مینڈولا جھولنا دیکھنا دنیا کے بیہودہ کاموں میں ہو مبتلا ہو دین سے گمراہ ہو۔
ہاتھ اپنے بندھے دیکھنا گناہوں سے توبہ کرے متقی و پرہیز گار ہو مالک سے ڈرے۔
ہاتھ اپنے دھونا دیکھنا کاروبار بند ہو جائے کام میں ناکامی ہو باعث پریشانی ہو۔
ہاتھ دشمن کا چومنا دیکھنا ہاتھ رفع خصوصیت و نزاع ہو مسرت و راحت ہاتھ آئے۔
ہاتھ دیکھنا برادر یا شریک یا حبیب عورت پائے راحت و آرام پائے۔
ہاتھ سے آسمان چھونایا پکڑنا دیکھنا عزیز خلق و ذی توقیر ہو کلام میں تاثیر ہو مہم پیش آئے بہ آسانی حل ہو جائے عزت و مرتبہ بلند ہو۔
ہاتھ کٹا دیکھنا اگر دایاں ہاتھ کٹا دیکھے تو افلاس غر بت تنگدستی پائے اگر بایاں ہاتھ کٹا دیکھے تو برادری خویش و اقارب سے جدا ہومفارقت پائے۔
ہاتھ کشادہ دیکھنا سخاوت اختیار کرے ملنسار محبت سلوک پیار کرے۔
ہاتھا پائی عورت سے کرنا دیکھنا عزت و دولت پانیکا سبب ہے فرزند سعید پائے، سردار قوم ہو۔
ہاتھا پائی کرنا دیکھنا اگر دشمن کو مضبوط پکڑتے دیکھے تو حالات کو اپنے موافق پائے۔
ہاتھی بد مست یا حملہ آور ہونا دیکھنا سردار یا امیر سے نفع کثیر پائے فساد و بلا دور ہو جائے اگر عماری میں بیٹھا دیکھے تو عزت مرتبہ پائے۔
ہاتھی پر سواری کرنا دیکھنا رات کا خواب معزولی و بے عزتی کا باعث ہے دن کا خواب جو رو کو طلاق دے یا کسی امیر یا بڑے شخص سے نقصان اٹھائے۔
ہاتھی خوبصورت دیکھنا بادشاہ یا حاکم سے دولت و نعمت پائے یا خود سردار حکمران ہو۔
ہاتھی سیاہ خونخوار دیکھنا آفت آئے یا ایسا فتنہ ہویدا ہو جس سے لوگ خوفزدہ ہو۔
ہار پھولوں کا پرونا دیکھنا خوبصورت دوشیزہ سے شادی کرنے کی دلیل ہے۔
ہار پھولوں کا پہننا دیکھنا اپنی محبوبہ یا دوست سے محبت و پیار کرے عیش و آرام پائے۔
ہار ٹوٹنا یاگم ہونا دیکھنا بیوی کے جدائی ہونیکی نشانی ہے باعث پریشانی ہے۔
ہار موتیوں کا دیکھنا فرزند و مال و دولت پائے فرحت و راحت ہاتھ آئے۔
ہاضمہ خراب دیکھنا دولت ناجائز حاصل کرنیکی کوشش کرے بدنام و ناکام رہے۔
ہاضمہ درست دیکھنا مال حلال طیب پائے نیک نام و با عزت ہو۔
ہاکی ٹوٹنا یا گم ہو جانا دیکھنا دوست مددگار سے جدائی ہو نقصان پائے۔
ہاکی کا خریدنا دیکھنا زراعت و صنعت میں کوشش کرے کاروبار میں دسترس ہو۔
ہاکی کھیلنا دیکھنا کاروبار اور رزق میں ترقی پائے مصروفیات عام ہو۔
ہالہ آفتا ب دیکھنا دولت و عزت پائے دوستوں کا حلقہ اثر وسیع ہو ااقتدار پائے۔
ہالۂ مہتاب دیکھنا دولت دین پائے بزرگی سے لوگوں میں ممتاز ہو فیض پہنچائے۔
ہتھیار اتارنا دیکھنا امن و چین پائے آرام و راحت حاصل ہو۔
ہتھیار پہننا دیکھنا اگر بلاوجہ پہنے تو بدنام ہو اگر باوجہ پہنے تو عزت بزرگی پائے۔
ہتھیار ڈالنا دیکھنا ذلیل و خوار ہو بدنام ہو ناکامی اور تنگدستی میں مبتلا ہو۔
ہتھیلی پر نقش و نگار دیکھنا اگر عورت دیکھے تو آرام پائے اگر مرد دیکھے تو تکلیف پائے۔
ہتھیلی تنگ دیکھنا قرضدار ہو کنجوس و بخیل ہو گزران ذلیل ہو۔
ہچکی آتے دیکھنا پُر غضب ہونے اور گالی بکنے کی دلیل ہے بیمار ہو جائے۔
ہچکی بند ہونا دیکھنا مسکین طبع ہو زبان پر قابو پائے آرام حاصل ہو۔
ہد ہد دیکھنا یا پکڑنا امارت حاصل ہو علم و حکمت منصب عہدہ پائے۔
ہد ہد کا گوشت کھانا دیکھنا نیکی کی علامت ہے۔ بزرگی پائے وزیر مشیر سلطنت ہو۔
ہد ہد کی آواز سننا دیکھنا خوشخبری پائے یا عورت حسینہ جمیلہ سے شادی کرے۔
ہدیہ پسندیدہ دیکھنا صاحب جمال ہو یا فرزند با اقبال پیدا ہو شہرت پائے۔
ہدیہ پیر و مرشد کو دینا دیکھنا اپنے بزرگوں کی قدرو منزل پائے یا اولیا ء اللہ میں شامل ہو۔
ہدیہ دینا دیکھنا اگر لینے والا بزرگ و مشہور ہو تو عزت و دولت آرام پائے۔
ہدیہ ماں پاب کو دینا دیکھنا خاندان کی آنکھوں میں ممتاز ہو والدین جیسی عزت پائے۔
ہڈی پختہ چوسنا دیکھنا اگر مکھ آئے تو اپنے مقصد میں کامیاب ہو اگر خالی پائے توکام ابھی مکمل نہ ہو۔
ہڈی پھینکنا دیکھنا مصیبت سے نجات پائے باعث آرام و راحت ہے۔
ہڈی چبانا دیکھنا محنت و مشقت زیادہ اٹھائے رزق ہلال پائے۔
ہڈی دیکھنا یا پانا حرام مال حاصل کرے باعث پریشانی ہے۔
ہرن پکڑنا دیکھنا دولت و بزرگی پائے عاشق ہو محبت میں گرفتار ہو۔
ہرن دیکھنا دختر نیک اختر پیدا ہو یا کنیز باکرہ پائے۔
ہرن کا شکار کرنا دیکھنا حسینہ جمیلہ عورت کو حاصل کرے فائدہ اٹھائے۔
ہرن کا گوشت کھانا دیکھنا دولت،عزت،بزرگی،ہنر مندی،شہرت و آرام پائے۔
ہرن کی پوستین پہننا دیکھنا نیک خصال مگر متمولہ ہو دل کا سخی خدا ترس ہو۔
ہل ٹوٹتا دیکھنا ناکامی اور تنگدستی کی علامت ہے۔
ہل چلانا دیکھنا کامیابی کی دلیل ہے رزق حلال پاکیزہ ملے۔
ہلالی دیکھنا فرزند ہو بادشاہ نیک ہو بشارت و خوش خبری ترقی سے تعبیر ہے۔
ہنٹر پھینکنا دیکھنا کاروبار میں مصروف عہدے سے دستبردار ہو بزرگ دیندار ہو۔
ہنٹر مارنا دیکھنا بلا عذر مارے تو رشوت خور ظالم ہو اگر عذر پر مارے تو کامیابی و ترقی نصیب ہو۔
ہنٹر ہاتھ میں لینا دیکھنا ملازمت یا روزگار پائے کاروبار سے بہرہ ور ہو۔
ہنستا اور آنسو آئیں دیکھنا غم و اندوہ سے نجات پائے راحت و خوش نصیب ہو۔
ہنسلی دیکھنا عورت جمیلہ پائے باکرہ سے عقد ہو مباشرت کا لطف اٹھائے۔
ہنسنا کھل کھلا کر دیکھنا غم و اندوہ سے تعبیر ہے فکر اندیشہ میں مبتلا ہے۔
ہوا تند چلتی دیکھنا مصیبت میں مبتلا ہو اگر ہوا تند گرم چلتی دیکھے تو سخت انقلاب پائے۔
ہوا سرد خوش دیکھنا تکالیف سے نجات ملے باعث آرام و راحت ہے خوشخبری پائے۔
ہوا میں اڑنا دیکھنا اگر آسمان کی طرف دیکھے تو موت کا انتظار کرے۔
ہوا میں پرواز کرنا دیکھنا اگر زمین کی طرف اڑتا دیکھے تو سفر درپیش آئے راحت و آرام پائے۔
ہودج سے اترنا دیکھنا آرام و راحت حاصل ہو بے فکر ہو عیش و عشرت پائے۔
ہودج سے گرنا دیکھنا تنزل آئے گمراہ ہو بے عزت و ذلیل ہو۔
ہودج میں بیٹھنا دیکھنا عزت و مرتبہ پائے مبارک خواب ہے بزرگی و راحت پائے۔
ہیجڑا اپنے تئیں دیکھنا خوف و دہشت میں گرفتار ہو بزدلی کا شکار ہو۔
ہیجڑا ناچتا دیکھنا بڑے کاموں میں پڑے بدنامی و ناکامی اٹھائے۔
ہیجڑوں کی صحبت دیکھنا مفسدوں سے میل جول رکھنے سے گمراہ بے دین ہو۔
ٹ ت پ ب ا آ
د خ ح چ ج ث
ژ ز ڑ ر ذ ڈ
ظ ط ض ص ش س
گ ک ق ف غ ع
ھ ہ و ن م ل
ے ی ء
Menu