راہ سیدھا دیکھنا | دین میں طریقت پائے آخرت نیک ہو۔ صوم و صلوۃ کا پابند ہو۔ |
راہ ٹیڑھا دیکھنا | نتیجہ بد ہو۔ رنج و ملال بے حد گمراہ ہو۔ |
راہ میںغبار دیکھنا | مقصد حاصل ہو سفر درپیش ہو۔ ملال کم و بیش ہو۔ |
راہ تنگ و تاریک دیکھنا | اندیشہ خشومت میںچور ہو بیماری سے رنجو ہو مصیبت و رنج ہو۔ |
راہ فراخ دیکھنا | راحت و آرام پائے حصول بزرگی ہو۔ دولتمند پرہیز گار بیفکر ہو۔ |
ریت اڑتے دیکھنا | افلاس و تنگی میں گرفتار ہو فاقہ مست ہو مصیبت پائے۔ |
ریت اڑانا | دولت جمع کرے مگر بدنام و بے آبرو ہو۔ |
ریت چھاننا | اگر ریت سے کچھ حاصل ہوتو نفع کثیر پائے مگر مشقت اٹھائے۔ |
رانگا دیکھنا | سلاطین و امرا سے نفع پائے تکلیف میں راحت ہاتھ آئے۔ |
رباط دیکھنا | دنیا میں نامور ہو۔ گزرے زندگی آرام سے۔ |
رات تاریک دیکھنا | غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ مصیبت میں گرفتار ہو۔ |
رات روشن دیکھنا | اگر چاندنی دیکھے تو عیش و عشرت پائے مالدار ہو ذی وقار ہو۔ |
رات تاریک میں چلنا | اگر راستہ پر چلے تو ایمان کامل ہو ، سرخروئی پائے بزرگی حاصل ہو۔ |
رات تاریک میں بھٹکنا | دین میںکمزوری کا باعث ہو اسلام سے بیگانگت کا باعث ہے۔ |
رات روشن میں چلنا | اسلام سے پیار ، نماز ، روزہ، حج، زکوٰۃ ادا کرے عزت بزرگی پائے۔ |
رات روشن میں بھٹکنا | دیدہ دانستہ اسلام سے نفرت کرے بیدین و گمراہ ہو۔ |
راجہ دیکھنا | عزت و بزرگی پائے نعمت ہاتھ آئے راحت ہو۔ |
راجہ خندہ رو دیکھنا | رعایا خوشحال ہو آرام پائے آسائش ہو جائے۔ |
راجہ کو کچھ بانٹتا دیکھنا | سلطنت کی طرف سے پبلک آرام پائے ترقی ، رزق، راحت فروخت ہو |
رانی دیکھنا | نعمت و انعام پائے عہدہ ممتاز ملے عزت و دولت و ثروت راحت پائے۔ |
رانی سے کچھ لینا | کمال عروج پائے وزیر یا امیر ملک ہو۔ عزت و انعام حاصل کرے۔ |
رانی کو آراستہ دیکھنا | عورت خوبصورت باوقار دولتمند سے شادی کرے آرام پائے۔ |
رانی کو خستہ حال دیکھنا | غربت و فلاکت میں گرفتار ہو۔ مصیبت کا شکار ہو۔ |
رانی کو روتے دیکھنا | اگر آنسو کے ساتھ روتا دیکھے تو دین و دنیا کی نعمتیں پائے۔ کمال اور بے زوال دولت عزت آرام و راحت پائے ، زندگی بہترین گزرے۔ |
رانی کو زور سے ہنستے دیکھنا | اگر قہقہہ سے لوٹ پوٹ ہوتی دیکھے تو عزت غریب ذلیل و خوار ہو۔ |
راستہ دیکھنا | دیندار ہو، شرافت نجات یا آرام و راحت حاصل ہو۔ |
راستہ ٹیڑھا دیکھنا | بے دین و گمراہ ہو۔ عاقبت فناہ ہو۔ |
راکھ دینا دیکھنا | مال ضائع ہو بے فائدہ علم بیہود کام ریاکاری اختیار کرے۔ |
راکھ باہر پھینکنا | ذلالت اٹھائے بے عزت ہو فلاکت سے تنگ ہو۔ |
راکھ اکٹھی کرنا | مکروہ فریب دغا بازی ریاکاری اختیار کرے۔ |
ران داہنی دیکھنا | اگر مضبوط دیکھے تو اپنے خویش و اقر با سے مسرت حاصل ہو۔ |
ران داہنی کمزور دیکھنا | اپنے قبیلے کو بے اتفاق اور منتشر دیکھے رنج اٹھائے۔ |
ران داہنی ٹوٹی دیکھنا | اپنے قبیلہ سے مفارقت ہو جدائی پائے۔ |
ران بائیں مضبوط دیکھنا | بیوی کے متعلقین سے امداد پائے۔ |
ران بائیں کمزور دیکھنا | عورت کے قبیلہ کو منتشر پائے اگر ٹوٹی دیکھے تو ملاپ بند ہو۔ |
رائی دیکھنا | غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ |
رائی استعمال کرنا | نقصان ہونے کا موجب ہے پریشانی اٹھائے۔ |
رائی کھانا | بیمار ہو مصیبت و بلا میں مبتلا ہو۔ |
رحل دیکھنا یا خریدنا | دین ترقی حاصل ہو، نیک کردار ہو، نیک گفتار ہو۔ |
رحل بنانا | لوگوں کو دین کی طرف بلائے رہبر و عابد ہو۔ |
رحل بیچنا | بے عمل رہبر یا مولوی ریاکار ہو۔ |
رحل توڑنا | بے دین و گمراہی کا موجب ہے۔ |
رخسار دیکھنا | عورت خوبصورت پائے۔ مجامعت سے راحت پائے۔ |
رخسار سرخ دیکھنا | خوش خبری پائے۔ عورت دولت عزت راحت فرحت پائے۔ |
رس میٹھا پینا | مال و نعمت حاصل ہو۔ باعث فرحت ہو فرزند پیدا ہو۔ |
رس پھیکا یا ترش پینا | مال میں نقصان ہو حیران و سرگردان ہو۔ |
رس پھلوں کا پینا | دولت پیدا کرے آرام سے اوقات بسر ہو۔ |
رسی دیکھنا | عہدہ پیمان سے تعبیر ہے وعدہ وفا کرنے کا باعث ہے۔ |
رسی مضبوط خریدنا | کسی سے عہدہ پیمان کرے جس پر ثابت قدم رہے عزت ملے۔ |
رسی کچی بٹنا یا خریدنا | بے وفا بد عہد ہونیکا موجب ہے بدنام ذلیل ہو۔ |
رسی جلتی دیکھنا | عزت و مرتبہ بلند ہودل خورسند ہو۔ |
رسی ہاتھ سے گرنا | بے عزت ہونے کا باعث ہے ذلالت اٹھائے۔ |
رسہ دیکھنا | عہدہ پیمان پورا کرے دیندار امانتدار ہو دلی مراد برآئے۔ |
رسوت کا پودا | کمینہ خصلت خادمہ پائے رنج و اندیشہ ہو۔ |
رسوت گھر لانا | ذلیل و خوار ہو مال حرام سے آزار پائے۔ |
رسوت گھر سے نکالنا | مصیبت سے آزاد ہو۔ بامراد ہو دل شاد ہو۔ |
رشوت لینا | مال ناجائز قبضہ میں کرے ظالم اور بدنام ہو پشیمان ہو۔ |
رشوت دینا | حرام اشیا ء کی تجارت کرے مثلاً شراب افیون بھنگ چرس وغیرہ۔ |
رضوان جنت دیکھنا | رنج و غم سے نجات پائے عیش و آرام کی زندگی بسر کرے۔ |
رعد فرشتہ کی آواز سننا | بیمار ہو شفا پائے مصیبت و مشکلات سے نجات پائے۔ |
رعد کی کڑک سننا | گناہ سے توبہ کرے یا موت کا پیغام پائے۔ |
رفو کرنا | عزیز و اقارب سے جھگڑا یا لڑائی ہو جائے۔ |
رفو کپڑا کرنا | قبیلہ سے عداوت ہو ۔ باعث شقاوت ہو۔ |
رفو سلوار تہ بند کرنا | عورت سے جھگڑاہو۔ |
رفو ٹوپی پگڑی کرنا | بے عزت و بدنام ہو۔ پشیمان و بد زبان ہو۔ |
رکابی دیکھنا | نعمت پائے میزبانی اختیار کرے۔ |
رکابی میں آگ دیکھنا | گھر کی خادمہ عیار و مکار پائے جس سے تکلیف اٹھائے۔ |
رکابی ہاتھ میں دیکھنا | خادم ساقی کنیز اور نعمت عزت حاصل ہونے کا موجب ہے۔ |
رگ چیرنا | غم و اندوہ میں مبتلا ہو تکلیف اٹھائے یا پریشان رہے۔ |
رنج آنا رگ پھٹتی دیکھنا | خوشی حاصل ہونے کی دلیل ہے اپنے خویش و اقارب میں موت واقع ہو جائے۔ |
رنجیدہ خاطر ہونا | خوشخبری پائے عزت و آرام ملے۔ |
رنگ سبز کا کپڑا پہننا | مرد پہنے تو عزت و بزرگی پائے۔ عورت پہنے تو موت آئے۔ |
رنگ سرخ کا کپڑاپہننا | مرد پہنے تو رنجیدہ و پر ملال ہو عورت پہنے تو خوشی حاصل ہو۔ |
رنگ زرد کا کپڑا پہننا | مرد پہنے تو بیمار ہو فلاکت پائے عورت پہنے تو پشیمان ہو پھر آرام پائے۔ |
رنگ سیاہ کا کپڑا پہننا | مرد عورت دونوں کے لیے مصیبت رنج و بیماری کا باعث ہے۔ |
رنگ خاکی کا کپڑا پہننا | مرد پہنے تو عزت و دولت پائے عورت پہنے تو ذلیل و خوار ہو آوارہ ہو۔ |
رنگ نیلا کا کپڑا پہننا | مرد پہنے تو فلاکت پائے عورت پہنے تو عزت و دولت سے سرفراز ہو۔ |
روئی دیکھنا | تنگی رزق ہو فلاکت پائے یا مصیبت اٹھائے۔ |
روئی بیلنا | دولت و نعمت پائے مگر مشقت اٹھائے۔ |
روئی دھننا | رزق پائے مگر بے عزت و حقیر ہو۔ |
روانی یا (رو) | رو یا سیل بڑے دشمن اور ظالم بادشاہ سے تعبیر ہے۔ |
روانی میں پھنسنا | مشکلات میں پھنسے یا مظالم میں سخت گرفتار ہو فتنہ کا شکار ہو۔ |
رو سے بچنا | دشمن سے محفوظ رہے سلامتی پائے سختی دور ہو غم کا فور ہو۔ |
رو میں بہنا | سخت دشمن ظالم بادشاہ سے واسطہ پڑے غیبی فتنہ میں پڑے۔ |
روٹی کھانی | دولت و نعمت پائے عیش و عشرت میں رہے۔ |
روٹی پکانا یا کھانا | خیر و برکت اور ترقی رزق دولت کا باعث ہے۔ |
روٹیاں جمع کرنا | مال و منال کثرت سے جمع کرے۔ |
روٹی جو یا مکی کی کھانا | بزرگی پائے یاد خدا میں مشغول ہو متقی و پرہیز گا ر ہو۔ |
روٹی زیادہ گرم کھانا | نقصان پائے یا معمولی تکلیف اٹھائے۔ |
روٹی بانٹنا | مال و دولت خرچ کرے اگر روٹی خیرات کرے تو سخی ہو۔ |
روٹی باجرہ کی کھانا | تنگی ٔ رزق کا باعث ہے پریشانی اٹھائے۔ |
روح کیوڑہ دیکھنا | پاکیزہ غذا سے روزی حاصل ہو۔ |
روح اپنی دیکھنا | اہل و عیال سے تعبیر ہے اور اگ روح فرخندہ دیکھے تو اہل و عیال ترقی پائے۔ اگر روح کو پریشان دیکھے تو کنبہ میں تنزل آئے۔ |
روح کو نیک صورت دیکھنا | فرزند نیک سیرت ہو نیکی بشارت ہے۔ |
روزہ رکھنا | گناہوں سے تائب ہو عبادت الہٰی میں مصروف ہو۔ |
روزہ توڑنا | دین سے بے بہرہ ہو بھوک و افلاس سے آوارہ ہو۔ |
روزہ افطار کرنا | خوشخبری ملے دل کی آرزو پوری ہو حج کرے متقی ہو۔ |
روضۃ الرسول دیکھنا | حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہو حج کرے متقی ہو۔ |
روضہ اولیاء اللہ کا دیکھنا | دلی مراد پوری ہو، سعادت ، مطمئن قلبی حاصل ہو۔ |
رمضان کا مہینہ دیکھنا | تنگی رزق کا باعث ہو مگر شاکر و صابر رہے عزت و بزرگی پائے۔ |
روزینہ مقرر ہونا | ملازمت اور کاروبار پائے آرام و آسائش کا سبب ہے۔ |
روشنی دیکھنا | دیندار متقی و پرہیز گار ہو۔ |
روشنی گھر میں دیکھنا | علم دین حاصل ہو مرد کامل خدا یاد ہو۔ دولت و نعمت پائے۔ |
روشنی کسی کو دکھانا | علم دین سکھائے تبلیغ و ہدایت پائے معلم اتالیق ہو۔ |
روشنی کم کرنا | گمراہ و بے دین ہو عاقبت خراب ہو۔ |
رونا آنسوئوں سے | دین و دنیا کی نعمتوں سے مالا مال ہو دیندار خوشحال ہو۔ |
رونا بغیر آنسوئوں سے | تکالیف و مصائب میں گرفتار ہو رنج و الم کی خبر پائے۔ |
رونا چلا چلا کر | مصائب و تکالیف میں بے صبرہو بے یارو مددگار ہے۔ |
رومال ہاتھ میں دیکھنا | صفائی قلب سے تعبیر ہے عزت و عظمت پانے کا موجب ہے۔ |
رومال سے منہ صاف کرنا | راست گو اور ایماندار ہو بزرگی و عظمت پائے۔ |
رومال خریدنا | جھوٹ سے نفرت ہو سچائی سے رغبت ہو۔ |
رومال پھٹا دیکھنا | سچائی سے ہمکنار ہو کذب بیانی دروغ گوئی اختیار کرے۔ |
راہٹ (کنواں) دیکھنا | دولت و نعمت پائے خوشحال نیک خصال ہو۔ |
راہٹ چلتا دیکھنا | مال و دولت پانیکی بشارت ہے تو نگر و خوشحال ہو۔ |
راہٹ بنانا(تعمیر کرنا) | اپنے اہل و عیال اور خویش و اقربا کے لئے دولت جمع کرے۔ |
راہٹ خود چلانا | اہل و عیال کی پرورش کرے اور سخی ہو سخاوت کرے۔ |
راہٹ کا پانی راہٹ میں جاتا دیکھنا | بخیل اور کنجوس ہو جس میں کوئی فائدہ حاصل نہ ہو اور اگر کنوئیں کا پانی باہر پڑتا دیکھے جس سے عام زمین سیراب ہو تو کمال سخاوت ہے۔ |
راہٹ ویران دیکھنا | فکر و اندیشہ میںمبتلا ہو اگر جھانکے تو مصیبت یا موت آئے۔ |
راہزان ڈاکو کو دیکھنا | مکار عورت یا دوست سے تعبیر ہے جن سے تکلیف پائے۔ |
راہزن حملہ آور دیکھنا | مکار عورت یا دوست سے تعبیر ہے جن سے تکلیف پائے۔ |
راہزن کو ہلاک کرنا دیکھنا | مکرو فریب سے آگاہ ہو مکار اور دشمنوں سے کنارہ کش ہو۔ |
راہزن بننا دیکھنا | مکرو فریب سے روزی پیدا کرے۔ بد دیانت ریاکار ہو۔ |
ریچھ دیکھنا | مصیبت میں گرفتار ہو یا بیمار ہو مگر جلدی رہائی پائے۔ |
ریچھ حملہ آور دیکھنا | سخت بیمار ہو یا کسی آفت میں گرفتار ہو رنج و مصیبت پائے۔ |
ریچھ کو ہلاک کرنا دیکھنا | بیمار ہو تو تندرستی پائے قرض سے نجات پائے رنج و غم سے آزاد ہو۔ |
ریح بدن میں دیکھنا | غم و اندوہ سے نجات پائے مال حرام کھائے۔ |
ریح سے درد پانا دیکھنا | اپنے گھر یا اہل و عیال سے تکلیف پائے آزردہ خاطر ہو۔ |
ریح پھکی مارنا دیکھنا | اگر بے آواز مارے تو کسی بری بات کہنے سے بدنام و بے عزت ہو۔ |
ریح پائونا دیکھنا | بیمار ہو تو صحت پائے رنج و غم سے آزاد ہو۔ |
ریشم پہننادیکھنا | عہد پائے عزت و عظمت حاصل ہو باقی رنگوں پر منحصر ہے۔ |
ریشم کا کپڑا دیکھنا پہننا | منفعت ، مال خیروبرکت ہو اور عزت رتبہ حکومت و بزرگی حاصل ہو۔ |
ریل گاڑی دیکھنا | کسی عزیز کے سفر سے آنے کی خبر پائے۔ |
ریل میں سفر کرنادیکھنا | کسی لمبے سفر پر روانہ ہو گھر سے بیگانہ ہو۔ |
ریل سے اترنادیکھنا | بیمار ہوتو شفا پائے کاروبار میں برکت ہو۔ خیریت سے گھر آرام پائے۔ |
ریتی سے کام لینادیکھنا | مشکلات سے نجات پائے کاروبار میں برکت ہو۔ |
ریتی سے شیشہ رگڑنادیکھنا | اگر کوئی چمکدار چیز کو رگڑے تو ذلت و خواری پائے نقصان اٹھائے۔ |
ریتی ٹوٹنا یا گم ہونادیکھنا | کسی کام کو پورا کرنے کا باعث ہے دلی مقصد پورا ہو۔ |
ریوند دیکھنا | غم و اندوہ میں مبتلا ہو اگر کھاتا دیکھے تو تکلیف اٹھائے۔ |
ریوند پھینکنادیکھنا | رنج و غم سے نجات حاصل ہونے کا باعث ہے۔ |
روپیہ پانا یا لینادیکھنا | خوشحال ہو نیک خصال ہوحاصل زر و مال ہو۔ |
روپیہ گم جانا دیکھنا | باعث پریشانی ہے رزق دولت میں کمی آئے۔ |
روزن دیکھنا | مال تجارت پائے یا ولایت ملے یا عہدہ میں ترقی ہو۔ |
روغن دیکھنا | صدمہ اٹھائے۔ کسی بات میں ندامت ہو ، پچھتائے۔ |
اوراق وصفحہ دیکھنا | مرد میدان ہو نام اور جہان ہو یا احباب سے برسر امتحان ہو۔ |
رن(جنگ) دیکھنا | مشکل سخت پیش آئے دل گھبرائے مگر انسانی سے حل ہو جائے۔ |
رنجک اڑاتے دیکھنا | مطلب دل برآئے سرداری لشکر ملے یا مرض مہلک سے شفا پائے۔ |
راہبر دیکھنا | راستی اختیار کرے دیندار ہو پرہیز گار ہو۔ |