلیف ، دکھ رنج کا پیش خیمہ ہے۔ |
شعلہ بدن پر پڑھنا | مصیبت میں مبتلا ہو جس میں کوئی ساتھی و مددگار نہ ہو۔ |
شعلہ لباس پر پڑنا | مصیبت میں مبتلا ہو، عزت و ناموس جاتا رہے، رسوا ذلیل ہو۔ |
شعلہ زمین سے اُٹھتا دیکھنا | اہل زمین فتنہ و فساد سے ہوں رنج و بلا میں پڑے۔ |
شعلہ آسمان پر دیکھنا | آفت اور مصیبت نازل ہونیکا موجب ہے۔ |
شعلہ آسمان سے برسنا دیکھنا | قحط، درد، مصیبت اور بلا ووبا سے نجات حاصل ہو۔ |
شرم نہ کرنا | بے ایمان ، بے دین، ذلیل و خوار عاقبت خراب ہو۔ |
شعلہ بجھتا دیکھنا | درد، مصیبت اور بلا وبا سے نجات حاصل ہو۔ |
شفتا لو لذیذ کھانا | کنیز پاکیزہ پائے جس سے آرام آسائش ہو۔ |
شفتالو بدمزہ کھانا | بیماری پائے یا کسی تکلیف میں پھنسے۔ |
شفتالو خریدنا | کنیز فرزند اور لونڈی و مال وغیرہ سے تعبیر ہے۔ |
شفیق دیکھنا | موسمی غذا کی فراوانی ہو۔ آرام و آسائش پائے خوشخبری پائے۔ |
شفیق غائب ہوتا دیکھنا | غلہ کی کمی ہو۔ تنزل پانے کا باعث ہے۔ |
شکار کرنا یا کھیلنا | مال غنیمت ہاتھ آئے یا غیب سے مدد ملے عزت مرتبہ بلند ہو۔ |
شکار بکرے‘ گائے یا گورخر کا کرنا | منفعت حاصل ہو غیب سے مال ملے عیش اور آرام پائے اگر گوشت کھائے تو رزق موافق بادشاہ یا امیر وزیر پائے۔ |
شکار چیتے کا کرنا | بردبار، بہادر ہو، کمینہ خصلت دشمن پر فتح پائے۔ |
شکارریچھ کا کرنا | بد خصلت مگر طاقتور دشمن ہو فتح پائے یا موذی مرض سے نجات پائے۔ |
شکار لومڑی کا کرنا | مکار عورت پر قابو پائے یا عیار آدمی کی چالوں کو سمجھے۔ |
شکار سور کا کرنا | حرام مال پائے ، بدنام بد کردار، بے حیا ، بے ایمان ہو۔ |
شکار بھیڑئیے کا کرنا | کہنہ مشق ٹھگ پر قابو پائے کسی دھوکا باز فقیر یا عالم سے بچے۔ |
شکار جال سے پکڑنا | مکرو فریب سے لوگوں کو دھوکا دے اور دولت حاصل کرے۔ |
شکار گڑھے سے پکڑنا | نقصان اٹھائے یا دفینہ مال پائے مگر بدنام ہو۔ |
شکر خریدنا | باعث نقصان ہے فکر اندیشہ میں پڑے۔ |
شکر فروخت کرنا | اتفاق یگانگت پیدا ہو۔ نیک کاموں میں حصہ لے۔ |
شکر کھانا | روزی حلال پائے فرزند و عزیز سے محبت زیادہ کرے۔ |
شکر اللہ کاکرنا | دین و دنیا کی بھلائی پائے آخرت نیک ہو بزرگی ملے۔ |
شکرانہ ادا کرنا | سعادت دارین حاصل ہو اور دین کی ترقی کا سبب ہے دلی مراد پوری ہو۔ |
شکریہ ادا کرنا | دینوی منفعت حاصل ہو اور دین کی ترقی کا سبب ہے۔ |
شکرا(پرندہ)دیکھنا | مکار ظالم شخص سے تعبیر ہے۔ |
شکرا پالنا یا پکڑنا | عیار ظالم شخص سے تعبیر ہے۔ فریب دھوکہ سے روپیہ حاصل کرے۔ |
شکرا سے شکار کھیلنا | مکاری سے روپیہ کمائے جوئے باز ہو تماش بینی میں مصروف رہے۔ |
شکر قندی دیکھنا | نعمت حاصل ہو راحت و آرام پائے۔ |
شکر قندی زمین سے نکالنا | دفینہ مال حاصل کرے۔ خوشی و عیش و عشرت حاصل ہو۔ |
شکر قندی خریدنا | اولاد زیادہ ہو فرزند پیدا ہو کاروبار میں برکت ہو۔ |
شکر قندی کھانا | مال طیب رزق حلال پائے اگر کچی کھائے تو مصیبت یاد آئے۔ |
شکنجہ دیکھنا | مصیبت یا بیماری آئے۔ |
شکنجہ میں خود کو دیکھنا | مصیبت میں گرفتار ہو یا کوئی سخت بیماری آئے رنج و غم پائے۔ |
شکنجہ میں تکلیف نہ پانا | عزت و بزرگی پائے مگر مصروفیات زیادہ ہو۔ |
شگوفہ دیکھنا | خوشخبری پائے سکون دل ہو۔ فرزند کی بشارت ہو۔ |
شگوفہ سونگھنا | مشہور عالم ہو نیک نام ہو دل کی مراد پوری ہو۔ |
شگوفہ ٹوٹتا دیکھنا | فرزند یا بھائی سے غم پائے مایوسی کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے۔ |
شلغم کھانا یا دیکھنا | غم و اندوہ سے تعبیر ہے اگر کھیت دیکھے تو قدرے خوشی حاصل ہو۔ |
شلغم پختہ یا معہ نان کھانا | روزی میں ترقی ہو اگر شلغم کا سالن روکھا کھائے تو رنج والم سے چور ہو۔ |
شلغم پھینکنا | دکھ درد اور غم اندیشہ سے نجات پائے۔ |
شلوار پہننا یا خریدنا | اگر نئی پہنے تو باکرہ لڑکی سے شادی کرے اگر عورت دیکھے تو کنوارہ شوہر ملے۔ |
شلوار دھلی ہوئی پہننا | بیوہ، عورت ملے یا رنڈوے مرد سے شادی ہو۔ |
شمار کرنا(گننا) | محنت و مشقت میں گرفتار ہو۔ دنیاوی زندگی سے بیزار ہو۔ |
شمارے دیکھنا | اگر کم دیکھے تو عمر چند روز سمجھے اگر زیادہ دیکھے تو عمر دراز یا مشقت پائے۔ |
شمشیر دیکھنا | عورت یا فرزند پانے سے مراد ہے۔ |
شمشیر کمر میں دیکھنا | عورت خوبصورت پائے یا حکومت بادشاہت ملے عالی قدر ہو۔ |
شمشیر ننگی ہاتھ میں دیکھنا | دبدبہ رعب جلالیت میں یکتا ہو بہادر شاہسوار ہو دشمن ناپید ہو۔ |
شمشیر حمائل سے گرنا | حکومت ولایت یا عہدہ سے معزول ہو۔ عورت یا فرزند کی موت ہو۔ |
شمع دیکھنا | سردار قبیلہ ہو یا لشکر میں ممتاز عہدہ پائے یا عالم عابد ذی قدر ہو۔ |
شمع گھر میں دیکھنا | عورت خوبصورت پاکیزہ ملے جس سے گھر آباد ہو۔ دلشاد ہو۔ |
شمع روشن دیکھنا | مال و دولت کثرت سے پائے، عیش و عشرت حاصل ہو۔ |
شمع ٹمٹماتی دیکھنا | مال و دولت میںکمی آئے بے عزت ہو اگر بجھتی دیکھے تو گھر ویران ہو۔ |
شمعدان دیکھنا | بیماری سے صحت ہو ہمخوایہ سے فرحت ہو۔ |
شمعدان بھدا دیکھنا | عورت سے تکلیف پائے ، بے چینی ہو۔ |
شمعدان خوشنما دیکھنا | کنیز خوبصورت ملے یا بیوی سے راحت پائے لڑکا یا لڑکی پیدا ہو۔ |
شملہ دستار کا رکھنا | نام و نمود پیدا کرے لوگوں میں عزت ہو مگر بعد میں بدنام ہو۔ |
شملہ پورا دستار کا دیکھنا | عزت و بزرگی پائے مگر مغرور ہو اگر پگڑی بے شملہ باندھے تو بزرگ دین ہوعزت مرتبہ حشمت توقیر پائے۔ |
شنگرف دیکھنا | غم و اندوہ پائے مصیبت پائے تکلیف اٹھائے۔ |
شنگرف کھانا | کسی آفت ناگہانی کا شکار ہو یا سخت بیمار ہو۔ |
شنگر ف پھینکنا | رنج و غم سے نجات پائے آفات و بلا سے نجات ملے۔ |
شوربا گوشت کا کھانا | نیک بختی کی دلیل ہے نعمت پائے آسودہ حال ہو۔ |
شوربا کھانا یا پینا | دولت کو عیش و عشرت میں استعمال کرے غریب ہو تو مالدار ہو جائے۔ |
شوربا گاڑھا پینا | تکلیف و رنج اٹھائے اور اگر شوربا بغیر گوشت کے کھائے تو رنج اٹھائے۔ |
شہر بارونق پر شور دیکھنا | دنیا کے دھندوں میں پڑے دین سے گمراہ ہو۔ |
شہر بے رونق دیکھنا | قحط سالی،ویرانی،بردباری اور آفات وبلائیں نازل ہوں۔ |
شہر پر امن بارونق دیکھنا | دین و دنیا کی صلاحیت حاصل ہو اور دعا وسلام زیادہ ہو۔ |
شہادت پانا | دنیاوی غم و اندوہ سے نجات پائے سعادت دارین ملے۔ |
شہادت نیک کی ہونا | بزرگی و عظمت پائے صالحین میں شامل ہو۔ |
شہادت بلکار ہوتا دیکھنا | گناہ سے توبہ کرے نیک ہو پرہیز گاری اختیار کرے۔ |
شہادت مشرک ہوتا دیکھنا | شرک سے توبہ کرے وحدانیت پر قائم ہو۔ آخرت نیک ہو۔ |
شرک کرنا‘ شرکت کرنا | مددگار ہمدرد غمخوار ہو اگر خدا کے ساتھ شرک کرے توگمراہ ہو۔ |
شریک ہونا | ہمدرد قوم ہو۔ مساکین و یتامیٰ کی دلجوئی کرے۔ |
شہد کھانا یا پینا | نیک بختی کی علامت ہے۔ بیماری سے شفا پائے بزرگی حاصل ہو۔ |
شہد خریدنا | نعمت دارین حاصل ہو۔ سعادت بزرگی پائے۔ |
شہد بیچنا یا بانٹنا | لوگوں کا ہمدرد و غم خوار ہو ہدایت راہبری اختیار کرے۔ |
شہد کی مکھی دیکھنا | ترقی رزق ہو، محنتی عورت سے تعبیر ہے۔ |
شہد کی مکھیاں پکڑنا | مال حلال پائے محنت پر دل لگائے۔ |
شہد کی مکھیاں جمع کرنا | مال طیب حاصل ہو۔ آسانی سے دولت پائے۔ |
شہد کی مکھی کاٹتی دیکھنا | محنت و مشقت سے دولت کمائے کفایت شعار ہو۔ |
شیر دیکھنا | طاقت ور دشمن سے واسطہ پڑے۔ |
شیر حملہ آور دیکھنا | دشمن سے خوف پیدا ہو ، دکھ درد اندیشہ ہویدا ہو۔ |
شیر کو ہلاک کرنا | دشمن سے بیخوف ہو، بیفکری پائے راحت حاصل ہو۔ |
شیر کا شکار کرنا | عزت و سرداری پائے عہدہ ممتاز ملے۔ |
شیر پر سواری کرنا | بہادر شاہ زور ہو، لشکر کا سردار مقرر ہو دیندار دیکھے تو کمال بزرگی پائے۔ |
شیر تابع دیکھنا | عقلمند دانا بزرگ قوم ہو عزت شہرت پائے نامور ہو۔ |
شیر(دودھ) دیکھ یا پینا | بزرگی پائے راحت ملے۔ |
شیرہ انگورکا نچوڑنا | کاروبار میں نفع ہو۔ حاکم کا قریبی ہو۔ |
شیرہ خوش ذائقہ پینا | محنت تردد، مشقت مال غیب سے پائے راحت و آرام حاصل ہو۔ |
شیرہ ترش پینا | محنت تردد، مشقت زیادہ کرے دولت کم ملے۔ |
شیشہ یا بوتل پانا | عورت اور خادم کنیز سے مشابہت ہے۔ |
شیشہ روغن سے بھرا دیکھنا | مالدار عورت سے شادی کرے مگر مجامعت سے گھبرائے۔ |
شیشہ یا بوتل ٹوٹنا | بیوی فوت ہو پریشانی اٹھائے۔ |
شق ہوتا آسمان دیکھنا | مینہ رحمت کا برسے ارزانی ہو۔ |
شیشہ خالی خریدنا | مفلس عورت سے شادی کرے مجامعت سے گھبرائے۔ |
شہاب دیکھنا | منافق ہو۔ بدظن ہو غصہ پر ور ہو۔ |
شیر کا گوشت کھانا | دولت شاہی حاصل ہو اور ستخوان اور پشم کی بھی یہی تاثیر ہے۔ |
شیطان پر فریفتہ ہونا | مال و دولت سے تباہی ہو، عورت سے بد خواہی ہو۔ |
شیطان کو مقہور کرنا | دشمن پر فتح یابی کی نشانی ہے۔ باعث کامرانی ہے۔ |
شیشہ(آئنیہ )دیکھنا | بیماری سے شفا پائے فرحت و راحت ملے۔ |
شتر مرغ دیکھنا | نفس کے پھندے میں گرفتار ہو حرص و ہوا میں پھنسے۔ |
شترمرغ پکڑنا | نفس یا شہوت پر قابو پائے، دیندار ہو۔ |
شتر(اونٹ) دیکھنا | اگر بلبلاتا دیکھے تو مصیبت آئے اگر آرام میں دیکھے تو دولت پائے۔ |
شتر بائولاشہر آتا دیکھنا | اگر شور مچاتا آئے تو شہر میں بلا وبا پھیلے لوگوں کی ہلاکت ہو۔ |
شراب پی کے مست ہونا | مالدار ہو یا قوم کا سردار ہو۔ منفعت بے شمار ہو۔ |
شبیہ (فوٹو)دیکھنا | ایسے شخص کی خواہش ہو جس کے ملنے میں شبہ ہو دوست پائے۔ |
شملہ پرند سر پر دیکھنا | اگر بے کار ہو تو نوکر ہوافسر ہو مالک ہو سینہ سپر ہو۔ |
شیطان سے لڑنا | برے کاموں سے بچے فسادی مکار لوگوں سے پرہیز کرے۔ |
شیطان دیکھنا | دین میں خرابی پیدا ہو۔ شیطان خصلت آدمی کے جال میں پھنسے |
شیر سے بھاگنا | مقصد تدبیر سے حاصل ہو۔ راحت شامل ہو۔ |