سیخ لوہے کی گاڑنا | فرزند پیدا ہو ملازمت یا کاروبار میں ترقی پائے۔ |
کشمش کھانا یا خریدنا دیکھنا | مال و منفعت اور خیر و برکت پائے۔ |
ماتم امامین کرنا دیکھنا | تبی دستی و تنگی رزق کا باعث ہے مصیبت میں پھنسے۔ |
ماتم کرنا | خوشی حاصل ہو دل کی مراد پائے۔ |
ماتھا پیشانی دیکھنا | فرزند پائے عزت و مرتبہ بلند ہونے کی نشانی ہے۔ |
ماتھا چمکتا کشادہ دیکھنا | پرہیز گار اور بزرگ ہو سخاوت اور مہمان نوازی اختیار کرے۔ |
ماتھے پر داغ دیکھنا | عصیاں میں ڈوبے برے کاموں میں بدنام ہو۔ |
ماتھے سے خون جاری دیکھنا | عزت و مرتبہ پائے عزیز و اقارب کا ہمدم و ہمدرد ہو شہرت پائے۔ |
مار کھانا (پیٹا جانا) دیکھنا | اگر دوست مارے تو ہمدرد ہو مددملے ظالم کار فرما تو گنہگار ہے۔ |
مارنا کسی کو (پیٹنا) دیکھنا | جس کو مارے پیٹے اس کو نفع ہو مددگار ہو۔ |
مازو جمع کرنا (ہاجو) دیکھنا | مال حرام اکٹھا کرے اگردرخت سے اتارتا دیکھے تو تکلیف سے دولت پائے۔ |
ماش سیاہ دیکھنا | رنج و الم میں مبتلا ہو۔ اگر دال دلتے دیکھے تو کش مکش میں پڑے۔ |
ماش کی دال کھانا دیکھنا | مالدار ہو، عزت و فرحت حاصل ہو آرام پائے۔ |
مال و اسباب دیکھنا | اگر تھوڑا اور ستھرا دیکھے تو خوشحال ہو اگر بے اندازہ دیکھے تو مصیبت پائے۔ |
مال و دولت دیکھنا | کامیابی کی علامت ہے خوشحالی پائے دکھ درد ہوں۔ |
ماں باپ کو دیکھنا | مشکلات پر قابو پائے پریشانی دور ہو حصول مقصد ہو۔ |
ماں بہن سے صحبت کرنا دیکھنا | صلہ رحمی ہو مدد پائے ماں بہن مہربان ہو رائے پائے۔ |
ماں کے پیٹ سے پیدا ہونا دیکھنا | تمام گناہوں سے توبہ کرے نیک اور پرہیز گار ہو۔ |
مٹکا ٹوٹنا دیکھنا | کنیز خادم فوت ہو یا جدا ہو جائے۔ |
مٹکا دیکھنا بازار میں | منافق سے تعبیر ہے اگر مٹکا گھر میں لائے منفعت اور رزق ملے۔ |
مٹھائی بانٹنا دیکھنا | خیرو برکت کا موجب ہے لوگوں کے ساتھ نیک سلوک کرے۔ |
مٹھائی کھانا دیکھنا | خوشخبری اور حلال کی روزی کثیر پائے منفعت اور رزق ملے۔ |
مٹی اکٹھی کرتا دیکھنا | دولت زرو مال جمع کرے عزت پائے۔ |
مٹی کا تیل جلانا دیکھنا | رنج و راحت سودوزیاں پائے حیران و پریشان رہے۔ |
مٹی کا تیل دیکھنا | رنج و راحت نابکار عورت پائے پریشانی اٹھائے۔ |
مٹی کا تیل لیمپ میں جلانا دیکھنا | کامیابی کا باعث ہے ترقی و برکت کام میں پائے۔ |
مٹی کو ٹوکری پر اٹھانا دیکھنا | زبردست مالدار ہو خیروبرکت پائے راحت حاصل ہو۔ |
مٹی کے ڈھیلے دیکھنا | درم و دینار اور روپیہ پیسہ پانے کی تعبیر ہے۔ |
مٹی گھر سے باہر پھینکنا دیکھنا | مال و دولت ضائع برباد ہو رنج دکھ اٹھائے۔ |
مجلس شراب کی دیکھنا | اگر تہذیب یافتہ اہل محفل ہوں تو قومی کام بہتر طریقہ سے کرے فائدہ کثیر ہو۔ |
مجلس علم ادب کی دیکھنا | کسی تعمیری کام میں مشغول ہو یعنی ملکی قومی سیاسی امور طے کرے۔ |
مچھروں کا کاٹنا دیکھنا | لوگوں کے طعن تشنیح کا شکار ہو ذلیل و خوار ہو۔ |
مچھروں کو مارنا دیکھنا | دشمن مغلوب ہو پریشانی دور ہو۔ |
مچھلی خوفناک دیکھنا | جتنی خوفناک اور بڑی دیکھے اتناہی مصیبت ناگہانی میں پڑے۔ |
مچھلی دیکھنا | دولت پائے اگر زیادہ دیکھے یا خریدے تو کثرت سے حاصل مال کرے۔ |
مچھلیاں پکڑنا دیکھنا | اگر جال سے پکڑے تو مکرو فریب سے دولت جمع کرے۔ |
محراب دیکھنا | نیکی کی بشارت ہے ہدایت پائے فرزند پیدا ہو۔ |
محراب منقش دیکھنا | عالم و فاضل فرزند ہو جس کا شہر جہان میں ہو۔ |
محراب میں نماز پڑھنا دیکھنا | زیادتی مال اور بزرگی پانے کی نشانی ہے اگر جاہل ہو تو خوار ہو۔ |
محفل عالموں کی دیکھنا | دین میں ترقی ہو دینی مدرسہ کالج یا اسلامی یونیورسٹی دیکھنا۔ |
محل اپنا خراب دیکھنا | مال و زر کا نقصان ہو عزت میں فرق آئے۔ |
محل بلند خوبصورت دیکھنا | نعمت و حکومت راحت ومنفعت عزت پائے۔ |
محل بلند خوبصورت دیکھنا | نعمت و حکمت راحت و منفعت عزت پائے۔ |
محل میں آگ لگنا دیکھنا | حاکم وقت سے تاوان پڑنے کا موجب ہے باعث مصیبت ہے۔ |
محل میں آگ لگنا دیکھنا | حاکم وقت سے تاوان پڑنے کا موجب ہے باعث مصیبت ہے۔ |
محل میں داخل ہونا دیکھنا | مقصد دلی پائے مال مطلوبہ حاصل کرے۔ |
مدرسہ میں پڑھنا دیکھنا | رشد و ہدایت پائے معلومات میں اضافہ ہو۔ |
مدینہ شریف دیکھنا | ترقی علم اور دین و دنیا کی بہتری پائے زیارت مدینہ منورہ ہو۔ |
مرجھایا ہوا پھل دیکھنا | مقصد میں ناکامی ہو، ناامیدی پائے رنج اٹھائے۔ |
مرجھایا ہواپھول دیکھنا | اولاد کا غم دیکھے اگر مرجھایا ہوا دیکھے تو خاندان کا غم دیکھے۔ |
مرد جوان آپکو بوڑھا دیکھنا | زیادتی علم و حرمت بہتری بزرگی عزت صحت ہو۔ |
مرد کا آپکو جوان خوبصورت دیکھنا | سرداری اور عیش و عشرت پائے رفقائے بادشاہ میں شامل ہو۔ |
مرد کا آپکو نابالغ دیکھنا | کام سے ندامت ہو، ہم نشینوں میں ذلت ہو ، فضول خرچ ہو۔ |
مردار سنگ دیکھنا | رنج و غم اور بیماری اورعذاب میں مبتلا ہو۔ |
مردہ دیکھنا اپنے تئیں | درازی عمر کی ہے حصول ہو۔ |
مردہ سے خوان پانا دیکھنا | راحت و آرام ہو دین کا ہمدرد ہو آخرت نیک ہو۔ |
مردہ سے صحبت کرنا دیکھنا | مردہ کی خویش و اقارب سے دولت ہو آرام پائے۔ |
مردہ سے کچھ لینا دیکھنا | صلاحیت و بہتری پائے اگر مردہ کچھ دے تو خرابی و دلالت پائے۔ |
مردہ سے کلام سننا دیکھنا | اس کا مقصد حاصل ہونیکی علامت ہے اگر نصیحت سے تو بہتری پائے۔ |
مردہ کو اٹھا کر لے جانا دیکھنا | مال حرام حاصل کرے راحت قلیل ہو۔ |
مردہ کو پکارنا دیکھنا | اگر صورت مردہ کی نہ دیکھے تو جلدی ہلاک ہو جائے۔ |
مردہ کو خوبصورت زندہ دیکھنا | اگر مجہول ہو تو غم و اندیشہ پائے اگر معروف ہو تو نیک بخشی کی علامت ہے دارین کی دولت پائے عزت و بزرگی پائے۔ |
مردوں کی جماعت دیکھنا | گمراہی اور بدعت کی نشانی ہے فلاکت و نکبت پائے۔ |
مردے کو نہلانا دیکھنا | کسی فاسق کو ہدایت کرے یا گمراہ کو راہ راست پر لائے۔ |
مرغ دیکھنا یا پانا | غلام یا کنیز پائے یا غلام وفادار سے فائدہ حاصل ہو۔ |
مرغ ذبح کرنا دیکھنا | نیکی کی علامت ہے اگرچہ مرغ کا گوشت ہو۔ |
مرغ کی آذان سننا دیکھنا | خوشخبری پائے دیندار پرہیز گار ہو عورت سے محبت کرے۔ |
مرغ کی کڑک سننا دیکھنا | بری خبر سنے یا مصیبت و تکلیف آنے کا اندیشہ ہے۔ |
مرغابی دیکھنا | رزق کثیر پائے تو بزرگی دولت عزت ملے۔ |
مرغابی کاگوشت کھانا دیکھنا | غیب سے نعمت پائے دولت بکثرت ہاتھ آئے۔ |
مرغابی مردہ دیکھنا | تنگدستی اور بے روزگاری کی علامت ہے آواز سنے تو خوشخبری پائے۔ |
مرغزار یا سبزہ زار دیکھنا | خوشخبری ہے یا دین حاصل ہو بزرگی ملے اولیاء اللہ ہو۔ |
مرغی بمعہ چوزے دیکھنا | دولت زر و مال پائے امیر متمول ہو مگر فکرد امن گیر ہو۔ |
مرغی پانا یا خریدنا دیکھنا | لونڈی یا کنیز خریدے باقی مرغی کی آواز سننا غضب الہٰی نازل ہو۔ |
مرہم بنانا یا بیچنا دیکھنا | کار خیر میں حصہ لے دین میں کوشش کرے ہمدرد غمخوار ہو۔ |
مرہم لگانا زخم پر دیکھنا | دلجوئی اور ہمدردی کرے جس کو لگائے اس کا مددگار ہو۔ |
مروارید دیکھنا | غلام یا کنیز حسینہ پائے یا فرزند خوبصورت پیدا ہو۔ |
مریخ سیارہ دیکھنا | فوج میں بھرتی ہو جنگ میںجائے عہدہ پائے۔ |
مسجد پرانی ویران دیکھنا | اگر بوسیدہ یا شکستہ دیکھے تو دین میں خرابی پائے مصیبت پیش آئے۔ |
مسجد شاندار دیکھنا | عالم دین اور دین کی ترقی سے تعبیر ہے خورشید اسلام جادوگر ہو۔ |
مسجد میں نماز پڑھنا دیکھنا | سعادت دارین حاصل ہو۔ دل مسرور ہو دولت دین و دنیا پائے۔ |
مسلح دیکھنا اپنے تئیں | گائوں یا شہر یا علاقہ کا حاکم مقرر ہو پیشوا یا سردار ہو۔ |
مسلح فوج دیکھنا | کامیابی کی دلیل ہے فتح و نصرت پائے راحت حاصل ہو۔ |
مسلمان ہونا دیکھنا | آفت و بلا سے نجات پائے امن و چین حاصل ہو۔ |
مسلمانوں کی جماعت دیکھنا | دین میں ترقی حاصل ہو راحت و دولت عام ہو۔ |
مسواک اگلے دانتوں میں کرنا دیکھنا | بھائیوں اور بہنوں سے احسان و بھلائی کرے راحت پائے۔ |
مسواک تمام دانتوں میں کرنا دیکھنا | تمام عزیز و اقارب سے صلہ رحمی سے پیش آئے یا نیکی کرے۔ |
مسواک کرنا دیکھنا | مال خیرات کرے سعادت بزرگی عزت حاصل ہو۔ |
مسور یا مسور کی دال کھانا دیکھنا | اگر خام دیکھے تو غم و اندوہ پائے اگر پختہ دیکھے جھگڑا فساد پڑے۔ |
مشت زنی کرنا دیکھنا | اولاد یا کسی کے مرنے کی خبر سنے موت فرزند کی آئے۔ |
مشتری ستارہ دیکھنا | حاکم یا بادشاہ وقت ہو وزیر یا خزانچی مقرر ہو۔ |
مشرک یا کافر ہونا دیکھنا | بدکاری اور فساد میں مبتلا ہو گمراہ بددیانت بدطینت ہو۔ |
مشک خالی دیکھنا | بخیل اور کنجوسی پائے اگر پانی سے بھری دیکھے تو سخاوت کرے۔ |
مشک سے پانی پینا دیکھنا | سخاوت پائے سعادت حاصل ہو دولت و نعمت پائے۔ |
مشک کستوری سونگھنا دیکھنا | علم و دولت میں شہرت پائے عزت و بزرگی پائے۔ |
مصطگی گوند کھانا دیکھنا | کسی سے گفتگو کرے جس سے آرام پائے۔ |
معزول ہونا دیکھنا | اگر ملازمت یا عہدہ سے معزول ہوتا دیکھے تو دین کی اصلاح پائے۔ |
معطل ہونا دیکھنا | بزرگی سے معزولی پائے، عزت میں کمی واقع ہو۔ |
مقراض (قینچی) دیکھنا | منصف قاضی سے مراد ہے عادل سردار حاکم ہو۔ |
مکتب دیکھنا | مشغول خاطر و اندیشہ کی نشانی ہے مگر انجام نیک فائدہ پذیر ہو۔ |
مکڑی دیکھنا | کمزوری طبیعت اور گنہگار ہونے کی علامت ہے جولاہے سے دوستی کرے۔ |
مکہ شریف دیکھنا | دین کی سعادت نصیب ہو یا حج بیت اللہ کرے دولت پائے۔ |
مکھن دیکھنا یا کھانا | نعمت و برکت پائے عزت بزرگی حاصل ہو، فلاسفر ہو۔ |
مکھناں دیکھنا | حاسدوں سے حسد پائے بخیلوں کمینوں سے نجات پائے یا بیکار ہو۔ |
مکھیاں مارنا دیکھنا | حاسدوں بخیلوں کمینوں سے نجات پائے یا بیکار ہو۔ |
مکی دیکھنا | رزق پائے اگر مکی کا ڈھیر دیکھے تو نعمت حاصل ہو۔ |
مگر مچھ کو ہلاک کرنا دیکھنا | چور یا ڈاکو پر حملہ کرے غالب آئے تو دشمن ہلاک ہو۔ |
مگرمچھ دیکھنا | چور ظالم اور ڈاکو سے تعبیر ہے اگر مارے تو چور ڈاکو کو مارے۔ |
مگرمچھ کا شکار ہونا دیکھنا | دشمن سے سخت نقصان اٹھائے یا چوری کرے۔ |
ململ خریدنا دیکھنا | اگر مرد قمیض بنائے تو عورت نفیس پائے دوپٹہ بنانا نفیس مرد سے تعبیر ہے۔ |
مناجات کرنا دیکھنا | دین ودنیا کی بزرگی پائے دل نور عرفان سے منور ہو جائے۔ |
منبر پر چڑھ کر دستخط کرنا دیکھنا | شہر میںرسوا ہو ذلالت پائے دنیاوی تقریر کا بھی رسوا ہونا تعبیر ہے۔ |
منبر پر خطبہ دینا دیکھنا | بادشاہ اسلام کی نظروں میں قدرو منزلت حاصل ہو۔ |
منبر دیکھنا | بادشاہ اسلام سے تعبیر ہے امام خطیب یا قاضی ہو۔ |
منبر سے اترنا دیکھنا | باعث برکت و رحمت ہے اگر کوئی اتارے تو ذلت و خواری پائے۔ |
مندیل سر پر باندھنا دیکھنا | عزت حاصل ہونے کا موجب ہے۔ |
منہ سے کچھ نکلتا دیکھنا | حصول روزی کی نشانی ہے نعمت غیر مترقبہ ہاتھ آنی ہے۔ |
منہ سے گندگی نکالنا دیکھنا | ذلیل و خوار ہو، بد گوئی سے بدنام ہو، بد انجام ہو۔ |
مہر چمکتا دیکھنا | سلطنت یا حکومت پائے خلقت میں بزرگ ہو شہرت پائے۔ |
مہمان نوازی کرنا دیکھنا | باعث فرحت و رحمت ہے قوم و خاندان کا نگہبان ہو ہمدرد ہو۔ |
مہمانی پر جانا دیکھنا | کسی ہمدرد و عزیز سے منفعت حاصل ہو مالدار باعزت ہو۔ |
مہندی پائوں میں لگانا دیکھنا | دکھ درد مصیبت سے رہائی پائے گھر بیٹھے دولت پائے۔ |
مہندی سے ہاتھ رنگے دیکھنا | خویش اقارب کا رازدار ہو مالدار ہو بے فکری سے عمر گزارے۔ |
مہندی ہاتھوں کو لگانا | مال و دولت پائے آرام و راحت سے زندگی بسر ہو۔ |
موتی دیکھنا یا کھانا | رنج و غم میں مبتلا ہو اگر بمعہ پتوں کے دیکھے تو کسی حد تک اچھا ملے۔ |
موتی مونگا جمع کرنا دیکھنا | مال و دولت بکثرت پائے سفید موتی دیکھنا فرزند سے تعبیر ہے۔ |
موتی یا مونگا پہننا دیکھنا | خوبصورت اور دولتمند عورت سے شادی کرے۔ |
موتیوں کا بیوپار کرنا دیکھنا | حسین عورتوں میں مشغول ہو دولت پیدا کرے۔ |
موتیوں کی لڑی دیکھنا | حافظ قرآن ہو یا ہنر میں مشہور ہو یا فرزند نامور پیدا ہو۔ |
موٹھ دیکھنا | تنگدستی و تہیدستی میںمبتلا ہو۔ |
موچھ دیکھنا | شہرت اور نام و نمود کی خواہش کرے مونچھیں لمبی رکھنا بد عملیوں اور عصیوں میں ڈوبے۔ |
مور دیکھنا | بادشاہ عجم سے انعامات پائے مورنی دیکھے تو عجمی عورت سے شادی کرے۔ |
مور ناچتا دیکھنا | حصول دولت جاہ و مرتبہ ہواگر مور گرجتادیکھے تو مصیبت آئے۔ |
مورہ پہننا دیکھنا | پردہ داری اور راز داری سے تعبیر ہے عورت پائے۔ |
موم زرد دیکھنا | بیمار ہو تو نقصان اٹھائے موم سفید کھانا رزق پاکیزہ پائے۔ |
موم سفید دیکھنا | مال و نعمت پائے اگر موم بتی جلائے تو ہدایت و پاکیزگی پائے۔ |
مونچھیں کترانا دیکھنا | بد اعمالیوں سے توبہ کرے نیک ہو۔ تائو دنیا مغرور متکبر ہوبے عزت ہو |
میخ بنانا یا خریدنا دیکھنا | کاروبار کی تلاش کرے اگر اکھاڑتا دیکھے تو ناکام رہے۔ |
میدہ چھاننا دیکھنا | فلاسفر باریک بین او ر نکتہ چین ہونے سے تعبیر ہے۔ |
میدہ دیکھنا یا خریدنا | تجارت میں ترقی پائے آرام و راحت اٹھائے۔ |
مینار بنانا دیکھنا | کسی دینی کام کی تعمیری عملی کوشش کرے۔ |
مینار پر چڑھنا دیکھنا | کاروبار میں دین و ہدایت علم عزت شہرت میںیکتائے زمانہ ہو۔ |
مینار سے اترنا دیکھنا | برسوں تعمیری قوم میںلگا رہے یعنی تمام عمر قومی خادم رہے۔ |
مینار سے گرنا دیکھنا | تترے کا باعث ہے حقیر و ذلیل ہو۔ |
مینہ برستا دیکھنا | خیرو برکت و رحمت کا موجب ہے خوشحالی و آسائش پائے۔ |