پھوڑے، پھنسی، زخم کا علاج
بدن میں کسی جگہ زخم یا پھوڑا پھنسی ہو تو شہادت کی انگلی کو منہ کے لعاب میں بھر کر زمین پر رکھ دیں اور پھر اٹھا کر تکلیف کی جگہ پر پھیرتے ہوئے یہ پڑھیں۔
بسم اللہ تربۃ ارضنا بریقۃ بعضنا لیشفی سقیمنا باذن ربنا
“میں اللہ کے نام کے ساتھ (برکت حاصل کرتا ہوں) اس میں ہماری زمین کی مٹی ملی ہوئی ہے ہمارے بعض کے لعاب کے ساتھ تاکہ ہمارا بیمار شفا پائے ہمارے پروردگار کے حکم سے” (بخاری، مسلم)