زبان کوتاہ دیکھناجھوٹ اور کم گفتاری کا موجب ہو سازشی دھوکہ باز ہو۔
زبر جد دیکھنا(قیمتی پتھر)خیرو برکت کا باعث ہے۔ جاہ جلال عالی منصب ہو جائے۔
زبرجد پانا یا ملناباوقار سردار ہو۔ عزت دولت بزرگی پائے عالی منصب ہو جائے۔
زبور شریف پڑھنانیک کام کرے کاروبار میں ترقی ہو۔ مگر فائدہ کم اٹھائے۔
زبر جد ضائع کرنابے عزت ہو مال و دولت تباہ و برباد کرے یا عہدہ سے معزول ہو۔
زبور پاک سننا یا لکھنادین کے کاموں میں ترقی ہو دیندار ہو پرہیز گار ہو۔
زخم دیکھنارنج و غم اور تکلیف اٹھائے اگر پیپ دیکھے تو مال حرام پائے۔
رخم بھرتا دیکھناغم و اندیشہ سے نجات پائے تکلیف دور ہو۔
زخم کرنا یا پہنچاناسچی بات پر قائم ہو۔ سچ گو حق پرست بہادر ہو۔
زخم سے خون بہناصادق القول راستباز ہو اگر زخم سے خون نہ نکلے تو جھوٹ بولے۔
زخم ہوناحق پرست راست گو ہو دکھ سے نجات پائے۔
زخم لمبا دیکھنامال و دولت ملے غم و اندوہ کا باعث ہے۔
زرد آلو دیکھنازرد آلو درہم و دینار سے تعبیر ہے کاروبار میں ترقی ہو۔
زردآلو کھانامال و دولت پائے آرام و راحت پائے۔
زرد آلو خوش ذائقہ کھاناکثرت سے دولت پائے خوشحال اور راحت مسرت حاصل ہو۔
زرد آلو بدمزہ کھاناغم و اندوہ میں مبتلا ہو تکلیف پائے۔
زرد آلو بے موسم کھانابیماری میں مبتلا ہو پریشان حال ہو۔
زرد رنگ دیکھنابیماری کی علامت ہے حزن و ملال اٹھائے۔
زرد رنگ کا کپڑا پہنناسخت بیمار ہو موت کی انتظار ہو افلاس سے خوار ہو۔
زرد پھول دیکھنااولاد میں بیماری پڑے اگر پھول مر جھایا دیکھے تو موت آئے۔
زرد لباس اتاربیمار ہو تو شفا پائے قید سے رہائی ہو تکلیف سے راحت ہو۔
زراعت کرنا یا کرانااطمینان اور فارغ البالی کا باعث ہے۔
زراعت کو پانی دینارزق بے اندازہ پائے۔ سردار یا بادشاہ کی دولت ہاتھ آئے۔
زراعت کاٹنابیماری اور غم و اندوہ سے نجات پائے فائدہ حاصل ہو۔
زرشک (دوا)دیکھنارنج و غم اور دنگا فساد میں مبتلاہو۔
زرشک جمع کرناکسی بخیل سے جھگڑا ہوجائے رنج اٹھائے۔
زرشک استعمال کرنادشمن سے مغلوب ہو مصیبت میں گرفتار ہو۔
زرہ پہننادشمن پر غالب آئے کامیابی ہو۔ عزم و استقلال سے صحت یاب ہو۔
زرہ تیار کرنا بنانابہادر، دانا، دولتمند، ذی وقار ہو قوم کا سردار ہو۔
زرہ اتارناناکامی کا باعث ہے پست ہمت بزدل مزاج ہو۔
زرہ توڑنارحمدل، عادل ، غریب پرور ہو، مگر خود بھی غریب ہو۔
زعفران دیکھناخدا تعالیٰ کی حمد و ثنا کرے دولت نصیب ہو۔
زعفران سے لکھناجج یا مجسٹریٹ ہو۔قاضی وقت کا ممتاز عہدہ پائے۔
زعفران کا پلائو کھاناخوشی حاصل ہو۔ دارین کی دولت نصیب ہو آرام پائے۔
زعفران خریدناعابد و زاہد و بزرگی حاصل ہو عزت ونعمت راحت پائے۔
زعفران انعام پاناعابد عورت سے شادی ہو دین و دنیا کی آبادی ہو۔
زکام ہونارنجیدہ و پر ملال ہو۔ مگر بعد میں خوشحال ہو۔
زکام سخت ہونامصیبت میں گرفتار ہوسوچ بچار میں عاجز ہو۔
زکوۃ دینا آرام و راحت ، دولت، بزرگی پائے۔
زکوۃ مجہول سے لیناتکلیف اور رنج میں مبتلا ہو۔
زلف دیکھناکسی پر عاشق ہو اور فکر و الم میں مبتلا ہو محبت میں گرفتار ہو۔
زلف خمدار دیکھناعشق و محبت میں گرفتار ہو محبوب پر جانثار ہو۔
زلف بزرگ آدمی کی دیکھناگناہوں سے توبہ کرے نیک دیندار ہو۔
زلزلہ یا پھونچال آنااگر ساری دنیا پر دیکھے تو لوگ آسودہ حال ہوں اسلام کا چرچا ہو۔
زلزلہ گھر پر دیکھنااہل خانہ مصیبت میں گرفتار ہوں گناہوں سے توبہ کرے۔
زلزلہ شدید دیکھنااگر مکان گرتے دیکھے تو لوگ مصیبت میں گرفتار ہوں وبا پھیلے۔
زمرد دیکھنا(قیمتی پتھر)فرزند پیدا ہو یا بھائی کو ہم خیال پائے دولت اور نعمت حاصل ہو۔
زمرد پانا یا ملنافرزندخوش جمال پیدا ہو یا مالدار عورت ملے آرام و راحت پائے۔
زمرد ٹوپی میں لگانابادشاہ مقرر ہو یا وزیراعظم مقرر ہو اگر پگڑی میں رکھے تو شہنشاہ ہو۔
زمرد کو بیچناعہدہ سے برطرف ہو یا بے روزگار ہو۔
زمرد کو چھپانافرزند خوش بخت پید ا ہو جوان ہو کر بادشاہ بنے یا سردار قوم ہو
زمزم پینا یا پانابیماری سے شفاء پائے دین کا خادم اور مددگار ہو۔
زنبور دیکھناکمینہ خصلت آدمی سے واسطہ پڑے سخت مزاج تند خو ہو۔
زنبیل (جھولی)دیکھنامال و نعمت پائے عورت پاکیزہ ہاتھ آئے۔
زنبیل پھیلانامال کثرت سے پیدا کرے مگر بے عزت ہو۔
زنبیل میں کچھ پاناعورت خوبصورت پاکیزہ با تمیز پائے مال و نعمت پائے۔
زکوۃ لینامسائل کی علامت۔
زنبیل خالی دیکھناپریشانی کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے ذلت اٹھائے۔
زنجیر ہاتھ میں لیناچور جنے گناہ میں مبتلا ہو ظالم بد کردار خوار ہو۔
زنجیر دروازہ کی دیکھناکوئی دربان یا خدمتگار یا لونڈی فرمانبردار پائے۔
زنجیر گھر میں دیکھناعورت بد خصال سے پریشان ہو۔ کج بختی سے حیران ہو۔
زنجیر گردن میں دیکھناگناہوں سے توبہ کرے نیک ہو کسی کا غلام بنے یا خادم ہو۔
زنجیر پائوں میں دیکھناگناہوں کا مرتکب ہو چور ، رہزن یا زانی ہو۔
زنا کرنا مجہول عورت سےمصیبت میں پھنسے لوگوں میں ذلیل و خوار ہو۔
زنا کرنا شہزادی سےعہدہ پائے عزت و مرتبہ بلند ہو شاد کام خوش انجام ہو۔
زنا رانی کوکرتے دیکھنااگر رعایا سے زنا کرے تو سخاوت کمال کرے کوئی کنواں یا نہر یا سرائے تعمیر کرائے جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں۔
زنا بادشاہ کو کرتے دیکھناظالم حاکم مقرر ہو۔ اگر بادشاہ خود خواب دیکھے تو سخاوت کرے۔
زانی یا زانیہ کودیکھنامال حرام پائے بے عزت و بے آبرو بدنام بد انجام ہو۔
زمین مسطح دیکھنادولت و نعمت ملے مگر جمع نہ کرے اگر زمین میں دفن کرے آفت آئے۔
زمین ہموار کرناعالی ہمت ہوکار دنیا بخوبی انجام ہو۔ دیندار پرہیزگار ہو۔
زمین کھود کر مٹی کھانامکروہ فریب سے مال پائے مگر تکلیف اٹھائے۔
زمین میں اپنے تئیں گاڑناجلا وطن ہو یا موت آئے یا تکلیف جسمانی اٹھائے۔
زمین کھود کر پانی نکالنامال حلال پائے مگر مشقت اٹھائے۔
زمین کا کرہ دیکھناعتاب شاہی میں گرفتار ہو یا اسقاط حمل ہو رنج اٹھائے۔
زنار دیکھناتولد فرزند ہو یا دوست سے فائدہ ہو اگر مسلمان خواب دیکھے تو گمراہ ہو۔
زندہ کو مردہ دیکھنازیادتی حیاۃ و دفع آفات ہو ۔ مریض صحت پائے۔
زندہ قبر میں رکھناکچھ سختی و بلا درپیش آئے مگر انجام بخیر ہو۔
زہرہ دیکھناعورت خوبصورت ملے یا بادشاہ سے عزت و دولت ملے۔
زندان دیکھنامصیبت درپیش ہو۔ غم و اندیشہ میں مبتلا ہو۔
زندان میں قید دیکھناکسی آفت میں گرفتار ہو۔ سخت حیران و لاچار ہو۔
زندان بنتا دیکھناکسی سازش میں آئے آفت پائے رنج و غم اٹھائے۔
زندان شکستہ دیکھنامصیبتوں سے نجات پائے رنج و غم کا فور ہو۔
زندان آتش دیکھناکسی عیار کے پنجہ میں آئے یا مکار عورت کا شکار ہو۔
زنگار یا رنگ دیکھنامال حرام سے تعبیر ہے۔
زنگار اتارنامال حرام پائے یا دولت کو حرام کاموں پر تصرف کرے۔
زنگار سے ہاتھ رنگنامال حرام اکٹھا کرے اور رشوت خور اور سود خور ہو۔
زہر دیکھناغم و اندوہ و ہلاکت سے تعبیر ہے۔
زہرکھانازندگی سے بیزار ہو۔ رنج میں مبتلا ہو مصیبت مول لے۔
زہرہ کھا کر قے کرنادولت و نعمت پائے مصیبت سے آزاد ہو۔
زیتون کا درخت دیکھناعورت تند خو بد مزاج ملے غم و اندیشہ میں مبتلا ہو۔
زیتون کا پھل دیکھنادولت پائے فرزند نیک خصال پائے دیندار ہو۔
زیتون کا تیل لگاناعورت مالدار سے شادی ہو مجامعت سے لطف اٹھائے۔
زیتون کا روغن کھانابہادر متقی پرہیز گار ہو۔ دولت پائے شہسوار ہو۔
زیرہ دیکھنا یا پانادین و دنیا میں منفعت ہو۔
زیرہ خوشبودار لیناکام سے زیادہ نفع حاصل ہو عزت پائے ہر دلعزیز ہو۔
زیرہ بے خوشبو لینامشقت زیادہ اٹھائے مگر آمدن کم ہو۔
زیرہ طعام میں ڈالنادولت پر دولت اکٹھی کرے عیش و آرام پائے۔
زین دیکھناعورت یا کنیز سے تعبیر ہے موجب عزت و توقیر ہے۔
زین سنہری دیکھناعورت باشعور حسینہ پائے دولت، نعمت ، عزت پائے۔
زین منقش دیکھناعورت با سلیقہ پائے جس سے گھر کی زینت ہو۔
زین سادہ دیکھناعورت دیہاتی سے شادی کرے دکھ سکھ میں شامل حال رہے۔
زین ٹوٹی دیکھناعورت مطلقہ یا بیوہ سے شادی ہو۔
زینت کرنادھوکہ باز مکار ہو، عیاری سے دولت حاصل ہو۔
زینت کرتا دیکھنادھوکہ کھائے کسی عیار کی مکاری میں آئے۔
زینہ دیکھنامنزل مقصود پر پہنچے۔
زینہ پر چڑھناعزت مرتبہ بلند ہو مقاصد دلی پورے ہوں دولت بزرگی پائے۔
زینہ سے اترنامقصد میں ناکامی ہو باعث پریشانی ہو۔

 

Scroll to Top