ذاکر دیکھناموجب خیر و برکت ہے راہ ہدایت پائے۔
ذکر سننا یا کرنایاد خدا میں مشغول ہو،نیکی حا صل ہو، ذکر نیک سننا اچھا ہے۔
ذکر الہی کرنابزرگارن دین میں شامل ہو عبادت سے عامل ہو۔
ذکر دنیا کرنادنیا کی دولت حاصل کرنے میں کوشاں رہے حرام مال پائے۔
ذکر و فکر سننا یا کرنافضول گوئی سے کام لے حرام کھانے سے پرہیز نہ کرے۔
ذائقہ شیریں چکھناروز گار حاصل ہو نعمت پائے آرام و آسائش پائے۔
ذائقہ تلخ چکھناتنگی ٔ رزق ہو۔ کاروبار بند ہو جائے تکلیف اٹھائے۔
ذائقہ پھیکا چکھناکسی کام سے متنفر ہو۔ یا نقصان اٹھائے۔
ذبح کرنااگر حلال جانور ذبح کرے تو مال حلال پاکیزہ پائے۔
ذبح حرام جانور کرنامال حرام پائے یا سود رشوت کھائے۔
ذبیحہ حلال جانور دیکھناسعادتمندی حاصل ہو۔ روزی حلال طیب پائے۔
ذبیحہ حرام جانور دیکھنابد نیت، بد چلن، بد کردار ہو۔ حرام خور راہزن ہو۔
ذبح لڑکے اپنے کو کرنااگر اسلام کے لئے ذبح کرے تو سعادت دارین حاصل ہو نیک بزرگ ہو حج کرے رحمت الہٰی نازل ہو۔ نعمت بے اندازہ ہو۔
ذبیح اپنی لڑکی کو کرنامفلس و کنگال ہو غربت سے بے حال ہو۔
ذخیرہ درختوں کا دیکھناسبز درختوں کو دیکھے تو مال و دولت بے اندازہ پائے اگر خشک دیکھے تو اسی قدر نقصان اٹھائے۔
ذخیرہ پھل و اناج کا دیکھناغیب سے دولت ملے۔انعام پائے راحت حاصل ہو۔
ذخیرہ ایندھن کا دیکھنامفلوک الحال ہو سرگردان و حیران ہو مصیبت آئے۔
ذخیرہ اناج کا دیکھناتجارت سے نفع ہو یا کاروبار میںترقی ہو۔
ذکر(عضو تناسل)مبارک خواب ہے فرزند سعید خوبصورت پیدا ہو۔
ذکر کٹا دیکھنابیٹے کی موت واقع ہو۔ سخت رنج اٹھائے۔
ذکر سست دیکھنابیٹے کی بیماری میں مبتلا ہو۔
ذکر درازدیکھنااولاد کثیر ہو۔ شہوت رہے۔ عورت ہم صحبت ہو۔
ذکر و فرج ساتھ دیکھناغم و اندیشہ برطرف ہو جائے ۔ مگر شاہی بیگم سے راحت پائے۔
ذوق و شوق ہوناجس چیز کا ذوق ہو اس کو حاصل کرے دلی مقصد پورا ہو۔
ذیلدار دیکھنا یا نبناحاکم وقت سے عزت حاصل ہو نفع پائے فائدہ اٹھائے۔

 

Scroll to Top