نقوش ، تعویذ و الواح شرف کواکب

یوںتو نقوش و الواح کی تیاری کے کئی طریقہ کار ہیں ۔ تاہم زیر بحث طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ جب کوئی کوکب دائرۃ البروج کا سفر طے کرتا ہوا اپنی سب سے طاقت ور پوزیشن پر پہنچتا ہے، جسے فنی لحاظ سے شرفی اوقات کہا جاتا ہے۔ یہ خاص وقت جن روحانی و عملیاتی قوتوں کا مظہر ہوتا ہے اس کے تحت متعلقہ کوکب کے خواص و منسوبات کو سامنے رکھتے ہوئے مطلوبہ نقش، لوح، طلسم یا روحانی عمل تیار کیا جاتا ہے۔ سطور ذیل میں اس خاص وقت کی خصوصیات کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے کہ کون سے کوکب کی شرف اور خاص حالات کے مدنظر انسانی زندگی کے کن کن پہلوئوں میں روحانی حوالے سے آسودگی اور بہتری پیدا کرنے کے لیے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ آپ ذیل میں بیان کردہ شرف کواکب کی لوح ذاتی یعنی اپنے نام اور والدہ کے نام سے یا عمومی لوح حاصل کر سکتے ہیں۔

 ذاتی اور عمومی لوح میں کیا فرق ہے اس کے لیے یہاں کلک کریں۔

لوحِ شرف قمر

شر ف قمر کا انتہائی سعد اور ہبوط قمر کا انتہائی نحس وقت ہر ماہ آتا ہے۔ دوران گردش جب قمر حالت شرف میں ہوتا ہے تو اس وقت ہر قسم کے نیک و سعد اعمال تیار کیے جاتے ہیں  اور جب قمر حالت ہبوط میں ہوتا ہے تو ہر قسم کے نحس و بندش کے اعمال تیار کیے جاتے ہیں۔ آپ بھی اپنی ضرورت کے مطابق ان اوقات سے فائدہ اٹھانے کے لییلوحِ شرف قمر حاصل کر سکتے ہیں۔ شرف قمر کے اوقات میں تیار کردہ نقوش و الواح ہر قسم کے کاموں کے لیے موثر ہیں۔

لوحِ شرف شمس

عزت‘ وقار‘ شہرت‘کامیابی‘ عروج‘ حکومت‘سیاست‘ حصول عہدہ‘ اعلی پوزیشن‘ نوکری میں استحکام اورترقی، اولادِ نرینہ کے حصول کے لییلوحِ شرف شمس بہترین لوح ہے۔ کاروبار میں ترقی، حکومت اور عہدے کے حصول،ملازمت میںترقی، اپنے شعبے میں غیر معمولی کامیابی اور مستقل بنیادوں میں بزنس اور کاروبار کو قائم کرنے، اپنے شعبے، ریڈیو، ٹی وی اور عوام میں شہرت اور مقبولیت حاصل کرنے کے لیے لوحِ شرف شمس کا استعمال مفید ثابت ہو گا۔

 

لوحِ شرف عطارد

برائے علم و عقل اور حافظے میں اضافہ‘ رزق‘ کاروبار اور تجارت میں ترقی‘فصاحت و بلاغت‘ دماغی امراض سے بچائو‘ امتحان میں کامیابی اور بچوں کی تعلیم میں اعلی کارگردگی کے لییلوحِ شرف عطارد ایک تحفہ ہے۔ حافظہ کی کمزوری، تعلیم میں دل نہ لگنے یا جن لوگوں کا ذاتی کاروبار نہ چلتا ہوتولوحِ شرف عطارداِن کے لیے بہت مفید ہے۔

لوحِ شرف زہرہ

عوام و خواتین میںمقبولیت‘ تسخیر محبوب‘ رجوع خلقت‘ شادی‘ حسن‘ خوبصورتی اور کشش پیداکرنے کے لییباکمال  لوحِ شرف زہرہہے۔ وہ مرد اور خواتین جو حسن اور خوبصورتی کے مسائل کا شکار ہوں وہ بھی لوحِ شرف زہرہ اس لوح سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ پیار محبت اورالفت کا مجرب خزانہ۔

لوحِ شرف مریخ

دشمن سے حفاظت‘ انسانی ذہن کو طاقت اور ہمت دینے‘ مخالفین پر غلبہ حاصل کرنے‘ دشمنوں کو شکست دینے، اِن کی تکلیفوں سے محفوظ رہنے، مقدمہ یا لڑائی میں کامیابی‘ صحت‘ سحری وآسیبی امراض سے بچائو‘ تحفظ اور قوت جسمانیجیسے فوائد حاصل کرنے کے لیے لوحِ شرف مریخ استعمال ہوتی ہے۔ اس کے استعمال سے آپ ایک خاص قسم کا روحانی تحفظ حاصل کریں گے۔ مختلف مردانہ امراض، مسائل اور ازدواجی و جسمانی مسائل کے حل‘ مردانہ طاقت‘صحت‘ جسمانی حالت کی بہتری کے ساتھ ساتھ آسیب اور سحر وغیرہ سے بچاؤ کے لییلوحِ شرف مریخ لا جواب ہے۔ کالا جادو ہو یا کالے جادو سے آپ متاثر ہوں یہ لوح آپ کو کالے جادو سے نجات دی گئی‘ کسی بھی قسم کا کالا جادو ہو اس سے تحفظ اور کالے جادو کے اثرات کا خاتمہ ہوتا ہے۔

لوح شرف مشتری

دولت‘ استحکام‘ خوش حالی‘ تجارت میں اضافہ‘ ترقی‘حصول جائیداد‘ انعامی بانڈ‘ لاٹری‘ خاتمہ غربت جیسے مقاصد کے لیے لوح شرف مشتری بہت زیادہ مفید ہے۔ وہ خواتین و حضرات جو روزگار کے مسائل یا بندش کا شکار ہیں‘یا وہ جن کی نوکری یا کاروبار کے معاملات میں مخالفت یا دشمنی کی وجہ سے مسائل اور رزق میں برکت یا وسعت نہیں ہے۔ وہ جن کے اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہے۔ جنھیںمالی مشکلات کا سامنا ہے۔ قرض کی ادائیگی کرنی ہے یا مالی آسودگی حاصل کرنی ہے یاکاروبار میں برکت اور کامیابی، نوکری میں ترقی مطلوب ہے یاکسی بھی قسم کی مالی، مادی، کاروباری اور پیشہ ورانہ کامیابی کی بات ہو لوح شرف مشتری سے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔ ذاتی کاروبار یا دفتر چلانے والوں کے لیے بھی لوح شرف مشتری بہت موثر ہے۔

لوحِ شرف زحل

زحل کے ناقص اثرات کے خاتمے کے لیے یہلوحِ شرف زحل خاص طور پر تیار کی جاتی ہے۔ ساڑھ ستی کے لیے بھی مفید۔ جب چلتے کام رکنے لگ جائیںاور کام ہوتے ہوتے رہ جائیں‘تو سمجھ لیں کہ آ پ کو لوحِ شرف زحل کی ضرورت ہے۔ بہت سے لوگ ایک کے بعد دوسرے مسئلہ کا شکار رہتے ہیں۔ ایک مصیبت سے جان چھوٹی تو دوسری میں گرفتار ہو گئے۔ مسائل اور پریشانیوں کا انبار، کاموں کا نہ ہونا، ہر مسئلہ میں رکاوٹ اور التواء اور اِن دیکھے ہاتھوں کا ہوتے کاموں کو روک دینا جیسے مسائل کے لییلوحِ شرف زحل کا استعمال مفید اور موثر ثابت ہو گا۔ مختلف قسم کی ناکامیوں اور پریشانیوں سے تحفظ کے لیے حد درجہ موثر ہے۔ اس کے علاوہ وہ لوگ جوبڑے پیمانے پر کاروبار کرتے ہیں، بڑے پلازے اور عمارتیں بناتے ہیں یا وہ لوگ جو اپنے کاروبار اور کاموں کو استحکام دینے کے خواہش مند ہوں اور ایک طویل عرصہ کے لیے کامیابی کے خواہاں ہوں اِن کے لیے بھی لوحِ شرف زحل حد درجہ موثر ہے۔ غرضیکہ ہر وہ کام جس میں آپ غیر معمولی اور طویل عرصہ تک کامیابی چاہتے ہوں کے لیے بھی لوحِ شرف زحل حاصل کر سکتے ہیں۔

لوح شرف یورانس

دماغی صلاحیتوں کا بڑھانے، ایجاد و اختراع کے کاموں میں کامیابی ، انعامی سکیموں اور ایسے ذرائع سے اچانک کامیابی کا حصول ، کمپیوٹر اور جدید ٹیکنالوجی کے کاموں میں کامیابی۔ لوح شرف یورانس کے حوالے سے ذیل میں دیا گیا نوٹ دھیان میں رکھیں۔

لوح شرف نپچون

فنون لطیفہ کے تمام شعبوں مثلاََ فلم آرٹ، ڈرامہ، گانا وغیرہ میں کامیابی کے لیے ۔ دماغی امراض ابہام وغیرہ کے علاج کے لیے۔  لوح شرف نپچون کے حوالے سے ذیل میں دیا گیا نوٹ دھیان میں رکھیں۔

لوح شرف پلوٹو

دل و دماغ ، جدو جہد پر آمادہ کرنے، سست رفتار اورمزاج لوگوں میں حرکت پذیری پیدا کرنے کے لیے جدیداور فنون میں کامیابی کے لیے۔ لوح شرف پلوٹو کے حوالے سے ذیل میں دیا گیا نوٹ دھیان میں رکھیں۔

:نوٹ

یورانس‘ نپچون اور پلوٹو‘ تینوں کواکب کے درجات شرف ایک طویل عرصہ کے بعد دستیاب ہوتے ہیں سو سچی بات یہ ہے کہ اگر یہ آپ کے زائچہ میں نحس ہوں تو اِن کی درستگی اور سعادت کے لیے سو فیصد شرفی اوقات کی بجائے شرفی یا اوجی طاقتوں کے قریب ترین حالتوں میں ان الواح کو تیار کیا گیا ہے

Scroll to Top