الواح اپائو رجعت و نحوست ہیں کیا؟
بعض اوقات پیدائشی زائچہ میں سیارگان کی رجعت اور نحوست فرد پر اس طور اثر انداز ہوتی ہے کہ اس کی تمام صلاحیتیں بے کار ثابت ہوتی ہیں۔ وہ جو بھی کوشش اور محنت کرتا ہے بے مقصد ثابت ہوتی ہے۔ ذیل میں مختلف کواکب کی رجعت یا نحوست سے پیدا ہونے والے اُمور کا بیان ہے۔ ان تفصیلات کو پڑھنے کے بعد آپ کو خود بھی اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کے زائچہ میں موجود کواکب کس طرح آپ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ الواح رد رجعت و نحوست کی تیاری کا طریقہ اور اوقات اس حوالے سے نسبتاً فرق ہے کہ اِن الواح کی تیاری کے لیے علم النجوم میں مکمل مہارت یعنی زائچہ سازی میں مہارت سے بڑھ کر زائچہ کو مکمل طور پر سمجھنا اور اس سے بڑھ کر کواکبی حالت سے اخذ ہونے والے احکام کو سمجھنا از حد اہم ہے۔ اِسی طور متعلقہ ساعت، نظرات کواکب او ر عملیاتی امور کی مکمل سمجھ بھی ضروری ہے۔ یہ کہنا درست ہو گا کہ اس قسم کے عملیاتی و روحانی کام میں شرف کواکب کے اعمال سے زیادہ توجہ درکار ہوتی ہے۔ کیونکہ یہاں صرف کسی خاص وقت سے فائدہ اٹھانے کی بات نہیں بلکہ زائچہ میں ایک خاص ناقص حالت کے حل کا معاملہ درپیش ہے جو از درجہ قابل توجہ اور اہمیت کا حامل ہے۔ تکنیکی جواب کے لیے آپ ادارہ سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ آپ کے زائچے میں کون سے کواکب رجعت یا نحوست کا شکار ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیل زائچہ جات کے عنوان کے تحت دی گئی ہے۔
لوح رفع نحوست قمر
قمر کی نحوست سب سے زیادہ شیر خوار بچے کی نشوونما کو متاثر کرتی ہے۔ وہ بچے جوکمزوررہ جاتے ہیں یا وہ جو عمر میں تو بڑے ہو جاتے ہیں مگر بنیادی طور پر مختلف یا کسی ایک عضو کی کمزوری کا شکار ہوجاتے ہیںتو ان کے زائچہ پیدائش میں قمر نحوست کا شکار ہوتا ہے۔ ایسے تمام افراد جن کو اپنے جذبات پر قابونہیں رہتا اور ان کے ذہن کے اندر خیالات کے مختلف دھارے چلتے رہتے ہیں وہ بھی نحوست قمر کا شکار ہوتے ہیں۔ جو لوگ کسی نہ کسی طور پر مائع، پانی ‘تیل یا سفری امور سے متعلق کاروبار کر رہے ہیں یا ان شعبوں میں ملازمت کر رہے ہیں جیسے جہاز رانی‘ مشروب سازی‘ ہوٹل وغیرہ تو وہ متعلقہ معاملات میں مسائل کا شکار ہیں تو وہ اپنے زائچہ پیدائش میں موجود قمر کی نحوست کو دور کرنے کے لیے خصوصی لوح رفع نحوست قمر حاصل کریں اور کامیابی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
لوح رفع نحوست شمس
شمس جب کسی فرد کے زائچہ پیدائش میں نحوست کا شکار ہو تو ایسے فرد کو معاشرے میں عزت و وقار کی نگاہ سے نہیںدیکھا جاتا۔ حکومتی اداروں سے متعلقہ معاملات میں اُس کو پریشانی کا شکار ہونا پڑتا ہے۔ اول تو اُسے اِس قابل نہیں سمجھا جاتاکہ اہم کام اُس کے سپرد کیا جائے اور اگر کہیں وہ اہم جگہ پر ہو تو اُس کو اپنے اختیارات استعمال کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ زندگی کو ایک باوقار انداز میں گزارنے اور معاشرے اور خاندان میں عزت و مرتبہ کے حصول کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ شمس نحوست سے پاک ہو۔ شمس کی نحوست یا نحس نظرجسمانی صحت و زندگی کو بھی متاثر کرتی ہے، سو لوح رفع نحوست شمس حاصل کریںاور ایک باعزت اور پُروقار زندگی گزاریں۔لوح رفع رجعت و نحوست عطارد
عطارد جب کسی کے پیدائشی زائچہ میں رجعت و نحوست کا شکار ہوتا ہے تو عمر بھر کے لیے عطارد سے متعلقہ معاملات میں مسائل کا شکار رہتا ہے۔ عطارد کی رجعت و نحوست کی وجہ سے فرد کی ذہانت اور عقل و دانش میں کمی اور کمزوری رہ جاتی ہے اور یوںپڑھائی کے میدان میں وہ کامیابیاں حاصل نہیں کر پاتا جو عمومی طور پر حاصل کرنا چاہیے۔ کاروباری حضرات ‘ سیلزمین‘ ملازمت پیشہ خواتین و حضرات اور اساتذہ اپنے روزمرہ کے معمولات میں عطارد کی رجعت/ نحوست کی وجہ سے کامیابی حاصل نہیں کر پاتے اور مشکلات میں گھرے رہتے ہیں۔ سو ایسے تمام اصحاب و خواتین جو یہ محسوس کریں کہ وہ اوپر بیان کردہ اور متعلقہ معاملات میں مسائل کا شکار ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ لوح رفع رجعت ونحوست عطارد حاصل کریں اور مندرجہ بالا مسائل سے نجات اور متعلقہ شعبوں میں کامیابی و کامرانی کو اپنا مقدر بنائیں۔
لوح رفع رجعت ونحوست زہرہ
زہرہ کی رجعت ونحوست فرد کی زندگی میں خوشیوں اور آسانیوں کی کمی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ عشق و محبت کے متوالوں کے لیے یا وہ جوڑے جو ازدواجی زندگی کی سچی خوشیوں سے محروم رہتے ہیں درحقیقت کہیں نہ کہیں زہرہ کی رجعت و نحوست ان کو متاثر کررہی ہوتی ہے۔ وہ لوگ جو شوبز/میڈیا، بیوٹی پارلر ‘ بوتیک اور فیشن کی دنیا سے منسلک ہیں ۔ اگر ان کے زائچہ میں زہرہ رجعت و نحوست سے پاک نہ ہو تو وہ عوامی پذیرائی حاصل نہیں کر پاتے ہیں۔ ایسے افراد جو آسان ذرائع سے روپیہ حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں یا وہ جو ریس‘ لاٹری‘ سٹاک مارکیٹ وغیرہ جیسے اُمور سے وابستہ ہیں اور فائدے کی بجائے نقصان اُٹھاتے ہیں تو ان کو اس بات کو سمجھ لینا چاہیے کہ زہرہ ان کے پیدائشی زائچہ میں رجعت و نحوست کا شکار ہے۔ سو اپنی زندگی میں خوشیاں اور آسانیاں لانے اور معاملات کار میں روانی کے لوح رفع رجعت ونحوست زہرہ حاصل کریںاور معاملات زندگی میں آسانیوں کے حصول کو یقینی بنائیں۔
لوح رفع رجعت ونحوست مریخ
جب مریخ زائچہ میں رجعت و نحوست کا شکار ہو تو فرد بلاوجہ بات بے بات لڑائی جھگڑا اور دنگافساد پر آمادہ رہتاہے اور یوں کسی نہ کسی مسئلہ میں اُلجھ کر اپنی زندگی کو آگے لے جانے کی بجائے پیچھے کی طرف لے جاتا ہے۔ وہ تمام لوگ جو انجینئرنگ، فوج‘ پولیس یا ایسے دیگر اداروں سے منسلک ہیں ۔ مریخ کی رجعت و نحوست سے محفوظ رہنا ہی ان کے لیے بہتر ہے وگرنہ ان کے کام یا متعلقہ شعبے میں ترقی ممکن نہیں۔ وہ جو جسمانی کھیل کھیلنے کے شوقین ہیں یا جسمانی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور کامیابی حاصل کرناچاہتے ہیں ان کے لیے بھی مریخ کا رجعت و نحوست سے پاک ہونا نہایت ضروری ہے وگرنہ کامیابی کا حصول ممکن نہ ہو گا۔ سو ایسے تمام کام جن میں اوزار‘ آگ‘ ہمت‘ طاقت اور محنت کا عمل دخل ہو وہاں مریخ کا نحوست اور رجعت سے پاک ہونا ہی کامیابی دلا سکتا ہے۔ سو اس حوالے سے ادارے کی تیار کردہ خصوصی لوح رفع رجعت و نحوست مریخ حاصل کریں تاکہ معاملات میں آسودگی پیدا ہو۔
لوح رفع رجعت ونحوست مشتری
جب کسی کے پیدائشی زائچہ میں مشتری رجعت و نحوست کا شکار ہو تو ایسا فرد اپنی زندگی میں رزق کی تنگی اور روزی میں برکت نہ ہونے کی شکایت کرتاہوا پایا جاتا ہے۔ عالم دین،مذہب اور انصاف سے متعلقہ معاملات کو ڈیل کرنے والوںکو بھی وہ مقام اورعزت حاصل نہیں ہوتی جو کہ ہونی چاہیے۔ ایسے تمام افراد جو اولاد نرینہ کے خواہشمند ہیں مگر لاکھ کوششوں اور منتوں کے باوجود ان کو من کی مراد نہیں ملتی تو یہ بات یقینی ہے کہ ان کے پیدائشی زائچہ میں مشتری رجعت و نحوست کا شکار ہے۔ سو متعلقہ معاملات میں مسائل کے حل کے لیے لوح رفع رجعت/نحوست مشتری بنوائیں۔
لوح رفع رجعت و نحوست زحل
ایسے تمام افراد جن کی زندگی میں تاخیر‘ التواء اور رکاوٹیں ایک لازمی امر ہے تو وہ یہ بات جان لیں کہ ان کے پیدائشی زائچہ میں زحل کا حالت رجعت و نحوست میں ہونا بھی اسی طرح لازم ہے۔ غربت اور تنگ دستی کے شکار لوگ بھی رجعت و نحوست زحل کے تحت آتے ہیں۔ وہ تمام افراد جو کسی نہ کسی طرح زمین کی خرید و فروخت یا ایسا کوئی بھی شعبہ جو زمین سے منسلک ہو‘ میں ہیں اور ان کو اپنے شعبہ میں خاطر خواہ کامیابی کی بجائے خاطر خواہ نقصان ہوتو ان کو بھی اس بات کو سمجھ لینا چاہیے کہ زحل ان کے زائچہ پیدائش میں حالت رجعت و نحوست میں ہے۔ خاص طور پر ان افراد کو خصوصی طور پر لوح رجعت و نحوست زحل کی ضرورت ہے جن کی زندگی میں ٹھہرائو کی کمی ہو اور اہم معاملات مستقل بنیادوں پر حل نہ ہوتے ہوں۔ سو آج ہی لوح رفع رجعت و نحوست زحل بنوائیں اور زندگی کے امتحانوں کو ثابت قدمی سے پار کرتے جائیں۔
لوح رفع نحوست ذنب(کیتو)
ذنب(کیتو) جب کسی کے زائچہ پیدائش میں نحس ہو تو متعلقہ معاملات میں ایک ایسی نحوست آجاتی ہے جو لڑائی جھگڑا،نقصان،حادثہ،پریشانی، جان لیوا مرض غرضیکہ گھٹیا قسم کے حالات سے انسان کو دوچار کر دیتی ہے۔ گھٹیا اور چھوٹے قسم کے لوگوںسے واسطہ پڑتا ہے اور انسان کو ان کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہونا پڑتا ہے۔ لہذا ایسے لوگ جو اپنے آپ کو اوپر بیان کردہ حالات کا شکار محسوس کریں تو وہ سمجھ لیں اُن کو لوح رفع نحوست ذنب(کیتو) کی ضرورت ہے۔ اس خصوصی لوح کا حصول اُن کو مسائل سے پھٹکارا دلائے گا۔
لوح رفع رجعت و نحوست یورانس
یورانس جب کسی کے پیدائشی زائچہ میں رجعت ونحوست کا شکار ہوتا ہے تو وہ انسان ناگہانی آفات اور مصیبتوں کے گھیرے میں رہتا ہے۔ کسی نہ کسی انداز میں جدید آلات کے استعمال میں نقصان ہوتا رہتا ہے۔ اِس کے علاوہ زندگی میں تعمیری رجحانات کم اور تخریبی رجحانات زیادہ ہوتے ہیں۔ لہذا اپنے آپ کو رجعت ونحوست یورانس سے محفوظ رکھنے کے لیے اور متعلقہ معاملات میں بہتر نتائج کے حصول کے لیے ادارہ ہذا سے لوح رفع رجعت/نحوست یورانس بنوائیں۔
لوح رفع رجعت و نحوست نیپچون
نیپچون جب کسی کے زائچہ پیدائش میں رجعت ونحوست کا شکار ہوتا ہے تو فرد حقیقی دنیا میں کم اور خیالی دنیا میںزیادہ وقت گزارتا ہے۔ ایسے لوگ اپنے آپ کو نشہ اور دیگر ایسی بُری عادتوں کا شکار کر لیتے ہیںاور اِن کے اہل خانہ اِن کی وجہ سے تکلیف اور مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ تخلیقی کام کرنے والوںکو بھی نیپچون کی رجعت/نحوست مسائل کا شکار کرتی ہے۔ لہذا ایسے تمام لوگ جو ا و پر بیان کردہ معاملات کے حوالے سے مسائل اور پریشانیوں کا شکار ہوں تو اُن کو لوح رفع رجعت ونحوست نیپچون بنوا کر معاملات میں بہتری کو لانا چاہیے۔
لوح رفع رجعت و نحوست پلوٹو
پلوٹو جب کسی کے زائچہ پیدائش میں رجعت/نحوست کا شکار ہوتا ہے تو انسان کی زندگی میں کچھ ایسی باتیں در آتی ہیں جن کے تحت وہ ایسی شدت پسندی کا شکار ہو جاتا ہے کہ جو صرف اور صرف اُس کو مایوسی اور ناکامی کے اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے۔ پلوٹو کی رجعت ونحوست ایک منفی قسم کا انقلابی رویہ انسان کے اندر پیدا کر دیتی ہے جس کی وجہ سے انسان اپنے لیے مسائل خود مو ل لے لیتا ہے۔ لہذا ایسے تمام لوگ جو ایسے مسائل کا شکار ہوں اُن کو معاملات میں بہتری کے لیے لوح رفع رجعت ونحوست پلوٹو بنوانا چاہیے۔
لوح رفع نحوست راس(راہو)
راس(راہو) جب کسی کے پیدائشی زائچہ میں نحوست کا شکار ہوتا ہے تو انسان کو زندگی میں پے درپے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اُس کی خواہشیں حسرتیں بن کر رہ جاتی ہیں۔ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ راس(راہو) کا نحوست کا شکار ہونا انسان کو غربت،افلاس،بھوک اور انجانے مسائل کا شکار کر دیتا ہے۔ لہذا ایسے لوگ جو اپنے آپ کو اوپر بیان کردہ حالات کا شکار سمجھیں تو وہ فی الفور رفع نحوست راس(راہو) بنوائیں تاکہ زندگی کی گاڑی آسانی سے چل سکے۔