بات ہندی میں کرناحساب دانی میں کمال حاصل ہو سود کھائے ہندو قوم کا ہمنوا ہو۔
بات اُردو میں کرنالیاقت زیادہ ہو تعلیم پائے عزت حاصل ہو۔
بات پنجابی میں کرناگنواروں میں شامل ہو ملاقات سے مسرور ہو۔
بات عربی میں کرنادیندار ہو۔ علم دین حاصل کرے عربوں سے محبت کرے۔
بات عبرانی میں کرنامال وراثت ملنے کی توقع ہے۔
بات ترکی میں کرناسفر درپیش ہو۔ کسی غیر ملک کی سیاحت کرے۔
بات یونانی میں کرناعلم حاصل ہو۔ نوکری ملے یا بر سرِ روز گار ہو۔
باجا بجانا یا سننادین سے بے بہرہ ہو دنیا میں مشغول ہو۔
باجرہ کی روٹی کھانیدلی مراد بر آنے کا موجب ہے۔ رزق میں فراخی ہو۔
باجرہ دیکھناکسی قدر خیر و برکت کا باعث ہو۔
بادام کی گری دیکھناخیر و نعمت کا باعث ہے۔
بادام دیکھناترقی دولت کی دلیل ہے۔ امید عہدہ جلیل ہے۔
بادام سبز دیکھنابیماری سے شفاء پائے گمشدہ مال ہاتھ آئے۔
بادشادہ دیکھنادولت و نعمت پائے ثروت و حکومت ہاتھ آئے۔
بادشاہ کو خندہ رو دیکھناعزت و توقیر و جاہ اور دولت سے مسرور ہو نکبت و کلفت دور ہو۔
بادشاہ کو بدمزہ دیکھنانقصان ہو اندیشہ سے حیران ہو صدقہ دے کر بلائے چین دور ہو۔
بادشاہ کو مردہ دیکھناضوابط اور آئین نواس کے ملک میں جاری ہوں۔
بادشاہ کو غیر جگہ دیکھناآفت نازل ہو۔ زراعت برباد ہو جائے گی۔
بادشاہ کے ساتھ طعام کھاتا دیکھنادرازی عمر و ترقی دولت کا سبب ہے دافع رنج و تعب ہے۔ اور بلند مرتبہ ہو۔ عزت حاصل ہو۔
بادشاہ کا ہمراہی ہوناخویش و اقارب سے مفارقت ہو بیمار دیکھے تو رحلت ہو۔
بادشاہ مسلمان دیکھناخیر و برکت حاصل ہو ملک میں احکام شرعی جاری ہوں۔
بادشاہ سے گفتگو کرنابلند مرتبہ پائے عیش و آرام پائے۔
باز سفید دیکھناعزت و توقیر حاصل ہو قبیلہ میں سردار ہو۔
باز چھت یا درخت پر دیکھنابادشاہ سے انعام حاصل ہو بلند مرتبہ بزرگی ملے۔
باز گھر میں چھپا دیکھنالڑکا پیدا ہونے کی علامت ہے یا مدفن دولت ہاتھ آئے۔
باز پکڑ کر مارناملازم ہو تو برخواست ہو روزگار بند ہو جائے پریشانی اٹھائے۔
باز ہاتھ سے اُڑ جانابنا بنایا کام بگڑ جائے پریشانی ہو یا بیوی سے مفارقت ہو۔
باز و بند دیکھے یا پہنےکسی سے مدد پہنچے کی توقع سے باعث مسرت ہے۔
بازو بند چاندی کا دیکھنامرد کے لیے فائدہ مند ہے قوت مردمی زیادہ ہو۔
بازو بند ٹوٹ جانا یا گر پڑنادایاں ٹوٹے تو بھائی کی موت ہونے کا باعث ہو بایاں ٹوٹے تو بہن یا عزیز کسی دوست کی موت واقع ہو۔
بارہ برج دیکھناباعث علوم و حکمت حاصل ہو بہت سے کاموں میںشامل ہو۔
برج حمل اسد قوس دیکھناشاہی فوج سے تعلق ہو نفع حاصل ہو عہدہ پائے۔
برج ثور ‘ سنبلہ وجدی دیکھناشہزادی سے تعلق ہے وزراء امراء سلطنت سے منفعت پائے۔
برج جوزا ‘ میزان و دلو دیکھناعلم دین و دنیا حاصل کرے شہرت عام ہو۔
برج سرطان‘ عقرب و حوت دیکھناملازمت حاصل ہو یا برسر روزگار ہو۔
بانٹنا دیکھنالوگوں میں منفعت مزاج اور عادل شمار ہو۔
باورچی بنناخیر و برکت کا سبب ہے نعمت بے اندازہ پائے۔
باورچی سے نعمت پانامال و دولت بغیر مشقت ہاتھ آئے آرام و راحت پائے۔
باورچی سے بدمزہ کھانا پانارنج و غم مصیبت در پیش ہو فکر بے اندازہ ہو۔
بت پوجنامجرم یا مشرک ہو دین میںفساد پیدا کرے بدنام ہو۔
بت چاندی کا دیکھناحسب منشا عورت ملے راحت حاصل ہو۔
بت سونے کا دیکھناانجام کار خیر نہ ہو بے دین و گمراہ ہو دنیا کا مال جمع کرے۔
بت لوہے کا‘ پیتل کادین کے بہانے دنیاوی فائدہ حاصل کرے۔ منافق ہو۔
بہت لکڑی کا دیکھناافلاس و تنگی اٹھائے بد نیت ہو کام سے کنارہ کش ہو۔
بت جواہرات کا دیکھناباعث کامیابی ہے۔ عزت مرتبہ بلند ہو عورت وفادار ملے۔
بت گھر میں دیکھنامفلسی اور حیرانی کا باعث ہے دین سے پرہیز کرے۔
بجلی آگ کی مانند گرناشہر یا علاقہ میں فتنہ و فساد اور خونریزی و بال و آفت آئے۔
بجلی ایک جگہ گرناجس جگہ گرتی دیکھے اس جگہ عذاب الہٰی نازل ہو۔
بجلی کا قمقمہ دیکھنااگر روشن دیکھے تو کامیابی کی دلیل ہے یا لڑکی پیدا ہو۔
بچھو دیکھناکسی سے دشمنی پیدا ہو۔ رنج و ملال پیدا ہو۔ تکلیف اٹھائے۔
بچھو کاٹتے دیکھنادشمن سے نقصان اٹھائے پریشانی ہو۔
بچھو کو مارتا دیکھنادشمن سے لڑائی ہو۔ بالآخر غالب آئے۔
بچھو سے ڈرتا دیکھنادشمن سے خائف ہو پریشان حال ہو۔
بچھو ڈستا دیکھنادشمن سے نقصان اٹھائے۔
باغ دیکھناخوشی حاصل ہو۔ راحت ہو۔ غم دکھ دور ہو۔
باغ پھلدار دیکھنادولت و ثروت ہاتھ آئے۔ کاروبارمیں ترقی ہو آرام پائے۔
باغ میں پودا لگانالڑکا پیدا ہو۔ باعث راحت و آرام ہو۔ لڑکاکا گلفام ہو۔
باغ پر موسم خزاں دیکھناکاروبار میں تنزل آئے تکلیف اور رنج و ملال میں مبتلا ہو۔
بال سر کے لمبے دیکھناعورت دیکھے توزینت و حسن میں یکتا ہو مرد دیکھے تو آزردہ و ملول ہو۔
بال سر کے اکھڑتے دیکھنامال ضائع کرے پشیمان ہو روزگار کی فکر میں سرگردان ہو۔
بال سر کے کٹے دیکھنارنج و تکلیف سے نجات پائے خوشی میسر ہو بیمار ہو تو صحت پائے۔
بالوں سے سر گنجا دیکھنامال و زر جمع کرے عقلمند دانا ہو عزت پائے۔
بالوں میں کنگھی کرنانفع حاصل ہو راست بازی ذی فہم عقلمند ہو۔
بالی کا خوشہ تازہ دیکھنافرزند اور رزق حاصل ہو۔ راحت و آرام پائے۔
بام پر چڑھتا دیکھنامرتبہ و عزت و بزرگی ملے بلند بخت ہونے کی دلیل ہے۔
بام پر کھڑا ہونا دیکھناعزت دولت بزرگی حاصل ہو قوم کا سردار ہو۔
بام سے اترنا دیکھناتنزل۔ ذلالت سے پریشان ہو۔ سخت پشیمان ہو۔
بام پر کسی کو دیکھناجس کو دیکھے اس سے فائدہ حاصل ہو۔
بان سن کا دیکھناکاروبار ملازمت وغیر ہ میں قدرے ترقی ہو۔
بان سے چارپائی بننامشکلات اور محنت و مشقت میں پھنسے اور تکلیف اٹھائے۔
بان مونجھ کا دیکھناتکلیف اور رنج و الم کا باعث ہے۔
بخار سخت آپ کو دیکھناتندرستی اور درازی عمر کی دلیل ہے۔
بخار دائمی دیکھناگناہ و فسق وفجور میں غرقاب ہو۔ عاقبت خراب ہو۔
بخشش پانااگر کوئی چیز عطیہ دے تو موجب خیر و برکت ہے۔ دولت پائے۔
بخشش میں بری چیز دیکھنافتنہ فساد میں مبتلا ہو۔ رنج و غم اٹھائے۔
بدہضمی ہوتا دیکھنامال حرام کھائے اور فساد کرے لیکن آخر میں تائب ہو۔
بردہ فروشی کرنااگر خرید و فروخت میں مصروف ہو تو مال اکٹھا کرے۔
بردہ خوبصورت خریدنادولت و زر اکٹھی کرے مال دار اور شوم و بخیل ہو۔
بردہ بدصورت دیکھنامصیبت میں گرفتار ہو کسی سے دل آزار ہو یا بیمار ہو۔
بربط بجانا یا سنناگانے بجانے کا شوق پیدا ہو تنگدستی میں گرفتار ہو۔
بالا خانہ دیکھناقدرو مرتبہ عالی پائے۔ حکومت ہاتھ آئے۔
بال سفید دیکھناوقار حاصل ہو بلند مرتبہ ہو۔ علم و بزرگی حاصل کرے۔
بیضہ مرغ دیکھناعورت خوبصورت ملے یا دوست سے راحت ملے۔
بچھونا زمین پر کرناعمر دراز ہو۔ راحت باز ہو۔
برف کھانادل کو خوشی و سرور ہو۔ مال خاطر دور ہو۔
برج دیکھناخوف و آفت پیش آئے مگر جلدی نجات پائے۔
بوڑھا آدمی دیکھنادرازی عمر کی نشانی ہے۔ جتنا بزرگ دیکھے اسی قدر بلند مرتبہ پائے۔
بزاز دیکھنانقدی و زر مال ہاتھ آئے خوشی نصیب ہو۔
بزاز سے کپڑا لینااگر بے قیمت لے تو نقصان اٹھائے اگر قیمت دے تو فائدہ اٹھائے۔
بستر دیکھناعورت ملے آرام پائے بیمار ہو تو شفاء پائے۔
بستر سفید دیکھناعورت خوبصورت سے مجامعت کرے بزرگی پائے۔
بستر پر بیٹھناعزت حاصل ہو۔ دولت مندوں میں شامل ہو۔
بطخ سفید دیکھنامالدار عورت ملے عمر خوشی سے بسر کرے۔
بطخ سیاہ دیکھناکنیز ملے آرام و راحت ملے خوشی حاصل ہو۔
بطخ حلال کرتا دیکھناعورت مالدار ملے ۔ زندگی خوش و خرم بسر ہو۔
بغل گیر ہوناکسی دوست یا رفیق سے ملاقات ہو۔
بغلگیر دشمن سے ہوناصلح ہونے کی دلیل ہے۔ دشمن دوست بن جائے۔
بغل سے بدبو آناحرام مال پائے یا بغض ، حسد، کینہ دور ہو۔
بغلوں میں ہاتھ دینافتح یابی کا باعث ہے۔ راحت مسرت ہاتھ آئے۔
بکری پانا یا خریدناعورت ملے یا دولت ہاتھ آئے۔ فراخی رزق ہو۔
بکری کا گوشت کھانامال و دولت ، نعمت پائے، خوشی نصیب ہو۔
بکری مردہ دیکھنادولت میں کمی واقع ہو۔ رنج و مصیبت پیش آئے۔
بگلا دیکھنا یا پکڑناکسی عورت سے نفع ہو ۔ مالدار ہو۔
بگلا گھر میں آتا دیکھناشادی کا باعث ہے۔ خوشی حاصل ہو۔
بلبل دیکھناغلام یا کنیز یا بیٹے کے مترادف ہے یعنی خوش گفتار فرزند یا غلام ملے۔
بلبلیں دیکھناسرپرستی نصیب ہو، سردار یا امیر مقرر ہو۔
بلبل پکڑناخوش خلق، ہر دلعزیز اور بزرگی کی دلیل ہے آرام راحت پائے۔
بلغم منہ سے نکالنابیماری سے تندرست ہونے۔
بلغم خون آلودہ نکلنانقصان و تکلیف اٹھائے پریشانی پائے۔
بلور دیکھناایسی عورت سے شادی ہو جس سے نباہ نہ ہو گا۔
بلوط کا درخت دیکھناحلال رزق و ترقی روزگار ہو۔
بلوط کا ذخیرہ دیکھناعمر کا زیادہ تر حصہ خوشی و راحت میں بسر ہو عزت پائے حصول زر ہو۔
بلی چوری ہوتا دیکھنافساد ہونے کا سبب ہے پریشانی دیکھے۔
بلی کو مارتادیکھنابیماری سے شفاء پائے رنج و تکلیف سے نجات پائے۔
بلی کو حملہ آور دیکھناسخت بیمار ہو یا کسی مصیبت میں گرفتار ہو۔
بلی کالی دیکھناآفت میں مبتلا ہو۔ گرفتار بلا ہو۔
بندر دیکھناکسی سے دشمنی پیدا ہو۔
بندر جھپٹتا دیکھناسخت آفت آئے۔ بیماری میں مبتلا ہو۔
بندر کو مارتا دیکھناصحت یاب ہو۔ دشمن پر فتح حاصل ہو۔
بندر گھر میں داخل ہوتا دیکھناکوئی عورت صاحب خانہ پر جادو کرے۔
بندر کا گھر میں چوری کرتادیکھنانقصان اٹھائے پریشان حال ہو۔ باعث رنج و ملال ہو۔
بنفشہ دیکھناعورت سے فائدہ ہو مال و زر پائے۔ اولاد پیدا ہو۔
بنفشہ اکھاڑنااگر عورت مرد کو اکھاڑ کر مرد کو تو طلاق لے اور کوئی دے تو جدائی ہو۔
بنولہ دیکھنامال و دولت حاصل ہونے کی دلیل ہے۔
بنولہ کا دانہ دیکھناجھگڑا فساد ہونے کی دلیل ہے۔
بنیاد مکان کی دیکھناامن پائے دشمنوں سے بے خوف ہو مالدار ہو۔
بنیاد قلعہ کی دیکھنابیرونی قلعہ سے نجات حاصل ہو امن و امان قائم ہو۔
بنیاد پختہ اینٹ کی دیکھنامال حرام پائے جس کی وجہ سے پریشان ہو بخیل و بد انجام ہو۔
بنیاد کچی اینٹ کی دیکھناترقی دین کی حاصل ہو اگر مسجد، باغ، قبرستان وغیرہ کی بنیاد رکھے تو دیندار ، نیک اور دولتمند با عزت ہو سخاوت اختیار کرے۔
بندگان دین کو دیکھناخیرو برکت کا سبب ہے کمال عنایت رب ہے۔
بازار دیکھنابزرگی کی علامت ہے باعث ترقی و دولت ہے۔
بال ناک پردیکھناغم و اندیشہ کی نشانی ہے چندے قسمت میں سرگردانی ہے۔
بلندی سے اترتادیکھنامرتبہ گھٹتے اور تنزل عہدہ کی علامت ہے باعث نکبت و فلاکت ہے۔
بط دیکھناحاکم یا سردار سے نفع ہونے کی دلیل مگر قلیل ہے۔
بادشاہ سے لڑتادیکھنافراخی نعمت ہے اور راز زانی کا سبب ہے۔
بال ہتھیلی پر دیکھناقرض میں مبتلا ہو۔ فکر اندیشہ سوا ہے۔
بڑھیا خوبصورت دیکھنارونق خانہ و کشادگی رزق کی دلیل ہے۔ بدصورت زندگی قلیل ہے۔
بوسہ دینامطلب دل حاصل ہو۔ دینداروں میں شامل ہو۔
بوسہ دشمن کو دیناامید دافع عداوت ہے دلیل مصالحہ صحبت ہے۔
بہرہ دیکھنا آپ کوعلم یا دین کا نقصان ہو یا بد خبر سنے اور حیران ہو۔
بہشت دیکھناعالم باعمل متقی بے بدل ہو عوام میںعزت و حرمت پائے۔
بہشت کا پھل کھانااولاد صالح پیدا ہو اعمال نیک کی وجہ سے دین و دنیا میں عزت پائے۔
بہشت میں داخل ہوناجنتی ہونے کی دلیل ہے دیندار ہو بزرگوں میںشامل ہو۔
بیل فربہ دیکھنااس سال ارزانی غلہ اور فراخی رزق سے شاد ہو گھر آباد ہو۔
بیل لاغر دیکھنااس سال قحط سالی رہے تنگی رزق ہو جائے تکلیف اٹھائے۔
بھیڑیادیکھنابادشاہ ظالم یا دشمن سے صدمہ اٹھائے ظاہر میں دوست ہو۔ باطن میں دشمن ہو۔ ضرر پہنچے۔
بھوکا دیکھنامرض ہو حصول جاہ میں سرگردان ہو ناحق پریشان ہو۔
بیمار آپ کو دیکھناعبادت میں خلل ہو یا قصد سفر باطل ہو ملال حاصل ہو۔
بیمار یا مردہ کو گود میںدیکھناعلامت صحت و تندرستی ہے بشارت راحت و خوشی کی ہے۔
بھنگایا بھنورا دیکھنادفع ملال ہو۔ مسرت بے مثال ہو۔
بہی کھانایادیکھنالڑکی پیدا ہو یا عمل ظاہر ہومگر گھر سے باہر ہو۔
بینگن کھانا یادیکھنااگر موسم ہے تو اندیشہ و ملال ہو بے موسم دیکھنا فائدہ مند ہو۔
بوریا دیکھناعورت سے فائدہ حاصل ہو اولاد میں ترقی ہو گھر آباد ہو۔
بوسہ لینابرکت ، فتح یابی امداد کرنیکی دلیل ہے کسی کو دوست بنائے۔
بوسہ عورت کا لینامال و منال اور منافع روزگار کثیر ہو۔ صاحب تدبیر ہو۔
بلبلاء حباب دیکھناتنگدستی کی دلیل ہے۔ اگر بیمار ہو تو موت قریب جانے۔
بہار دیکھنااگر موسم بہار دیکھے تو حکومت یا بادشاہ تبدیل ہو۔
بہار خوشگوار دیکھنابادشاہ وقت سے لوگ فائدہ حاصل کریں او ر آرام پائیں۔
بھاگتا دشمن سے دیکھنارنج و غم میں مبتلا ہو کسی بیماری میں گرفتار ہو۔
بھاگتا اپنے تائیں دیکھناباعث خوشی ہو منزل مقصود کو حاصل کرنے میں کوشاں رہے۔
بہرہ پن پاناتہدیدستی اور تنگی روزگار کا باعث ہے۔
بہرہ سنتا دیکھنادلی مراد برائے مسرت و خوشی حصول ہو۔
بہشتی دیکھناخیر و برکت کا موجب ہے اگر اس سے پانی پئے تو دولتمند ہو۔
بہشتی خود کودیکھناآخرت دنیا میں بزرگی پائے سخاوت اختیار کرے۔
بھنا ہوا گوشت دیکھنانعمت و برکت پائے خوشی نصیب ہو۔
بھنا ہو گوشت کھانادولتِ حلال پیدا کرے آرام و راحت سے زندگی بسر ہو۔
بھوت دیکھناکسی آفت کے نازل ہونے کی دلیل ہے یا مصیبت درپیش آئے۔
بھوت چمکتا ہوا دیکھناکسی دشمن سے پر حذر ہو۔ تکلیف یا دکھ اٹھائے۔
بھوت پر غالب آنافتح یابی اور کامرانی کی دلیل ہے۔
بھونچال دیکھنامصیبت و بلا میں گرفتار ہو یا گناہ سے توبہ کرے۔
بھونچال سے زمین غرق ہوتے دیکھناجس خطۂ زمین کو دیکھے اس پر عذاب الہٰی نازل ہو لوگ گمراہ اور مشرک و فاسق ہو جائیں۔
بھونچال سے زمین ہلنااہل جفا لوگ توبہ کریں ظلم و ستم اور کفر سے زمین پاک ہو۔
بھونچال سخت آنابادشاہ وقت کی طرف سے رعایا دکھ و مصیبت میں گرفتار ہو۔
بھوک لگناباعث مسرت ہے نئی چیز ہاتھ آنے کی بشارت ہے۔
بیج بوناعورت ملنے کی دلیل ہے کوئی نیا کام کرے یا دولت ہاتھ آئے۔
بوتا درخت دیکھناعزت و توقیر یا بلند مرتبہ پانے کا باعث ہے۔
بکتا غلام دیکھنامال و دولت حاصل ہونے کی دلیل ہے۔
بیچنا خود کوتنگی و تکلیف اٹھائے کسی کے زیر اثر ہو جائے۔
بیچنا قرآن شریف کودین اسلام سے کنارہ کش ہو ذلت و گمراہی میں گرفتار ہو۔
بیر موسم میں دیکھنادولت یا مال نصیب ہو خوشی حاصل ہو۔
بیر بے موسم دیکھناافلاس و تنگی کی نشانی ہے باعث پریشانی ہے۔
بیری دیکھنااگر سبز ہو تو راحت پائے اگر خشک ہو تو دکھ اٹھائے۔
بھیڑ یا بکری دیکھنامالدار عورت ملنے کا باعث ہے ۔ خوشحال ہو۔
بھیڑ بکری کا دودھ دھونا یا پینادین دار ہو والدین کا خادم ہو بزرگی عزت حاصل کرے اور دولتمندوں میں شمار ہو۔
بھیڑ یا حملہ آوار دیکھناکسی سے دشمنی پیدا ہو اور گزند پہنچے یا بیمار ہو جائے۔
بھیڑئیے کو مارنادشمن سے چھٹکارا حاصل ہو یا تکلیف سے نجات پائے۔
بھیڑیا گھر میں دیکھناکسی پوشیدہ دشمن سے آگاہی ہو۔
بیل سیاہ پر بیٹھنابادشاہ وقت سے نفع پائے رحمدل کی نشانی ہے۔
بیل زرد دیکھنابیمار ہو تکلیف کا باعث ہے۔
بیل گھر سے نکلتا دیکھناتنگی رزق ہو جائے بھوک و افلاس کا باعث ہے۔
بیل گھر میں دیکھنااگر فربہ ہے تو دولت و رزق سے خوشحال ہو اگر لاغر ہے تو کنگال ہو۔
بیل سینگ مارتا دیکھنااولاد یا ملازموں سے نقصان اٹھائے یا عزت میں فرق آئے۔
بیلچہ یا کدال دیکھنااگر کام کرتادیکھے تو عزت و وقار ملے دولت ہاتھ آئے۔
بیلچہ بیکار پڑا دیکھنانا امیدی اور تنگدستی کی علامت ہے باعث ذلالت ہے۔
بیلنا دیکھنا یا پانانفع اور کامیابی کی دلیل ہے۔
بیلنے سے روئی نکلتے دیکھناترقی رزق کامیابی کا باعث ہے۔ کاروبار میںوسیع ہو۔
بیلنا بیکار پڑا دیکھنانقصان اٹھائے بیکار و بے مددگار ہو۔
بیہوش ہوتا دیکھناکسی کام سے حیرانی و پریشانی حاصل ہو۔ لیکن بعد میں کامیابی ہو۔
بہی دیکھناموسم بہار ہو تو فرزند ملے غیر موسم ہو یا مرجھائی ہوئی دیکھے تو بیماری آئے۔
بھینسا دیکھنامصیبت میں مبتلا ہو یا بیماری آئے۔
بھینس دیکھنااگر ایک دیکھے تو عزت و دولت پائے اور زیادہ دیکھے تو غریبی و ذلت پائے۔
بائیسکوپ خریدنافاحشہ عورت ملے بے عزت و آبرو ہو۔
بائیسکوپ دیکھناترقی مال و دولت ہو دنیا دار ہو انجام خوار ہو۔
بول کرتا دیکھنابیمار ہو کلفت اٹھائے اگر سفید ہو تو راحت و اکرام پائے۔
بائولی دیکھنابادشاہ سے حصول نعمت ہو یا نوکری ملے۔
باجرہ دیکھنااگر سبز ہو تو راحت پائے اور اگر خشک دیکھے تو تنگدستی ہو۔
باجرہ کی روٹی کھاناحصول نعمت و برکت ہے رزق میں زیادتی ہو۔
بازی گر دیکھنالہو و لعب میں مشغول ہو غربت سے ملول ہو۔
Scroll to Top