ذاکر دیکھنا | موجب خیر و برکت ہے راہ ہدایت پائے۔ |
ذکر سننا یا کرنا | یاد خدا میں مشغول ہو،نیکی حا صل ہو، ذکر نیک سننا اچھا ہے۔ |
ذکر الہی کرنا | بزرگارن دین میں شامل ہو عبادت سے عامل ہو۔ |
ذکر دنیا کرنا | دنیا کی دولت حاصل کرنے میں کوشاں رہے حرام مال پائے۔ |
ذکر و فکر سننا یا کرنا | فضول گوئی سے کام لے حرام کھانے سے پرہیز نہ کرے۔ |
ذائقہ شیریں چکھنا | روز گار حاصل ہو نعمت پائے آرام و آسائش پائے۔ |
ذائقہ تلخ چکھنا | تنگی ٔ رزق ہو۔ کاروبار بند ہو جائے تکلیف اٹھائے۔ |
ذائقہ پھیکا چکھنا | کسی کام سے متنفر ہو۔ یا نقصان اٹھائے۔ |
ذبح کرنا | اگر حلال جانور ذبح کرے تو مال حلال پاکیزہ پائے۔ |
ذبح حرام جانور کرنا | مال حرام پائے یا سود رشوت کھائے۔ |
ذبیحہ حلال جانور دیکھنا | سعادتمندی حاصل ہو۔ روزی حلال طیب پائے۔ |
ذبیحہ حرام جانور دیکھنا | بد نیت، بد چلن، بد کردار ہو۔ حرام خور راہزن ہو۔ |
ذبح لڑکے اپنے کو کرنا | اگر اسلام کے لئے ذبح کرے تو سعادت دارین حاصل ہو نیک بزرگ ہو حج کرے رحمت الہٰی نازل ہو۔ نعمت بے اندازہ ہو۔ |
ذبیح اپنی لڑکی کو کرنا | مفلس و کنگال ہو غربت سے بے حال ہو۔ |
ذخیرہ درختوں کا دیکھنا | سبز درختوں کو دیکھے تو مال و دولت بے اندازہ پائے اگر خشک دیکھے تو اسی قدر نقصان اٹھائے۔ |
ذخیرہ پھل و اناج کا دیکھنا | غیب سے دولت ملے۔انعام پائے راحت حاصل ہو۔ |
ذخیرہ ایندھن کا دیکھنا | مفلوک الحال ہو سرگردان و حیران ہو مصیبت آئے۔ |
ذخیرہ اناج کا دیکھنا | تجارت سے نفع ہو یا کاروبار میںترقی ہو۔ |
ذکر(عضو تناسل) | مبارک خواب ہے فرزند سعید خوبصورت پیدا ہو۔ |
ذکر کٹا دیکھنا | بیٹے کی موت واقع ہو۔ سخت رنج اٹھائے۔ |
ذکر سست دیکھنا | بیٹے کی بیماری میں مبتلا ہو۔ |
ذکر درازدیکھنا | اولاد کثیر ہو۔ شہوت رہے۔ عورت ہم صحبت ہو۔ |
ذکر و فرج ساتھ دیکھنا | غم و اندیشہ برطرف ہو جائے ۔ مگر شاہی بیگم سے راحت پائے۔ |
ذوق و شوق ہونا | جس چیز کا ذوق ہو اس کو حاصل کرے دلی مقصد پورا ہو۔ |
ذیلدار دیکھنا یا نبنا | حاکم وقت سے عزت حاصل ہو نفع پائے فائدہ اٹھائے۔ |