| حج کرنا | فرض بجا لائے۔ نیک ہو۔ آرام پائے بزرگوں کا ہم نشین ہو۔ |
| حج یا طواف کرنا | بیمار ہو تو شفا پائے عزت و بزرگی پائے رحمت خدا ہو جائے۔ |
| حج پر جانا | عادل بادشاہ کی زیارت ہو افعال نیک کرے علم و دولت ہو۔ |
| حقہ خریدنا | کسی سے تحفہ پائے رنج و غم سے نجات حاصل ہو۔ |
| حقہ کی چلم بھرنا | خوش طبع عورت ملے۔ زندگی آرام سے گزرے۔ |
| حجامت بنوانا | بیمار ہو تو صحت پائے۔ قرض دار ہو تو خلاصی پائے دکھ رنج دور ہوں۔ |
| حجراسود چومنا | بزرگان دین سے یا حاکم وقت سے فیض حاصل ہو دین میں کامل ہو۔ |
| حرم کعبہ دیکھنا | دنیاوی رنج و الم دور ہوں عیش و مسرت پائے غم غصہ کا فور ہو۔ |
| حرم کعبہ میں اندر دیکھنا | دشمنوں سے محفوظ رہے مشیت ایزدی شاملِ حال ہو۔ |
| حرم پاک کا طواف کرنا | دلی مراد پوری ہو، عزت بلند مرتبہ حاصل ہو۔ |
| حرام کھانا | رنج و غم میں مبتلا ہو تکلیف اٹھائے۔ |
| حرام کاری کرنا | کسی آوارہ اوربدکار عورت سے ذلیل ہو۔ |
| حساب و کتاب کرنا | فکر اور غم و اندوہ میں مبتلا ہو محنت و مشقت اٹھائے۔ |
| حسن حسین دیکھنا | خیرو برکت حاصل ہو عزت پائے۔ |
| حسن حسین سے بات کرنا | دشمن دوست بن جائے دین کا حامی ہو مرتبہ بلند ہو۔ |
| حقہ پینا | کسی دوست سے ملاقات ہو۔ |
| حقہ تازہ کرنا | عاشق و معشوق ملے محبت میں چور ہو عشق میں مخمور ہو۔ |
| حکم چلانا | اپنے عہدہ پر بحال رہے اور لوگوں پرحاکم ہو۔ |
| حکم پانا | نوکر یا خادم ہو کسی کا مرہون منت ہو جائے۔ |
| حکومت کرنا | سرکشی اور آزادی پائے بے فکر اور بہادر ہو۔ |
| حکومت سے محروم رہنا | خلق خدا میں بدنام ہو دنیا سے ہمکنار ہو درویشوں میں شمار ہو۔ |
| حکیم دیکھنا | گناہوں سے تائب ہو۔ پارسا نیک ذی وقار ہو۔ |
| حکمت کرنا | نصیحت و ہدایت اور علم و عرفان لوگوں کو سکھائے۔ |
| حکیم سے علاج کرنا | راہ ہدایت پائے بزرگی پائے ترقی رزق ہے۔ |
| حلال کھانا | خیرو برکت کا موجب ہے خوشی نصیب ہو۔ |
| حلال مال ضائع کرنا | رنج و الم میں مبتلا ہو۔ تکلیف اٹھائے۔ |
| حلوا دیکھنا | مال کثیر پائے فرزند ملے بیوی سے محبت زیادہ ہے۔ |
| حلوا بنانا یا کھانا | مال حلال اور رزق کثیر پائے نعمت و برکت ہو جائے۔ |
| حلوا بانٹنا | سخاوت اختیار کرے لوگ نفع پائیں عمر دراز پائے۔ |
| حمام کی بنا ڈالنا | مقاصد دلی پورے ہوں عیش و عشرت کی طرف مائل ہو۔ |
| حمام میں غسل کرنا | غم و اندیشہ زائل ہو جائے اگر بیمار ہو تو شفا پائے گناہوں سے تائب ہو۔ |
| حمام سرد بے آب دیکھنا | عورت سے رنج غم و غصہ کھائے۔ |
| حوا علیہ السلام دیکھنا | خیرو برکت کی علامت ہے عورت پریشان ہو۔ |
| حوض دیکھنا | علم و عقل سے تعبیر ہے اگر خالی حوض دیکھے تو پریشان ہو۔ |
| حوض کا سارا پانی پینا | سلامتی جان و مال ہو علم میں کمال ہو دولت لازوال ہے۔ |
| حوض میں کپڑے دھونا | اہل وعیال کے تائب ہونے اور ان کے دین پر پابند ہونے کی علامت ہے۔ |
| حوض پر تیرہ جما دیکھنا | علم سے نفع حاصل کرے اور لوگوں کو فائدہ پہنچائے۔ |
| حیض میں عورت کو دیکھنا | روزگار میں استقلال اور عورتوں سے محبت کرے زانی ہو جائے۔ |
| حیض آتادیکھنا | اگر مرد خود کو حیض آتادیکھے تو غم و اندوہ میں مبتلا ہو۔ |
| حیض کا غسل کرنا | دولت دنیا سے راحت ہو گناہ سے تائب ہو پاکیزہ ہو۔ |
| حاقن آپ کو دیکھنا | جورو پر غصہ کرے اگر عورت دیکھے تو غلبہ شہوت ہو مرد کی رغبت ہو۔ |
| حق تعالی کو حساب کرتے دیکھنا | مقیم و خوشی و خرمی حاصل ہو اور مسافر ہو تو امن و امان سے گھر آئے۔ |
| حجرا دیکھنا | دنیا سے کنارہ کش ہو ۔ یاد الہٰی میں مشغول ہو۔ |
| حجرا خستہ دیکھنا | دین کی بردباری ہو یادِ الہٰی میں مشغول ہو۔ |
| حاجی دیکھنا | باعث مسرت ہے۔ دولت دین و دنیا حاصل ہو۔ |