Part-7

علاج دردِ دل اور دوسرے تمام درد

.1 جسم کے کسی بھی حصہ میں درد ہو تو درد کی جگہ پر دایاں ہاتھ رکھ کر پہلے تین مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھیں اور اس کے بعد سات مرتبہ یہ دعا مانگیں:۔
اَعُوْذُ بِاللّٰہِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّمَآ اَجِدُ وَ اُحَاذِرُُ
“میں اللہ تعالیٰ اور اس کی قدرت کے ذریعہ موجودہ بیماری اور آئندہ کے اثرات کے شر سے پناہ چاہتا ہوں” (مسلم)
.2 بیمار دل کے لیے موسمی یا کینو یا سنگترے کا استعمال زیادہ کریں یا وٹامن سی کی دو گولیاں روزانہ کھائیں۔ تکلیف زیادہ ہو تو دو گولیاں ہر 8گھنٹے بعد کھائیں اور ایک دیسی گلاب کی پتیاں نکال کر پیس لیں اور پانی کے ساتھ کم از کم تین ماہ تک کھائیں۔ دل کے لیے بہترین ہے۔ (بشکریہ حکیم سعید مرحوم)
.3 دل کی تکلیف میں روزانہ ترجمہ کیساتھ قرآن مجید پڑھیے کیونکہ یہ سینوں کی بیماریوں کے لیے شفاء ہے۔
.4 آدھا گلاس لال انگوروں کا جوس روزانہ پئیں۔
.5 ہر نماز کے بعد اور جب بھی دل میں تکلیف ہو تو دل پر سیدھا ہاتھ رکھ کر یہ دعا باربار پڑھیں:۔
یَااَللّٰہُ قَوِّنِیْ وَقَلْبِیْ
“اے اللہ ! مجھے اور میرے دل کو قوت دے” (مجرب ہے)
.6 سر کے درد اور حافظہ کی کمزوری کے لیے روزانہ سات دانے بادام اور 21دانے کشمش رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح دودھ کے ساتھ کم از کم 40دن تک کھائیں۔ بادام دانتوں سے چبا کر (یا پسوا کر) کھائیں اور ہر نماز کے بعد سات بار سورۃ الفاتحہ بمعہ بسم اللہ پڑھ کر دل پر دم کریں۔ کم از کم 40دن ہر نماز کے بعد کریں۔ (یہ علاج مجرب ہے)

Scroll to Top