سار (پرندہ )دیکھناچالاک مسافر سے تعبیر ہے یعنی سفر میں ہشیار رہے۔
سار اڑتاپکڑناکسی مکار مسافر سے ملاقات ہو۔
سار کا گوشت کھاناکاروبار میں نفع حاصل ہو سفر میں کامیاب واپس آئے۔
سار حرام کودیکھناکافر مغضوب سے واسطہ پڑے دین میں خرابی ہو۔
سار حرام زیادہ دیکھناکافروں اور مفتریوں میں گھر جائے۔
ساگ دیکھنایاساگ کے ڈنٹھل دیکھنافتنہ و فساد میں حصہ نہ لے مگر رنج ضرور اٹھائے۔
ساگ کھانااگر روٹی کے ساتھ کھاتا دیکھے تو نعمت پائے اگر روکھا کھائے مصیبت اٹھائے یا گرفتار رنج و تعب ہو۔
ساق (پنڈلی) دیکھناعورت ملے رزق و مال سے مسرور ہو۔
ساق پر بال دیکھناعورت بد صورت یا مال مکروہ ہاتھ آئے۔
ساق صاف دیکھناعورت خوبصورت یا مال مکروہ ہاتھ آئے۔
ساق مضبوط دیکھنامال و دولت پائے عزت و آرام سے زندگی بسر ہو۔
ساق ٹوٹی زخمی دیکھناعورت بیمار ہو فوت ہو جائے ۔ گھر ویران ہو یا سخت پریشان ہو۔
سان دیکھناگناہوں سے تائب ہو مال حلال حاصل کرے۔
سان پر چاقو لگاناگناہوں سے توبہ کرے نیک خوش خو پرہیز گار ہو۔
سالن کھاناکسی عزیز سے منفعت ہو توقیر حاصل ہو۔
سالن کھلانالوگوں کو نفع پہنچائے عزت و بزرگی پائے۔
سالن پکاناکسی سازش کا شکار ہو یا کسی لڑائی جھگڑے میں پڑے۔
سانپ دیکھنادشمن کے مترادف ہے کسی سے دشمنی ہو جائے۔
سانپ گھر میں دیکھنااپنوں سے دشمنی ہو جائے یعنی خاندان میں سے کوئی دشمن ہو
سانپ غیر جگہ دیکھناکسی سے عداوت ہو پریشانی اٹھائے۔
سانپ ڈستا دیکھنادشمن سے آزار پہنچے رنج و پریشانی اٹھائے۔
سانپ مارنادشمن پر غالب آئے مصیبت سے نجات پائے۔
سائبان دیکھناظالم اور کمینہ حاکم مقرر ، جس سے نفع نقصان یکساں پہنچے۔
سائبان تلے بیٹھنابادشاہ کا خدمتگار ہو یا کسی کے زیر سایہ ہو۔
سائبان پر گرنابادشاہ سے تکلیف اٹھائے حکومت کے پنجہ میں پھنسے۔
سائبان پھٹا دیکھنا بادشاہ حاکم یا سردار پر تنزل آئے یا موت واقع ہو۔
سائبان نیا لگتا دیکھنانیا بادشاہ تخت نشینی ہونے کی علامت ہے۔
سایہ درخت کا دیکھنااگر پھلدار درخت ہو تو نفع حاصل ہو بے ثمر دیکھے تو تکلیف اٹھائے۔
سایہ دیوار کا دیکھناعلم و حکومت سے سرفراز ہو۔ دولت و عزت پائے۔
سایہ چھت کا دیکھناوالدین سے تعبیر ہے۔ والدین کی شفقت پائے۔
سایہ چھت کا اُٹھتا دیکھناوالدین کی موت آنے کا سبب ہے۔
سبز رنگ دیکھنادین کی مطابعت کرے ایماندار نیک بزرگ ہو۔
سبزی دیکھنارحمت کا باعث ہے بیماری سے شفا پائے۔غم و اندوہ سے نجات ملے۔
سبزی منڈی دیکھنامال و دولت پائے رنج و غم کا فور ہو۔ خوشی سے مسرور ہو۔
سبزی خراب دیکھنانقصان اٹھائے پریشان حال ہو۔
سبزی بیچنا دیکھناحصول مال ودولت ہے باعث راحت ہے۔
سبزی خام کھانابیماری کا باعث ہے۔ مصیبت میں گرفتار ہو۔
سبزی پختہ دیکھنانعمت و دولت پائے عزت حاصل ہو۔
سبزی زار دیکھنادیندار نیک کردار ہو۔ بزرگی حاصل ہو۔
سبزہ لہلہاتا دیکھنادین میں بزرگ ہو دولت بے اندازہ پائے پرہیزگار ہو۔
سبزہ میں بیٹھنا دیکھنابزرگان دین سے فیض حاصل دین دار پارسا ہو۔
سبزہ مرجھایا دیکھنادین اسلام میں کمزوری واقع ہو۔ پریشانی اٹھائے۔
ستارے دیکھنادلی مراد پوری ہو کاروبار ملازمت میں ترقی ہو حاکم سے نفع پائے۔
ستارے جھلملاتے دیکھناعزت و شہرت حاصل ہو۔ دولت، منصب میں ترقی ہو۔
ستارہ روشن دیکھنافرزند اقبال ہو۔ جو نا مورذی وقار ہو خاندان کا چشم و چراغ ہو۔
ستارہ غروب ہوتا دیکھناتنزل و خشومت کا باعث ہے پریشانی اندیشہ میں مبتلا ہو۔
ستاروں سے انگارنکلتا دیکھناظالم بادشاہ مقرر ہو یا غضب الہٰی نازل ہو۔
سانپ کو اپنا مطیع دیکھنابادشاہت یا خزانہ ہاتھ آئے دولت دنیا سے مالا مال ہو جائے۔
سانپ کو چھت سے گرتے دیکھنابادشاہ یا حاکم سے رنج حصول ہو مرض کے صدمہ سے ملول ہو۔
سانپ کا گوشت کھانا دیکھنامال دشمن ہاتھ آئے مگر رائیگاں ہو جائے۔
سانپ اژدھا دیکھنااگر مطیع دیکھے دولت مال عزت پائے اگر حملہ آور دیکھے تورنج اٹھائے۔
ستو کھانا یا دیکھنارنج و غم میںمبتلا ہواندیشہ میں گرفتار ہو۔
سراب میں آنا (دھوکا) دیکھناباعث تکلیف ہے مال حرام پائے۔
سراب (دھوکا) دینابے دین بدکار ہو دنیا میں ہوشیار ہو۔
ستون دیکھنادولتمند ہو اقبال بلند ہو۔ جاہ وحشمت حاصل ہو۔
ستون مضبوط دیکھناقوت حوصلہ آرام آسائش دولت عزت شہرت حاصل ہو۔
ستون گھر کا ٹوٹا دیکھناصاحب خانہ کی موت واقع ہو جائے۔
ستون محل کا ٹوٹا دیکھناصاحب بادشاہ وقت فوت ہو جائے۔
سرائے کچی دیکھنارزق حا صل ہو کاروبار میں ترقی ہو۔
سرائے پکی دیکھناسفر اختیار کرے مال حلال پائے خیریت سے گھر آئے۔
سرائے نامعلوم دیکھناوارد موت ہو، یا جس کو سرائے میں دیکھے وہ فوت ہو جائے۔
سرائے غیر آباد دیکھنامصیبت پیش آئے رنج و غم میں مبتلا ہو۔
سجادہ(جانماز) دیکھنااگر موت کا دیکھے تو اطاعت و عبادت الہٰی میں مصروف ہو۔
سجادہ ریشمی دیکھناریاکاری کی عبادت کرے ظاہر دار ہو۔
سجادہ خریدنابزرگی پائے گوشہ نشینی اختیار کرے یا د خدا میں مشغول رہے۔
سجادہ پھٹا دیکھنایاد خدا میں فتور پڑے۔
سرخ لباس پہننارنج و غم میں مبتلا ہو۔ مصیبت میں گرفتار ہو یا بیمار ہو۔
سرخ لباس دیکھناعورتوں کو دیکھے تو باعث پر مسرت و راحت ہو مردو ں کیلئے خرابی ہے۔
سرخ چادر اُوڑھناقتل پھانسی، دنگا فساد کی وارداتوں میں گرفتار ہو۔
سرخاب پرندہ دیکھناغلام فرمانبردار پائے یا بیٹا پیدا ہو۔
سرخاب پکڑناشیریں سخن حلیم الطبع ہو عزت حاصل ہو۔
سرخاب کا گوشت کھانازبان دانی سے مال و زر حاصل کرے مقرر شاعر گویا ہو۔
سرخاب مردہ دیکھناباعث تنزل ہے کوئی ایسی بات کہے جس سے بدنام ہو۔
سرسوں دیکھنارنج و غم کے مترادف ہو مصیبت یا تکلیف آئے۔
سرسوں کا کھیت دیکھنااگر سر سبز دیکھے تو ترقی روزگار ہو اگر سوکھا دیکھے تو پریشانی اٹھائے۔
سرسروں کا تیل خریدنامنفعت تجارت ہو روزگار میں ترقی ہو اگر تیل نکلتا دیکھے تو دولتمند ہو۔
سرسوں کا تیل سر کو لگانادولت و عزت پائے خاندان میں بزرگ ہو عقلمند بردبار ہو۔
سرسوں کا تیل گرجاناباعث رنج و الم ہے دولت عزت میں زوال آئے۔
سرکہ دیکھنامال حلال پائے مگر مشقت سے ہاتھ اٹھائے۔
سرکہ کھانا یا خریدنالڑائی جھگڑا میں پڑے پریشانی اٹھائے۔
سرکہ فروش دیکھناکسی جھگڑا لو مفسد سے واسطہ پڑے۔
سرمہ لگانا یا ڈالنامال و دولت پائے دین میںترقی اور بزرگی پائے۔
سرمہ خریدنا یا پیسنادیندار ہو راحت و آرام پائے نیکی اختیار کرے پرہیز گار ہو
سرمہ کھاناجس قدر کھائے بزرگی پائے علم و عرفان سے سینہ معمور ہو۔
سرمہ دانی دیکھنادیندار صالح عورت ملنے کا باعث ہے۔
سرمہ دانی خریدناعورت پارسا سے شادی ہو۔ غم و رنج برداشت کرے۔
سرمہ دانی گم جاناعورت سے مفارقت ہو۔ غم و رنج برداشت کرے۔
سرمہ فروشی کرناعورت سے رہبری کرے یعنی لوگوں کو ہدایت کرے۔
سرمہ بانٹنامتفرق لوگوں کو جمع کرے اتفاق یک جہتی یگانگت پیدا کرے۔
سر آدمی کا خوشنما دیکھناسردار مخدوم ہو عزت مرتبہ بلند پائے۔
سراپناجدا دیکھنامخدوم و اقارب سے جدائی نصیب ہو مگر حاکم وقت کا ادیب ہو۔
سراپنا پھوٹا دیکھناتنزل کی علامت ہے ملال کی اشارت ہے۔
سر اپنا چرند برابر دیکھناجس حیوان کے برابر سر دیکھے اتنا ہی عروج ہمت جرأت طاقت پائے۔
سرکسی جانور کا کٹا دیکھنامنفعت و توقیر اور عزت پائے بیمار ہو تو صحت پائے۔
سامنے کے چار دانت دیکھنافرزند یا خواہر کے فوت ہونے کا باعث ہے۔
سریر پر بیٹھناسفر کی علامت ہے انجام میں راحت ہے۔
سریر بازنیت دیکھناعورت منافقہ مگر حسینہ و مالدار ہاتھ آئے مباشرت سے دل گھبرائے۔
سریر پر سونا دیکھنادین کی بہتری ہو۔ مگر دنیا سے بیزار ہو۔
سر کے بال جھڑتے دیکھناادائے قرض ہو۔ رنج و غم سے نجات پائے۔
سر اپنے ہاتھ سے مونڈناراز فاش ہو اور مخدوم بے دسواس و خطرہ ہو۔
سر کے بال کٹے دیکھنااگر عورت تو شوہر غصہ میں آ کر طلاق دے یا گھر سے نکال دے۔
سرکٹا دیکھناسردار قوم ہو عزت بزرگی حاصل ہو۔
سر زیادہ دیکھناسرداران قوم سے ملاقات ہو۔
سیر کرناآرام و راحت پانے کی دلیل ہے۔
سیر باغ کا کرنابیٹا پیدا ہو فرحت پائے عیش و عشرت حاصل ہو۔
سفر ویرانہ کا دیکھناسفر درپیش ہو فائدہ کی بجائے نقصان اٹھائے۔
سریش دیکھنارنج و تکلیف اٹھائے۔
سریش بنانابرے کاموں میں حصہ لے۔بدمعاش ہو بدنام ہو۔
سریش بناناکسی کام کو انجام دینے کی کوشش ہو کامیابی حاصل ہو۔
سزا دیناعورتوں کے کام پورے کرے یا گھر کا سردار مقرر ہو۔
سزا پانااگر کسی جرم کی وجہ سے پائے تو بدنام ہو ندامت اٹھائے۔
سزا یافتہ ہونادنیا کے فتنہ و فساد شورو شر میں مبتلا ہو۔
سفر کرنااگر پیدل کرتا دیکھے تو کاروبار میں جدوجہد سے کامیاب ہو۔
سفر نا معلوم جگہ کا کرناموت آئے اہل و عیال سے جدا ہو۔
سفر ٹانگہ پر کرناراحت و عزت پائے خوشخبری ملے آرام سے زندگی بسر ہو۔
سفر موٹر پر کرناسودوزیاں پائے نفع نقصان یکساں اٹھائے۔
سفر موٹر سائیکل پر کرناکام پر ترقی ہو۔ تیزی سے عروج پائے۔
سفر بائیسکل پر کرنامشقت میں پڑے کامیابی ہو۔ مگر دیر کے بعد۔
سفر ہوائی جہاز پر کرناکاروبار میں وسیع، غریب ہو تو امیر ہو عہدہ پائے، دولتمند ہو۔
سفر سمندری جہاز پر کرناکاروبار وسیع پیمانے پر کرے مگر بہت جدوجہد سے کامیاب ہو۔
سفر کشتی پر کرنابزرگی پائے دولتمند صاحب عظمت بلند اقبال ہو۔
سقف (چھت) دیکھناماں باپ کی سلامتی کا باعث ہے یا کسی بزرگ سے فائدہ ہو
سقف کے نیچے دبناماں باپ ناراض ہوں یا بزرگ سے تکلیف پائے۔
سقف منقش دیکھناوالدین بزرگی پائیں عزت و حرمت زیادہ ہو۔
سقف گرتا دیکھناوالدین سے کوئی فوت ہو جائے۔
سقہ اپنے تئیں دیکھنالوگوں کو فاہدہ پہنچے سخاوت اختیار کرے اگر مشک بھر کر پانی نہ پلائے تو مال جمع کرے لیکن اس سے فائدہ نہ ہو۔
سقہ (ماشکی) دیکھنااگر پانی پلاتا دیکھے تو سعادت دارین ہو آخرت کی بھلائی ہو
سقہ کو چھڑکائو کرتے دیکھناآرام و آسائش ہو لوگ امن و چین سے زندگی بسر کریں۔
سنگی لگاناکسی امانت کو ادا کرے امین ہو۔
سنگی لگاتا دیکھناکسی کا امانتدار ہو۔ عزت بزرگی پائے۔
سنگی خود کو لگتے دیکھناامانت کا بوجھ اٹھائے عزت و توقیر زیادہ ہو۔
سنگی حاکم کو لگتے دیکھناحکومت سے برطرف ہو۔ ذلت و رسوائی اٹھائے۔
سمندر دیکھنابہت بڑے شہنشاہ سے مترادف ہے۔
سمندر میں تیرناشہنشاہ وقت سے عہدہ پائے جلیل القدر ممتاز ہو۔
سمندر میں ڈوبناشہنشاہ یا بادشاہ کے عتاب میں آئے۔نیست و نابود ہو جائے
سمندر میں غوطہ لگانااگر کچھ اپنے ہاتھ آتا دیکھے تو بادشاہ کا قریبی ہو زرو جواہرات و عالی مرتبہ پائے۔
سمندر سے خالی ہاتھ نکلنابادشاہ وقت سے ذلیل ہو فائدہ کی بجائے نقصان اٹھائے۔
سمندر کی موجیں دیکھناشہنشاہ وقت سے فائدہ اٹھائے لوگ خوشحال ہوں۔
سمندر پر کشتی چلاناشہنشاہ سے ممتاز عہدہ پائے وزیر یا مشیر مقرر ہو خلعت پائے۔
سمندر کی جھاگ دیکھنابادشاہ یا بزرت سے نفع حاصل ہو۔
سمندر کی جھاگ اکٹھا کرنابادشاہ سے نفع حاصل ہو۔ دولت جواہرات پائے۔
سنبہ دیکھنا یا خریدنافرزند سے تعبیر ہے اگر خرید کر لائے تو فرزند پیدا ہو۔
سنبہ ٹوٹا یا گم ہونابیٹے کے غائب ہونے یا فوت ہونے کے مترادف ہے۔
سوار ہو نااگر گھوڑے پر سوار ہو تو عزت و بزرگی پائے عہدہ جلیل ملے۔
سواروں کے ساتھ سوار ہوناکسی جماعت یا گروہ سے مل جائے اگر سواروں کو تابع دیکھے تو حاکم ہو۔
سور دیکھنامالدار اور طاقتور بے غیرت بے فیض حرام خور ہو۔
سوروں کا گلہ دیکھنابہت سا مال و دولت جمع کرے مگر بے عزت ،دیوث بے غیرت ہو۔
سور کو حملہ آور دیکھناکسی حاکم یا امیر بد خصلت سے واسطہ پڑے۔
سور کو ہلاک کرناکسی دشمن یا حاکم ظالم پر فتح و نصرت پائے خطرہ سے محفوظ رہے۔
سورج دیکھنابلند بخت ہونعمت عزت اور فرزند نیک سعادت پیدا ہو۔
سورج چمکتا دیکھناعزت و بزرگی پائے ترقی دولت زرومال ہو۔
سورج گرہن دیکھناباعث خشومت ہے ذلالت کا باعث ہے مصیبت اٹھائے۔
سورج زمین پر اترتا دیکھنادولت ، حکومت، عزت مرتبہ حاصل ہو۔ فرزند پیدا ہو۔
سورج سے گھر منور دیکھناترقی مال و دولت ہو۔ اہل خانہ عیش و عشرت پائیں۔
سوراخ کے اندر گھسناراز ہاتھ آئے کسی خفیہ بات سے آگاہی ہو۔
سوراخ جسم میں دیکھنااہل و عیال سے تکلیف پہنچنے کا سبب ہے۔
سوراخ پتھر میں دیکھنادین اسلام میں مستقل رہنے کی دلیل ہے۔
سوراخ دیوار میں دیکھنادین یا علم و حکمت میں خلل پیدا ہو عزت میں فرق آئے۔
سوراخ محل میں دیکھنابادشاہ سے راز ظاہر ہو جائیں یا حکومت بدنام ہو۔
سوزن/ سوئی دیکھنامتفرق کاموں کو سر انجام دے۔
سوئی سے کپڑا سینااتفاق، اتحاد، محبت، اخوت پیدا کرنے نیک کام کرے۔
سوئی گم ہو جاناکاروبار میں تنزل واقع ہو۔ بیگانگی تفرق پیدا ہو۔
سوسمار(گوہ) کا کانٹاکسی مصیبت میں گرفتار ہو۔ بیگانگی تفریق پید ا ہو۔
سوسمار کو مارنارنج و غم سے نجات پائے سب تکالیف دور ہوں۔
ِِِِسوسن یا چنبیلی دیکھناموسم بہار میں دیکھے تو کچھ منفعت حاصل ہو ورنہ نقصان اٹھائے۔
سوسن کے پھول دیکھناباعث مسرت ہے خوشی حاصل ہو مگر نقد فائدہ نہ ہو۔
سوسن گھر میں لگاناکنیز باتمیز سے مترادف ہے۔
سونا(دھات) دیکھنااگر مرد دیکھے تو تکلیف اٹھائے عورت خواب میں دیکھے تو راحت پائے۔
سونے کا زیور دیکھناعورتوں کے لئے باعث مسرت ہے اولاد رزق دولت پائے۔
سونا مردوں کو پہنتے دیکھنامصیبت میں گرفتار ہو تنگی رزق، افلاس بیماری پائے۔
سونا مرد کو بیچتے دیکھنارنج و غم اور دکھ درد سے نجات پائے سب مصیبتوں سے آزاد ہو۔
سونا عورتوں کو بیچتے دیکھنامصیبت میں گرفتار ہو اولاد کا نقصان ہو رنج و اندیشہ زیادہ ہو
سونٹھ دیکھناپریشانی زیادہ ہو۔ کاروبار میں تنزل آئے۔
سونٹھ کھاناپریشانی زیادہ ہو۔ کاروبار میں تنزل آئے۔
سونف سبز دیکھناکشادگی رزق، آرام و راحت پائے۔
سونف خشک دیکھناباعث رنج و غم ہے۔ تکلیف اٹھائے۔
سیب ترش دیکھنابرائی کا مرتکب ہو ۔ رنج و الم پائے مصیبت آئے۔
سیب شیریں دیکھناخیر و برکت کا باعث ہے فرزند صالح پیدا ہو۔
سیب گندہ باسی دیکھناتکلیف اور مصیبت آئے یا فرزند سخت بیمار ہو۔
سیب تازہ کھانابزرگی پائے دارین میں عزت رحمت پائے ہدایت حاصل ہو۔
سیب تازہ بیچنالوگوں کو ہدایت دے دین سکھائے۔ راسیری اختیار کرے۔
سیپ دیکھنامنفعت حاصل ہو، کاروبار میں ترقی ہو۔
سیپ خریدناروزگار میں ترقی ہو، عزت یا فرزند نیک سیرت پائے۔
سیپ گھر میں لانامال و دولت ہاتھ آئے عشرت و راحت یا شہزادی سے شادی کرے۔
سیپ کا گہنا پہننادین و دنیا کی بزرگی پائے، بادشاہ گورنر یا وزیر مقرر ہو۔
سیپ تراشنامجسٹریٹ، جج یا قاضی بنے عدالت کا عہدہ پائے یا راہبر ہو۔
سیڑھی دیکھناترقی کا باعث ہے، عزت اور بزرگی حاصل ہو۔
سیڑھی بغدادی دیکھناولایت کا درجہ حاصل ہو، دین و دنیا کا آرام پائے۔
سیڑھی پر چڑھناکاروبار میں ترقی ہو، بلند بختی ، خیروبرکت حاصل ہو۔
خوبصورت سیڑھی دیکھنادین و دنیا میںکمال عزت دولت ہو دولتمندوں میں شامل ہو
سیڑھی سے اترنا دیکھناتنزل کا باعث ہے۔عزت و مرتبہ میں کمی آئے ذلت پائے۔
سیڑھی شکستہ دیکھناترقی کی بجائے مصیبت آئے کاروبار بند ہو دل پر ہول ہو۔
سیسہ دیکھناکمینہ خصلت ہوبیہودہ گوئی سے مال جمع کرے۔
سیسہ پگھلانابرے کاموں میں حصہ لینا بدنام اور ناکام رہے۔
سیسہ پگھلتا دیکھنالوگوں کی برائی میں شریک ہوتا دیکھے۔
سینگ اپنے سر پر دیکھنابزرگی اور عظمت پائے راحت و آرام ہو سردار قوم ہو۔
سینگ دیکھناخیرو برکت کا موجب ہے راحت پائے۔
سینگ دو سے زیادہ دیکھناباعث پریشانی ہے کسی کا بوجھ اٹھائے۔
سینگ گائے کے دیکھنانفع بیشمار ملے کاروبار میں ترقی حاصل ہو۔
سینگ کاٹتے دیکھناتجارت سے فائدہ حاصل ہو دولت و عزت بزرگی پائے۔
سینگ زیادہ دیکھناندامت حاصل ہو غم و اندوہ اور مصیبت میں گرفتار ہو۔
سیم کا پھل دیکھناترقی رزق اور دولت ہو آرام و راحت پائے۔
سیم کا درخت دیکھنامحنت اور مشقت سے دولت کمائے مگر افلاس سے چھٹکارا نہ ہو۔
سیمرغ دیکھناخوش طبع اور خوش مذاق بزرگ سے فائدہ حاصل ہو۔
سیمرغ سے بات کرنابادشاہ یا وزیر ہو مشیر سرکار کا عہدہ پائے یا امیر سلطنت ہو۔
سیمرغ کا گوشت کھاناامیر بادشاہ سے مال و دولت ہاتھ آئے عیش و عشرت کرے۔
سیمرغ کا انڈا پانابادشاہ یا حاکم وقت رائے پائے جس سے دولت ہاتھ آئے۔
سیمرغ کا شکار کرناشہنشاہ زبان ہو۔ قوت عظمت سے دنیا لرزے۔
سیمرغ کا شکار ہونابادشاہ یا حاکم وقت کے غصہ کا شکار ہو ذلت رسوائی پائے۔
سینہ کشادہ دیکھناجوانمردی و شجاعت سے نیک نام ہو۔ہمت و جرأت کا پتلا ہو۔
سینہ تنگ دیکھنابخیلی چغلی کی نشانی ہے۔ بزدل، ظالم مکار ہو۔
سینہ پر بال دیکھناکنجوس اور کمینہ خصلت پیدا کرے زرو دولت کے لئے ملے۔
سینہ صاف کشادہ دیکھناسخاوت اختیار کرے معاملہ فہم، بردبار چالاک ہو۔
سر کے بال کھلے دیکھناعورت غیر شادی شدہ ہو تو شادی ہو اور جو سفر میں ہو تو مراجعت کرے خانہ آبادی ہو۔
سر اپنا کٹا اپنے ہاتھ میں دیکھناہزار درم یا دینار پائے فتوح غیب سے ہاتھ آئے۔
سرمنڈوانااپنے اہل و عیال سے شرو فسادہو لیکن اسباب و آسائش ہو۔
سرائے کشادہ دیکھناتونگری و عیش دینوی حاصل ہو نامور کامل ہو۔
سرائے تنگ و تاریک دیکھناافلاس میںمبتلا ہو یا غم بے انتہا ہو یا موت آئے گنہگار ہو۔
سرد پانی پینا یا نہاناتندرستی اور عیش و عشرت کی علامت ہے۔ صحت کی بشارت ہے۔
سلاح باندھتے دیکھناسرداری قوم سے سرفراز ہو یا حکومت سے ممتاز عہدہ پائے۔
سنان دیکھنا(نیزہ)عمر دراز ہو مظفر و منصور ہو۔ نشہ ٔ جرأت سے مخمور ہو۔
سوئی دیا جاناعہدہ جلیل پانیکی نشانی ہے فکرو تردد سے نجات پائے۔
سیاہی دیکھناسردارقبیلہ ہو بلند مرتبہ پائے قلمدان حکومت ہاتھ آئے۔
سیاہی کپڑے پر دیکھنااہل قلم ہو تو بے اختیار ہو۔ اگر اور شخص دیکھے تو برص کی مرض میں مبتلا ہو۔
سیاہ بال سفید دیکھنافرزند سعید پیدا ہو با توقیر ہو۔ بزرگی پائے۔
سبیل دیکھنافیض جاری ہو۔ محتاج اورفقراء کی خدمت اور دلجوئی کرے۔

 

Scroll to Top