بہتے ہوئے خون کا علاج
اُحد کی جنگ میں رسول اکرم ؐ کا چہرہ مبارک زخمی ہو گیا۔ آپ ؐ کے اگلے دانت ٹوٹ گئے اور ٹوپی (ایک جنگی لباس) ٹوٹ کرسرمیں گھس گئی۔ جب حضرت فاطمہؓنے دیکھا کہ خون بند ہونے کی بجائے بڑھتا جارہا ہے تو آپ ؓ نے چٹائی کا ایک ٹکڑا لے کر جلا دیا جب راکھ ہو گیا تو آپؓ نے اس (راکھ) کو زخموں پر چپکا دیا جس سے خون بند ہو گیا۔ (مفہوم حدیث بخاری، مسلم)