بے طہارت نمازپڑھنا دیکھناتردد اور حیرانی میں پڑے بے تدبیر ہو دلگیر ہو۔
رات دیکھنابہتری کی علامت ہے ترقی دولت ہو۔
نابزہ سے خون نکلنا دیکھناپیٹ میں فرزند مر جائے یا بیماری کی تکلیف اٹھائے۔
نابینا اپنے تئیں دیکھنادین سے گمراہی ہو تنگ دستی کی دلیل ہے۔
ناپ تول کرنا دیکھنا ایلچی یا پیامبر سے تعبیر ہے عدل و انصاف پائے۔
ناپاک ہونا دیکھناحرامکاری اورحیرانی پائے عاجز و بیکس ہو۔
ناچنا عورتوں کا دیکھنارسوائی و ذلت اٹھائے بدنامی ہو۔
ناچنا مرد کا دیکھناغم و اندوہ اور بیہودگی میں پڑے مصیبت میں مبتلا ہو۔
ناخن اتارنا دیکھنابیماری اور تنگدستی سے نجات پائے رزق دولت ملے۔
ناخن ٹوٹا ہوا دیکھناناکامی اور نامرادی کا باعث ہے عزیز کی دلشکنی کرے۔
ناخن دراز دیکھناتنگدستی اور بیماری پائے تکلیف اٹھائے۔
نارنج دیکھناروزی حلال و اصلاح دین کی دلیل ہے مرتبہ بلند پائے۔
نارنگی دیکھنا یا پانااگر ایک یا دو پائے فرزند پیدا ہو فرحت پائے۔
نارنگیاں پانادیکھنااگر زیادہ پائے تو مال و دولت پائے آرام و راحت پائے۔
ناف پر بال دیکھناتنگی اور مصیبت پائے بیوی یا کنیز سے صدمہ پائے۔
ناف دیکھناعورت یا خادمہ پائے اگر ناک صاف دیکھے تو آرام پائے۔
ناقہ خوشرو دیکھنادولت کثیر پائے کاروبار میںترقی ہو باکرہ عورت سے ہمبستر ہو۔
ناک سے خون بہنا دیکھنامال حرام حاصل کرے اور ضائع جائے۔
ناک صاف کرنا دیکھنادانشمند ہو۔ روزی حلال پائے ڈھونڈ کر کھائے۔
ناک لمبی دیکھنادرازی عمر اور ترقی رزق کا باعث ہے۔
نان دیکھنادوستوں سے ملاقات ہوعمر دراز پائے۔
نان کھانا دیکھنامال طیب پائے عیش و آرام حاصل ہو۔
نبض دیکھناکسی کی امداد کرے اگر خود نبض دکھائے تو عارضہ جاتا رہے۔
نبی مرسل کو دیکھناجس عنوان سے دیکھے ویسی تعبیر پائے عفو تقصیر پائے راحت پائے۔
نجاست دیکھنامال حرام حاصل ہو، فکر د امن گیر ہو بے تدبیر ہو۔
نجوم سیکھنا دیکھنابادشاہ کا مقرب ہو یا عہدہ جلیلہ پائے کہ راحت حاصل ہو۔
نجومی دیکھناحاکم وقت سے عزت و مرتبہ پائے۔
ندی دیکھناتجارت و کاروبار میں ترقی پائے مراد پوری ہو۔
ندی میں گرنا دیکھناتلاش روزی کے لیے کسی دوسرے ملک کا سفر کرے۔
ندی میں نہانا دیکھنابیماری سے شفا پائے دولت عزت راحت پائے۔
نر سنگھا بجتا دیکھناکسی منافق شخص سے واسطہ پڑے نقصان اٹھائے۔
نر سنگھا دیکھنامنافقت اور جھوٹ سے تعبیر ہے۔
نرسنگھا بجانا دیکھنامنافق ہو کذب بیانی سے کام لے لوگوں میں نفاق پیدا کرے۔
نرگس کا پودا دیکھناعورت حاملہ ہو یا مسرت حاصل ہو۔
نرگس کا پھول دیکھنافرزند خوبصورت پیدا ہو یا حسینہ عورت ملے۔
نروبان پر چڑھنا دیکھناسفر پیش آئے دین کے کام میں مرتبہ پائے۔
نسوار خریدنا دیکھنازکام اور بخار میں پڑے حیران سرگردان ہو۔
نسوار ضائع کرنا دیکھنابیماری سے نجات پائے دکھ درد دور ہوں۔
نسوار لینا دیکھناغم و اندوہ میں مبتلا ہو رنج و فکر پائے۔
نشاستہ دیکھنامال حلال پاکیزہ پائے مگر محنت سے ہاتھ آئے۔
نشاستہ کھانا دیکھنارنج و غم اور مصیبت میں گرفتار ہو۔
نشاستہ نکالنا دیکھنامحنت اور مشقت سے روزی کمائے پریشان رہے۔
نشہ شراب میں مست ہونا دیکھناعیش و راحت اور آرام و چین پائے۔
نعل اپنے جوتے کولگانا دیکھناسفر درپیش آئے فائدہ پیش آئے۔
نعل بندی دیکھنادولت حاصل کرنے میں کوشش کرے کامیاب ہو۔
نعل گدھے کے لگنا دیکھناکسی بزرگ دین سے فیض حاصل ہو آرام پائے۔
نعل گھوڑے کے لگنا دیکھنابادشاہ سے منفعت پائے۔
نعلین دیکھناسفر پر جائے یا عورت سے شادی کرے باعث عزت و دولت ہے۔
نعمت پانا دیکھناسو ہزار درم ملنے کی علامت ہے اگر بادشاہ دیکھے تو سلطنت وسیع ہو۔
نقارہ بجانا دیکھناشہرت اور پیامبری سے تعبیر ہے دولت حکومت پائے۔
نقصان دیکھنافکر مند ہو بے چین رہے گھبراہٹ پائے۔
نکاح کرانا عورت سے دیکھناعزت و شہرت کا باعث ہے دولت کثیر پائے۔
نکاح کرنا دیکھنااگر عورت نکاح کراتی دیکھے تو مال کا نقصان ہو۔
نگینہ انگوٹھی کا دیکھناحکومت عیش و عشرت فرزند عورت پائے۔
نگینہ دیکھنااگر بادشاہ دیکھے تو ملک فتح کرے عورت کے لئے شوہر ہے۔
نل کا پانی دیکھناترقی کاروبار کی علامت ہے منفعت حاصل ہے۔
نماز پڑھنا دیکھنااگر مشرق کی طرف منہ کر کے نماز پڑھے تو حج ادا کرے۔
نماز قبلہ رو پڑھنا دیکھنادین میں ترقی کا باعث ہے۔
نماز میں امامت کرانا دیکھنااپنے خاندان یا قوم پر سرداری پائے عزت حاصل ہو۔
نمدہ جلتا دیکھنامال و دولت کے نقصان ہونے کا موجب ہے۔
نمدہ سفید پاکیزہ پانا دیکھنامال حلال حاصل کرے آرام و راحت پائے۔
نمدہ سفید کھانا دیکھنانیک اور صالح عمل کرے دولت و حشمت پائے۔
نمدہ سیاہ کھانا دیکھنافتنہ و فساد میںمبتلا ہو تکلیف پائے نقصان اٹھائے۔
نمدہ میلا خراب ہونا دیکھناتکلیف میں پڑے دکھ اٹھائے۔
نمدے جمع کرنا دیکھنابہت سا مال حاصل کرے اگر گندہ اسٹاک دیکھے تو مصیبت پائے۔
نمک سرخ پانا دیکھنارنج و غم ، مال حرام دنگا فساد اور تکلیف پائے۔
نمکدان دیکھناعورت حسینہ ہم صحبت ہو راحت و عزت پائے۔
ننگا عورت کو دیکھنامال بے اندازہ پائے جس کا شمار نہ ہو عزت حاصل کرے۔
ننگا ہونا دیکھناطالب دنیا کا ہونا موجب ہے رسوائی ہو۔
ننگے آدمی زیادہ دیکھناخیرو برکت کا موجب ہے بروں کے لئے رسوائی کا باعث ہے۔
نہالین دیکھنابزرگی و مرتبہ پائے یا خدمتگار سے راحت پائے۔
نہانا صاف پانی سے دیکھنارنج و غم سے نجات پائے بیماری سے شفا یاب ہو، قرضہ ادا ہو۔
نہانا گندے پانی سے دیکھنابیمار مصیبت میں پھنسے تکلیف اور رنج اٹھائے۔
نہر چلتی دیکھناحاکم وقت سے تعبیر ہے ملک کی آبادی کا باعث ہے۔
نہر خشک دیکھناکسی حاکم یا بادشاہ یا وزیر کے موقوف ہونے کی علامت ہے۔
نہر سے پانی پینا دیکھنابادشاہ یا حاکم سے انعام پائے آسودہ حال ہو۔
نہر میں نہانا دیکھنابادشاہ وقت سے عہدہ پائے وزیر سفیر یا امیر ہو۔
نہنگ دیکھنادشمن سے مقابلہ ہو یا پریشانی ہو۔
نہنگ کو ہلاک کرنا دیکھنافتح یابی حاصل ہو کامیاب ہو فکرو اندیشہ دور ہو۔
نو ر آسمان پر دیکھنادین و دنیا کی نعمتیں پائے عدل و انصاف و فراخی رزق ہو۔
نوشادر کھانا دیکھناغم و اندوہ سے تعبیر ہے اگر خریدے تو تکلیف پائے۔
نوکر اپنے تئیں دیکھناذلت اٹھائے عاجز و مسکین ہو۔
نوکر بادشاہ کا ہونا دیکھنابادشاہ سے ذلت اٹھائے مصیبت میں پڑے۔
نوکر رکھنا دیکھناعزت و مرتبہ حاصل ہونے کی علامت ہے۔
نیا زبو دیکھنااگر سر سبز دیکھے تو فرزند پائے اور اگر خشک دیکھے تو اولاد نہ پائے۔
نیا زبو سونگھنا دیکھنااگر خوشبودار ہو تو سعادت دارین حاصل کرے خوشخبری پائے۔
نیاز پر ختم دینا دیکھناروزگار میں ترقی ہو خوشحالی کا باعث ہے۔
نیاز دینا دیکھنادلی مراد پوری ہونا جس کی خواہش رکھے اسے پائے۔
نیچے اترنا دیکھنااگر آرام سے اترے تو کام کو دیر سے کرے کامیابی دیر سے ہو۔
نیچے گرنا دیکھناعزت و مرتبہ میں کمی آئے باعث تنزل ہے۔
نیزہ بازی کھیلنا دیکھنازمانہ میں طاقتور ہو بہادر مشہور ہو جس کام کا ارادہ کرے پورا کرے۔
نیزہ پھینکنا دیکھناعہدہ سے دست بردار ہو جائے دنیا سے علیحدگی اختیار کرے۔
نیزہ ٹوٹا دیکھناعہدہ سے معزول ہو یا دوست ہمدرد سے جدائی ہو۔
نیزہ سے قد ناپنا دیکھناعمر دراز پائے منفعت حاصل ہو۔
نیزہ ہاتھ میں دیکھناعہدہ پائے یا طاقتور دوست پائے دشمن پر غالب آئے۔
 نیل دیکھنا خریدنارنج و غم میں مبتلا ہو باعث پریشانی ہے۔
نیل کپڑوں کو دینا دیکھنازیادہ دے تو مصیبت و بدنامی ہو پورا دے تو مقصد میںکامیاب ہو۔
نیل گائے کا شمار کرنا دیکھناغیب سے رزق پائے متمول و دولتمند ہو عیش و عشرت پائے۔
نیل ہاتھوں کو لگا دینا دیکھنابحر عصیاں میں غرق ہو بدنام اور ذلیل و خوار ہو ذلت و رسوائی پائے۔
نیلگوں آسمان دیکھنامصیبتوں سے نجات پائے فرحت و راحت مسرت کامیابی پائے۔
نیلوفر دیکھناموسم میں دیکھے تو فرزند پائے منفعت ہو۔
نیلوفر کے پھول توڑنا دیکھناباعث راحت ہے مشغول کاروبار ہو دلبر سے وصال ہو۔
نیولا پکڑنا دیکھناکسی سردار کی قرابت حاصل ہو۔ عزت پائے۔
نیولے سانپ کی لڑائی دیکھناموجب خیروبرکت ہے ، دولت غیر معمولی ہاتھ آئے دشمنوں پر غالب آئے عزت و سرداری پائے۔
نیولے کو مارنا دیکھنامفسدوں حاسدوں پر غالب آئے۔
نئی چیز دیکھناخیر و برکت کا موجب ہے معلومات میں اضافہ ہو۔

 

Scroll to Top